Showing posts with label earn money from advertisment. Show all posts
Showing posts with label earn money from advertisment. Show all posts

Wednesday, July 28, 2021

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں ؟How to earn money from advertisments? Urdu

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں ؟

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں ؟
اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

دنیا میں کسی چیز کو بنانا اتنا مشکل نہیں جتنا کہ اس کو فروخت کرنے کا کام مشکل ہے۔ مال سے بھری ہوئی دکانیں فروخت نہ کرنے کا ڈھنگ نہ جاننے کے سبب ہر سال اپنا مال نیلامیوں میں فروخت کرتی ہیں۔ اس فن کی لا علمی کی وجہ سے ہر سال کئی کمپنیاں دیوالیہ ہو جاتی ہیں۔ سیلز مین شپ کا کام دنیا میں سب سے مشکل ترین کام ہے۔ غیر ملکی فرمیں اس کام میں ماہر ہو گئی ہیں۔

ہمارے ہاں فروخت ہونے والی بے شمار مصنوعات غیر ملکی فرموں ہی کی تیار کردہ ہوتی ہیں۔ یورپ اور امریکہ میں بڑی بڑی فرمیں ‘ اپنے کارندوں کوچیزیں فروخت کرنے کے کام کی باقاعدہ تعلیم دیتی ہیں۔ اسی وجہ سے وہ ملک تجارت  کے لحاظ سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔ اس مضمون پر سینکڑوں کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

دریا میں تیرنے کے لئے سب سے پہلے تیرنے کا کام سیکھنا لازمی ہوتا ہے ۔جو شخص تیراک نہیںوہ لازمی طور پر پانی میں ڈوبے گا ہی۔ اسی طرح کاروباری نا واقفیت کے سبب ناکامی لازمی ہے۔ میں ہر اس شخص کو جو کوئی بھی کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے یہ مشورہ دوں گا کہ وہ مصنوعات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ فروخت کرنے کے ڈھنگ میں بھی زیادہ ماہر بننے کی کوشش کرے۔ ماہربن جانے کے صورت میں آپ مٹی سے سونا بنا سکیں گے۔

لائیکی Likeeایپ میں زیادہ لائکس کیسے حاصل کریں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-do-i-get-more-likes-in-likee-app.html

اگر آپ کے پاس سرمایہ ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔معمولی سرمائے سے کیا ہوا کام بھی آپ کو دنوں میںکروڑ پتی بنا سکتا ہے۔ البتہ یہ بات ہے کہ ابتدا میں آپ کو قدرے مشکل پیش آئے گی۔ کم سرمایہ حضرات اس بلاگ میں موجودمختلف بلاگزکی مدد سے کوئی بھی ایک چیز تیار کر کے اپنے شہر و قصبہ اور اس کے گردو نواح میں اس کی شہرت و تشہیر کریں،مشہور مشہور چوراہوں میں اپنی تیار کردہ چیز  کے سائن بورڈ چھوٹے یا بڑے سائزمیں نمایاں جگہوں پر لگائیں دیواروں پر سفیدی کروا کر کسی اچھے پینٹر سے موٹے الفاظ میں لکھوائیں ،مقامی دکانوں پر کارڈ آویزاں کریں جن پر لکھا ہو کہ’’ یہ چیز یہاں پر فروخت ہوتی ہے‘‘۔ مقامی اخبارات میں اشتہاردیں ۔اس طرح بار بار کی اشتہار بازی سے متاثر ہو کر لوگ آپ کی بنائی ہوئی چیز کی طرف راغب ہوں گے اور خریداری میں اضافہ ہوجائے گا۔ ابتدا میں دکانداروں کو معقول کمیشن دی جائے تاکہ کمیشن کے لالچ میں وہ لوگوں کو آپ کی بنائی ہوئی چیز کی خودبخود ترغیب دیں اور سفارش کریں۔

