Monday, August 30, 2021

کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from clothes and leather cuttings? Urdu

کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟

کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟
کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

ہماری روز مرہ زندگی میں چمڑے اور کپڑے کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں۔ چمڑے سے دستانے، جوتے، بیگ، پرس، چرمی بیگ اور بہت سی دوسری چیزیں بنتی ہیں اور مارکیٹ میں مہنگے داموں بکتی ہیں۔ اسی طرح کپڑے سے ملبوسات، پردے، چادریں، لحاف کور، دوپٹے، غرارے اور بے شمار چیزیں وجود میں آتی ہیں۔ یہ سب چیزیں بناناایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے خاص کر اس وقت جب  وہ کسی ادارے میں ملازمت کررہا ہو اور بمشکل اپنی روزی روٹی پوری کررہا ہوتو ایسے حالات میں تو اس کے بارے میں سوچنا بھی ناممکن ہے۔ لیکن ایک چیز ممکن ہے وہ یہ کہ آپ فارغ اوقات میں چمڑے اور کپڑے کے ٹکڑے جو کہ بالکل کوڑیوں کے بھاؤ آپ کو چمڑے اور کپڑے کی فیکٹریوں یا مارکیٹس سے مل سکتے ہیں، آپ  انہیں استعمال میں لاکر ہزاروں لاکھوں کماسکتے ہیں۔

چمڑے کے ٹکڑے یا چھوٹے کٹ پیس آپ کوایک سو تا دو تین سو روپے فی کلو مل جاتے ہیں۔ اس طرح کپڑے کے ٹکڑے بھی آپ تقریباً اسی ریٹ میں خرید کر ان سے مختلف چیزیں بنا کرمارکیٹ میں بیچ سکتے ہیں۔ذرا غور کریں آپ چمڑے کے ٹکڑوں سے کیا کچھ تیار کرسکتے ہیں۔ اپنے اردگرد ذرا نظر دوڑائیںاور پتہ لگائیں کہ کہاں آپ کے تیار کردہ مال کی کھپت ہوسکتی ہے۔

کتے اور بلیاں پال کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-make-money-from-dogs-and-cats.html

کچھ ذہن میں آیا…؟ چلیں ہم آپ کو بتادیتے ہیں کہ چمڑے کے ٹکڑوں سے آپ کیا کچھ تیار کرسکتے ہیں اور ردی کے بھاؤ ملنے والے مال سے آپ کیسے ہزاروں روپے کھرے کرسکتے ہیں۔

1۔ چھوٹی بچیوں کے پرس

2۔ اسکول جانے والے بچوں کے بیگ

3۔ چمڑے کے دستانے

4۔ عینک کے کور

اس طرح آپ اس میدان میں اور بہت سے کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔ یعنی نئی نئی چیزیں بنا کر مارکیٹ میں سپلائی کرسکتے ہیں۔ ہمیں100% یقین ہے کہ آپ کو اس میں ناکامی یا نقصان کارتی بھر بھی اندیشہ نہیں ہوگا۔ بس آپ نے مطلوبہ سائز کے ٹکڑے(پیس) کاٹ کر یا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو آپس میں جوڑ کر سلائی کرنا ہے۔

سلائی کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اگر آپ خود سلائی نہیں کرسکتے تو پھر کسی ماہر کا ریگر کوآپ ٹھیکے پر یعنی فی آئٹم کے حساب سے اس کام پر لگاسکتے ہیں۔ جہاں تک کپڑے کے ٹکڑوں کا معاملہ ہے تو یہ بھی بالکل چمڑے کے ٹکڑوں کی طرح استعمال میں لا کر آپ اپنی آمدنی کو دوگنا بلکہ تین گنا کرسکتے ہیں۔ اس میں ممکنہ چیزیں جوآپ تیار کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ موٹرسائیکل یا کار وغیرہ کی صفائی کرنے والے کپڑے کے مستطیل ٹکڑے۔

2۔ روٹی باندھنے کے لیے کپڑے کے ٹکڑے۔

3۔ رومال

4۔ا سکول بیگ

5۔ کپڑوں کے دستانے وغیرہ

علاوہ ازیںآپ کپڑے کی بالکل باریک کتروں سے چار پائیاں بننے والا بان بھی تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرسکتے ہیں۔ کچھ لوگ کار/ گاڑی کے تیل بدلی دکانوں پر کپڑوں کی ٹاکیاں سپلائی کرکے روزی کماتے ہیں۔ یہ ایسے کام ہیں جو آپ اپنی ڈیوٹی ( اگرآپ کسی سرکاری، نیم سرکاری یا غیر سرکاری ادارے میں ملازمت کررہے ہیں) کے بعد نہایت آسانی سے قانون کے دائرہ میں رہ کرکر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی آمدنی چند ہی دنوں میں دوگنا کیا کئی گنا تک بڑھ سکتی ہے۔

اپنی کار، موٹر سائیکل، رکشہ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/5194-5003-3255-4528-httpsindriver.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://wellkeptwallet.com/sites-like-craigslist/

https://www.pcmag.com/how-to/the-top-sites-for-buying-and-selling-items-locally

https://wellkeptwallet.com/sell-clothes-online/

https://www.oberlo.com/blog/online-selling-sites

https://moneypantry.com/best-sites-to-sell-used-items/

https://smallbiztrends.com/2016/06/handmade-items-you-can-sell.html

https://rapportrix.com/best-websites-to-sell-items-online-for-free

https://www.theworkathomewoman.com/best-products-sell-home/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Thursday, August 26, 2021

مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from market researching? Urdu

 مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟

مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟
 مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

