بیکری آئٹمز سپلائی کرکےپیسے کیسے کمائیں؟
بیکری آئٹمز سپلائی کرکےپیسے کیسے کمائیں؟ |
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!
دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم
سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام
سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا
کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔
(سنن
ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)
پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا
سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود
کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی فائد ہ پہنچائیں۔
کھانے پینے کی کتابیں چھاپنے والے جن لمحے خوشگوار موڈ
میں ہوتے ہیں، اس لمحے وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اپنے کاروباری خیالوں
میں اسی طرح گم سم رہتے ہیں جیسے رومانوی داستانیں رقم کرنے والے لوگ ۔ یہ سچی بات
ہے کہ شامی کباب بنانے کے لیے کوکنگ اور پیسٹری بنانے میں ماہر ہوناچاہیے۔ جس طرح
کیک بنانا خاص طورپر فن کی ایک قسم ہے اسی طرح دیگر بیکری کی اشیاء تیار کرنا بھی
ایک آرٹ ہے ۔ وہ لوگ جو اسے بناتے ہیں وہ اسے فوڈ کی بجائے آرٹیکلچر کی ہی شاخ
تصور کرتے ہیں۔
لوگ
مختلف چیزیں پکانا اور بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے کیوں کہ وہ
چیزیں ان کی پہنچ میں نہیں ہوتیں۔ مارکیٹ میں بیکری کی اشیاء کی گھروں کے استعمال
کے لیے طلب بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے، مثلاً کیکس، شامی کباب، پیسٹریز ، بریڈ،
شوارما اورپیزا وغیرہ ۔ گھروں کی اشیاء اور فیکٹری کی مصنوعات میں کوئی بھی مقابلہ
نہیں کیاجاسکتا۔
اگرآپ کا روبار کمرشل سطح پر شروع کرنا چاہتے ہیں تو
پھرآپ کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں سے ایک بار ضرور ملنا پڑے گا۔ اگرآپ کتابی شکل دینا چاہتے ہیں تو
پھرآپ کو ماحولیاتی ہیلتھ کے لوگوں اور لوکل اتھارٹی کے افراد کو دعوت دے کر اپنے
گھروں کا اور اپنے کچن کا معائنہ ضرور کروانا پڑتا ہے۔ اس قسم کے کاروبار میں شامل
ہونے کے لیے بہترین راستہ یہ ہے کہ اچھی بیکری کی دکانوںپر ریسٹورنٹ پر یاایسی
دکانوں پر جوگھروں میں بنائی ہوئی چیزیں فروخت کرتے ہیں جاکر ان کو آپ اپنی بات
بتائیں کہ آپ کیا کرناچاہتے ہیں۔ اگر وہ اس میں دلچسپی لیں تو پھرآپ کو وہ کام
کر لینا چاہیے۔ کچھ دکاندار آپ کی مصنوعات سیل اور قابل واپسی کی بنیادوں پراپنی
دکانوں رکھتے ہیں۔
بال صفاکریم، پائوڈر، لوشن اور صابن بنا کر
پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/hair-remover-how-to-earn-money-from.html
اگر دکاندار حضرات کو آپ کی اشیا پسند آجاتی ہیں اور
قیمت بھی مناسب طے ہو جاتی ہے تو پھر وہ آپ کو آپ کی مصنوعات کا آرڈر دیں گے۔
جہاں تک اشیا کی قیمتوں کے تعین کا تعلق ہے ،اس بارے میں کوئی بھی واضح قانون
موجود نہ ہے۔ بہترین اصول یہ ہے کہ آپ کو اپنے اخراجات، گیس وبجلی کابل، پانی کا
بل اور اشیاء کی تیاری پرآنے والے اخراجات نکال کراپنے منافع کو طے کرناچاہیے اور
جو حاصل بچے وہی آپ کامنافع ہوگا۔
آپ کھانا پکاتے ہوں یا نانبائی کا کام کرتے ہوںآپ
زائد آمدنی کماسکتے ہیں لیکن دکانوں، ریسٹورنٹ، سٹوروں کوآپ اپنا مال مسلسل
بھیجتے رہیں کیونکہ یہ ان کی روزی کا مسئلہ ہے۔ آپ کا مال رکنے سے مراد ان کی
روزی کابند ہونا ہے۔
اگرآپ دکانداروں کو مسلسل بیکری کے سامان و دیگر
ضروریات زندگی کے سامان مہیا کرتے رہتے ہیں تو اس سے ایک تو دکانداروں کی کمائی
میں اضافہ ہوگا اور دوسرے دکاندار خوشحال ہوں گے۔ دکاندار وں اور آپ کے درمیان
اعتماد کی فضا پیدا ہو گی۔ اس اعتماد کے خوشگوار ماحول میں دکاندار حضرات آپ کو
اشیاء کی زیادہ قیمتیں دینے کے لیے تیار ہوجائیں گے اور پھرآپ کا منافع بھی بڑھ
جائے گا۔ اس طرح کچھ ہی عرصہ میں آپ اپنی لاگت کو منافع کی آمدنی سے پورا کرسکیں
گے۔
آپ کے دکانداروں کے علاوہ آپ کے ہمسائے اور آپ کے دوست حضرات آپ کی بیکری کی مصنوعات کو فروخت کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک طرف تو وہ آپ کی بیکری کے تعارف کا ذریعہ بن سکتے ہیں اوردوسرا آپ کے کاروبار کووسعت دینے کے لیے آپ کے بہترین معاون اور مددگار ہوسکتے ہیں۔ بیکری کی اشیاء بناکر اور دیگر فوڈ وغیرہ کو مختلف دکانوں پر پہنچا کر آپ زیادہ سے زیادہ آمدنی کما سکتے ہیں۔
ٹوتھ پیسٹ بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ
کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-toothpaste-at-home-in.html
ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے
آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما
سکتے ہیں:
https://www.businessbook.pk/category/bakeries-287
https://web.pakcheers.com/services/lahore-sweetsbakers
درد مندانہ اپیل
No comments:
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.