Showing posts with label How to make toothpaste at home in Hindi. Show all posts
Showing posts with label How to make toothpaste at home in Hindi. Show all posts

Friday, September 24, 2021

ٹوتھ پیسٹ بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to make toothpaste at home in Hindi/Urdu

ٹوتھ پیسٹ Toothpaste بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

colgate toothpaste manufacturing process, dabur red toothpaste manufacturing process, manufacturing of toothpaste, manufacturing process of toothpaste, toothpaste making process, toothpaste making at home, toothpaste making formula, toothpaste making business, barbie toothpaste making, making baking soda toothpaste, toothpaste making course, colgate toothpaste making process, dental dentist making toothpaste, making homemade toothpaste, how to making toothpaste, herbal toothpaste making, toothpaste making ingredients, making natural toothpaste, making my own toothpaste, making of toothpaste, process of making toothpaste, making organic toothpaste, toothpaste making teeth sensitive,

How to make toothpaste at home in Hindi/Urdu

H1

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کا کاروبار

ٹوتھ پیسٹ Toothpasteٹوتھ پیسٹ جو دانتوں کو صاف کرنے و دانتوں کے میل کو باہر نکال کر منہ کی بدبو دور کرنے میں استعمال کیاجاتا ہے، اسے پہلے مغربی ممالک نے ایجاد کیا تھا ۔ اب پاکستان ، بھارت اور دوسرے ایشیائی ممالک میں بڑے زوروں سے استعمال کیاجاتا ہے۔ پہلے  مغربی ممالک سے ہی ٹوتھ پیسٹ Toothpasteٹوتھ پیسٹ بن کر آتا تھا۔ مگر اب یہاں کئی کمپنیاں بن رہی ہیں۔ اس کی بڑھتی ہوئی کھپت اور اس کے فوائد اور استعمال سے یہ انداز ہ کیاجاتا ہے کہ اس کا مستقبل شاندار ہے اور اس کاروبار شروع کرنے میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کے لیے تھوڑا سا سرمایہ درکار ہوتا ہے کیونکہ اس کو تیار کرنے کے بعد ٹیوبوں میں بھرنا ہوتا ہے جو بغیر مشین کے ممکن نہیں مگر گبھرانے کی ضرورت نہیں۔ یہ مشینیں بہت زیادہ قیمتی نہیں ہوتیں۔ مارکیٹ میں تھوڑے سے روپوں سے باآسانی مل جاتی ہیں۔ ان کو خرید کر اپنے کاروبار کا چمکایا جا سکتاہے۔

یاد رکھیں اس جدید دور میں ہر گھرانے میںToothpaste ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ ہر گھر میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ برش کے ساتھ ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے دانتوں کے اندر پھنسے ہوئے خوراک کے ذرات با آسانی نکل آتے ہیں جس سے دانتوں کی صفائی اچھی طرح سے ہوتی ہے اور دانت صاف اور چمکدار دکھائی دینے لگتے ہیں۔Toothpaste ٹوتھ پیسٹ کے کاروبار میں بہت زیادہ منافع ہے ۔معمولی سی پیسٹ جو کہ تین چار روپے میں تیار ہوتی ہے، بیس روپے سے کم نہیں ملتی۔ یہ انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کے لیے ضروری چیزیں

اس صنعت میں مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے:

 (1) کچال مال (2) مسکنگ مشین  (3)کو لے پسی دل ٹیوب (4)ڈبے جن میں ٹیوب رکھے جاتے ہیں(5)ٹیوب بھرنے والی مشین۔

مکسنگ مشین:

یہ مشینToothpaste ٹوتھ پیسٹ کے اجزاء کو مکس کرکے یکجان کرتی ہے۔ جس سے پیسٹ تیار ہو جاتی ہے۔۔ ایک من پیسٹ بنانے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ یہ مشین½گھنٹہ سارے گھول کو پیسٹ کی صورت میں بدل دیتی ہے۔ یہ مشین ہاتھ اور بجلی دونوں قسم کی مل جاتی ہے۔ آپ شروع شروع میں ہاتھ کی مشین بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مشین کی قیمت لگ بھگ پانچ تا دس ہزار روپے ہے جو کہ موٹر کے ذریعہ چلتی ہے اور لگ بھگ5ہارس پاور بجلی کی طاقت ہوتی ہے ۔ پیسٹ کے تیار ہونے پر چھلنی کے ذریعہ فلٹر کرتے ہیں تاکہ کوئی چیز پیسٹ میں نہ رہ سکے۔ اس کے بعد پیسٹ کو کلو پسی دل ٹیوبوں میں بھرنے کے لیے مشین کے فیڈر میں ڈال کر خالی ٹیوبوں کو مشین میں لگا دیتے ہیں اور مشین کے باہر لگے ہینڈل کو دبا کر پیسٹ کو ٹیوبوں میں بھرتے ہیں۔ اس طرح ٹیوبوں میں ٹوتھ پیسٹ بھر ااجاتا ہے ۔ٹیوب بھرنے سے پہلے اس کے منہ کو نٹ سے بند کردیتے ہیں اور اس کے پچھلے حصہ میں پیسٹ بھرتے ہیںاور اس کے بھرنے پر اس حصے کوٹیوب کلوزنگ مشین سے بند کردیتے ہیں۔ یہ مشین سٹین یس سٹیل کی بنی ہوتی ہے اور ایک گھنٹہ  میں قریب1200 ٹیوبوں کو بھرتی ہے ۔ اس میں لگنے والے نوزلوں کو بدل کر چھوٹے بڑے ٹیوب ہر قسم کے بھر ے جاسکتے ہیں۔ ٹوتھ پیسٹ بھرنے والی مشین عام طورپر دو قسم کی ہوتی ہے:

چھوٹی مشین جسے بے بی پیسٹ فلنگ مشین کہتے ہیں جس کی قیمت لگ بھگ دس تا پندرہ ہزار روپے ہے اور بڑے سائز کی قیمت لگ بھگ بیس تا پچیس ہزار روپے ہے۔

ٹوتھ پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-tooth-powder-urdu.html

پیسٹ فلنگ مشین:

اس مشین کی مدد سے ٹیوبوں میں پیسٹ بھری جاتی ہے۔

ٹیوب کلوزنگ مشین:

اس مشین کی مدد سے ٹیوب میں پیسٹ بھرنے کے بعد اس کے دوسرے سرے کو بند کیا جاتا ہے۔

اہم نوٹ:

 اگر آپ نے تجارتی طورپر Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانا ہوتو کسی چالو Toothpasteٹوتھ پیسٹ سے ملتا جلتا نام نہ رکھیں بلکہ اپنا نیا نام رکھ کر چلائیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کے طریقے اور فارمولے

مختلف Toothpasteٹوتھ پیسٹ  بنانے کے طریقے اور فارمولے ذیل میں درج کیے جاتے ہیں:

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۱

اجزا:

پریسی پیٹڈ چاک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100 گرام

گلیسرین  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار اونس

ریکٹی فائیڈ سپرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اونس

فرنچ چاک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100 گرام

سنلائٹ صابن کا سفوف۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اونس

سکرین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/4 ڈرام

گلاب کی خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/2 ڈرام

پیپر منٹ آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 1/2 ڈرام

یو کلپٹس آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/8 اونس

تھائمول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/4 ڈرام

بنانے کا طریقہ:

 صابن کے سفوف اور دونوں چاک باریک کرلیں ۔پھر اس میں گلیسرین شامل کریں ۔آخر میں سپرٹ اور دیگر تمام اشیاء ملا کر مکس کریں۔ جب تمام اجزاء یکجان ہو جائیں تو مشین کے ذریعے ٹیوبوں میں بھر لیں۔ اگر پیسٹ زیادہ سخت ہو تو اس میں تھوڑی سی گلیسرین مزید شامل کر کے ملادیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۲

