Showing posts with label how to earn money from leather cuttings? Urdu. Show all posts
Showing posts with label how to earn money from leather cuttings? Urdu. Show all posts

Monday, August 30, 2021

کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from clothes and leather cuttings? Urdu

کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟

کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟
کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

ہماری روز مرہ زندگی میں چمڑے اور کپڑے کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں۔ چمڑے سے دستانے، جوتے، بیگ، پرس، چرمی بیگ اور بہت سی دوسری چیزیں بنتی ہیں اور مارکیٹ میں مہنگے داموں بکتی ہیں۔ اسی طرح کپڑے سے ملبوسات، پردے، چادریں، لحاف کور، دوپٹے، غرارے اور بے شمار چیزیں وجود میں آتی ہیں۔ یہ سب چیزیں بناناایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے خاص کر اس وقت جب  وہ کسی ادارے میں ملازمت کررہا ہو اور بمشکل اپنی روزی روٹی پوری کررہا ہوتو ایسے حالات میں تو اس کے بارے میں سوچنا بھی ناممکن ہے۔ لیکن ایک چیز ممکن ہے وہ یہ کہ آپ فارغ اوقات میں چمڑے اور کپڑے کے ٹکڑے جو کہ بالکل کوڑیوں کے بھاؤ آپ کو چمڑے اور کپڑے کی فیکٹریوں یا مارکیٹس سے مل سکتے ہیں، آپ  انہیں استعمال میں لاکر ہزاروں لاکھوں کماسکتے ہیں۔

چمڑے کے ٹکڑے یا چھوٹے کٹ پیس آپ کوایک سو تا دو تین سو روپے فی کلو مل جاتے ہیں۔ اس طرح کپڑے کے ٹکڑے بھی آپ تقریباً اسی ریٹ میں خرید کر ان سے مختلف چیزیں بنا کرمارکیٹ میں بیچ سکتے ہیں۔ذرا غور کریں آپ چمڑے کے ٹکڑوں سے کیا کچھ تیار کرسکتے ہیں۔ اپنے اردگرد ذرا نظر دوڑائیںاور پتہ لگائیں کہ کہاں آپ کے تیار کردہ مال کی کھپت ہوسکتی ہے۔

کتے اور بلیاں پال کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-make-money-from-dogs-and-cats.html

کچھ ذہن میں آیا…؟ چلیں ہم آپ کو بتادیتے ہیں کہ چمڑے کے ٹکڑوں سے آپ کیا کچھ تیار کرسکتے ہیں اور ردی کے بھاؤ ملنے والے مال سے آپ کیسے ہزاروں روپے کھرے کرسکتے ہیں۔

1۔ چھوٹی بچیوں کے پرس

2۔ اسکول جانے والے بچوں کے بیگ

3۔ چمڑے کے دستانے

4۔ عینک کے کور

اس طرح آپ اس میدان میں اور بہت سے کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔ یعنی نئی نئی چیزیں بنا کر مارکیٹ میں سپلائی کرسکتے ہیں۔ ہمیں100% یقین ہے کہ آپ کو اس میں ناکامی یا نقصان کارتی بھر بھی اندیشہ نہیں ہوگا۔ بس آپ نے مطلوبہ سائز کے ٹکڑے(پیس) کاٹ کر یا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو آپس میں جوڑ کر سلائی کرنا ہے۔

سلائی کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اگر آپ خود سلائی نہیں کرسکتے تو پھر کسی ماہر کا ریگر کوآپ ٹھیکے پر یعنی فی آئٹم کے حساب سے اس کام پر لگاسکتے ہیں۔ جہاں تک کپڑے کے ٹکڑوں کا معاملہ ہے تو یہ بھی بالکل چمڑے کے ٹکڑوں کی طرح استعمال میں لا کر آپ اپنی آمدنی کو دوگنا بلکہ تین گنا کرسکتے ہیں۔ اس میں ممکنہ چیزیں جوآپ تیار کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ موٹرسائیکل یا کار وغیرہ کی صفائی کرنے والے کپڑے کے مستطیل ٹکڑے۔

2۔ روٹی باندھنے کے لیے کپڑے کے ٹکڑے۔

3۔ رومال

4۔ا سکول بیگ

5۔ کپڑوں کے دستانے وغیرہ

علاوہ ازیںآپ کپڑے کی بالکل باریک کتروں سے چار پائیاں بننے والا بان بھی تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرسکتے ہیں۔ کچھ لوگ کار/ گاڑی کے تیل بدلی دکانوں پر کپڑوں کی ٹاکیاں سپلائی کرکے روزی کماتے ہیں۔ یہ ایسے کام ہیں جو آپ اپنی ڈیوٹی ( اگرآپ کسی سرکاری، نیم سرکاری یا غیر سرکاری ادارے میں ملازمت کررہے ہیں) کے بعد نہایت آسانی سے قانون کے دائرہ میں رہ کرکر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی آمدنی چند ہی دنوں میں دوگنا کیا کئی گنا تک بڑھ سکتی ہے۔

اپنی کار، موٹر سائیکل، رکشہ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/5194-5003-3255-4528-httpsindriver.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://wellkeptwallet.com/sites-like-craigslist/

https://www.pcmag.com/how-to/the-top-sites-for-buying-and-selling-items-locally

https://wellkeptwallet.com/sell-clothes-online/

https://www.oberlo.com/blog/online-selling-sites

https://moneypantry.com/best-sites-to-sell-used-items/

https://smallbiztrends.com/2016/06/handmade-items-you-can-sell.html

https://rapportrix.com/best-websites-to-sell-items-online-for-free

https://www.theworkathomewoman.com/best-products-sell-home/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...