Showing posts with label earn money from party plans. Show all posts
Showing posts with label earn money from party plans. Show all posts

Tuesday, August 10, 2021

پارٹی پلان فروخت کرکےپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money selling a party plan? Urdu

پارٹی پلان فروخت کرکےپیسے کیسے کمائیں؟

پارٹی پلان فروخت کرکےپیسے کیسے کمائیں؟
پارٹی پلان فروخت کرکےپیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

بہت ساری مارکیٹنگ اورجدید دریافتوں میں پارٹی پلان فروخت کرناایک بالکل نئی دریافت ہے جو امریکہ سے شروع ہوئی ۔اس کی سب سے پرانی اور سب سے مشہور قسم جو ہے اسے ٹیوپروار پارٹی کہتے ہیں ۔ٹیو پروار کا سلسلہ کچن سے شروع  ہوا ۔ ان کے بانیوں کا یہ نظریہ تھا کہ ان کی مصنوعات کو فروخت کرنا جو انہوں نے خود اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے گھر وں میں تیار کی ہوتی ہے۔ ٹیوپر وار پارٹیاں ابھی تک بڑی مضبوطی سے اسی اصول کے تحت چل رہی ہیں۔ ان کی دیکھا دیکھی بہت سی تنظیمیں بہت سے دوسرے پارٹی پلان بنا کر اوران کو نقل کرکے تھوڑی بہت تبدیلی پیدا کرکے فروخت کررہی ہیں۔

پارٹی پلان بذریعہ ڈاک بھی فروخت کیاجاتا ہے، خاص طورپر دوستوں، ہمسائیوں اور کام کرنے والے ساتھیوں کی طرف سے ڈاک کو ایجنٹ کے طورپر استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ابتدائی پارٹی پلان کی سیل بڑی مثبت ہوتی ہے۔ اس کام کے لیے ایجنٹ میزبانوں کے طورپر بھرتی کیے جاتے ہیں جو ایک تنظیم تشکیل دیتے ہیں۔ عام طورپر سے دس افراد پرمشتمل گروپ ہوتاہے جو پارٹی پلان فرم کی اشیا کی نمائش کرتے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے جودعوت دی جاتی ہے اس میں بڑے واضح طورپر کام کی نوعیت، مقاصد اور فرم کاٹریڈ مارک واضح الفاظ میں تحریر کیے جاتے ہیں۔مہمانوں کی چائے یا کافی سے تواضع کی جاتی ہے۔ پھر ایجنٹ حضرات خوشگوار ماحول میں اپنی مصنوعات کا اپنے مہمانوں کو تعارف کرواتے ہیں اور پھر لوگوں کی طرف سے کیے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے جاتے ہیں۔ مہمان حضرات مصنوعات کا معائنہ کرتے ہیں بغیر کسی خوف اور ڈر کے اور پھر وہ اپنے میزبانوں کو اپنی پسند کی اشیاکے آرڈر لکھواتے ہیں۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اشیا کی ادائیگی ایک دن میں کردیں گے۔

چائے کی کینٹین یا ہوٹل چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-tea-hotel-urdu.html

پارٹی پلان فروخت کرنے کا دوسرا طریقہ ڈاک آرڈر سے بہت مختلف ہے ۔اس میں یہ ایسا طریقہ ہے جس میں اشیا خدمات کے لین دین کی یا سودے کی رقم مکمل ادائیگی کیش کی صورت میں ہوتی ہے۔ ایجنٹ میزبانوں سے آرڈر وصول کرتے ہیں۔ وہ وہیں کیش کو جمع کرکے اشیاء خدمات بھجوا دیتے ہیں۔ ہو سٹس ان مہمانوں تک جو پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اشیاء خدمات پہنچانے کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیتے ہیں۔ان خدمات کے عوض اشیاء کی قدروقیمت کے حساب سے گفٹ لیتے ہیں۔

دوسرے لفظوں میں ایجنٹ کا کردار بذات خود پارٹیاں پکڑنا نہیں ہوتا ۔ ان کا کام پارٹیوں کو منظم کرنا اور ان کے سامنے پیش کرنا ہوتاہے۔ان کا کام نہ صرف سیل کی نمائندگی کرنا ہوتاہے بلکہ وہ اس بات کی کوشش بھی کرتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ پارٹیاں بنائیں۔ اس طرح ایک بہت وسیع نیٹ ورک قائم کرتے ہیں جو مختلف مارکیٹوں میں کمپنیوں کی اشیاء پر اثر انداز ہوتا ہے۔