اس حقیقت کی تہہ میں بہت سی وجوہات چھپی ہیں کہ ایک کلائنٹ مارکیٹ پر ریسرچ کیوں کرنا چاہتاہے۔ اس کے علاوہ واضح طورپر اور مجموعی طورپر اس کی متبادل اشیاء کی مقدار کے بارے میں نتیجہ اخذ کرنا بھی شامل ہے۔ وہ یہ بات بھی جاننا چاہتا ہے کہ لوگ ایک چیز کے بدلے دوسری چیز کیوں پسند کرتے ہیں۔ کیا اس شے کی قیمت ، جسامت، ذائقہ میں فرق ہے؟ وہ یہ بھی جانناچاہتا ہے کہ ایک موجودہ پروڈکٹ کو کیسے بہتر بنایاجاسکتا ہے یا اس چیز سے نئی چیز کو کیسے بہتر بنایاجاسکتا ہے۔

وہ کون کون سی خوبیاں ہیں جو  کسی چیز کو کامیاب بناتی ہیں۔ وہ یہ بات بھی جانناچاہتا ہے کہ کیا لوگ ہمیشہ  کسی کمپنی کے اشتہارات ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں یا اخبارات بھی پڑھتے ہیں او ر وہ لوگ اشتہارات کو دیکھ کر اور پڑھ کر کیا محسوس کرتے ہیں۔ کسی بھی چیز کا کبھی بھی اختتام نہیں ہو تا لیکن مارکیٹ ریسرچ کے متعلق جو بنیادی ٹول ہے وہ بہت ہی محدود ہے۔ ایسے سوالات جب تحریر کروائے جاتے ہیں تو ان کے پیچھے بہت سا استدلال اور سوچ و فکر موجود ہوتی ہے۔

موبائل فون کی مرمت /اسیسریز سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-make-money-from-mobile.html

اس قسم کے سروے کے لیے کسی خاص قسم کے ٹیلنٹ کو جانچا جاتا ہے۔ مثال کے طورپر پروڈکٹس ٹیسٹ میں اشیاء کے متعلق رائے قائم جاتی ہے کہ لوگ  کسی کمپنی کی نئی پروڈکٹ کو پسند کرتے ہیں یا کہ نا پسند۔ میلانی سروے اس قسم کا سروے ہے جس میں لوگوں کی پروڈکٹ کے متعلق اور نئے پیدا ہونے والے مسائل کے متعلق معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں کیونکہ اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ لوگوں کا ردعمل پروڈکٹ اور ایشوز کے متعلق مثبت ہے یا کہ منفی ۔ اس میں لوگوں کے متعلق یہ رائے لی جاتی ہے کہ اگر کسی مشہو ر پروڈکٹ کو غیر معروف طریقہ سے تیار کردیاجائے تو پھرلوگوں کا اس پر رد عمل کیا ہوگا؟ بعض اوقات ٹیسٹ پھیلتے پھیلتے گروپ ڈسکشن تک پہنچ جاتا ہے۔

ٹیسٹ لینے کے لیے کون سی چیز پر انحصار کرناچاہیے۔ آیا کہ سوال جواب کرکے یا انٹرویو لے کر سوال تحریر کرکے آپ عام طورپر بہت سے لوگوں کے متعلق رائے معلوم کرسکتے ہیں لیکن انٹرویو صرف مخصوص افراد کا ہی لا جاسکتا ہے۔ انٹرویو لینا مشکل کام ہے۔ ایک تو اس میں انٹرویو لینے والا بھی ماہر ہوناچاہیے پھراس کے لیے خاصے وقت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک اچھی مارکیٹ ریسرچ فورم انٹرویو شائع کرکے بتاتی ہے  کہ اس نے کہاں اور کتنے افراد سے انٹرویو کرکے رائے حاصل کی ہے۔ جب سروے مکمل کیاجاتا ہے تو سروے کرنے والا شخص بہت لطف اندوز ہوتا ہے جب وہ مختلف لوگوں کے دروازے کھٹکھٹا کرلوگوں کی پروڈکٹس کے متعلق رائے معلوم کرتا ہے۔

بعض اوقات اسائمنٹ (Assignment)تیار کرکے بھی شہروں ،دیہاتوں اوردیگر علاقوں میں لوگوں کی رائے معلوم کی جاتی ہے۔ Assignmentکا طریقہ باقی طریقوں سے قدرے آسان ہے۔ اس میں ایک ہی شخص جس کی اپنی ذاتی گاڑی ہے  وہ مختلف شہروں ، علاقوں اور دیہاتوں میں مختلف لوگوں سے مل کر ان سے معلومات اکٹھی کرکے ان افراد کی دلچسپیوں ، پسند و ناپسند اور رائے کے متعلق Assignmentتیار کرلیتا ہے۔

ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-make-money-from-tiktok.html

جب ٹیلی ویژن پر آپ اس اشہتار کی وضاحت دیکھتے ہیں کہ انگوروں کے باغ نرم و ملائم اور اس سے بھرپور گچھوں میں  رس بھر چکا ہے تو پھر اس جو بن پر پہنچ کر کسی رائٹر کا قلم یا کسی مصور کی تخلیق نگاری اس خوبصورت دلفریب منظر کو اپنے دامن میں سمیٹنے کے لیے ضرور جھانکے گی۔ کسی بھی پروڈکٹ کے متعلق جو اشتہارات شائع کیے جاتے ہیں وہ بڑی محنت، تگ و دو اور ریسرچ کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

