Showing posts with label make money from writing books. Show all posts
Showing posts with label make money from writing books. Show all posts

Monday, August 2, 2021

رائٹر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a writer? Urdu

رائٹر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟

رائٹر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟
رائٹر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

یہ زیادہ عرصہ کی بات نہیں ہے جب ایک مصنف کا غذ چھاپنے والی فرم میں ایک مرد اور اس کی سیکرٹری سے ملتا ہے۔ دونوں طلاق یافتہ ہیں اور ان میں سے کوئی بھی عالم شباب میں نہ ہے۔ ان دونوں کے پاس ایک چیز جو مشترک ہے وہ یہ ہے کہ ان کے پاس اتنی رقم نہ ہے کہ وہ اپنا سر چھپانے کے لیے ایک گھر خرید سکیں۔

پیشہ ورانہ صلاحیت کے لحاظ سے ان دونوں میں سے وہ عورت جو زیربحث ہے اس قدر اس کا مطالعہ ہے کہ اسے اس بات کا احساس ہے کہ وہ جو چاہے کام کرسکتی ہے۔ اس کاتعلق امرا طبقہ کے ساتھ ہے اور وہ اپنے علم کواعلیٰ طبقہ کے لیے استعمال کرتی ہے۔ وہ اپنی سالانہ چھٹیوں کو ناول لکھنے میں صرف کرتی ہے۔ اس کے ناول جرائم،سیکس کے عملی تقاضوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور آخر کار دیہات کے کونے میں کسی گھر  میںہونے والے قتل پر مشتمل ہوتے ہیں، اس نے کتاب کے مکمل بابوں کے متعلق جنرل جائزہ لکھ کر بھیجا اس طرح ادبی دنیا میں اس کا نام پیدا ہوا۔

مترجم اور انٹرپریٹر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-translator-urdu.html

امرا کا تشدد یا تھوڑا سا سیکس ان دونوں میں کون سا زیادہ طاقتور ہے؟ وہ کہتی ہے کہ اٹلانٹک کے چاروں طرف اس کی کتاب صرف چند دنوں کے اندر اندر بڑی تیزی کے ساتھ فروخت ہو گئی ۔وہ خاتون اور اس کا دوست اپنا گھرخرید کر شادی کرنے کے بعد ہمیشہ کے لیے خوشی سے زندگی بسر کرنے لگے۔ اس قسم کی کہانی سچی ہوتی ہے جولوگوں کو افسانہ لکھنے کی طرف کھینچتی ہے۔ لیکن یہ بات بڑی افسردگی سے کہی جاتی ہے کہ ہر کامیاب کہانی کے پیچھے بہت سی ناکام کہانیاں ہوتی ہیں۔

 ہر روز پبلشر ز ڈاک کے ذریعے کہانیوں کا مسودہ وصول کرتے ہیں۔ وہ مسودہ اس بات کی نمائندگی کرتا ہے کہ ایسا مواد مہینوں اورسالوں کی سخت محنت کے بعد تیار ہوا کیونکہ ان لوگوں کو وہ سہولتیں میسر نہیں ہیں جو باربرا کارٹ لینڈ کے لوگوں کو حاصل ہیں جو اس بات کے داعی ہیں کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ناول لکھ سکتے ہیں۔

اکثر رائٹرز اس نقطہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اگر دو ہزار الفاظ ایک دن میں لکھے جائیں تو یہ لکھاری کے لیے بڑی اچھی پیداوار ہے۔ صرف بہت ہی کم لکھاریوں کا مسودہ قبول کیاجاتاہے اور چھاپا جاتا ہے۔ ایک معقول اور تجربہ کار مصنف مواد کے کچھ صفحات پڑھنے کے بعد بتا سکتا ہے کہ آیا کہ ایسا مسودہ پڑھنے کے قابل ہے یا کہ نہیں۔ اگر اس مواد میں کشش نہ ہوتو پھر وہ شعلوں کی لپیٹ میں بھی آسکتا ہے۔