جب اس طرح قدرے کامیابی ہو جائے تو پھر دیگر شہروں میں بھی بذریعہ اشتہار بازی اپنی مصنوعات کو متعارف کروائیں۔ اخبارات کے ساتھ ساتھ ٹیلی وثرن کو بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کا ذریعہ بنائیں۔ صرف کثیرالاشاعت اخبارات میں اشتہار بازی کریں ۔شروع شروع میں کئی ایک اخبارات میں اشتہار دینے کی بجائے ایک اخبار میں اشتہار دیں اور کافی عرصہ تک اسی میں اشتہار دیتے رہیں جس سے اس اخبارکے قارئین آپ کی مصنوعات سے اچھی طرح واقف ہو جائیں گے۔ ایک اخبار میں کامیاب ہو جانے پر دو تین اخبارات کا پروگرام میں اضافہکریں۔

اشتہار میں لکھا جائے کہ’’ یہ چیز ہر قریبی دکان پر دستیاب ہے۔‘‘ ضرورت پڑنے پر خواہش مند حضرات وہ چیز اپنے قریبی دکانداروں سے طلب کریں گے ۔ بار بار طلب کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ مقامی دکاندار آپ کی چیز کو رکھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اخبارات میں اشتہار دینے سے عوام کو آپ کی بنائی ہوئی چیزکے نام سے واقفیت ہوجائے گی ۔اشتہار بازی شروع کر دینے کے ساتھ آپ کسی قابل سفری ایجنٹ کی خدمات حاصل کریں جسے  کام کرنے کا تجربہ اور شوق ہو۔

لائئکی Likeeایپ پر فالورز کیسے بڑھائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-increase-followers-on-likee-urdu.html

 اگر ایجنٹ نہ رکھ سکیں تو خود مختلف شہروں اور مارکیٹوں کا دورہ کرکے دکانداروں کو بتائیں کہ ہماری چیز کی ایجنسی لینے سے آپ کو فلاں فلاں فائدے ہوں گے۔ آپ کو شہرت کے لیے سائن بورڈ دئیے جائیں گے ۔آپ کا نام اخبارات میں  پرنٹ کیا جائے گا۔ اگر چھ ماہ تک پورا مال فروخت نہ ہو توغیرفروخت شدہ مال واپس لے لیا جائے گا۔ اسی طرح آپ مختلف شہروں میں اپنی چیز کے ایجنٹ مقرر کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنی مصنوعات کو ایک صوبہ سے بڑھا کر دوسرے صوبوں میں بھی متعارف کر کے پھیلائیں۔ دوسری فرمیں اپنی چیزوں کو کس طرح مشتہر کر رہی ہیں ان طریقوں کا بھی بطور مطالعہ کریں اور کامیابی حاصل کریں۔

اس بات کو اچھی طرح جان لیجیے کہ مشہوری تجارت کا ایک خاص رکن ہے جس کے بغیر تجارت کی گاڑی ایک قدم بھی آگے نہیں چل سکتی ۔یورپ و امریکہ کے کامیاب تاجروں کا قول ہے کہ’’ اگر ایک لاکھ روپے سے تجارت شروع کی جائے تو اس سے نصف اشتہارات پر صرف کر دیا جائے۔ ‘‘ یہ اصول تجارتی ملکوں کو اس قدر ،راس آیا کہ آج وہ دولت میں کھیل رہے ہیں۔

لائئکی Likeeایپ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-earn-money-from-like-app-step-by.html

یورپ جا کر دیکھئے تو آپ کو ہر دکان پر اشتہار بازی کا ثبوت ملے گا۔اشتہارات سے صرف یہ غرض ہوتی ہے کہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جائے ۔ یورپ اس معاملہ میں یہاں تک ترقی کر چکا ہے کہ ہر دکان پر آپ کو کوئی نہ کوئی ایسی چیز نظر آئے گی جو راہ گیروں کو خواہ مخواہ اپنی طرف متوجہ کرلے گی۔ مثلاً: کسی دکان پر خوبصورت لڑکیاں ملازم ہیں جو اپنے نازو انداز سے لوگوں کو دکان میںآنے کی دعوت دیتی ہیں۔ کسی دکان پر عجیب و غریب بونے کھڑے ملیں گے جو اپنی حرکات سے راہ گیروں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں۔ کسی دکان کے آگے جوکر دکھائی دیں گے اور کسی دکان پر کسی جانور کے گٹ اپ میں کھڑے نمونے نظر آئیں گے جو اپنی حرکتوں سے راہگیروں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ کسی دکان پر ایسے توجہ طلب اشتہارات دیے ہوئے ہیں جن کو پڑھ کر اس دکان میں جانا لازمی ہو جائے گا۔ جو دکانیں خوشبویات یا عطر وغیرہ بیچتی ہیں ان کے یہاں اس قسم کے فوارے لگے ہوئے ہیں جو مشین کے ذریعے راہگیروں پر مختلف اور دلکش خوشبویات کی بارش کرتے رہتے ہیں۔ غرض جس قسم کی دکان ہو تی ہے اس کی شہرت کے لیے اسی قسم کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔

بڑے بڑے کارخانے اور کمپنیاں اپنے اپنے مال کی نکاسی کے لیے کثیرالاشاعت اخبارات میں اشتہارات دیتے ہیں۔وہ لوگ مختلف ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سے تشہیری فلمیں بنواکر ٹیلی وثرن پر تشہیر کرتے ہیں۔ یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ جب تک تجارت کو شہرت نہ دی جائے اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ۔اب تو پبلسٹی کرنا بھی باقاعدہ ایک فن بن گیا ہے اور اسے بطور ایک فن حاصل کیا جارہا ہے۔ تجارتی حلقوں میں ایسے افراد کی بہت قدر ہوتی ہے جو پبلسٹی کے فن میں قابلیت رکھتے ہیں۔

ارطغرل غازی کے بارے میں سات تاریخی حقائق۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/7-historical-facts-about-ertugrul-ghazi_7.html

ایک نوجوان بے روز گاری کے ہاتھوں سخت پریشان تھا ۔ایک دن وہ ایک کتاب پڑھ رہا تھا کہ یکا یک اسے روپیہ کمانے کی ایک انوکھی ترکیب سوجھی۔ اس نے بازار سے کئی کلوگرام سیاہ جست خرید لیا اور اسے پچاس پچاس گرام کے ڈبوں میں بھر لیا۔ اس کے بعد اس نے دکان کی تلاش شروع کر دی۔اسے  شہر کی ایک معروف سڑک پر ایک چھو ٹی سی دکان کرائے پر مل گئی۔ اس نے دکان کو اشتہاروں‘ بجلی کے بلبوں اور سائن بورڈز سے خوب سجایا‘ اور ہزاروں کی تعداد میں ہینڈ بلز اور پوسٹر وغیرہ چھپوا کر غریب مزدور بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کے ذریعہ شہر میں تقسیم کروا دیے اور مشہور کر دیا کہ جو کوئی اس کے ’’سٹوو پالش‘‘ کے زیادہ سے زیادہ لیبل اتار کر اسے لا کر دے گا اس کو ہر اتوار کو پانچ ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔

 بس پھر کیا تھا؟ دوڑ شروع ہو گئی۔ پانچ ہزار روپے کے لالچ میں لوگوں نے سٹوو پالش کے ڈبے خریدنا شروع کر دیے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اگلے اتوار تک اس نے ہزاروں روپے بطور نفع کمالیے۔ چنانچہ مقررہ دن کو چند معززین کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک عورت کو انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔اس نوجوان نے اس عورت کو انعام دے کر اس سے انعام مذکورہ کی رسید کے علاوہ مدعو کردہ معززین سے ایک تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی لے لیا۔

 اس طرح اس نے اسی دن ہزاروں کی تعداد میں نئے پوسٹر‘ اشتہارات اور ہینڈ بلز شائع کروا لیے۔اس نوجوان نے ان پوسٹروں‘ اشتہاروں اور ہینڈ بلز میں گزشتہ اتوار کے انعام ،رسید اور سر ٹیفکیٹ کی نقول بھی شائع کی گئی تھیں۔ اس سے لوگوں پر نہایت ہی اچھا اثر ہوا اور اگلی اتوار تک پہلے سے بھی زیادہ بکری ہوئی اور منافع کی وجہ سے نوٹوں کے ڈھیر لگ گے۔ پس جو لوگ یہ چاہتے ہوں کہ وہ روپیہ کمائیں تو وہ اپنے کاروبار میں کوئی ایسی جدت پیدا کریں کہ لوگ آپ کے دماغ پر عش عش کر اُٹھیں اور آپ کے پاس روپوں کے ڈھیر لگ جائیں۔