پارٹی پلان اپنی فرموں کی فروخت بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح پر پریشر ائز طریقے استعمال کرتے ہیں اور ان کی اشیاء فروخت کرنے کے طریقے ان کے حریف سیل ایجنٹ کی نسبت زیادہ پریشر کرنے والے ہوتے ہیں۔ان کی کمیشن25فیصد سے لے کر30 فیصد تک بڑھائی جاتی ہے اور ان کو اشیاء کی فروخت کی کارکردگی کے صلہ میں غیر معمولی بونس دیئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار دیگر سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں تاکہ وہ اپنی فروخت کی سطح کا معیار بلند رکھ سکیں۔ بہت سی فرمیں اس قدر اشیاء فروخت کرنے کی خواہش کرتی ہیں جتنی کہ چار فرمیں ایک ہفتے میں اپنی اشیاء فروخت کرتی ہیں۔ اس میں فطری بات یہ ہے کہ جتنا آپ کام کریں گے اور محنت کریں گے اتنا زیادہ آپ کما سکتے ہیں۔

پروف ریڈنگ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-proofreading-urdu.html

پارٹی پلان فروخت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ یہ کسی کے لیے چائے کا کپ ثابت نہیں ہوسکتا ۔اگر چہ زیادہ سے زیادہ آمدنی کمانے کے لیے یہ شعبہ بہت ہی مشہور ہے۔ خاص طورپر عورتوں کے لیے اور کچھ معاملات میں مردوں کے لیے جو ایسے علاقوں یا گھروں میں رہائش پذیر ہیں جہاں کافی پارٹیاں خاص طورپر وقت گزارنے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں۔ اگرآپ پسند کریں تو بہت سی ایسی باتیں ہیںجو آپ کسی ایجنسی کے لیے تلاش کرکے استعمال میں لاسکتے ہیں۔مثلاً یہ کہ کیا ان کے پاس اچھی اور قابل فروخت مصنوعات موجود ہیں؟ جب تک آپ اپنے آپ کوقائل نہیں کرتے تب تک آپ کو اپنی اشیاء کامیابی سے فروخت کرنے کا امکان نہ ہوگا۔

کمیشن کاریٹ کیا ہے اور کون سے اخراجات آپ پورے کرنے کی توقع رکھتے ہیں؟ مثال کے طورپر اگرآپ کو اپنی سٹیشنری اور ڈاک اور ترسیل کا خرچہ خود ہی برداشت کرناپڑتا ہے تو کچھ کمپنیاں توقع رکھتی ہیں کہ ایجنٹ حضرات خرچہ کی ادائیگی کریں۔ اس صورت میں آپ کا کمیشن جتنی آپ توقع کرتے ہیں اس سے کم حاصل ہوگا۔

کیا بونس اور زائد کمیشن کی پیش کش کی جارہی ہے کہ نہیں؟ آپ کام کرکے کتنا کماسکتے ہیں اور کیش کی صورت میں وہ کتنی ادائیگی کررہے ہیں۔

کیا آپ قرضے وصول کرنے کے ذمہ دار ہیں، قرضہ وصول کرنا ہر کسی کے بس اور صلاحیت کی بات نہیں ہے۔

فرموں کے پارٹی پلان فروخت کرنے کا سلسلہ بہت وسیع ہے جو جیولری، پرنٹس کرافٹ، دستکار ی کی چیزیں ، کپڑوں، کتابوں کے کلب کی ممبر شپ اور کچن کے کام تک پھیلا ہوا ہے۔ بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جو پارٹی پلان فروخت کرنے کو اپنے آپ ہی شروع کرلیتے ہیں اور پھرچھوٹے چھوٹے کاریگروں کو اشیاء بنانے کا آرڈر دے کر اشیاء تیار کروا کر فروخت کرتے ہیں۔

گیس پیپر تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-guess-papers-urdu.html

ایسی فر میں جو پارٹی پلان بنا کر فروخت کرتے ہیں ان کی فہرست ڈائریکٹ سیلنگ ایسوسی ایشن سے مل سکتی ہے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو اشیاء کا معیاربرقراررکھنے کی ذمہ داری لیتاہے۔ یہ بات بھی سچ ہے کہ بہت سی مشہور کمپنیاں ابھی تک اس ادارے کی ممبر شپ حاصل نہ کرسکی ہیں۔

پارٹی پلان بنا کر فروخت کرنا یہ نظریہ اب صرف امریکہ تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ وقت کے بڑھتے ہوئے سائے کے ساتھ پھیلتے پھیلتے یورپ کی سرحدوں کو چھوتا ہوا دیگر ممالک حتیٰ کہ ایشیائی ممالک کی حدود تک بھی پہنچ چکا ہے اور آج پارٹی پلان والا ادارہ اتنا مضبوط اور مشہور ہوا ہے کہ پوری دنیا میں مختلف کمپنیاں، فرمیں، تنظیمیں اور ادارے اپنے اپنے پارٹی پلان فروخت کرکے زیادہ سے زیادہ آمدنی کمارہے ہیں۔ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.bigcommerce.com/blog/online-marketplaces/#what-is-an-online-marketplace

https://findingbalance.mom/direct-sales-companies/

https://www.theworkathomewoman.com/direct-sales/

https://directsellingstar.com/top-party-plan-companies/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...