آخر کار ہماری خاتون مصنف کا میاب کیوں ہو جاتی ہے اور ہمارے اکثر لوگ ناکام کیوں ہو جاتے ہیں؟ کچھ حد تک یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ وہ عورت جو کامیاب ہوتی ہے وہ اس قسم کی کتاب لکھتی ہے جس طرح اس کا  پبلشراس سے لکھواناچاہتاہے۔ ایک بار جب اسے کام مل جاتا ہے تو پھروہ پبلشرز کے ساتھ اپنی ساکھ بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور پھر اسے بذریعہ ڈاک کام پہنچنا شروع ہو جاتا ہے۔

دراصل ایک خاتون رائٹر اس بات کو اچھی طرح جانتی ہے کہ بازار میں کس قسم کے مواد کی ضرورت ہے اور کون سی کتابیں چھاپی جائیں اورکون سی کتابوں کی بازار میں قدر ہے اور کون سی کتابیں پبلشرز کو چھاپنی چاہیے جوآسانی سے باازار میں بک سکیں۔ اگر آپ کتابیں لکھ کر یا کوئی ادبی تحریر لکھ کر آمدنی کماناچاہتے ہیں تو پھرآپ کو مکمل طورپر بازار کا مطالعہ کرنا پڑے گا کہ مارکیٹ میں کسی قسم کی کتاب کی اشد ضرورت ہے۔ اکثر دکانوں میں الماریوں میں سجی ہوئی کتابوں کے خوبصورت اوراق کا آپ جائز ہ لیتے ہیں، مشہور ناول اور افسانے جو جرائم،جاسوسی، محبت اور جنگ وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں کسی درجہ بندی کے حساب سے پڑے ہوتے ہیں۔ ان کا مطالعہ کرنے اورجائزہ لینے کے بعد ہی نئی کتاب کی تیاری کا فیصلہ کریں۔ یہ کتابیں بازار میں آنے والی کتابوں کا عکس پیش کرتی ہیں۔ایسی کتابیںدرجہ بندی کے حساب سے فروخت کی جاتی ہیں۔ درجہ بندی مصنفین کے ناموں کے حساب سے ہوتی ہے۔جتنا بڑا مصنف ہوگا اتنی ہی اس کی کتابوں کی درجہ بندی ہوگی، کیٹیگریز کی شہرت آتی اور جاتی رہتی ہے۔

ممتحن ٹیچر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-paper-checker-urdu.html

جہاں تک کمرشل ناول لکھنے کا معاملہ ہے وہ اس عمل سے مشابہت رکھتے ہیں جس طرح آج کل نان فکشن ناول لکھے جاتے ہیں۔ اس بات کا انحصار پبلشرز پر ہوتاہے کہ وہ کس قسم کا آئیڈیا فراہم کرتا ہے اور کس قسم کی کتابیں چھاپتا ہے۔ اگلی سطح پر مصنف اور پبلشر کو مل کر یہ سوچنا ہوتاہے کہ وہ کس قسم کی کی کتاب چھاپ رہے ہیں ۔آیا کہ اس کتاب کی بازار میں کوئی قدروقیمت اور طلب بھی ہے۔ مثال کے طورپر اگرآپ کسی پبلشر کو اس بات پر قائل کرتے ہیں کہ سائیکل کی مرمت پر بازار میں کتابیں آنی چاہئیں۔ اب یہ کام پبلشرز کا ہے وہ بازار کا چکر لگا کر جائزہ لے کہ بازار میں سائیکل مرمت کے موضوع پر کتنی کتابیں آچکی ہیں۔ آیا کہ جوپہلے بازار میں سائیکل مرمت کے متعلق کتاب آئی ہے، کیسی ہے اور اب جو وہ کتاب چھاپنے جارہا ہے، وہ ٹیکنیکل ہے یا عام آدمی کے لیے ہے، کیا اس کی بازار میں ضرورت ہے؟