مارکیٹ ریسرچ ہی اشیاء اور مصنوعات کی بازار میں رسد اور طلب میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کی سخت محنت کے بعد ایسے ایسے نتیجے اخذ کیے جاتے ہیں جن سے لوگ خود بخود ہی اشیاء کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ چونکہ ریسرچ میں لوگوں کی دلچسپی، پسند و ناپسند، ذہنی رجحان، مذہبی رجحان، رسم و رواج اورتہذیب و تمدن کو سامنے رکھ کر اشیاء تیا ر کی جاتی ہیں اور پھر اس پر ریسرچ اور تحقیق سے حاصل ہونے والا نتیجہ بھی بڑا کار آمد، مفیداور منافع بخش ثابت ہوتاہے۔پس اگر آپ کو مارکیٹ ریسرچ کا فن آتا ہے تو آپ سے بہت زیادہ آمدنی کما سکتے ہیں۔ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.marketresearchcareers.com/

https://www.indeed.com/q-Market-Research-jobs.html?vjk=60720f312cd83e9f

https://www.quirks.com/jobs

https://www.indeed.com/q-Market-Research-Analyst-jobs.html?vjk=60720f312cd83e9f

https://www.careers.ox.ac.uk/market-research#/

https://www.indeed.com/q-Market-Research-l-Work-At-Home-jobs.html?vjk=94422051e2b283f6

https://uk.indeed.com/Market-Research-jobs-in-Home-Based

https://www.linkedin.com/jobs/market-research-work-from-home-jobs

https://www.linkedin.com/jobs/market-research-home-based-jobs

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Monday, August 23, 2021

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ دوم How to earn money from soap making? Part 2 Urdu

 نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

حصہ دوم ۔۔۔صابن سازی کے پوشیدہ راز

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ دوم
 نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ دوم 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

1۔کھار اور چکنائی کو مناسب مقدار میں ملانے کے بعد جو چیز بنتی ہے اس کو’’ صابن ‘‘کہتے ہیں۔ کھار سوڈا کاسٹک ، کاسٹک پوٹاش ، چونا، سجی وغیرہ۔

2۔یہ دو قسم کا ہوتاہے۔کپڑے دھونے کا جس کو دیسی صابن اور منہ ہاتھ دھونے کے کام میں جو مستعمل ہے، اس کو انگریزی میں ’’صابن ‘‘کہتے ہیں۔

3۔ یہ دوطریقوں سے تیار کیاجاتا ہے:1۔ سرد طریقہ بغیر بھٹی والا      2۔ گرم طریقہ بھٹی والا۔

4۔اگر سوڈا کاسٹک کو پانی میں حل کیا جائے تو اس کو’’ لائی‘‘ کہتے ہیں۔ صابن میں لائی کی مقدار زیادہ ہو جائے تو صابن سخت اور خراب تیار ہو تا ہے اور صابن کی سطح پر سفیدی نمودار ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ صابن کی شکل بدنما ہو جاتی ہے۔ اس کے ذریعے کپڑے دھونے سے ہاتھوں پر زخم آ جاتے ہیں۔

5۔اگر سوڈا کاسٹک کی مقدار کم ہوجائے تو صابن نرم تیارہونے کے ساتھ ساتھ بہت جلد قلیل عرصہ میں رنگ بدل لیتا ہے۔ اس کے علاوہ صابن کی ٹکیہ میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے۔

6۔صابن کی تیاری میں مختلف قسم کے تیل، چربی، کھار، سوپ اسٹون پوڈر، نمک، سوڈا سلی کیٹ، پانی ، زنک، خوشبو ، میدہ ( میدہ ملانا قانوناً منع ہے) اس کے بجائے گرٹ پوڈر وغیرہ شامل کیے جاتے ہیں)،سوڈا کاربونیٹ( دھوبی سوڈا یا واشنگ سوڈا) موم ، گلیسرین، بیروزہ ، چینی دانہ دار ریکٹی فائیڈسپرٹ وغیرہ عام طورپر استعمال کیے جاتے ہیں۔

7۔سوڈا کاسٹک ڈلیوں والا اوردوسرا فلیک ( چھوٹے چھوٹے چھلکے والا) جس کے درجے یہ ہیں۔ ڈلیوں والاسوڈا کاسٹک 70یا72ڈگری، پرت دار‘90یا98 ڈگری، سوڈا کاسٹک کی لائی صابن کی جان ہے۔ اس کے بغیر صابن آسانی کے ساتھ تیار نہیں ہوسکتا۔سجی اور چونے کی لائی( نیزی) سے بھی بنایاجاتا ہے۔ مگر بے سود ،خود دیسی طریقہ سے بھی سوڈا کاسٹک تیار کیاجاسکتا ہے۔ تیار شدہ کاسٹک کی لائی سے بہترین قسم کے صابن تیار کیے جاسکتے ہیں۔

8۔اگر سوڈا لائی جسم پر لگے تو جلن شروع ہوجا تی ہے۔ ایسی جگہ تیل لگا دیں فوراً آرام آجائے گا۔ صابن تیار کرتے وقت آنکھوں کو بچانے کے لیے عینک کااستعمال ضروری ہے تاکہ غلطی سے چھینٹے آنکھ میں نہ پڑجائیں۔صاف پانی سے دھوکر تیل لگانے پر کاسٹک سے متاثرہ جلد کی جلن فوراً دور ہو جائے گی۔

9۔گھٹیا صابن میں ملاوٹ کی جاتی ہے۔ میدہ یا گرٹ پوڈر کی مقدار زیادہ ہوتو صابن بدشکل ہونے کے ساتھ ساتھ میل کاٹنے کی خاصیت کو کم کرتاہے۔ پانی جذب کرنے کی خاصیت تو رہتی ہے مگر جھاگ بہت کم پیدا کرتا ہے۔ انگریزی صابن میں ہرگز استعمال نہ کیاجائے۔ دیسی صابن میں اس کے زیادہ استعمال کے ساتھ پانی اورسوڈا کاسٹک کی مقدار زیادہ کرنی لازمی ہے۔ زیادہ سے زیادہ تیلوں کے وزن کا25 فیصدی حصہ شامل کیاجاسکتا ہے۔ بہت گھٹیا صابن میں تیل کے وزن کے برابر استعمال کرتے ہیں۔ تیلوں میں پہلے ملا کر یک جان کرنے کے بعد لائی ملائی جاتی ہے۔یہ سرد طریقہ میں مفید ہے۔

10۔دودھ پتھری( سوپ اسٹون پوڈر)کے ملانے سے صابن سخت اور وزنی تیارہوتاہے۔ میل کم کا ٹتا ہے۔ تیلوں میں 5فی صد تک ملایا جاسکتا ہے۔ اگر اس مقدار میں ملایاجائے تو صابن ملائم اور خوبصورت تیارہوتاہے۔ زیادر مقدار تیلوں کے وزن کے برابر یا زیادہ ملانے سے صابن برائے نام صابن رہتاہے یعنی بالکل ناکارہ۔

