وینشنگ سنو کریم بنا کر
لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟
وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ |
دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ
علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ
واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے
ہو یا نہیں پہچانتے۔
(سنن
ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528
پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا
سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود
کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ
پہنچائیں۔
وینشنگ سنو اپنا ٹھیک کام اسی صورت میں کرتی ہے جب اس
میں ٹھیک اجزا اور ٹھیک طریقہ سے وینشنگ کریم تیار کی جائے ۔اس کا جزواعظم سٹریک
ایسڈ ہے جس میں کسی قسم کا سوڈا ملا کر اس کو پھلا لیا جاتا ہے۔ اس بات کا خاص
خیال رکھا جائے کہ صرف اعلیٰ قسم کا سٹریک ایسڈ جو 56 سینٹی گریڈ پر پگھل جاتا ہو،
استعمال میں لایا جائے ۔وینشنگ کریم میں سٹریک ایسڈ کی کتنی مقدار ہونی چاہیے، اس
کے متعلق کوئی خاص قاعدہ مقرر نہیں کیا جا سکتا ۔کم از کم دس فیصدی سٹریک ایسڈ
ہونا ضروری ہے مگر 25 فیصدی سے زیادہ تو کسی صورت میں بھی نہیں ہونا چاہیے۔
عمدہ قسم کی وینشنگ کریم جو عرصہ تک پڑی رہنے پر بھی خراب نہ ہو 20 فیصدی سٹریک ایسڈ
خاطر خواہ اور بہترین نتائج پیدا کرتا ہے۔ مختلف قسم کے سوڈے ڈالنے سے وینشنگ کریم
کے رنگ، شکل و صورت، نرمی و سختی میں فرق پیدا ہوتا جاتا ہے۔ سڑیک ایسڈ میں سوڈا
ملا کر تیار کی ہوئی کریم قدرے سخت ہوتی ہے ۔پوٹاش ملا کرتیار کی گئی کریم نرم
ہوتی ہے ۔سوڈا اور پوٹاش کی مقدار کی کمی بیشی سے بھی شکل و صورت میں فرق آ جاتا
ہے۔
دست کاری کی چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟ اس
پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-handicrafts-urdu.html
وینشنگ کریم کے بارے میں ضروری ہدایات
وینشنگ کریم میں یہ سب سے بڑا وصف سمجھا جاتا ہے کہ وہ
مکھن کی طرح سفیدہوتی ہے۔اس کی سفیدی برقرار رکھنے کے لیے کئی اشیا اور کئی طریقے
تجویز کیے جاتے ہیں۔ اکثر حضرات کا کہنا ہے کہ زیادہ گھوٹنے سے کریم میں یہ اوصاف
پیدا ہو جاتے ہیں۔ کچھ حد تک یہ بات ٹھیک ہے مگر بہت زیادہ گھوٹنے سے کریم میں ہوا
گھس جانے کے سبب زیادہ پھول جاتی ہے اور پیکنگ کرنے پر جار میں خود بخود ہی ہوا
نکل جانے سے سکڑ جاتی ہے۔ چونکہ ایسی کریموں میں پانی کی کافی مقدار ہوتی ہے اس
لیے عرصہ تک پڑے رہنے سے اور گرمی کے موسم میں پانی اڑ جانے سے کریم سخت ہو جاتی
ہے۔ اس لیے پانی کو اڑنے سے بچانے کے لیے کریم ہمیشہ ائیر ٹائٹ اور تنگ منہ والے
جاروں میں بند کی جائے تا کہ اندر کی ہوا باہر نہ جا سکے۔ کریم کی تیاری میں لوہے
کی کوئی چیز استعمال نہ کریں ورنہ کریم کی رنگت سیاہی مائل ہو جائے گی۔ اس کے
علاوہ برتن میلا ہونے سے بھی کریم کی رنگت میں فرق پڑ جاتا ہے۔
عمدہ وینشنگ کریم
سٹریک ایسڈ 20 حصہ، کاسٹک پوٹاش پونے دو حصہ، کشید کردہ
پانی 150 حصہ ،گلیسرین 4 حصہ، خوشبو گلاب 5 حصہ۔
بنانے کا طریقہ:
تام چینی کے کسی صاف برتن میں 30 حصہ پانی لے کر اس کو
گرم کریں اور اس میں تمام کاسٹک پوٹاش ملا کر حل کر لیں۔ اس کے ساتھ ہی کسی دوسرے
برتن میں سٹریک ایسڈ ڈال کر اس کو بذریعہ واٹر باتھ پگھلا لیں اور کسی صاف کپڑے سے