اگرآپ ایک مستحکم مصنف نہیں ہیں تو پبلشر آپ کی کتاب چھاپنے سے پہلے آ پ کے مواد کو ضرور چیک کرے گا۔ آپ سے معاہدہ کرنے سے پہلے نمونہ کے طورپر آپ کے مواد کی کچھ چیزیں ضرور چیک کرے گا ۔ آپ کا معاہدہ یک مشت ادائیگی یا رائلٹی کی بنیاد پر ملے گا۔اگر تو آپ کا معاہد ہ رائلٹی پر ہے تو  کچھ کتابیں بکنے کے بعد  پبلشر آپ کی رائلٹی بڑھاسکتا ہے۔

جہاں تک چھوٹی کہانیوں کا تعلق ہے ایسی کہانیوں کی بالخصوص خواتین کے رسالوں میں کافی حد تک ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ نئے مصنف کے لیے اسی میدان میں بازی جیتنا بہت ہی مشکل کام ہے۔ ایجنٹ حضرات عام طورپر چھوٹی کہانیاں چھپوانے میں خاصی دلچسپی نہیں لیتے۔ سوائے ان لوگوں کے جو آپ مصنف ہوتے ہیں کیونکہ چھوٹی کہانیوں سے زیادہ آمدن کمانے کی امید نہیں ہوتی۔

یونیورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-universal-aunti.html

عام طورپر میگزین نئے ٹیلنٹ کا کھوج لگانے  میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کیونکہ کوئی چیز بار بار لکھنے سے ہی نکھار پیدا ہوتاہے اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ وہ دن بھی آ جاتا ہے جب پبلشرز نئے آنے والے نوجوان مصنفین سے کہتے ہیں کہ’’ آپ اپنی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کرکے لے آئیں اورہم اسے چھاپ دیں گے۔‘‘ اس طرح پبلشر نئے آنے والے رائٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔یا د رکھیں ایک اچھا مصنف بننے کے لیے آپ کو بہت زیادہ مطالعہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔چونکہ پبلشر صرف وہی کتابیں چھاپتے ہیں جن کے بکنے کی مارکیٹ میں امید ہوتی ہے اور وہ ایسی کتاب کبھی بھی نہیں چھاپیں گے جس سے انہیں کوئی نقصان یا خسارہ برداشت کرنا پڑے۔

اگرآپ کے پاس کوئی مخصوص آئیڈیا زہیں اور کسی بھی فیلڈ میں مخصوص تجربہ اور علم رکھنے والے افراد موجود ہیں تو پھرآپ کو آرٹیکلزلکھنے چاہئیں لیکن آرٹیکلز لکھنے سے پہلے بہت سے میگزین اور کتابوں کا مطالعہ بہت ضروری ہے ۔ آرٹیکلز آپ کی مالی معاونت میں بہتر ثابت ہوسکتے ہیں ۔اگرآپ اچھے قلمکار اور اچھے لکھاری ہیں تو پھر مختلف میگزین اور اخبارات والے آپ سے ضرور رابطہ کریں گے اور آپ کی مالی مدد بھی ضرور کریں گے۔

لکھاری ہوناایک ایسا میدان ہے جس میں ایک قلمکار نام بھی کما سکتا ہے اوردولت بھی۔ جتنا اچھا مصنف ہوگااتنی ہی اس کی شہرت ہوگی اور جتنی معاشرے میں شہرت ہوگی اتنی ہی معاشرے میں عزت ہوگی اور جتنا بڑا ادبی دنیا میں نام ہوگا اتنا ہی انسان عزت کے ساتھ ساتھ اپنی آمدنی زیادہ سے زیادہ کمانے کے قابل ہوجاتا ہے۔

ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/blog-post.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://freelancing.school/best-freelance-writing-sites/

https://becomeawritertoday.com/writing-jobs/

https://www.linkedin.com/profinder/blog/21-best-websites-to-find-and-hire-freelance-writers

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...