Showing posts with label earn money from repairing mobile phones. Show all posts
Showing posts with label earn money from repairing mobile phones. Show all posts

Wednesday, July 14, 2021

موبائل فون کی مرمت/ اسیسریز سے پیسےکیسے کمائیں؟ ?How to make money from mobile accessories

موبائل فون کی مرمت/ اسیسریز سے پیسےکیسے  کمائیں؟

موبائل فون کی مرمت/ اسیسریز سے پیسےکیسے  کمائیں؟
موبائل فون کی مرمت/ اسیسریز سے پیسےکیسے  کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

جدید دور میں موبائل کی قدرو قیمت اور افادیت کمپیوٹر کی نسبت کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس بات کا اندازہ آپ اس بات سے کرسکتے ہیں کہ کل تک جو مارکیٹیں کمپیوٹر اور اسکے پرزہ جات کی تھیں آج وہاں آپ کو صرف اور صرف موبائل فون یا پھر ان کی اسیسریز یعنی پرزہ جات ہی نظرآئیں گے۔ پاکستان میں اس وقت کم و بیش Sims مہیا کرنے والی پانچ کمپنیاں سرفہرست ہیں:

1۔ جاز یا موبی لنگ

2۔ وارد

3۔ یوفون

4۔ ٹیلی نار

5۔ پاکٹل یازونگ

جب سے ان کی سمیں100-100روپے میں فروخت ہونا شروع ہوئی ہیں موبائل سیٹ بھی سستے ترین ہو گئے ہیں۔ مجھے اپنے ایک دوست کی ایک بات یاد آرہی ہے جو اکثر کہتاہے کہ ’’ پیٹ میں روٹی ہونہ ہوآپ کے پاس موبائل ضرور ہوناچاہیے۔‘‘ اس کی بات بالکل سچ معلوم ہوتی ہے کیونکہ آج کل یہ ضرورت بھی ہے اور فیشن بھی۔ میں نے کتنے ہی ایسے خاکروبوں اور نالیاں صاف کرنے والوں کو دیکھاہے جو کہ اپنے کسٹمرز کواپنے موبائل فون نمبرز دیتے ہیں اور پھر ایک جگہ سے دوسری جگہ اپنی سروسز بہم پہنچاتے ہیں۔

چنگ چی چلاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-money-from-chingchi-urdu.html

اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ آج کل چونکہ ہمارے سکول کے بچوں سے لے کر کام کرنے والے بچوں تک کے پاس موبائل موجود ہیں اورحالانکہ ہمیں کسی بھی موبائل فون کے استعمال کاطریقہ بھی صحیح نہیں آتاتو ایسی صورت حال میں موبائل فونز کے خراب ہونے کے چانسز 80-90 فیصد لازمی ہوتے ہیں۔

اس معاملے میں ایک بڑی حقیقت یہ ہے کہ موبائل فون اصولی طورپر بہت کم ہی خراب ہوتے ہیں۔ وہ بھی اسی صورت میں جبکہ ہم اپنے موبائل کو خاصے زور سے زمین پر پٹخ کردے ماریں یا پھر ان میں پانی داخل ہو جائے وگرنہ موبائل فونز میں پیدا ہونے والے تمام مسائل بالکل معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں جنہیں انگریزی زبان کی تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھنے والایا پھر موبائلز کو سمجھنے والا بہت ہی آسانی سے ٹھیک کرسکتا ہے لیکن کیا کیاجائے ہم چھوٹی چھوٹی بات پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ہم سے کوئی غلط بٹن یا آپشن غلطی سے آن ہوگئی ہے اور ہمارا موبائل کبھی آواز آگے نہیں بھیج رہا ہوتا۔ کبھی ہمارا موبائلSMSنہیں بھیج رہاہوتا اور کبھی کال نہیں ملا پارہا ہوتا۔

کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کر پیسےکیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-clothes-and.html

میں ہال روڈ پر کئی ایسے دوستوں کو جانتا ہوں جو سادہ لوح لوگوں سے موبائل کے بالکل معمولی مسائل ٹھیک کرنے کے اچھے خاصے پیسے اینٹھ لیتے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ لوگوں سے کسی قسم کا فراڈ کریں بلکہ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ کو اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بنیادی معلومات ضرور ہونی چاہیے۔ اس کے باقاعدہ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں جو کہ مختلف کالجز5000یا6000 روپے میں ایک ماہ میں مکمل کروادیتے ہیں۔ اس طرح کورس کرکے آپ موبائل فون ٹھیک کرکے یا پھراس کے پرزے دوسرے شہروں میں فروخت کرکے آپ اپنی آمدنی کو زیادہ کرسکتے ہیں۔ کیونکہ جو چیز روٹی سے زیاد ہ اہمیت اختیار کر جائے اس سے آمدنی تو خود بخود ہی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ آگے ہر بندے کی اپنی صوابدید ہے کہ وہ سمندر میں سے کس قدر اپنی پیاس بجھا تا ہے۔

نوٹ: اگر آپ گھر بیٹھ کر یا خود سے موبائل فونز کی مرمت سیکھناچاہتے ہیں تو ہماری بے شمار انتہائی مفید کتب آپ کے قریبی بک سٹوریا پھر موبائلوں کی دکانوں سے مل جائیں گی لیکن ہمارا مشورہ یہی ہے کہ آپ سب سے پہلے جو بھی موبائل فون ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اس کی مینوئل یوزر گائیڈ کا ضرور مطالعہ کر لیا کریں۔اس کے علاوہ جس موبائل فون کو مرمت کرنا مقصود ہوتو نیٹ سے اس موبائل فون کا مینوئل یوزر کتابچہ ضرور ڈائون لوڈ کریں یا آن لائن اس کا مطالعہ ضرور کریں۔

مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-market.html

ذیل میں چند بڑی کمپنیزکے ایڈریسز دیے جارہے ہیں جہاں سے آپ بغیر کچھ خرچ کیے ہر کمپنی کے موبائل فون ریپیئر کرنا سیکھ کر زیادہ سے زیادہ پیسے کما سکتے ہیں:

https://www.ifixit.com/

http://cellphonerepairtutorials.blogspot.com/

http://www.allgsmtips.com/

https://vkrepair.com/

https://www.mobilerepairingonline.com/

https://forum.gsmhosting.com/vbb/

https://www.rewa.tech/

https://www.youtube.com/ 

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...