Snack Video ایپ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-earn-money-from-snack-video-app.html

11۔نمک کو گرم پانی میں حل کرکے صابن میں ملانا مناسب ہے۔ پانی جذب کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔ کپڑے کی میل کاٹنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے ملے ہوئے صابن سے موسم برسات میں پانی نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ زیادہ مقدار صابن کو خراب کرتی ہے اور سفیدی کی صورت میں باہر آ جاتا ہے۔ قریب اپنے برابر کے وزن کے پانی کو صابن میں جماتا ہے جس کی وجہ سے مال سستا تیارہوتاہے۔ زیادہ سے زیادہ تیلوں کے وزن سے 5فی صد تک استعمال کیاجاسکتاہے۔ زیادہ ملانا فضول ہے۔ زیادہ ملے ہوئے صابن میں میل کاٹنے کی خاصیت کم ہوتی ہے۔ اس کو عموماً برابر کے وزن کے گرم پانی میں حل کرنے کے بعد لائی میں ملا کر صابن تیار کرنادرست ہے۔ ہمیشہ لائی ٹھنڈی استعمال کرنا لازمی ہے۔

12۔دھوبی سوڈا کی خاصیت بھی وہی ہے جو نمک کی ہے۔ یہ بھی صابن کے اوپر پھوٹ جاتاہے۔

13۔سوڈا سلی کیٹ شہد کی طرح گاڑھا، شیشہ کی طرح سفید ہوتاہے۔ اپنے اندر پانی جذب کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔اسے  شامل کرنے سے پیشتر اس کو دو یا تین سیر گرم پانی میں حل کرنے کے بعد صابن میں ڈالنا مناسب ہے۔ یہ بھی اپنے برابر کا پانی جذب کرتا ہے۔ میل کاٹنے میں مدد دیتا ہے۔ بڑھیا صابن میں زیادہ سے زیادہ تیلوں کا دس فی صد حصہ شامل کرسکتے ہیں۔ زیادہ مقدار میں شامل کرنے پر صابن نرم تیارہوتاہے اور سفیدی باہر آنے کے علاوہ بہت جلد خشک ہو جاتا ہے ۔ صابن کو وزن داراور ٹیڑھا کرتا ہے جس سے صابن بدنماہوجاتا ہے۔ عام چالو صابن میں اس کی مقدار فی من 20سیر ہوتی ہے۔ گھٹیا میں تیل سے دوگنی اور تین حصہ زیادہ۔۔۔ یہ زیادہ تر گرم طریقے سے تیار کیاجاتاہے۔

14۔پانی ہمیشہ پاک و صاف استعمال کرنا ضروری ہے ۔ پانی گدلا ہونے پر صابن ناقص تیارہوگا۔

15۔موم کا استعمال5 فی صد ی تک کیا جائے تو صابن میں چمک پیدا ہونے کے علاوہ گھستا کم ہے۔ موم بتی تیار کرنے کا موم بہتر ہے۔

16۔بیروزہ خشک تیلوں کے 10فی صدی تک استعمال میں لایاجانا مناسب ہے۔یہ میل کاٹتا اور صابن کو چمکدار بناتا ہے۔ اسے برابر کے تیل میں پگھلانے کے بعد شامل کیاجانا مناسب ہے۔

17۔چربی سے بنا ہوا صابن چمکدار ہونے کے ساتھ جھاگ بھی عمدہ دیتا ہے اور کم گھستا ہے۔ یہ میل کاٹتا ہے۔اس طرح کا صابن سخت معلوم ہوتاہے۔ تیلوں میں ملا کر صابن بنانااچھا ہے ۔ انگریزی صابن تیارکرنے میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

18۔نباتاتی تیل جوصابن سازی میں عام طورپراستعمال کیے جاتے ہیں:تیل مہوا، تیل ناریل، تیل مونگ پھلی، تیل تل، تیل السی، تیل ارنڈی، تیل سرسوں، تیل توریہ، تیل بنولہ وغیرہ ہیں۔ سب سے عمدہ تیل ناریل کا تیل ہے۔ اس کے بعد تیل مہوا ہے جواپنے اندر پانی کی مقدار کو تین سے چار گنا جذب کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔ تیل مہواسے صابن سخت اور سفیدی مائل تیار ہوتاہے۔ میل کاٹتا ہے، جھاگ کم دیتا ہے۔ اگراس کے ساتھ تیل کا ½ حصہ ناریل کا تیل ملایاجائے تو جھاگ عمدہ دیتا ہے۔

لائیکی Likeeایپ میں زیادہ لائکس کیسے حاصل کریں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-do-i-get-more-likes-in-likee-app.html

 انگریزی صابن زیادہ ترتیل ناریل سے تیار ہوتے ہیں۔ پانی تقریباً چارگنا جذب کرتا ہے۔ جھاگ بہترین دیتا ہے مگر میل کاٹنے میںسرف کے برابر ہے۔ دیگر تیلوں کے ساتھ ملا کر بنایا ہوا صابن جھاگ دار عمدہ ہوتاہے۔

ہر ایک مفرد تیل سے مختلف قسم کے صابن تیارہوتے ہیں۔ مثلاً کسی تیل کے صابن میں جھاگ زیادہ ہوتی ہے کسی میں کم۔ کوئی پانی میں کم گھستا ہے کوئی زیادہ۔ اس  لیے ایک تیل سے صابن تیار کرنے کے بجائے مختلف قسم کے تیلوں کے مجموعے سے صابن تیار کرنا بہتر ہے جس میں تمام قسم کی خاصیتیں موجود ہوں۔ مٹی کے تیل کے علاوہ تمام تیلوں سے صابن تیار کیاجاسکتا ہے۔

