Showing posts with label earn money making cold cream. Show all posts
Showing posts with label earn money making cold cream. Show all posts

Wednesday, July 28, 2021

کولڈ کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟How to earn money from cold cream? Urdu

کولڈ کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟

کولڈ کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟
کولڈ کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

 کاسمیٹکس کا کاروبار انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ یہ ایسا کام ہے جس میں بہت زیادہ سرمائے یا بھاری مشینری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ کام معمولی سرمائے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ بے شمار مثالیں ایسی ہیں کہ کئی نوجوانوں نے قلیل سرمایہ سے اس کاروبار کو شروع کیا اور چند ہی سالوں میں شاندار کاروبار بنا لیا۔ کاسمیٹکس کا تمام کام ہاتھوں ہی سے کیا جا تا ہے ۔ اس میں کسی قسم کی مشینری کی ضرورت نہیں ہے۔

کاسمیٹکس کی اشیا چونکہ دکانداروں کو فروخت کرنی ہوتی ہیں اس لیے خواہش مند تھوڑی سی محنت کر کے شاندار منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔اس کو فرصت کے وقت دوسرے کام سر انجام دیتے ہوئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایک دفعہ جب آپ کی چیز یا ٹریڈ مارک چل جائے تو پھر ساری زندگی اس سے منافع کماتے اور کھاتے رہیں۔ آپ اپنی مصنوعات اپنے شہر و قصبہ میں رہ کرہی فروخت کریں پھر جب کام چل جائے توخود دوررہ کر کے یا سیل ایجنٹ مقرر کر کے اپنی تیار کردہ مصنوعات دوسرے شہروں کے دکانداروں سے آرڈر حاصل کر کے اپنا کام وسیع کر سکتے ہیں۔

آپ کو اس بلاگ میں کاسمیٹکس کے انتہائی منافع بخش مصنوعات کے خفیہ فارمولے ملیں گے ۔اس سنہری پیشہ کو اختیار کر کے آپ یقینا اپنی زندگی بدل لیں گے ۔کیونکہ دنیا میں جب تک عورت کا وجود موجود ہے کاسمیٹکس کی مصنوعات استعمال کرنے کا رواج دن بدن بڑھتا رہے گا اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

اپنی کار، موٹر سائیکل، رکشہ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/5194-5003-3255-4528-httpsindriver.html

بہترین کولڈ کریم تیار کرنے کا فارمولا

بادام روغن 61 حصہ، عرق گلاب (پانی ملا) 20 حصہ ،مکھیوں کا موم مصفٰی (سفید) 18 حصہ، بوریکس یعنی سہاگہ ایک حصہ، عطر گلاب یا کوئی اچھی سی خوشبو 1/2 حصہ۔

بنانے کا طریقہ:

 ایک کڑاھی میں ڈال کر گرم کریں ۔اسی گرام پانی میں بادام روغن کا برتن رکھ کر اس میں موم ڈال دیں۔ گرم پانی کی حرارت سے بادام روغن گرم ہو کر موم کو پگھلا دے گا۔ اس بات کا خیال رہے کہ پانی بادام روغن میں نہ پڑنے پائے۔ اب ایک الگ برتن میں عرق گلاب اور سہاگہ ملائیں پھر اس کو بھی گرم پانی والے برتن میں رکھ کر پہلے کی طرح گرم کریں۔ بادام روغن اور موم والا برتن جب قدرے ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو سہاگہ اور عرق گلاب کی آمیزش میں تھوڑا تھوڑا دھار باندھ کر ملائیں ۔اس دوران میں گھوٹتے رہیں ۔جونہی کریم ٹھنڈی ہو جائے اس میں خوشبو ملا دیں۔بہترین  کولڈ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

یاد رکھیں:

یہ کریم اوصاف کے لحاظ سے انتہائی عمدہ اور سفید ہو گی۔ چہرے پر لگانے سے فوراً مساموں میں پگھل کر گھس جاتی ہے اور آن واحد میں چہرے پر دلکش ٹھنڈک محسوس ہونے لگتی ہیں۔

