Showing posts with label earn money as a universal aunt. Show all posts
Showing posts with label earn money as a universal aunt. Show all posts

Tuesday, August 3, 2021

یونی ورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a universal aunti? Urdu

 یونی ورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

یونی ورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟
 یونی ورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

یونیورسل آنٹی کا شمار ان خوش قسمت کمپنیوں میں ہو چکا ہے جن کا نام زبان زد عام ہے۔ جیسے ہو وریا فریجی ڈیر جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ انسان کو کون سا کام کرناچاہیے۔ دراصل یونیورسل آنٹی کا جال لوگوں کی توقع سے بھی زیادہ پھیل چکا ہے۔

جب آپ گھر سے بہت دور ہوتے ہیں تو یہ آپ کے کرائے کے گھر کو آراستہ کریں گے۔ آپ کو مشورے دیں گے کہ آپ کے گھر کے باتھ روم کو کیسے سجانا ہے۔ اپنے گاہکوں کو ان ماہرین سے رابطہ کروائیں گے جو انہیں گھروں کو آراستہ رکھنے کے گر بتاتے ہیں۔ لوگوں کو پرانی چیزوں کی قدر و قیمت بتاتے ہیں اور ان کی سالگرہ کے متعلق یاد دلاتے ہیں۔ یہ ان کی خدمات تمام لوگوں کے لیے ہوتی ہیں اور وہ لوگوں کو پارٹ ٹائم کام کے سکوپ کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔ بالخصوص عورتوں کے لیے اگرچہ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کم ازکم ایک یونیورسل انکل بھی ہوناچاہیے۔

پارٹی پلان فروخت کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-selling-party-plan.html

 اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ آپ 36والی پول سٹریٹ لندن ایس ڈبلیو تھری (730-9834)کے دفتر خط لکھیں یا ٹیلی فون کریں۔ جس قسم کے بندے کی آپ کو ضرورت ہے اور اس کی عمر18 سال سے لے کر 75 سال تک غالباً وہ لندن کے علاقہ کا رہائشی ہو وہ آپ کو مل سکتا ہے۔اسے دوریفرنس سپلائی کیے جائیں گے اور اسے ایک فارم دیاجاتا ہے  اورکہاجاتا ہے کہ اس فارم پر اپنی بیک گراؤنڈ کے متعلق معلومات لکھے۔ وہ کہاں رہتی ہے اور کس جگہ اپنی زندگی میں کام کرچکی ہے اور اکثر وہ کیسے مل سکتی ہے اور کس قسم کا کام کرناچاہتی ہے، اسے کہاجاتا ہے کہ وہ انٹرویو کے لیے آئے، یونیورسل آنٹی بغیر دیکھے کبھی بھی نہیں رکھی جاتی ۔ اس سے ٹرائی کے طورپر ایک یادو بار کام بھی لیاجاتاہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ وہ کام کے لیے مناسب بھی ہے کہ نہیں جس کام کے لیے اسے رکھاجاتا ہے۔

یہ بھی دیکھا جاتا ہے آیا کہ آپ کے پاس کسی کام کے متعلق کوئی خاص تعلیم ہے یا نہیں ۔یونیورسل آنٹی آپ کو آپ کے گردونواح میں کام تلاش کرنے اور آپ کو کام ڈھونڈ کردینے میں بہترین معاون ثابت ہوتی ہیں۔ کام کی نوعیت کے اعتبار سے آپ اپنے کلائنٹ کو براہ راست بھی تنخواہ ادا کرسکتے ہیں اور بذریعہ یونیورسل آنٹی بھی۔ اسی طرح کام کے اوقات پر انحصار کرتے ہوئے آپ کو ہفتہ وار تنخواہ بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ رقم کے لین دین کے معاملہ میں پریشان ہیں تو پھر یونیورسل آنٹی آپ سے کہے گی کہ آپ خوشی سے اپنے کام کے متعلق ریٹ طے کر لیں۔ اگر آپ ان لوگوں سے رقم لینے کے بارے میں پریشان ہیں جن کے ساتھ آپ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ خدمت میں گزارا ہے تو پھر یونیورسل آنٹی آپ کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کرے گی۔ یونیورسل آنٹی کے لیے بہت سے کام کی انجام دہی میں آپ کو زیادہ تعلیم کی نسبت خود اعتمادی کے ساتھ مناسب اور خوشگوار انداز میں پیش آنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آن لائن کپڑے اور ڈیزائن بیچ کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/blog-post_6.html

 آج کل بہت سے ایگزیکٹو کام غیر ممالک مثلاً مڈل ایسٹ کے ترقی پذیر ممالک میں جہاں سکولوں میں بہت ہی کم سہولیات ہیں وہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے انگلینڈ میں چھوڑ جاتے ہیں۔ ان لوگوں کے بچوں کو سکول پہنچانااورباحفاظت سکول سے گھر لے آنا یہ بھی آنٹی کے کام کی ایک مثال ہے۔ ان کے کام کی عام طورپر یہ شرائط طے ہوتی ہیں کہ انہیں اوران کے بچوں کو انگلینڈ سے ان کے گھروں تک بذریعہ جہاز پہنچانابشرط کہ ان کے کوئی رشتہ دار نہ ہوں اور پھرانہیں ایئر پورٹ تک بھیجنا یا سارے کام یونیورسل آنٹی انجام دیتی ہے۔ یونیورسل آنٹی کاکام صرف بچوں کی حفاظت کے کام تک ہی محدود نہیں بلکہ اس میں ضعیف لوگ، معذور لوگ اور ایسے افراد جو بین الاقوامی سفر کے خطرات سے پریشان ہوتے ہیں، شامل ہیں۔یہ دوسروں کا ہاتھ تھام کرانھیں ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن تک لے جانے اور لانے میں بھی مد د گار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کی مدد بھی کرتے ہیں جو دیار غیر میں بطور سیاح جاتے ہیں۔ یہ تما م سیاحوں کو بازاروں  ریسٹورنٹوں، شوز اور شاپنگ کرنے تک اور پھر ان کو ان کے اپنے ملک میںپہنچانے تک رہنمائی کرتے ہیں۔

ان کی ایک شاخ سیاحوں کی رہنمائی کے لیے گائیڈ بھی مہیا کرتی ہے۔ ایسے سیاح جو سیاحت کی غرض سے اجنبی ممالک میں جاتے ہیں ان کی درخواست پر یونیورسل آنٹی ان کی ڈیمانڈ کے مطابق کوچ اور گائیڈ مہیا کرتی ہے۔

مترجم اور انٹرپریٹر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-translator-urdu.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

http://www.universalaunts.co.uk/

https://uk.indeed.com/cmp/Universal-Aunts/reviews?fcountry=GB&floc=London&fjobtitle=Caregiver

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...