19۔تیل ناریل سے تیار شدہ صابن جھاگ دار تو بنتا ہے مگر جلد گھستا ہے۔ برخلاف اس کے تیل مہوا سے تیار کردہ صابن کم گھستا ہے اور میل خوب کاٹتا ہے۔ جھاگ کم دیتا ہے اور پانی بھی بہ نسبت تیل ناریل کے کم جذب کرتا ہے۔ اسی طرح تیل بنولہ ،کڑواتیل وغیرہ ہیں۔

تیل ناریل کے  لیے اگر تیل12سیر( کلو) ہوتو کاسٹک سوڈا دوسیر(کلو )درکار ہے۔ تیل بنولہ ،مہوا  وغیرہ کے لیے 12سیر تیل کے بجائے14 سیر تیل اور دو سیر کا سٹک سوڈا ہوگا۔ چربی15 سیر کے لیے 2سیر کاسٹک سوڈا کی ضرورت ہوگی۔

20۔اگر کسی فارمولے میں سوپ اسٹون اور سلی کیٹ دونوں ہوں تو یہ قوام جلد گاڑھا ہوتا ہے۔ بغیر سوپ اسٹون والا کچھ دیر تیل اور لائی وغیرہ کو پکانے کے بعد گاڑھا ہوتاہے۔ سلی کیٹ ہمیشہ صابن کا قوام گاڑھا ہونے پر شامل کیاجاتا ہے۔ زیادہ سخت قوام اگر ہوتو حل نہیں ہوسکتا۔ سلی کیٹ ملانے کے چند منٹ بعد آگ بند کر دینا لازمی ہے اور خوب گھوٹ کریک جان کرکے فریم میں بھردیں۔ اگرسوپ اسٹون شامل نہ ہوتو سلی کیٹ ملانے پر قوام پتلا ہوجاتاہے۔ تھوڑ ی دیر آگ پر پکا کر گاڑھا کرکے فریم میں بھرنا ضروری ہے۔

اگر تیل کی مقدار سے زیادہ سلی کیٹ شامل کرناہوتوپہلے سلی کیٹ اور لائی کو آگ پر تھوڑا پکا لیا جائے۔ بعد میںتیل بیروزہ وغیرہ اُبال آنے کے بعد شامل کرناہوگا اور خوب گھوٹ کریک جان کر کے یعنی ( صابن تیار ہونے کے بعد آگ بند کرکے تیل جو اوپر نتھرآئے خوب یک جان کرلیں اور فریم میں بھردیں) ۔ اگر اس میں سلی کیٹ کے وزن کا5 فی صدی سوپ اسٹون ملادیں تو بہتر ہے۔

21۔تیل سے دگنی مقدار سلی کیٹ کی شامل کرناہوتو لائی نمبر36تیل سے آدھی رہے۔ اگر دگنی مقدار سے زیادہ شامل کرناچاہیں تو جو سلی کیٹ زیادہ شامل ہوتاہے، اس کے تناسب سے فی سیر ایک چھٹانک لائی مذکور شامل کرنا ضروری ہے۔

22۔تیار کردہ صابن کی ٹکیہ کو سوپ اسٹون پوڈر میں ڈال کر باہر نکال لینے کے بعد فالتو پوڈر جھاڑ دینے سے صابن کی ٹکیہ چمک دار اور ملائم دکھائی دیتی ہے۔

23۔صابن میں شامل کرنے کے لیے سوپ کلر اور سوپ پر فیوم علیحدہ ہوتی ہے۔ عام رنگ کام نہیں دیتا۔

لائئکی Likeeایپ پر فالورز کیسے بڑھائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-increase-followers-on-likee-urdu.html

24۔چربی کی جگہ پام آئیل بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔اس صورت میں سوڈا لائی کی کچھ مقدار زیادہ استعمال کرنا ضروری ہے۔ فرض کیجیے۔ چربی ،تیل ناریل، بیروزہ‘ تیل ارنڈ یعنی صرف تیل6 سیر ہے تو اس میں سوڈالائی کا آدھا حصہ ہوگا۔ یعنی لائی نمبر36 دس سیر چربی کے بجائے پام آئیل ہوتو آدھا سیر زیادہ لائی ملانا ضروری ہے۔

25۔صابن بنانے میں صرف ٹن یا لوہے کے برتن استعمال کریں۔ دیگر کسی قسم کی دھات کے برتن استعمال کرنامناسب نہیں ۔                                                                                                                              (جاری ہے)

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Tuesday, August 17, 2021

گرافک ڈیزائنر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a graphic designer? Urdu

 گرافک ڈیزائنر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

گرافک ڈیزائنر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟
 گرافک ڈیزائنر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

اگر گرافک ڈیزائن کی اشیاء بنا کر فروخت کرنے والے اپنے فالتو وقت میں مختلف اشیاء ڈیزائن کرکے فروخت کریں توان کی آمدنی کمانے کی اس رفتار کو کوئی شخص بھی نہیں پہنچ سکتا کیونکہ وہ آمدنی کمانے کی آخری حدود کی چھو رہے ہوتے ہیں۔ اس میں حیران ہونے کی بات نہیں کہ ان کی قابلیت اور استعداد جس سے وہ زیادہ سے زیادہ آمدنی کماتے ہیں، انہیں کیسے حاصل ہو جاتی ہے۔

 ڈیزائن کے شعبہ میں دو چیزیں ٹیکنیکل مہارت اور علم بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔ ان دونوں صلاحیتوں کے بغیر انسان نہ ہی اشیاء پیدا کرسکتا ہے اور نہ ہی چیزیں پرنٹ کرسکتا ہے۔ جب انسان ڈیزائن سے گزر کر آخری مراحل میں اپنی پیداوار کوداخل کرتا ہے جسے میٹنگ کہتے ہیں تو یہ مرحلہ ایسا ہوتاہے جہاں انسان بہت زیادہ آمدنی کماتا ہے۔

