Showing posts with label earn money as a craftsman. Show all posts
Showing posts with label earn money as a craftsman. Show all posts

Tuesday, July 27, 2021

دست کاری کی چیزیں بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from handicrafts? Urdu

 دست کاری کی چیزیں بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

دست کاری کی چیزیں بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
 دست کاری کی چیزیں بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

کچھ پیشے ایسے بھی ہیں جو دیگر اشیا بنانے کی نسبت انسان کو زیادہ سکون دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ذاتی گھر میں قالین بنانے کا کام کریں تو یہ کام آپ کے لیے کافی آمدنی کمانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ایسے کام جہاں سے انسان کو تسلی، تشفی اور آمدن  بھی ملے  ایسے کام کو بہت سے چھوٹے چھوٹے عناصر مل کر پایہ تکمیل تک پہنچا  دیتے ہیں۔

بہت سے لوگ اپنے گھروں میں چھوٹے چھوٹے کام کرکے مثلاً شیشے کی اشیا بنانا،لکڑی سے جیولری وغیرہ بنا کر بیچنا، کرسیاں اور میز بناکر اور پھر فروخت کرکے اپنا روزگار حاصل کرتے ہیں۔ جس طرح معمول کے کام انسان کے لیے عادت بن جاتے ہیں اور انسان فراغت کے اوقات میں اپنے روزمرہ کے کام انجام دیتا ہے، بالکل اسی طرح عورتیں بھی اس چیز کے بارے میں فیصلہ کرتی ہیں کہ گھر میں زندگی کو مصروف کیسے رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح دستکاری کے ہنر میں مرد وزن دونوں کی دلچسپی بڑے پیمانے پر بڑھ جاتی ہے اور پھر گاڑی کے دونوں پہیے مل کر روزگار کی گاڑی کو چلاتے ہیں۔

ٹوتھ پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-tooth-powder-urdu.html

ایسے افراد جو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ کافی حد تک بدل جاتے ہیں۔کچھ لوگ زندگی کے آخری ایام میں اس شعبہ میں قدم رکھتے ہیں اور کچھ لوگ زندگی کے ابتدائی دنوں میں ہی اپنی پسند اور اپنی استعدادی اہلیت اور اپنی قابلیت کو ایسے کاموں میں استعمال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ کرافٹ ورک میں صرف اپنا فالتووقت ہی صرف کرتے ہیں لیکن آپ کرافٹ ورک میں اپنا وقت اور اپنی صلاحیتیں استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ آمدن کماسکتے ہیں۔یہ بات حقیقت پر مبنی ہے ۔ بہت کم لوگ ہی اپنے کام کو پرکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، زیادہ تر لوگ دوسروں کی رائے پر ہی انحصار کرتے ہیں۔

پاکستان میں بے شمار کرافٹس کی بڑی بڑی دکانیں اور مالز ہیں ، جہاں پر آپ اپنی اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئ چیز یں بیچنے کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی کمیشن نکال کر باقی پیسے آپ کے حوالے کر دیں گےاور آگے مزید آرڈر بھی آپ کو دیں گے۔اگر آپ کرافٹ ورک کے ماہر ہیں تو آپ کو مال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، گلبرگ، پیس سنٹرز، میکرو شاپس،راجہ بازار(راول پنڈی)اورپاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کرافٹ مارکیٹس کا وزٹ ضرور کرنا چاہیے۔

نیل پالش بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-nail-polish-urdu.html

 اگر آپ لندن میں رہائش پذیر ہیں تو پھرآپ کو برٹش کرافٹس سنٹر کو ونٹ گارڈن کا دور ہ ضرور کرناچاہیے۔ یہ ادارہ آپ کو آپ کے کام کے متعلق بہتر رائے دے گا کہ آپ جو کام کررہے ہیں آپ ے لیے مناسب بھی ہے کہ نہیں۔ اگر آپ ایک بار اس سنٹر کے ممبر بن جاتے ہیں تو پھرآپ کو اپنے کام کی نمائش کا موقع بھی ملتا ہے۔ لندن سے باہر ایسے علاقائی نیٹ ورک بھی ہیں جو آپ کو کرافٹس کی نمائش کی دعوت دیتے ہیں۔ کرافٹ کونسل کے پاس ایک رجسٹرہوتاہے جس میں آپ کا نام درج ہونے کی صورت میں آپ اس کرافٹ کونسل کے ممبر بن جاتے ہیں۔

کرافٹ شاپس پر عام طورپر ہاتھوں سے بنائے ہوئے برتن، کھلونے اورفرنیچر کا سامان گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور عام طورپر مڈل طبقے کی چیزیں بھی گاہکوں کواپنی طرف کھینچتی ہیں۔ اس بات کا دارومدار کام کی نوعیت اور کوالٹی پر ہوتاہے۔ کام جتنا صاف ستھرااور پرکشش اوردوسرے فنکاروں سے مختلف ہوگا اتنا ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کروا کرآپ کے لیے زیادہ آمدنی کمانے کا ذریعہ بنے گا۔

بیوٹی لوشن تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-beauty-lotion.html

ذیل میں ایک ویب سائٹس ایڈریس دیا جارہا ہے جہاں پر وزٹ کرکےآپ اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی چیز یں کم از کم 25سے زائد سائٹس پر فروخت کر سکتے ہیں:

https://smallbiztrends.com/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...