Showing posts with label make money from market researching. Show all posts
Showing posts with label make money from market researching. Show all posts

Thursday, August 26, 2021

مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from market researching? Urdu

 مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟

مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟
 مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

اس حقیقت کی تہہ میں بہت سی وجوہات چھپی ہیں کہ ایک کلائنٹ مارکیٹ پر ریسرچ کیوں کرنا چاہتاہے۔ اس کے علاوہ واضح طورپر اور مجموعی طورپر اس کی متبادل اشیاء کی مقدار کے بارے میں نتیجہ اخذ کرنا بھی شامل ہے۔ وہ یہ بات بھی جاننا چاہتا ہے کہ لوگ ایک چیز کے بدلے دوسری چیز کیوں پسند کرتے ہیں۔ کیا اس شے کی قیمت ، جسامت، ذائقہ میں فرق ہے؟ وہ یہ بھی جانناچاہتا ہے کہ ایک موجودہ پروڈکٹ کو کیسے بہتر بنایاجاسکتا ہے یا اس چیز سے نئی چیز کو کیسے بہتر بنایاجاسکتا ہے۔

وہ کون کون سی خوبیاں ہیں جو  کسی چیز کو کامیاب بناتی ہیں۔ وہ یہ بات بھی جانناچاہتا ہے کہ کیا لوگ ہمیشہ  کسی کمپنی کے اشتہارات ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں یا اخبارات بھی پڑھتے ہیں او ر وہ لوگ اشتہارات کو دیکھ کر اور پڑھ کر کیا محسوس کرتے ہیں۔ کسی بھی چیز کا کبھی بھی اختتام نہیں ہو تا لیکن مارکیٹ ریسرچ کے متعلق جو بنیادی ٹول ہے وہ بہت ہی محدود ہے۔ ایسے سوالات جب تحریر کروائے جاتے ہیں تو ان کے پیچھے بہت سا استدلال اور سوچ و فکر موجود ہوتی ہے۔

موبائل فون کی مرمت /اسیسریز سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-make-money-from-mobile.html

اس قسم کے سروے کے لیے کسی خاص قسم کے ٹیلنٹ کو جانچا جاتا ہے۔ مثال کے طورپر پروڈکٹس ٹیسٹ میں اشیاء کے متعلق رائے قائم جاتی ہے کہ لوگ  کسی کمپنی کی نئی پروڈکٹ کو پسند کرتے ہیں یا کہ نا پسند۔ میلانی سروے اس قسم کا سروے ہے جس میں لوگوں کی پروڈکٹ کے متعلق اور نئے پیدا ہونے والے مسائل کے متعلق معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں کیونکہ اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ لوگوں کا ردعمل پروڈکٹ اور ایشوز کے متعلق مثبت ہے یا کہ منفی ۔ اس میں لوگوں کے متعلق یہ رائے لی جاتی ہے کہ اگر کسی مشہو ر پروڈکٹ کو غیر معروف طریقہ سے تیار کردیاجائے تو پھرلوگوں کا اس پر رد عمل کیا ہوگا؟ بعض اوقات ٹیسٹ پھیلتے پھیلتے گروپ ڈسکشن تک پہنچ جاتا ہے۔

ٹیسٹ لینے کے لیے کون سی چیز پر انحصار کرناچاہیے۔ آیا کہ سوال جواب کرکے یا انٹرویو لے کر سوال تحریر کرکے آپ عام طورپر بہت سے لوگوں کے متعلق رائے معلوم کرسکتے ہیں لیکن انٹرویو صرف مخصوص افراد کا ہی لا جاسکتا ہے۔ انٹرویو لینا مشکل کام ہے۔ ایک تو اس میں انٹرویو لینے والا بھی ماہر ہوناچاہیے پھراس کے لیے خاصے وقت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک اچھی مارکیٹ ریسرچ فورم انٹرویو شائع کرکے بتاتی ہے  کہ اس نے کہاں اور کتنے افراد سے انٹرویو کرکے رائے حاصل کی ہے۔ جب سروے مکمل کیاجاتا ہے تو سروے کرنے والا شخص بہت لطف اندوز ہوتا ہے جب وہ مختلف لوگوں کے دروازے کھٹکھٹا کرلوگوں کی پروڈکٹس کے متعلق رائے معلوم کرتا ہے۔

بعض اوقات اسائمنٹ (Assignment)تیار کرکے بھی شہروں ،دیہاتوں اوردیگر علاقوں میں لوگوں کی رائے معلوم کی جاتی ہے۔ Assignmentکا طریقہ باقی طریقوں سے قدرے آسان ہے۔ اس میں ایک ہی شخص جس کی اپنی ذاتی گاڑی ہے  وہ مختلف شہروں ، علاقوں اور دیہاتوں میں مختلف لوگوں سے مل کر ان سے معلومات اکٹھی کرکے ان افراد کی دلچسپیوں ، پسند و ناپسند اور رائے کے متعلق Assignmentتیار کرلیتا ہے۔

ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-make-money-from-tiktok.html

جب ٹیلی ویژن پر آپ اس اشہتار کی وضاحت دیکھتے ہیں کہ انگوروں کے باغ نرم و ملائم اور اس سے بھرپور گچھوں میں  رس بھر چکا ہے تو پھر اس جو بن پر پہنچ کر کسی رائٹر کا قلم یا کسی مصور کی تخلیق نگاری اس خوبصورت دلفریب منظر کو اپنے دامن میں سمیٹنے کے لیے ضرور جھانکے گی۔ کسی بھی پروڈکٹ کے متعلق جو اشتہارات شائع کیے جاتے ہیں وہ بڑی محنت، تگ و دو اور ریسرچ کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

مارکیٹ ریسرچ ہی اشیاء اور مصنوعات کی بازار میں رسد اور طلب میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کی سخت محنت کے بعد ایسے ایسے نتیجے اخذ کیے جاتے ہیں جن سے لوگ خود بخود ہی اشیاء کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ چونکہ ریسرچ میں لوگوں کی دلچسپی، پسند و ناپسند، ذہنی رجحان، مذہبی رجحان، رسم و رواج اورتہذیب و تمدن کو سامنے رکھ کر اشیاء تیا ر کی جاتی ہیں اور پھر اس پر ریسرچ اور تحقیق سے حاصل ہونے والا نتیجہ بھی بڑا کار آمد، مفیداور منافع بخش ثابت ہوتاہے۔پس اگر آپ کو مارکیٹ ریسرچ کا فن آتا ہے تو آپ سے بہت زیادہ آمدنی کما سکتے ہیں۔ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.marketresearchcareers.com/

https://www.indeed.com/q-Market-Research-jobs.html?vjk=60720f312cd83e9f

https://www.quirks.com/jobs

https://www.indeed.com/q-Market-Research-Analyst-jobs.html?vjk=60720f312cd83e9f

https://www.careers.ox.ac.uk/market-research#/

https://www.indeed.com/q-Market-Research-l-Work-At-Home-jobs.html?vjk=94422051e2b283f6

https://uk.indeed.com/Market-Research-jobs-in-Home-Based

https://www.linkedin.com/jobs/market-research-work-from-home-jobs

https://www.linkedin.com/jobs/market-research-home-based-jobs

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...