لائئکی Likeeایپ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-earn-money-from-like-app-step-by.html

اس شعبہ میں کام کرنے کے لیے ضروری لوازمات کے علاوہ بہت زیادہ سرمایہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بنیادی سطح پر آپ کوصرف ایک کمپیوٹر اور چند ڈیزایننگ سافٹ ویر پرمہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 (Finished) فینشڈآرٹ ورک نے پرنٹر کی شکل میں ایک اچھی نوید دی ہے۔ اس کے لیے اعلیٰ درجہ کی صفائی اور مکمل صاف ستھرے ماحول کی ضرورت ہے۔ پرنٹر پر کام کے لیے آپ اپنے کلائنٹ سے زیادہ قیمت طلب کرسکتے ہیں چونکہ کام جتنا معیاری اور اعلیٰ ہوگا قیمت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ فری لانس گرافک ڈایزائنر کی زندگی میں پے منٹ حاصل کرنادراصل دیگر خطروں میں سے ایک بڑااہم خطرہ ہے ۔

 اسی طرح بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنہیں رقم کی وصولی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا ہوگا۔ اکثر ڈیزائنر گرافک ڈیزائن میں زیادہ طلب والی اور ایسی ڈیزائن کی اقسام جس میں لوگ زیادہ دلچسپی لے رہے ہوں، ان مصنوعات کو ڈیزائن کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ صرف معاشی وجوہات پر اشیاء تیار کرتے ہیں۔ بک جیکٹس نہ صرف فن کے اعتبار سے بلکہ آپ کے شعبے کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔ یہ ڈیزائن کی دنیا میں سرفہرست ہے۔ اشتہارات اور چھوٹی چھوٹی کتابیں جو ڈیزائن پر مشتمل ہوتی ہیں وہ بھی ڈیزائن کے شعبہ میں تعارف کروانے میں بہت مشہورہیں۔

ارطغرل غازی کے بارے میں سات تاریخی حقائق۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/7-historical-facts-about-ertugrul-ghazi_7.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.upwork.com/freelance-jobs/graphic-design/

https://www.designerhire.com/graphic/

https://ddiy.co/freelance-websites/graphic-designers/

https://dribbble.com/stories/2021/02/11/graphic-design-jobs

https://www.websiteplanet.com/blog/best-freelance-websites-hiring-graphic-designers/

https://www.creativeboom.com/tips/the-20-best-online-jobs-boards-for-graphic-designers/

https://learn.g2.com/remote-graphic-design-job-sites

https://blog.sellfy.com/online-graphic-design-job-websites/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Monday, August 16, 2021

بیکری آئٹمز سپلائی کرکےپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from bakery items? Urdu

 بیکری آئٹمز سپلائی کرکےپیسے کیسے کمائیں؟

بیکری آئٹمز سپلائی کرکےپیسے کیسے کمائیں؟
 بیکری آئٹمز سپلائی کرکےپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

کھانے پینے کی کتابیں چھاپنے والے جن لمحے خوشگوار موڈ میں ہوتے ہیں، اس لمحے وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اپنے کاروباری خیالوں میں اسی طرح گم سم رہتے ہیں جیسے رومانوی داستانیں رقم کرنے والے لوگ ۔ یہ سچی بات ہے کہ شامی کباب بنانے کے لیے کوکنگ اور پیسٹری بنانے میں ماہر ہوناچاہیے۔ جس طرح کیک بنانا خاص طورپر فن کی ایک قسم ہے اسی طرح دیگر بیکری کی اشیاء تیار کرنا بھی ایک آرٹ ہے ۔ وہ لوگ جو اسے بناتے ہیں وہ اسے فوڈ کی بجائے آرٹیکلچر کی ہی شاخ تصور کرتے ہیں۔

 لوگ مختلف چیزیں پکانا اور بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے کیوں کہ وہ چیزیں ان کی پہنچ میں نہیں ہوتیں۔ مارکیٹ میں بیکری کی اشیاء کی گھروں کے استعمال کے لیے طلب بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے، مثلاً کیکس، شامی کباب، پیسٹریز ، بریڈ، شوارما اورپیزا وغیرہ ۔ گھروں کی اشیاء اور فیکٹری کی مصنوعات میں کوئی بھی مقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔

اگرآپ کا روبار کمرشل سطح پر شروع کرنا چاہتے ہیں تو پھرآپ کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں سے ایک بار ضرور ملنا  پڑے گا۔ اگرآپ کتابی شکل دینا چاہتے ہیں تو پھرآپ کو ماحولیاتی ہیلتھ کے لوگوں اور لوکل اتھارٹی کے افراد کو دعوت دے کر اپنے گھروں کا اور اپنے کچن کا معائنہ ضرور کروانا پڑتا ہے۔ اس قسم کے کاروبار میں شامل ہونے کے لیے بہترین راستہ یہ ہے کہ اچھی بیکری کی دکانوںپر ریسٹورنٹ پر یاایسی دکانوں پر جوگھروں میں بنائی ہوئی چیزیں فروخت کرتے ہیں جاکر ان کو آپ اپنی بات بتائیں کہ آپ کیا کرناچاہتے ہیں۔ اگر وہ اس میں دلچسپی لیں تو پھرآپ کو وہ کام کر لینا چاہیے۔ کچھ دکاندار آپ کی مصنوعات سیل اور قابل واپسی کی بنیادوں پراپنی دکانوں رکھتے ہیں۔

بال صفاکریم، پائوڈر، لوشن اور صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/hair-remover-how-to-earn-money-from.html

اگر دکاندار حضرات کو آپ کی اشیا پسند آجاتی ہیں اور قیمت بھی مناسب طے ہو جاتی ہے تو پھر وہ آپ کو آپ کی مصنوعات کا آرڈر دیں گے۔ جہاں تک اشیا کی قیمتوں کے تعین کا تعلق ہے ،اس بارے میں کوئی بھی واضح قانون موجود نہ ہے۔ بہترین اصول یہ ہے کہ آپ کو اپنے اخراجات، گیس وبجلی کابل، پانی کا بل اور اشیاء کی تیاری پرآنے والے اخراجات نکال کراپنے منافع کو طے کرناچاہیے اور جو حاصل بچے وہی آپ کامنافع ہوگا۔

