Monday, July 26, 2021

گھر پر آرٹ گیلری چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from art gallery? Urdu

گھر پر آرٹ گیلری چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟

گھر پر آرٹ گیلری چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟

گھر پر آرٹ گیلری چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

ماضی میں آرٹ گیلری کا رجحان بہت کم تھا۔ ایسے نوجوان مرد وزن جو پبلک اسکول سے فائن آرٹ کی تعلیم حاصل کرتے انہیں اپنا بہت زیادہ وقت اور اخراجات برداشت کرنا پڑتے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آرٹ گیلر ی بہت زیادہ ترقی کرتی چلی گئی۔ ساٹھ اور ستر کی دہائی میں پوری دنیا میں آرٹ کی ایک ایسی لہر اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف پھیل گئی لیکن ماہرانہ لحاظ سے جو علاقہ بہت زیادہ مشہور ہوا وہ نیویارک کا علاقہ سوباؤ تھا۔

یہ بیسیویں صدی کا وہ دور تھا جب گھروں سے لے کر دفاتر تک آرٹ گیلر ی کے طورپر استعمال ہوااور لوگوں کو پہلی باراس بات کا احساس ہوا کہ آرٹ گیلر ی کو کامیابی سے چلانے کے لیے بہت زیادہ وسیع رقبہ کی ضرورت نہیںہوتی بلکہ چھوٹی چھوٹی جگہوں پر انسان کی خداداد صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جا سکتا ہے۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ اول۔اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/blog-post.html

یہ بات ضروری نہیں ہے کہ بہت سے افراد باہم مل کر ہی آرٹ گیلر ی کو اپنے گھر وں میں چلا سکتے ہیں بلکہ ہر شخص جو آرٹ کے متعلق علم رکھتا ہے کامیابی سے اپنے گھر میں آرٹ گیلری چلا کر زیادہ سے زیادہ آمدنی کمانے کے قابل ہوسکتا ہے۔آرٹ کی نمائش کے لیے آپ کو بہت وسیع گھر کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ اپنے چھوٹے سے گھر کو خوبصورت رنگوں کی زینت بنا کر ، بجلی کے چراغوں سے روشنی کرکے اور پرکشش اشیا رکھ کر آرٹ گیلر ی کے طورپر استعمال کرسکتے ہیں۔

سب سے اہم چیز جو اس مقصد کے لیے ضروری ہے وہ ہے ساز گار اور خوشگوار ماحول اور جو تصویریں آپ اپنی گیلری میں رکھ رہے ہیں وہ خود بولنی چاہئیں اور لوگوں کو اپنی طرح کھینچیں اور متوجہ کریں۔ لوگوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے کہ لوگ آپ کی تصویروں کی طرف متوجہ ہوں گے بلکہ آپ کی تصویریں اتنی دیدہ زیب اور پرکشش ہوں کہ لوگوں کوخود بخود اپنی طرف کھینچیں۔

سب سے اہم چیز جو آپ کے لیے بے حد ضروری ہے، آپ کو اپنے آرٹ اور فن پر مکمل عبور حاصل ہوناچاہیے۔ ایسے آرٹسٹ جو اپنے آرٹ کی نمائشیں کرتے رہتے ہیں آپ کی ان لوگوں تک رسائی اور شناسائی ہونی چاہیے اور پھر باقاعدہ نمائش کے لیے آپ کے پاس تقریباً50سے لے 200 تک تصویریں یا شہ پارے  ہونے چاہئیں۔

آپ کی کامیابی کے لیے آپ کے ذہن میں یہ بات ضرور ہونی چاہیے کہ آپ جو نمائش لگا رہے ہیں یہ کوئی عارضی شو نہیں ہے۔بلکہ آپ کو اس بات پر پورا یقین ہونا چاہیے کہ آپ کا مقابلہ گردونواح کے آرٹسٹوں سے ہے اور آپ نے اپنا مقابلہ ان فنکاروں سے جیتنا ہے جن کی آرٹ کے میدان میں پہلے ہی دھاک بیٹھ چکی ہے۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ دوم۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-soap-making-part.html

ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ آپ کو اپنی  تصویریا شہ پارے کی قیمت کے بارے میں بھی خیال رکھناچاہیے۔ اگر آپ کی تصویر معیاری اور سستی ہوگی تو آپ کی گیلری کی طرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کا رجحان ہوگا۔ ایک طرف آپ کا وقت بھی بچے گااور دوسری طرف اشتہار بازی پر بھی کم لاگت آئے گی۔

آپ کسی بھی جگہ رہتے ہوں پاکستان چاہے لندن میں یا کسی اور جگہ آپ کو اپنی آرٹ گیلر ی  میں نمائش کے لیے پبلسٹی ضرور کرنا پڑے گی۔ مثال کے طورپر انڈیا اور جاپان میں جو بڑی بڑی نمائشیں ہوئی ہیں، چھوٹی نمائشوں کی نسبت لوگوں کو اپنی طرف زیادہ کھنچتی ہیں۔ دوسری طرف چھوٹی نمائشیں جلد تنقید کاشکار بنتی ہیں۔ پبلسٹی آپ کی نمائش کو بہت جلد اپنے علاقے اور گردونواح میں متعارف کرادے گی۔

کسی بھی نمائش کے لیے کم ازکم چار پانچ ماہ کاعرصہ درکار ہوتاہے۔ تصویروں کی تیاری کے لیے ،فریم کروانے کے لیے ، لوگوں کودعوت دینے کے لیے ، پبلسٹی کے لیے ،ریفریشمنٹ اور افتتاح کے لیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نمائش دیکھنے آئیں۔ زیادہ لوگ آئیں گے تو زیاہ چرچا ہو گا۔ زیادہ مشہوری ہوگی تو فن کی قدرو قیمت بھی زیادہ ہوگی۔

 نمائش فنکاروں کے بارے میں بہت اہم معلومات کا آلہ ہے۔ ان کے لیے جو لوگ فنکاروں کے ناموں اور تصویروں کے سائز اور ان کی قیمتوں کے متعلق جانناچاہتے ہیں۔ ان تصویروں پر فنکاروں کو رائے دینا بہت ہی مشکل کام ہے۔ حتیٰ کہ ایسے افراد جو باقاعدہ آرٹ گیلر ی چلا رہے ہوتے ہیں اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ سائنسی طریقہ سے معلوم کرنے میں ناکام ہیں کہ لوگ کون سی قیمت ان کے فن پاروں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ فنکاروں کو ان کے فن پاروں کی قیمت خود ہی اس قدر تعین کرنی چاہیے کہ لوگ ان کے فن پاروں کو اپنے گھروں کی دیواروں کی زینت بناسکیں۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ سوم۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-soap-making-part.html

ایک سوال جو اکثر آرٹ گیلر ی کے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں ابھرتا ہے وہ یہ ہے کہ آیا آرٹ گیلر ی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فالتو وقت میں آرٹ گیلر ی چلائی جاسکتی ہے یانہیں۔ غالباً اس کا انحصار کام کی نوعیت پر ہے ۔جو شخص پارٹ ٹائم کام کرتا ہے اور وہ شخص جو فل ٹائم کام کرتا ہے اگر دونوں افراد مل کر رضا مندی سے اعتدال پسندی کی بنیاد پر قائم رہ کر کام کریں تو پھردونوں افراد مل کر پارٹ ٹائم آرٹ گیلر ی چلا کر اپنے لیے زیادہ سے زیادہ آمدنی کماسکتے ہیں۔ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جہاں آپ  اپنے فن پارے بیچ کر بہت سارا پیسہ کما سکتے ہیں۔ اس  کے علاوہ آپ یہاں سے دوسرے آرٹسٹوں کے فن پارے خرید بھی سکتے ہیں:

https://lac.punjab.gov.pk/

https://www.artciti.com/

https://theabundantartist.com/

http://cliftonartgallery.com/

http://www.vogueinter.com/

http://www.artscenegalleries.com/

http://www.nativeartg.com/

http://www.hamailartgalleries.com/

http://www.fineartspakistan.com/

http://www.shawkandi.com/

https://www.artisansgalleria.com/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...