کولڈ کریم کا ایک اور فارمولا

چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے بادام روغن کی بجائے پیرافین سے تیار شدہ کولڈ کریم زیادہ اثر دکھاتی ہے ۔یہ کریم دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ،سفید ،خوشنما اور ملائم ہوتی ہے اور عرصہ تک پڑی رہنے پر بھی خراب نہیں ہوتی ۔یہ لونڈر کریم کا فارمولا ہے۔

موبائل فون کی مرمت /اسیسریز سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-make-money-from-mobile.html

لیکوڈ پیرافین (بی۔پی) 61 حصہ ،بوریکس 1 حصہ ،خالص عرق گلاب 20 حصہ ،مکھیوں کا سفید موم 18 حصہ ،خوشبو حسب ضرورت۔

اس کے تیار کر نے کا طریقہ یہ ہے کہ پیرا فین میں موم ملا کر بذریعہ واٹر باتھ پگھلائیں ۔عرق گلاب میں بوریکس حل کر کے گرم کریں اس گرم مرکب میں پیرا فین و موم کا مرکب ٹھنڈا ہونے پر ملائیں اور ہلاتے جانے پر خوشبو ملائیں۔ کولڈ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

لینو لین کولڈ کریم

لینولین کولڈ کریم نہایت عمدہ اور چہرے کی جلد کو ریشم کی طرح ملائم کرنے والی ہوتی ہے ۔ اس کا فارمولا حسب ذیل ہے:

لینو لین 400 حصہ ،بادام 50 حصہ ،گلیسرین 50 حصہ ،بیزوک ایسڈ 1 حصہ ،خوشبو عمدہ حسبِ ضرورت۔

سب سے پہلے لینولین کو واٹر باتھ کے ذریعہ سے پگھلائیں۔ پگھل جانے پر اس میں بادام روغن اور گلیسرین ملاکر گھوٹتے رہیں حتیٰ کہ آپس میں خوب اچھی طرح مکس ہو جائے اور گاڑھی ہو جائے۔ ٹھنڈی ہو جانے پر بیزوک ایسڈ اور کوئی اچھی سی خوشبو ملائیں۔لینولین کولڈ کریم تیا رہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

کولڈ کریم کا ایک اور فارمولا

سفید ویزلین ساڑھے بارہ حصہ ،مکھیوں کا موم ساڑھے بارہ حصہ اور بوریکس مصفٰی1 حصہ ،بادام روغن 50 حصہ ،عمدہ خوشبو 1/10 حصہ۔

ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-make-money-from-tiktok.html

اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ بادام روغن میں موم ملا کر بذریعہ واٹر باتھ پگھلائیں ۔دوسرے برتن میں عرق گلاب میں بوریکس ملا کر خوب اچھی طرح حل کر لیں اور گرم کریں۔ اس گرم حل شدہ محلول میں بادام روغن اور موم قدرے ٹھنڈا ہونے پر دھار باندھ کر ملاتے اور ہلاتے جائیں۔ پھر اس گرم آمیزے کو کونڈی میں ڈال کر سفید ویزلین ملا کر خوب گھوٹیں۔کولڈ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

کریم کو زیادہ سفید بنانے کا راز

اگر کولڈ کریم میلی ہو اور اس کو زیادہ سفید بنانا مطلوب ہو تو بناتے وقت اس میں تھوڑا سا زنک آکسائید (Zinc Oxide) ملا دیں۔زنک آکسائیڈ ملانے سے پیشتر کولڈ کریم میں استعمال کیے جانے والے بادام روغن یا لیکوڈ پیرا فین کی تھوڑی سی مقدار لے کر زنک آکسائیڈ میں خوب اچھی طرح ملا کر مکس کریں اور پھر ملائیں۔

Snack Video ایپ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-earn-money-from-snack-video-app.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...