Wednesday, September 1, 2021

چنگ چی چلاکرپیسے کیسے کمائیں؟How to make money from chingchi? Urdu

 چنگ چی چلاکرپیسے کیسے کمائیں؟

چنگ چی چلاکرپیسے کیسے کمائیں؟How to make money from chingchi? Urdu
 چنگ چی چلاکرپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

بہت مشہور قول ہے کہ:       ’’ کسب ( محنت) کرنے والا اللہ تعالیٰ کا دوست ہے‘‘۔

محنت چاہے کسی بھی قسم کی ہو بشرطیکہ جائز اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہو،ا للہ تعالیٰ اس کا صلہ ضرور دیتا ہے۔اگر آپ کے پاس LTV لائسنس اور اپنی موٹرسائیکل ہے تو آپ کو زائد آمدنی کمانے کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اس طرح آپ کو زیادہ اخراجات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آپ کو اپنی موٹرسائیکل بشرطیکہ سوزو کی کمپنی کی ہو، کو چنگ چی کے لیے صرف باڈی خریدنا ہوگی جو کہ صرف بیس تا تیس ہزار روپے میں مارکیٹ سے باآسانی مل جاتی ہے۔ کسی اچھے کاریگر سے آپ اپنی موٹرسائیکل کے ساتھ باڈی فٹ کروالیں اور پھرآپ اسے کسی اچھے سے روٹ پر چلادیں۔ اگرآپ خود چنگ چی چلاتے ہیں تو آپ کی گاڑی کا انجن جلد خراب نہیں ہوگا لیکن اگر آپ کسی کو دیہاڑی یا ٹھیکے پر دے دیتے ہیں تو پھر پنجابی کی اس ضرب المثل کو ذہن میں ضرور رکھیں۔’’سائیاں باہجھ ترہائیاں‘‘۔

دست کاری کی چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-handicrafts-urdu.html

لیکن چند اچھے لوگ بھی موجود ہیں جو دوسروں کی چیز کو اپنی چیز سے بڑھ کر اہمیت دیتے ہیں۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ اگر آپ کسی کو ٹھیکے پر اپنی چنگ چی دیتے ہیں تو اس کی ڈرائیوری ضرورچیک کرلیں۔ علاوہ ازیں کئی لوگ اپنی چنگ چی ٹھیکے پر دینے کے لیے ڈرائیور کی عمر ضرور نوٹ کرتے ہیں کیونکہ نوجوان ڈرائیوروں کی نسبت زیادہ عمر والے اور شادی شدہ لوگ ذمہ داری اور احتیاط سے ڈرائیو کرتے ہیں۔

 آج کل عمومی طورپر دن اور رات کا چنگ چی کا کرایہ سات سو سے ایک ہزار  روپے وصول کیاجاتا ہے ۔ جس میں ڈرائیور یا ٹھیکے پر چنگ چی چلانے والا پٹرول خود ڈالواتا ہے اور دوران ڈرئیوائنگ کسی بھی ممکنہ نقصان کا ذمہ دار ہوتاہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہہ لیں کہ ٹھیکے پر چنگ چی چلانے والا جس حالت میں چنگ چی وصول کرتا ہے اصولی طورپر اسی حالت میں چنگ چی مالک کو واپس کرنے کا پابند ہوتاہے۔

چنگ چی کی اہمیت کااندازہ آپ اس بات سے کرسکتے ہیں کہ انڈیا میں ابھی تک کئی شہروں میں سائیکل چھکڑے چلائے جاتے ہیں جن کو آدمی کھینچتے ہیں یہ تو پھر پٹرول سے چلتی ہے۔پس ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ اپنی چنگ چی کی بدولت ماہانہبیس سیتیس ہزار کی زائد آمدنی با آسانی کما سکتے ہیں۔

گھر پر آرٹ گیلری چلا کرپیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-art-gallery-urdu.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.olx.com.pk/rickshaw-chingchi_c2026

https://www.olx.com.pk/rickshaw-chingchi_c2026/q-qingqi

https://www.dealkar.pk/rickshaw-chingchi_c10

https://he.com.pk/machines/qingqi-rickshaw-price-in-pakistan-2018-motorcycle-loader-auto/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...