آپ کھانا پکاتے ہوں یا نانبائی کا کام کرتے ہوںآپ زائد آمدنی کماسکتے ہیں لیکن دکانوں، ریسٹورنٹ، سٹوروں کوآپ اپنا مال مسلسل بھیجتے رہیں کیونکہ یہ ان کی روزی کا مسئلہ ہے۔ آپ کا مال رکنے سے مراد ان کی روزی کابند ہونا ہے۔

اگرآپ دکانداروں کو مسلسل بیکری کے سامان و دیگر ضروریات زندگی کے سامان مہیا کرتے رہتے ہیں تو اس سے ایک تو دکانداروں کی کمائی میں اضافہ ہوگا اور دوسرے دکاندار خوشحال ہوں گے۔ دکاندار وں اور آپ کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا ہو گی۔ اس اعتماد کے خوشگوار ماحول میں دکاندار حضرات آپ کو اشیاء کی زیادہ قیمتیں دینے کے لیے تیار ہوجائیں گے اور پھرآپ کا منافع بھی بڑھ جائے گا۔ اس طرح کچھ ہی عرصہ میں آپ اپنی لاگت کو منافع کی آمدنی سے پورا کرسکیں گے۔

آپ کے دکانداروں کے علاوہ آپ کے ہمسائے اور آپ کے دوست حضرات آپ کی بیکری کی مصنوعات کو فروخت کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک طرف تو وہ آپ کی بیکری کے تعارف کا ذریعہ بن سکتے ہیں اوردوسرا آپ کے کاروبار کووسعت دینے کے لیے آپ کے بہترین معاون اور مددگار ہوسکتے ہیں۔ بیکری کی اشیاء بناکر اور دیگر فوڈ وغیرہ کو مختلف دکانوں پر پہنچا کر آپ زیادہ سے زیادہ آمدنی کما سکتے ہیں۔

ٹوتھ پیسٹ بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-toothpaste-at-home-in.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.businessbook.pk/category/bakeries-287

https://breadbeyond.com/

https://cakesandbakes.com/

https://web.pakcheers.com/services/lahore-sweetsbakers

https://minitreats.co/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Friday, August 13, 2021

مارکیٹ سٹال سےپیسے کیسے کمائیں؟ How to earn money from a market stall? Urdu

مارکیٹ سٹال سےپیسے کیسے کمائیں؟

مارکیٹ سٹال سےپیسے کیسے کمائیں؟
مارکیٹ سٹال سےپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

تجارت کی سلطنت میں کچھ مشہور تجارتی شہزادے مارکیٹ میں سٹالز کا آغاز کرچکے ہیں لیکن آپ کو یہ خواہش نہیں کرنی چاہیے کہ مارکس، سیلز یا ٹیسکو سٹال لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں چونکہ اکثر مارکیٹیں نجی اور مقامی اداروں یا تنظیموں کی مدد سے چلتی ہیں اور یہ شعبہ تھیوری کی نسبت عمل پر یقین رکھتا ہے اور اسی شعبے سے وابستہ لوگ نظریے کی نسبت عملی طورپر کام کرنے کو پسند کرتے ہیں ۔

 مارکیٹنگ سٹال میں لائسنس رکھنے کی فیس قدرے بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مثلاً لندن میں یہ ہفتے کی فیس تقریباً تیس ڈالر ہے لیکن یہ فیس ان لوگوں کے لیے زیادہ نہیں جو پورا ہفتہ کام کرتے ہیں یعنی پیر سے لے کر ہفتہ تک مسلسل مارکیٹ میں کام کرتے ہیں۔

ٹوتھ پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-tooth-powder-urdu.html

پاکستان میں سٹال لگانے کی فیس چند سوروپے ہے جو کہ اس دکان دار کو دی جاتی ہے جس کی دکان کے آگے سٹال لگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی بازارمیں جیسے اتوار بازار، جمعہ بازار ، بدھ بازار یا کوئی اور بازار ہے تو وہاں آپ کو پورے دن کے لیے قریباً دو سو سے تین سو روپے وہاں کے ٹھیکے دار کو ادا کرنے ہوتے ہیں۔اس کی مد میں وہ نہ صرف آپ کو اسٹال کے لیے مناسب جگہ فراہم کرتا ہے بلکہ چارپائی وغیرہ بھی دیتا ہے تاکہ آپ اس پر اپنی اشیارکھ کر فروخت کر سکیں۔

یورپین ممالک کے  تجارتی لوگ خیال کرتے ہیں کہ صرف ہولی ڈے کے لیے یہ حوصلہ افزائی نہیں ہوتی بلکہ دوسری بات لائسنس حاصل کرنے کے وہ علاقے جو لوکل اتھارٹی کے زیر اثر ہوتے ہیں اس میں بہت سی پابندیاں اور شرائط عائد کی جاتی ہیں ۔ اس میں لائسنس حاصل کرنے کی اس حقیقت کوعیاں کیا جاتا ہے کہ تجارتی لائسنس جاری کیے جانے کا مقصد یہ ہے کہ مختلف تجارتی افرادمیں ایک جیسی چیزیں فروخت کرنے والوں میں مقابلہ پیدا کیا جائے تاکہ تاجر حضرات مارکیٹ میں معیاری اشیاء فروخت کریں نہ کہ ان کا مقصد جسمانی اورذہنی الجھنیں پیدا کرنا ہو۔