چھان لیں۔ اب اس پگھلے ہوئے سڑیک ایسڈ میں کاسٹک پوٹاش والا گرم پانی تھوڑا تھوڑا
کر کے ملاتے اور گھولتے جائیں۔ کچھ دیر بعد یہ مرکب لئی کی طرح سفید رنگ کی کریم
بن جائے گی۔ اب باقی ماندہ 120 حصہ پانی سات دن میں تھوڑا تھوڑا کر کے گرم حالت
میں ملائیں اور گھولیں ۔تمام پانی آہستہ آہستہ کریم میں جذب ہوتا جائے گا اور
کریم گاڑھی ہوتی جائے گی۔ ان سات دنوں میں دو تین مرتبہ گھوٹ لیا جائے۔ جب کچھ
عرصہ اور پڑا رہنے پر اس میں چمک پیدا ہو جائے تو خوشبو ملا کر گھوٹ لیں۔ عمدہ اور
مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔
وینشنگ کریم کا بہترین فارمولا
گلیسرین 4 ڈرام، سٹریک ایسڈ 4 اونس، صاف پانی پونے دو
پونڈ ،الکوحل 4 ڈرام ،کاسٹک پوٹاش 2 ڈرام، عرق گلاب ایک اونس، عمدہ خوشبو گلاب یا
کوئی سی بھی خوش بو 2 ڈرام۔
گھر پر آرٹ گیلری چلا کرپیسے کیسے کمائیں؟ اس
پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-art-gallery-urdu.html
بنانے کا طریقہ:
ابلتے ہوئے پانی میں تام چینی کا برتن رکھ کر
نصف حصہ پانی میں سٹریک ایسڈ ملا کر پانی کی گرمی سے اس قدر پگھلائیں کہ خوب گرم
ہو جائے پھر باقی ماندہ نصف پانی میں گلیسرین اور کاسٹک پوٹاش خوب اچھی طرح ملا کر
مکس کریں۔ اب پگھلے ہوئے سڑیک ایسڈ گلیسرین والا آمیزہ آہستہ آہستہ کر کے ڈالتے
جائیں اور ساتھ ساتھ گھوٹتے رہیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ اس کے بعد جب پانی بالکل خشک ہو
جائے تو عرق گلاب ملا دیں اور آگ سے الگ کر لیں۔ خوب اچھی طرح گھوٹیں لیکن مسلسل
نہ گھوٹیں بلکہ دن میں تین چار مرتبہ پانچ دن تک روزانہ اس عمل کو کریں۔ جب آمیزہ
سخت ہو جائے تو الکوحل اور خوشبو کو آپس میں مکس کر کے اس میں ملادیں۔ عمدہ
ونیشنگ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے
لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔
بوریکس وینشنگ کریم
بوریکس (کرسٹل) 58 حصہ ،سوڈیم کاربو نیٹ (کرسٹل) 12
حصہ، گلیسرین 50 حصہ ،سڑیک ایسڈ 130 حصہ، پانی 500 حصہ ،عمدہ قسم کی گلاب کی خوشبو
9حصہ۔
بنانے کا طریقہ:
گرم
پانی میں بوریکس اور سوڈیم کو حل کریں۔ اس آمیزے میں واٹر باتھ کے ذریعہ سے پگھلے
ہوئے سڑیک ایسڈ کو ملائیں اور خوب اچھی طرح گھوٹیں حتیٰ کہ پھول جائے ۔ٹھنڈی ہو
جانے پر خوشبو ملائیں۔ عمدہ اور مضبوط
ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔
کیل چھائیاں دور کرنے والی کریم
بوریکس ایک اونس، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ 4 اونس، پیرا
فین لیکوئڈ دو پونڈ ،عرق گلاب 10 اونس ،لینو لین ایک پونڈ، خوشبو ایک اونس۔
کتے اور بلیاں پال کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس
پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-make-money-from-dogs-and-cats.html
بنانے کا طریقہ:
ہلکی
آنچ پر پیرا فین لیکوئڈ اور لینولین کو پگھلائیں اور آگ سے الگ کر لیں۔ ایک
دوسرے برتن میں عرق گلاب کو گرم کر کے اس میں بوریکس ملائیں پھر ہائیڈروجن
پرآکسائید ملاکر پیرافین لیکوڈ میں ملائیں اور ساتھ ساتھ گھوٹیں۔ جب آمیزہ گاڑھا
ہو جائے اور کریم تیار ہو کر ٹھندی ہونے لگے تو خوشبو ملالیں ۔کیل چھائیاں دور
کرنے والی عمدہ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور
فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔
درد مندانہ اپیل
پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