Showing posts with label soap formulas. Show all posts
Showing posts with label soap formulas. Show all posts

Monday, June 28, 2021

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

 

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

 نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

          بازاروں میں نہانے کے زیادہ تر صابن بڑی کمپنیوں کے تیار کردہ فروخت ہوتے ہیں جو بڑے پیمانے پر بڑی مشینوں سے تیار کیے جاتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر صابن کی تیاری فل بوائلڈپروسس (Full Boiled Process)سے کی جاتی ہے جس میں تیل وچربی سے گلیسرین کو نکال لیا جاتا ہے۔ تیلوں وفیٹس سے گلیسرین کو نکالنے کے لیے ایک الگ فیکٹری کی ضرورت در پیش ہوتی ہے۔

          اس بلاگ میں نہانے کا صابن چھوٹے پیمانے پر تیار کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اس طریقے سے تیار شدہ صابن میں گلیسرین کو صابن سے الگ نہیں کیا جاتا ۔ صابن میں گلیسرین کی موجودگی زیادہ مفیدہوتی ہے کیونکہ گلیسرین جلد کو نرم وملائم بناتی ہے۔ کچھ لوگ گھر یلو پیمانے پر صابن کی تیاری بغیر کسی مشینر ی سے بھی کرتے ہیں ۔اس میں غسل کرنے کے صابن کو واشنگ سوپ کی طرح تیار کیا جاتا ہے لیکن اس کا فارمولا واشنگ سوپ کے فارمولے سے جدا ہے۔

گرافک ڈیزائنر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-graphic-designer.html

          نہانے کے صابن میں تیل وفیٹس کی کوالٹی عمدہ ہونی چاہیے۔ صابن میں بچی ہوئی الکلی(Alkali) نہ ہونے کے برابر ہونی چاہیے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ صابن کی خوش بو بہت ہی اعلیٰ قسم کی ہونی چاہیے۔ واشنگ سوپ کی طرح تیار شدہ نہانے کے صابن کی چکناہٹ وچمک دوسرے طریقوں سے تیار شدہ صابن کی طرح بہتر نہیں ہوتی ۔ اس طرح تیار شدہ صابن کے لیے کڑھائی ، کٹنگ مشین اور اسٹمپنگ مشین کی ضرورت پڑتی ہے جن کی قیمت تقریباً    آٹھ دس ہزار روپے  کے لگ بھگ ہے۔

          چھوٹے پیمانے پر چھوٹی مشینوں سے نہانے کا عمدہ صابن بنایا جاسکتا ہے ۔ بازار میں اس قسم کے صابن بہت فروخت ہوتے ہیں۔ چھوٹے پیمانے پر چھوٹی مشینوں سے تیار شدہ صابن کے فارمولے وہی ہیں صرف انھیں بنانے کے طریقوں میں تھوڑا بہت فرق ہے۔ صابن کو کڑھائی میں تیار کرنے اور فریم سے نکالنے کے بعد اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا جاتا ہے ۔ کچھ لوگ چپنگ مشین (Chipping Machine)میں صابن کے چھوٹے چھوٹے چپس بنا لیتے ہیں تاکہ صابن جلد سوکھ جائے۔ صابن کے چیس یا ٹکڑوں کو مکسر میں ڈال کر بقیہ دوسرے تمام اشیاء کو اس میں ملا دینے کے بعد پلوڈر سے بار(Bar)کی شکل میں نکالتے ہیں۔ کچھ لوگ کوالٹی کو مزید عمدہ بنانے کے لیے ملنگ مشین (Milling Machine)کا استعمال بھی کرتے ہیں۔                مارکیٹ میں یہ تمام مشینیں چھوٹے سائز سے لے کر بہت بڑے سائز تک دستیاب ہیں ۔ان مشینوں سے تیار شدہ صابن میں چمک اور چکناہٹ ہوتی ہے ۔ ذیل میں نہانے کا صابن بنانے کا فارمولا اور طریقہ کار دیا جارہا ہے۔ آپ اس کی مددسے نہانے کا صابن تیار کر کے اور مارکیٹ میں فروخت کر کے اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں:

بیکری آئٹمز سپلائی کر کے پیسےکیسےکمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-bakery-items-urdu.html

A. 

Tallow:                    30kg

Coconut Oil:            12kg

Ground Nut Oil:        7kg

Castor Oil:                6kg

B.

Caustic Flakes:            9kg

Water:                        19 Liter

C.

Sodium Silicate:       10kg

Soap Stone Powder: 25kg

Pink Colour:              حسب ضرورت

Perfume:                1-2%

بنانے کا طریقہ:           

          سب سے پہلے کڑھائی کو آگ پر گرم کریں۔ اس میں تمام تیل وچربی کی صحیح مقدار ڈالیں۔ پلاسٹک کی ایک بالٹی میں 19 لیٹر پانی میں 9کیلو کاسٹک فلیکس (Caustic Flakes)ڈال کر اچھی طرح گھول لیں۔ کڑھائی میں تیل وچربی کی حرارت بڑھ کرجب 80 ڈگری سنٹی گریڈ ہو جائے تو تیار شدہ کا سٹک کو تیل میں آہستہ آہستہ ملائیں۔ خیال رہے کہ صابن کی اٹھان کڑھائی کے باہر نہ جائے۔ جب صابن پوری طرح تیار ہو جائے تو اسے فریم میں ڈھال دیں۔ دوسرے یا تیسرے روز فریم سے صابن کے بلاک کو نکال کر اس کے چھوٹے چھوٹے چپس کو ہوا میں سوکھنے کے لیے رکھ دیں۔ چپس کوڈرائنگ مشین (Drying Machine)میں سکھایا جائے تو چپس کے سوکھنے کا عمل دو گھنٹے میں پورا ہو جائے گا۔ چپس سوکھ جائے تو مکسر میں ڈال کر چپس میں حسب ضرورت رنگ ڈال کر ملائیں ۔ کچھ دیر بعد سوڈیم سلیکیٹ اور اس کے تھوڑی دیر بعد سوپ اسٹون پائوڈر بھی ڈال دیں۔ صابن کواس وقت تک ملاتے رہیں جب تک کہ تمام اشیاء یک جان نہ ہو جائیں اور صابن کو انگلیوں کے درمیان ملنے سے چکناہٹ محسوس ہو اور انگلیوں کے درمیان صابن چپکے نہیں۔آخر میں خوشبو ڈال کر صابن کو دس منٹ مزید یک جان کریں۔ صابن کو مکسر سے باہر نکالنے کے بعد پلوڈر میں ڈالیں ۔ صابن پلوڈر سے ہو تا ہوابار کی شکل میں باہر آئے گا۔ بار کو کٹنگ مشین میں کیک کی شکل میں کاٹ کر اسٹمپنگ مشین میں پنچ کردیں ۔ بازار میں نہانے کے صابن مختلف ڈیزائنوں میں دستیاب ہیں۔ آپ کے بنائے گئے صابن کا ڈیزائن اس بات پر منحصر ہے کہ آپ نے پلوڈر میں ڈائس کا ڈیزائن کیسا لگایا ہے۔

مارکیٹ سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-market-stall-urdu.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئر(Share)کر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔


Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...