Showing posts with label how to earn money from proofreading books? Urdu. Show all posts
Showing posts with label how to earn money from proofreading books? Urdu. Show all posts

Friday, September 3, 2021

پروف ریڈنگ کرکےپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from proofreading? Urdu

 پروف ریڈنگ کرکےپیسے کیسے کمائیں؟

پروف ریڈنگ کرکےپیسے کیسے کمائیں؟
 پروف ریڈنگ کرکےپیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

پروف ریڈنگ کا مطلب ہے کسی بھی کمپوز شدہ یاکمپیوٹرسے نکلے ہوئے پرنٹ یا پہلی بار چھپنے والی کتاب میں سے غلطیاں نکالنا۔ اگرآپ کی تعلیم ایف اے یا اس سے زیادہ ہے اور آپ کی انگریزی اور اُردو اچھی ہے تو آپ پروف ریڈنگ کرسکتے ہیں۔ پروف ریڈنگ کرنے والے کو پروف ریڈر کہاجاتا ہے۔ پروف ریڈنگ کرنے والے کو پروف پرنٹس کے ساتھ اصل مسودہ بھی دیاجاتا ہے جس سے دیکھ کر پروف ریڈر پرنٹ شدہ میٹر میں سے غلطیوں کودرست کرتا ہے۔

ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/blog-post.html

مارکیٹ میں عمومی طورپر عام سائز کی کتاب کے فی صفحے کی پروف ریڈنگ کاریٹ دس پندرہ  روپے ہے جبکہ بڑے صفحے کاریٹبیس سے پچیس روپے ہے۔ اگرآپ کسی بھی ا سکول یا کالج یا اکیڈمی میں پڑھاتے ہیں یا پڑھتے ہیں تو یہ آپ کے لیے نیک شگون ہے۔ کیونکہ اس طرح ایک طرح سے آپ تعلیم سے منسلک ہیں۔ پروف ریڈنگ کا سب بڑا فائدہ یہ ہوتاہے کہ آپ کو نئی نئی کتابیں پڑھنے کے لیے ملتی ہیں جس سے آپ کانالج وسیع سے وسیع تر ہوتا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ آپ کی آمدنی بھی ہوتی جاتی ہے۔

پروفیشنل پروف ریڈرز پروف ریڈنگ کے مخصوص سمبلر(اشارے) استعمال کرتے ہیں جن کو کمپوزر زحضرات اچھی طرح سمجھتے ہیں۔آپ نے بس یہ کرنا ہے کہ اُردو بازار مارکیٹ یا کتابوں کی اشاعت کرنے والے اداروں کے پاس جانا ہے اور انہیں اپنی تعلیم قابلیت یعنی کو الی فی کیشن بتانی ہے تاکہ وہ آپ کو آپ کے تعلیمی معیار کے مطابق پروف ریڈنگ کا کا م دے سکیں۔ ہر پبلشنگ ادارے میں چند پروف ریڈر ضرور ہوتے ہیں ۔

بعض ادارے گھروں میں پروف ریڈ نگ کا کام کرنے کے لیے بھی دے دیتے ہیں لیکن بعض ادارے صرف اپنے آفس میں ہی کام کرواتے ہیں۔ اس میں سے جو بھی آپ کو سوٹ کرے آپ وہ کریں لیکن "Boss is always right" کامقولہ کبھی نہ بھولیں۔

نوٹ : پروف ریڈنگ کے تمام سمبلز اور اشارے جو کہ برطانیہ، امریکہ اور برصغیر میں مستعمل ہیں۔ ان کے بارے میں جاننے اور پروف ریڈنگ میں مکمل مہارت حاصل کرنے کے لیے ہماری کتاب ’’ پروف ریڈنگ گائیڈ، مصنف :  محمد رفیق عزیز‘‘ کامطالعہ ضرور کریں۔ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-vanishing-cream.html

https://moneyfect.com/online-proofreading-jobs/

https://www.smallrevolution.com/websites-offering-proofreading-jobs-online/

https://lifezeazy.com/proofreading-jobs/

https://www.betterteam.com/free-job-posting-sites

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...