سٹال لگانے والے تاجر حضرات لوکل اتھارٹی سے مطمئن ہوتے ہیں چونکہ انہیں اپنی جمع شدہ اشیاء کے لیے محفوظ اور صاف ستھری جگہ مل جاتی ہے جہاں وہ اپنا سٹال لگا کراپنی اشیاء و مصنوعات فروخت کرتے ہیں اور ان کے سٹالز موبائل تعمیرات پر مشتمل ہوتے ہیں جو کسی طورپر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا نہیں کرتے ۔اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام فروخت کرنے پر بھی پابندیاں اور شرائط لاگو ہیں اور جب تک تاجر حضرات ماحولیات اور صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے انسپکٹروں کو مطمئن نہیں کرتے وہ اپنی اشیاء فروخت نہیں کرسکتے۔

نیل پالش بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-nail-polish-urdu.html

ایک بڑی اچھی شرط جو لوگ پارٹ ٹائم میں مارکیٹ سٹال چلانے کے بارے میں سوچتے ہیں وہ مختلف نجی ٹریڈنگ جگہوں کا انتخاب ہے اور یہ شرط اکثر برطانیہ میں مختلف قصبوں میں لگائی جاتی ہے۔ ان میں اکثر کھلی ہوا میں سٹال گاتے ہیں۔ چونکہ وہاں  سردیوں میں انہیں سخت آئین کے تحت بلالیا جاتا ہے اور پھر خاص طورپر پہلے قطار میں آنے والوں کو سب سے پہلے سٹال کے لیے قانون کے مطابق جگہ مہیا کی جاتی ہے۔ دوسری طرف آپ بہت معقول رقم کے عوض سٹالزکو کرائے پر بھی دے سکتے ہیں جس کا دارومدار جگہ کی لوکیشن پر ہوتاہے۔ بہت سے سٹال لگانے والے تاجر حضرات چل پھر کر چیزیں فروخت کرنے کو فیشن سمجھتے ہیں۔

دوسرا فائدہ لوکل اتھارٹی کی پرائیویٹ جگہوں پر سٹالز لگانے کا یہ ہوتاہے کہ سٹالز لگانے والے افراد اس بات کے ذمہ دار نہ ہوں گے کہ وہ کون سی اشیاء کی تجارت کررہے ہیں۔ وہ لوکل اتھارٹی کے سامنے اس بات پر جواب دہ نہ ہوں گے کہ انہوں نے مخصوص شے کا لائسنس حاصل کیا ہے اور وہ اپنے سٹالز پر دوسری قسم کی اشیاء فروخت کررہے ہیں ۔ لائسنس ایک تو فوڈ کے متعلق اشیاء کے تحفظ کرنے کے لیے اوردوسرا ماحول اور صحت کے شعبوں کے لوازمات کو پورا کرنے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔ اس میں اس بات کا خیال رکھاجاتا ہے کہ جس جگہ آپ نے سٹال لگایاہے کیا اس جگہ بنیادی ضرورت کی چیزیں مثلاً ٹائلٹ، گرم پانی، صفائی اور خشک سٹور کی سہولیات میسر ہیں کہ نہیں۔ وہ ان لوگوں کے سامنے جواب دہ ہوں گے جن کے پاس ایک بہت بڑا باغ ہے یا اپنے موسم میں پیدا ہونے والی فالتو اشیاء کی بہتات کیونکہ اس قسم کی تجارت میں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی چیز کی موسمی زیادتی یا خاص موسم میں مقدار میں زیادہ ہونے والی اشیاء پورے ملک میں عام ہوں گی۔ جب آپ کے کھیت میں ٹماٹروں کی بہتات ہوگی تو پھر یقینا وہ بہت سستے ہوں گے اور کوئی بھی شخص انہیں زیادہ قیمت پر نہ بیچ سکتا ہے اور نہ ہی زیادہ قیمت پر خرید سکتا ہے۔

بیوٹی لوشن تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-beauty-lotion.html

سائٹ کے مالکان اپنے گھروں میں اشیاء پیدا کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے سوائے کھانے پینے والی اشیاء کے کیونکہ وہ گھروں میں کیک وغیرہ بنانا پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ غیر دانشمندانہ طورپر صحت کے اصولوں اور ضوابط کو توڑ کراپنے لائسنس کھونانہیں چاہتے ۔یہی وجہ ہے مارکیٹ سٹالز اصولی طورپر بڑے قدیمی دکھائی دیتے ہیں ۔ ان کے کپڑے اور دستکاریاں ان کے باغوں کی پیداوار کی نسبت قدرتی غذائی اجناس اوراخروٹ اور انجیر بہت ہی مشہور ہیں۔ صحت کے اصولوں کے پیش نظر تازہ اور تیار شدہ فوڈز کی فراہمی کرکے ان کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھاجاتا ہے۔

پرائیویٹ جگہوں پر مارکیٹ سٹالز لگانے کے لیے بہت کم سازو سامان کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ سامان عام طورپر فیکسڈ پوائنٹس پر مشتمل ہوتاہے۔ چنانچہ آپ کو اپنے گیراج کے لیے یا اپنے گارڈن کے لیے ادھار رقم لینے کے بارے میں فکر مند نہیں ہوناچاہیے۔ اسے تلاش کرنے اور قیمت پوچھنے کا بہترین طریقہ یہ یہ ہے کہ آپ سائٹ مالکان کو ایک فون کریں تووہ آپ کے پاس ہوں گے اور کوئی بھی سٹال ہولڈر آپ کو قبضہ کے متعلق معلومات فراہم کردے گا۔ یہ آپ کو پہلی بار ایک ملین روپیہ کما کر نہیں دے گا لیکن آپ کی تجارت مضبوط کرنے میں معاونت ضرور کرے  گا اور اس کا بات کا بھی مزہ دے گاکہ آپ ترقی کرنے کا کتنارجحان اور خواہش رکھتے ہیں۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ اول۔اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/blog-post.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.olx.com.pk/clothes_c642/q-wholesale

https://mhmwholesale.com/

https://boultonmarket.pk/

https://www.oaks.pk/

https://www.affordable.pk/

https://www.limelight.pk/

https://www.kayseria.com/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...