کاروباری بھید اور اصولوں سے نا واقف حضرات کوئی چیز تیار کر لینے پر لاگت کو دیکھ کر معمولی منافع لگا کر اس کی قیمت فروخت بہت سستی رکھتے ہیں۔ ان کو یہ وہم ہوتا ہے کہ سستی چیز جلد از جلد ہر دلعزیز ہو جا ئے گی وہ سینکڑوں اقسام کے متفر ق اخراجات جو چیز کو ہر دلعزیزبنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کو اچھی طرح نہیں جان پاتے ۔اشتہار بازی پر سینکڑوں اور ہزاروں روپیہ صرف ہو جاتا ہے ۔ایجنٹوں کو کمیشن‘ سفر کے اخراجات‘ اشتہارات اور دیگر پبلسٹی پر ہونے والے اخراجات وغیرہ اس چیز کی قیمت سے ہی نکالے جاتے ہیں۔ اس کے بعد بچت ہونے پر مالک اور کمپنی کو منافع حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے قیمت رکھتے وقت محتاط ہونا لازمی ہے۔

بال صفاکریم، پائوڈر، لوشن اور صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/hair-remover-how-to-earn-money-from.html

یورپ اور امریکہ کی فرموں کی بنی ہوئی مصنوعات کی قیمت فروخت کو دیکھنے پر معلوم ہو گا کہ وہ اپنی مصنوعات کی قیمت اسی لیے ہی کافی مہنگی رکھتے ہیں ۔ دوسرے معقول منافع ہونے کے وجہ سے ہی وہ پوری دنیا کے ممالک میں ان کو د ل عزیز بنا لیتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ  تیار کردہ مـصنوعات کی قیمت معقول رکھی جائے تا کہ سینکڑوں قسم کے اخراجات کر نے کے بعد انھیں معقول منافع بچ جائے۔

آپ نے اگر کوئی ایسی چیز تیار کی ہے کہ جس کی پیکنگ کرنا ضروری ہے تو پیکنگ کی طرف خاص توجہ دیں۔ پیکنگ نے ہی مختلف اشیا کی فروخت میں بھاری انقلاب پیدا کر دیا ہے۔ آج کل آپ کوئی بھی چیز عمدہ پیکنگ کے بغیر فروخت نہیں کر سکتے۔ بے شمار فرموں کی کامیابی کا راز ان کی عمدہ پیکنگ میں ہے۔ اس لیے آپ تیار شدہ مصنوعات کی پیکنگ کرتے وقت کفایت شعاری کے اصول پر عمل نہ کریں ۔ آپ اگر کامیابی چاہتے ہیں تو پیکنگ پر زیادہ سے زیادہ روپیہ صرف کریں۔ پیکنگ آپ کی مصنوعات میں جان پیدا کردے گی۔ دنیا آپ کی مصنوعات کے فوائد دیکھنے سے قبل پیکنگ کی عمدگی سے زیادہ متاثر ہو گی۔آپ  اگر پیکنگ لاپرواہی سے کریں گے تو آپ کی فرم جلد ہی ناکام ہو جائے گی۔

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پیشتر کامیاب تجارت کے بتائے گئے ان خفیہ رازوں کو مدنظر رکھیں اور اپنی بے روز گاری کو دور کرتے ہوئے کوئی سا بھی کام نیک نیتی سے شروع کریں ۔اللہ تعالیٰ پرکامل یقین رکھیںاور اپنی محنت کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی بھی نئے آئیڈیا پر کام شروع کردیں۔ یقین مانیں آپ دنوں میں لکھ پتی کیا کروڑپتی بن جائیں گے(ان شاء اللہ تعالیٰ)۔اگر آپ اوپر بتائے گئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر تجارت یا کوئی بھی پروڈکٹ سیل کریں گے تو کامیابی یقیناآپ کے قدم چومے گی اور دولت آپ کے گھر کی لونڈی بن جائے گی۔

ٹوتھ پیسٹ بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-toothpaste-at-home-in.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...