Thursday, September 2, 2021

گیس پیپر تیارکرکےپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from guess papers? Urdu

 گیس پیپر تیارکرکےپیسے کیسے کمائیں؟

گیس پیپر تیارکرکےپیسے کیسے کمائیں؟
 گیس پیپر تیارکرکےپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

گیس پیپر تیار کرکے آمدنی کمانا بالکل نیا آئیڈیا ہے ۔ اگر آپ کی تعلیم میٹرک سے زیادہ ہے یا پھرآپ نے کسی سبجیکٹ میں ماسٹر کیا ہوا ہے تو آپ کو گیس پیپر تیار کرنے میں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہوگا۔ اگرآپ اپنے گیس پیپر ز کو زیادہ مفید بنانا چاہتے ہیں تو کسی ایسے دوست کو ساتھ ملائیں جس نے حال ہی میں کسی کلاس میں ٹاپ کیا ہوتو آپ کے وار ے نیارے ہو سکتے ہیں۔

عمومی طورپر گیس پیپر تیار کرنے والے سابقہ سالوں کے بورڈ کے پیپرز سے استفادہ کرتے ہیں۔ وہ سابقہ پیپروں میں دیکھتے ہیں کہ کون کون سے سوالات امتحان میں تقریباً بار بار پوچھے جاتے ہیں۔

کولڈکریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-cold-cream-urdu.html

آپ بھی اسی طرح کریں۔ پھر ان کوفوٹو کاپی کی شکل میں یاپرنٹ شدہ شکل میں کتابی صورت میں لے آئیں۔ اب یہاں تک تو سلسلہ بالکل ٹھیک ہے لیکن اس سے آپ کی آمدنی ایک روپیہ بھی نہیں ہوئی۔ ہاں اب آ پ کو اس کام یا پروڈکٹ کی تشہیر کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ہمارے ملک کے بے شمار اخبارات آپ کی خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

ان میں آپ کلاسیفائیڈ ایڈ جو کہ بالکل سستی ( یعنی 200-300 روپے روزانہ) ہوتی ہیں، وہ دیں اور ساتھ اپنا رابطہ نمبردے دیں۔ پھردیکھیں اللہ تعالیٰ  کا فضل و کرم… چند لوگ جن کو اپنے گیس پیپرز پر100% یقین ہوتاہے وہ پینل کی شکل میں ایڈ( جو قدرے روزانہ کے حساب سے مہنگی ہوتی ہے) اخبارات میں شائع کرواتے ہیں اس سے آپ کی پروڈکٹ کی تشہیر زیادہ ہوتی ہے اور زیادہ لوگوں کی نظریں اس پر پڑتی ہیں۔ اس لیے یہ زیادہ موثر ہوتی ہے لیکن آپ اپنے بجٹ کو مدنظر رکھیں۔ بعض لو گ وال چاکنگ، بینر بازی اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے ذریعے بھی اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کرتے ہیں یہ سب کچھ آپ کی مرضی پر منحصر ہے کہ آپ کیبل ایڈ کے ذریعے اشتہار بازی کرتے ہیں یا پھر پرنٹ میڈیا کے ذریعے۔

کیبل ایڈ یا ملٹی میڈیا ایڈ تیار کروانے کے لیے آپ +92315-4306459پر اور اخبارات میں ایڈ کے لیے آپ ملک کے کسی بھی مشہور اخبارپرپرنٹ شدہ نمبرپر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-advertisments.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.ilmkidunya.com/12th-class/guess-papers.aspx

https://www.ilmkidunya.com/10th-class/guess-papers.aspx

https://www.studysolutions.pk/how-to-make-your-own-guess-papers

https://www.theguesspapers.com/

https://www.downloadclassnotes.com/guess-papers/

https://fsconline.info/category/guess-papers/page/4/

https://soundofthesoil.com/12th-guess-paper-english-2020-english-guess-paper-2020/

https://notespk.com/9th-class-guess-papers-by-sir-qadeer/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...