اجزا:

 بزوٹیک ایسڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/2اونس

تھائمول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/8 اونس

سکرین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/2 ڈرام

پیپر منٹ آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/2 ڈرام

پریسی پیٹڈ چاک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانچ اونس

الکوحل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4 اونس

گلیسرین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھ اونس

یو کلپٹس آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/2 اونس

سوپ پائوڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھ اونس

خوشبو گلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/4 ڈرام

نیل پالش بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-nail-polish-urdu.html

بنانے کا طریقہ:

 سوپ پائوڈر اور چاک خوب اچھی طرح کھرل کر کے باریک کریں۔ پھر اس میں یکے بعد دیگرے تمام اشیاء شامل کر کے مکس کر لیں۔ جب یہ آمیزہ پیسٹ کی شکل اختیار کر لے تو اسے مشین کے ذریعے ٹیوبوں میں بھر لیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے لے جائیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۳

اجزا:

پریسی پیٹڈ چاک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔20 اونس

ونٹر گرین آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔25 قطرے

گلیسرین  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانچ اونس

الکوحل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/2 اونس

اراروٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانچ اونس

کاربالک ایسڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ڈرام

خالص شہد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پندرہ اونس

ریڈ کلر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار گرام

بنانے کا طریقہ:

ان تمام اشیاء کو آپس میں مکس کر کے کھرل کریں اور یکجان کر کے پیسٹ کی شکل میں تیار کریں۔ اس کے بعد اسے فوراً ہی مشین کے ذریعے پلاسٹک یا سلور کی بنی ہوئی ٹیوبوں میں بھر لیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۴

اجزا:

گوندکتیرا کا باریک سفوف۔۔۔۔۔۔۔20 گرام

ونٹر گرین آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تیس قطرے

الکوحل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس گرام

گلیسرین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔500 گرام

پریسی پیٹڈ چاک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کلو گرام

سوپ پائوڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100 گرام

کارمائن رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5 گرام

سکرین پائوڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5 گرام

صاف پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔400 گرام

بنانے کا طریقہ:

 سب سے پہلے گوند کتیرا کے سفوف میں الکوحل ملا کر مکس کریں۔ پھر اس میں صابن کا چورا ‘ گلیسرین‘ رنگ‘ ونٹر گرین آئل اور پانی ملائیں۔ اس کے بعد سکرین اور پریسی پیٹڈ چاک کو خوب اچھی طرح کھرل کرنے کے بعد ملادیں۔ اب تمام اجزاء کو یکجان کریں اور پیسٹ کی صورت میں تیار کریں۔ تیار ہو جانے پر مشین کے ذریعے ٹیوبوں میں بھر لیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کے مزید فارمولے

ٹوتھ پیسٹ کے کچھ مزید فارمولے نیچے دیے جارہے ہیں۔ انھیں بنا کر آپ  اپنے گھریلو استعمال میں بھی لاسکتے ہیں اور پیسٹ کو عام  ٹیوبزمیں پیک  کرکے کاروباری مقاصد کے لیے بھی استعما ل میں لاسکتے ہیں۔یاد رکھیں بازار میں فروخت کرنے کے لیے تجارتی نقطہ نظر سے پیسٹ کومشین کے ذریعے بنا کر ٹیوبوں میں پیک کر کے ہی فروخت کریں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۵

اجزا:

گوند کتیراکا باریک پوڈر2تولہ، پریسی پیٹڈ چاک100 تولہ، صابن بڑھیا قسم کا 10تولہ، گلیسرین 50تولہ، سکرین کا پوڈر½تولہ،خوشبو ونٹرگرین آئیل30بوندیں،کارمائن( لال رنگ) ½تولہ، پانی4 تولہ، الکوحل 10تولہ۔

بنانے کا طریقہ:

الکوحل میں گوند پوڈر کو ڈال کر اس میں گرم پانی، گلیسرین ، صابن چورا، رنگ اورخوشبو وغیرہ سب ملا کر ایک برتن میں رکھیں۔اب پریسی پٹیڈ چاک اور سکرین کو باریک چھلنی سے چھان کر مندرجہ بالا گھول میں سب ملادیں۔اب دونوں گھولوں کو ملانے کے لیے مکسنگ مشین(Mixing Machine)کو استعمال میں لائیں تاکہ سارا گھول خوب مل کر ایک جان ہو جائے۔اس کے بعد ان کی پیکنگ کریں اور اپنا لوگو وغیرہ لگا کر فروخت کے لیے پیش کریں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۶

اجزا:

پریسی پٹیڈ چاک40اونس،اراروٹ 10اونس،لال رنگ8ماشہ، کاربالک ایسڈ2ڈرام، ونٹر گرین آئیل50بوند، الکوحل ایک اونس،خالص شہد 35اونس، گلیسرین 10اونس۔

بنانے کا طریقہ:

ان سب چیزوں کو گرم کرکے اچھی طرح ملادیں۔ پھر مندرجہ بالا چیزوں کو اچھی طرح گھوٹ کر ملا کر چھلنی سے چھان کر پیسٹ کی صورت میں بنالیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۷

اجزا:

کھڑیا مٹی صاف کی ہوئی40ماشہ، سفید بڑھیا صابن 10ماشہ، ونٹر گرین آئیل 10بوند

بیوٹی لوشن تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-beauty-lotion.html

بنانے کا طریقہ:

ان سب کو چھان کر ملالیں۔ پھر½اونس گلیسرین اور ایک اونس شہد خالص میں ملا کر پیسٹ بنادیں اور مندرجہ بالا طریقہ سے استعمال کریں۔ پیسٹ کو رکھنے کے لیے ڈبے پر کشش اور خوبصورت چھپے ہونے چاہئیں، جس سے عوام فوراً خرید لیں اور فائدہ اٹھائیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۸

اجزا:

گوند کتیرا کاہاریک سفوف 2تولہ،پریسی پٹیڈ چاک100تولہ، بڑھیا قسم کاصابن10تولہ، گلیسرین 50تولہ،سکرین پوڈر½تولہ، ونٹر گرین کا تیل (خوشبو) 30بوند، کارمائن رنگ½ تولہ، پانی4تولہ، الکوحل 10تولہ

بنانے کا طریقہ:

اس کے تیار کرنے کے لیے الکوحل میں گوند کے سفوف کو ملادیں۔ اب اس میں گرم پانی، گلیسرین، صابن کا چورا، رنگ و خوشبو ملالیں۔ اب پریسی پٹیڈ چاک و سکرین کے سفوف کو خوب باریک چھلنی سے چھان کر ملالیں۔ اگر تجارتی طورپر بناناہوتو مشین کا استعمال کریں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۹

اجزا:

پریسی پٹیڈ چاک40اونس،اراروٹ10اونس،لال رنگ 8ماشہ ، کاربالک ایسڈ2ڈرام، ونٹر گرین50بوند ، الکوحل ایک اونس،خالص شہد25اونس،گلیسرین 10اونس۔

بنانے کا طریقہ:

شہد اور گلیسرین کو اچھی طرح ملالیں۔ اب اوپر لکھی ہوئی دوسری چیزیں ملا کر خوب گھوٹ لیں اور چھلنی میں چھان کر ان دونوں کو اچھی طرح ملالیں۔ اس طرح خوشبووالا سفید میٹھا ٹوتھ پیسٹ تیار ہو جائے گا۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۱۰

اجزا:

سفید بڑھیا صابن10ماشہ، ونٹر گرین 10بوند، گلیسرین½اونس ،شہد ایک اونس

بنانے کا طریقہ:

ان تینوں کو آپس میں اچھی طرح سے ملا کر گلیسرین وشہد میں ملا کر خوب گھوٹ لیں۔ اس طرح اچھے قسم کا اور سستا ٹوتھ پیسٹ تیار ہوجائے گا۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۱۱

