Showing posts with label earn money from a cloth stall. Show all posts
Showing posts with label earn money from a cloth stall. Show all posts

Thursday, August 12, 2021

کپڑوں کا سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟ How to earn money from a clothes stall? Urdu

 کپڑوں کا سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟

کپڑوں کا سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟
 کپڑوں کا سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ہمارے گھروں میں بہت عرصہ پہلے سے ہی مشین کی پراڈکٹ کا بطور کپڑے سینے والی مشین کے استعمال ہوتارہاہے اور یہ بات بھی حیران ہونے کی بات نہیں کہ اس مشین نے ترقی کرتے کرتے گھروں سے نکل کرکھلے علاقوں میں کپڑے بنانے اور کپڑے بننے والی مشین کی شکل اختیار کرلی ہے۔ یہ بات گھریلو عورتوں کے بس میں تھی کہ ان کا خاندان زیادہ سے زیادہ اتنی پیدا وار پیدا کرے جتنی ان کے اندر صلاحیت ہوتی ہے ۔ یہ بھی حیران کن بات نہیں ہے کہ اس چھوٹی سی گھریلو صنعت نے ترقی کرتے کرتے کمرشل صنعت کی صورت اختیار کرلی ہے۔

 اس حقیقت کا انکشاف بڑی خوش دلی سے کیاجاتا ہے کہ آف والز جو اپنے پہننے کے لیے کپڑے استعمال کرتا وہ ساؤتھ لندن میں دو عورتیں ایک چھوٹے سے گھر کے چھوٹے سے کمرے میں خود اپنے ہاتھوں سے تیار کرتیں۔ اس کام کے لیے ایک مقامی چھوٹے سے اخبار میں کپڑے بننے والے کے لیے اشتہار دیاجاتا  اور لوگ اپنے اپنے کپڑے کے نمونے لے کر پہنچ جاتے ۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ دوم۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-soap-making-part.html

 اکثر ایسی جگہوں پر جہاں اسٹیٹ اور ڈیزائنر کا معاملہ ہوتاہے وہاں پہ اس کا روبارکی نوعیت عارضی ہوسکتی ہے۔ کنٹریکٹ بہت کم ہوتے ہیں اور زبانی معاہدے ہونے کارجحان بہت زیادہ ہوتاہے۔ ایسے علاقوں میں چیز وں کے معیار اور ان کی اہمیت کا اندازہ لگانا مشکل ہوتاہے۔ کاروبار جہاں گھر میں کپڑا بننے کا کام کرنے والے افراد اپنی مصنوعات فروخت کرتے ہیں جب مکمل تیار ہو کر اشیاء اور مصنوعات عوام کے ہاتھوں میں پہنچ جاتی ہیں تو پھرانکی ری سیل ہوتی ہے اور پھر ہول سیل میں پہنچ جاتی ہے اور پھردکانوں، سٹوروں، بوتیک میں پہنچ کران کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں لگائی جاتی ہیں۔

اگرآپ کے ذہن میں نٹنگ (Knitting) کا روبار کرنے کا نظریہ موجود ہے تو آپ کو دوچیزوں کی اشد ضرورت ہے ایک تو ڈیزائن (Design)کرنے کی صلاحیت، ٹیکنیکل مہارت و قوت اور کام شروع کرنے سے پہلے سرمایہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ مشین کے علاوہ بڑی تعداد میں وول کاسٹک بھی جمع ہوناچاہیے۔ اسی طرح اگر آپ دکان بنا کر کاروبار کرناچاہتے ہیں تو پھرآپ کے پاس بڑی تعداد میں اشیاء کے نمونے ہونے چاہئیں۔

اب ہم اس پیشے کے متعلق پارٹ ٹائم کام پر بات چیت کرتے ہیں۔ اگرآپ کا یقین ہے کہ آپ کی پروڈکٹ خوبصورت ہے تو پھرآپ مارکیٹ میں سٹال کرائے پر حاصل کرکے اپنی چیزیں فروخت کرسکتے ہیں۔

ہمارے شہروں میں بہت سی جگہیں ہیں جہاں چھوٹے پیمانے پر پارٹ ٹائم میں کام کیا جاسکتا ہے ۔ حتیٰ کہ اس مقصد کے لیے تقریباً ہر شہر میں اتوار بازار بھی لگائے جاتے ہیں۔ سوائے چند مشہور جگہوں کے جہاں آپ کو اپنے کام کے لیے جگہ حاصل کرنے کے لیے صبح سویرے ہی قطار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ جہاں لوگ سٹال لگاتے ہیںاس کے گردونواح میں بہت سی آبادیاں بھی ہوتی ہیں اور ان آبادیوں کے رہنے والے باشندے سٹالوں سے اپنی ضرورت کی اشیاء خریدتے ہیں۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ سوم۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-soap-making-part.html

اگرآپ کھلی جگہوں میں،آگ برساتی گرمی میں پسینے سے شرابور ہونا نہیں چاہتے اور سخت سردی میں ٹھنڈی ہوا میں کانپنا نہیں چاہتے تو پھرآپ اپنے مقامی اخبارات میں اپنی مصنوعات کے متعلق اشتہار دے کر اپنے گاہک تلاش کرسکتے ہیں لیکن سٹال لگانے کا کم ازکم ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ لوگوں اور اپنے گاہکوں کی نفسیات سمجھ جاتے ہیں کہ آپ کے گاہکوں کو کون کون سی اشیاء اور مصنوعات پسند ہیں اور کون کو ن سی ناپسند ہیں۔ آپ اپنے کاروبار کو عوام میں مقبول کرناچاہتے ہیں تو پھرآپ کو غیر معیاری مسترد شدہ کپڑے نہیں  لگانے چاہئیں بلکہ صاف ستھرے اور اچھی سلائی والے کپڑے  بیچنے چاہئیں۔ یہ بات ٹیلرز کے متعلق مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ برے کپڑے پہنتے ہیں ۔ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ مشہور اور اچھے ٹیلرو ماسٹرز کی سلائی عام بندے کی پہنچ سے بہت دور ہوتی ہے۔

ویزلین بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-vaseline-urdu.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.olx.com.pk/clothes_c642/q-wholesale

https://mhmwholesale.com/

https://boultonmarket.pk/

https://www.oaks.pk/

https://www.affordable.pk/

https://www.limelight.pk/

https://www.kayseria.com/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...