Showing posts with label make money becoming a tourists guide. Show all posts
Showing posts with label make money becoming a tourists guide. Show all posts

Sunday, August 1, 2021

ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a tourist guide? Urdu

 ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

سفر چاہے کسی بھی جگہ کا ہویا جیسا بھی ہو ہر انسان کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا سفر پرسکون اور آرام دہ ہوناچاہیے۔ بدقسمتی سے کچھ ٹورسٹوں نے پر امید مسافروں کے سپنوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی دیار غیر کا سفر کرکے اجنبی ملک کی سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور اسے زبان کے مسئلہ اوردیگر قسم کی رکاوٹیں پیش نہیں آتیں تو یہ بھی اس کے لیے ایک قسم کا صدمہ ہے۔ جب کوئی شخص کسی غیر ملک میں داخل ہوتاہے تو یقینا اسے اجنبی رسم و رواج، عجیب و غریب غیر ملکی کرنسی سے واسطہ پڑتا ہے۔ اس اجنبی ملک کے راستوں سے انسان ناواقف ہوتاہے۔ تاریخی ورثہ اور دیدہ زیب مقامات سے لاعلم ہوتاہے۔ اجنبی ملک کے اجنبی راستوں پر چلنے کے لیے اوردل و دماغ کی وادی میں اس ملک کے خوبصورت اور پرکشش مناظر ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے  ٹورسٹ گائیڈز ہی آپ کے بہترین دوست اوررہنما ثابت ہوسکتے ہیں۔

وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-vanishing-cream.html

اگر آپ کو کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری اجلاس میں شرکت کرنا ہے، انفرادی طورپر یا جوڑے کے طورپر کسی بھی میٹنگ میں شامل ہونا ہے یا ہنی مون کی لطافتوں سے لطف اندوزہونا ہے تو پھرآپ کو ضرور گائیڈ کا سہارالینا پڑے گا۔ عام طورپر ٹورسٹ گائیڈز کا رابطہ ٹورز کمپنیوں، اداروں ، مختلف تنظیموں ، ایجنٹوں کے ساتھ ہوتاہے اور گائیڈز حضرات نے اپنے شعبہ میں باقاعدہ تربیت حاصل کی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گائیڈ ز حضرات اپنے رویوں، عادات، گفتگو اور طورطریقوں سے سیاح حضرات کو متاثر کرکے ٹورز کو خوشگوار بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

بطورٹورسٹ  گائیڈ انسان زیادہ دولت یا آمدنی کماسکتا ہے اگر اس کے پاس ملکوں کی تہذیب و تمدن اور ہسٹری کا بہتر علم ہو، آرٹیکلچرل آرٹ، سماجی رسم و رواج، بودو باش اوررہن سہن کے طریقوں سے بہتر علم ہو۔ خصوصاً اس ملک کی زبان کے بارے میں بہتر طورپر واقفیت حاصل ہوتو اس کی سیاح حضرات کو ضرورت پیش آتی ہے۔

پاکستان میں ٹورسٹ بورڈ گائیڈ کی تعلیم کے لیے باقاعدہ درخوست دینا پڑتی ہے اور ایسے طالب علم جنہیں گائیڈ کی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ہوتی ہے ان سے باقاعدہ ٹیسٹ لیے جاتے ہیں۔ ان کی ذہانت کا ٹیسٹ، ان کی قابلیت اور صلاحیت کو جانچنے کے لیے باقاعدہ ٹیسٹ ہوتے ہیں تاکہ وہ بہترین گائیڈ ثابت ہوسکیں۔ ان کی عادات کا ٹیسٹ، ان کے رویوں اورمزاج کا امتحان لیاجاتا ہے۔ جب ایک فرد ان تمام ٹیسٹوں سے کامیاب ہوکر گزرتا ہے تو پھر اسے مجاز اتھارٹی گائیڈ کا لائسنس عطا کرتی ہے۔

ایک گائیڈ کی تربیت میں یہ بات بھی بڑی اہم ہوتی ہے کہ اس کا جاب صرف موسمی ہے نہ کہ سدا بہار۔ یعنی گائیڈ ز کا جاب صرف چھٹیوں کے موسم کے لیے اورخوشگوار موسم کے لیے ہوتاہے یعنی جب اکثر لوگ مختلف ملکوں کی سیاحت کواپنے گھروں سے نکلتے ہیں۔ فل ٹائم جاب صرف چھٹیوں کے موسم میں ہی ہوتاہے۔ اس لیے باقی موسم میں گائیڈ بہت کم کماتا ہے، اس لیے باقی سیزن کے لیے گائیڈ کو متبادل روزگار بھی تلاش کرنا پڑتا ہے۔

کولڈکریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-cold-cream-urdu.html

آج کل ٹورازم ایک بہت بڑا کا روبار بن چکا ہے۔ پاکستانی ٹورسٹ بورڈ نے مخصوص افراد پر مشتمل ٹورسٹ کی تنظیمیں بنارکھی ہیں۔ چند گائیڈ ز حضرات فل ٹائم اس کام کو کرتے ہیں اور اسے اپنے لیے روزگار کا بڑا پیشہ سمجھتے ہیں۔ اکثر گائیڈز حضرات نے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ میں ڈیرے جما رکھے ہیں اور اسی کو ہی وہ اپنے جاب کا مرکز سمجھتے ہیں۔

 اگر آپ کو ٹورازم ڈیپارٹمنٹ میں اس قسم کے جاب اور کام سے دلچسپی ہے تو پھرآپ کو مختلف علاقوں کے متعلق معلومات لینی چاہیے۔ بذات خود مختلف علاقوں کا وزٹ (Visit) کرکے زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کرنی چاہیے۔ باقاعدہ گائیڈ اسکولوں سے تربیت حاصل کرنی چاہیے۔ چونکہ رول لیٹر آف گائیڈ میں اپنا نام اندراج کروانے کے لیے خاص قسم کی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ پس ٹورسٹ سے منسلک کمپنیاں اور ہوٹل وغیرہ صرف اسی صورت میں آپ پر اعتماد کریں گے جب آپ کااندراج رول لیٹر میں ہوگا کیوں کہ رول لیٹر میں اندراج ہی آپ کی نیک نیتی اور علم کا ثبوت ہے۔

پاکستان میں جب گائیڈ بننے کے لیے درخواست متعلقہ محکمہ کو بھیجی جاتی ہے تو طالب علم سے بڑے اہم سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ درخواست کنندہ کے علم، تجربہ، محنت ،قابلیت اور دیگر کوائف کے متعلق معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ ہر ہفتہ میں دو دن شام کو دو گھنٹے کا لیکچر دیاجاتا ہے۔ گائیڈ کا امتحان کافی سخت ہوتاہے، پریکٹیکل اور تحریر ی امتحان بھی لیاجاتا ہے۔مختلف امتحانوں سے گزرنے والا طالب علم ہی ایک اچھا گائیڈ بنتا ہے اور ایک اچھا گائیڈ ہی سیاحوں کی اچھی اور بہتر طریقے سے رہنمائی کرکے زیادہ سے زیادہ آمدنی کمانے کے قابل بن جاتا ہے۔

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-advertisments.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف ٹورسٹ گائیڈز کے بارے میں انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.guidingtech.com/28817/hire-local-travel-guide/

https://www.indeed.com/jobs?q=Tour+Guide&l=pakistan

https://www.simplyhired.com/search?q=tour+guide

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...