اجزا:

سوپ پوڈر10اونس، پریسی پٹیڈ چاک ایک پونڈ، فرنچ چاک ڈیڑھ  اونس،سکرین نمبر500 ،سوا ڈرام، گلیسرین12¼ا ونس، الکوحل 10½اونس، خوشبو گلاب½اونس ،پانی 5¼اونس

بنانے کا طریقہ:

 یکے بعددیگرے تمام اجزاء شامل کریں۔ کھرل کرکے یک جان بنالیں اور بذریعہ مشین ٹیوبوں میں پیک کرلیں۔ یاد رکھیں اس فارمولے میں سوپ پوڈرB.P کوالٹی کا استعمال میں لائیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کافارمولا نمبر ۱۲

اجزا:

سوپ پوڈر13اونس، پریسی پیٹڈ چاک 11اونس ،گلیسرین12½اونس ،الکوحل9اونس،بنزوٹیک ایسڈ1¼ا اونس ، پیپرمنٹ آئیل1¼اونس،یوکلپٹس آئیل1¼اونس،تھائی مول ¼اونس،سکرین ¼ڈرام، خوشبو گلاب ½ ڈرام۔

بنانے کا طریقہ:

 یکے بعددیگرے تمام اجزاء شامل کریں۔تمام اجزا کو اچھی طرح کھرل کرکے یک جان بنالیں اور بذریعہ مشین ٹیوبوں میں پیک کرلیں۔ یاد رکھیں اس فارمولے میں بھی سوپ پوڈرB.P کوالٹی کا استعمال میں لائیں۔

Toothpasteٹوتھ پیسٹ بنانے کانہایت عمدہ  کا فارمولانمبر۱۳

اجزا:

فرنچ چاک ½پونڈ، پریسی پیٹڈ چاک ½پونڈ، سن لائٹ صابن کا سفوف 2اونس، سکرین½ڈرام، گلیسرین 8اونس، ریکٹی فائیڈ سپرٹ 2اونس ،یوکلپٹس آئیل¼اونس، پیپر منٹ آئیلڈیڑھ ڈرام، تھائی مول½ڈرام، خوشبو گلاب ایک ڈرام۔

بنانے کا طریقہ:

پہلے  دونوںقسم کے چاک لیں۔ صابن کا سفوف کھرل کریں اور گلیسرین ملا کر خوب اچھی طرح ملالیں۔ آخر میں سپرٹ و خوشبویات ملا کر شامل کریںاور خوب کھرل کرکے ٹیوبوں میں بھرلیں۔ اگر زیادہ سخت ہوتو گلیسرین کا اضافہ کرلیں۔نہایت ہی عمدہ Toothpasteٹوتھ پیسٹ تیار ہے۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ اول۔اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/blog-post.html

ٹوتھ پیسٹ کے لیے مرکب پرفیوم

۱۔       پیپر منٹ ایک حصہ، روغن دار چینی ایک حصہ، روغن سونف ایک حصہ، روغن لونگ ایک حصہ، ونٹرگرین آئیل1½حصہ۔

۲۔      یوکلپٹس آئیل6حصہ، مینتھول½حصہ، پیپر منٹ آئیل4حصہ۔

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://pak.eximtradeinfo.com/items/toothpaste

https://www.go4worldbusiness.com/find?searchText=toothpaste&BuyersOrSuppliers=buyers

https://www.personalcare1.com/tooth-powder-suppliers/pakistan

https://pakistan.tradeford.com/buyers/licorice-root

https://www.businessbook.pk/category/tooth-powder-mfrs-3502

https://www.go4worldbusiness.com/buyers/pakistan/toothpick-toothbrush-toothpaste.html

https://pakistan.tradeford.com/buyers/brands-toothpaste

https://www.infodriveindia.com/shipment-data/pakistan-importers-buyers-of-toothpaste

http://www.alachemicals.pk/products.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...