شیونگ
کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ |
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!
دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ
علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ
واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے
ہو یا نہیں پہچانتے۔
(سنن
ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528
پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا
سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود
کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ
پہنچائیں۔
شیونگ سوپ کی بجائے شیونگ کریموں کا رواج آ ج کل بڑھ رہاہے۔
یہ کریمیں صابن سے کسی حد تک اچھی ہوتی ہے۔یہ انسانی جلد پر کسی قسم کی خارش وغیرہ
نہیں کرتیں۔ یہ کریمیں ا یلو مینم کی ٹیوبوں میں پیک کی جاتی ہیں۔ مختلف قسم کی شیونگ
کریموں کے فارمولاجات اس بلاگ میں بتائے گئے ہیں۔ بغیر برش کے کام میں لانے والی شیونگ
کریم کے فارمو لےدرج ذیل ہے:۔
فارمولا نمبر1:۔
سیٹرک ایسڈ…………………… 18گرام
صندل آئیل سفید………………… 18گرام
پیرا فن ویکس …………………… 7½گرام
سوپ پاؤڈر…………………… 110گرام
فارمولا نمبر2:۔
سیٹرک ایسڈ…………………… 50گرام
ٹرائی اینھائیل امین……………… 2½گرام
سوڈیم کاربونیٹ ………………… 2½گرام
پانی………………………… 200گرام
واشنگ سوڈا اورٹرائی اینھائیل امین کو50گرام پانی میں گھول
لیں اور سیٹرک ایسڈ کو گرم کرکے اس میں گھول ڈالیں۔ جب سارا ڈال لیں تو باقی کا پانی
اس میں ملادیں ۔یہ گاڑھی کریم بن جائے گی۔
انڈیکسر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو
پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-indexer-urdu.html
فارمولا نمبر3:۔
سیٹرک ایسڈ………………… 25گرام
کوکو ابٹر…………………… 4½گرام
واشنگ سوڈا………………… 5½گرام
سہاگہ …………………… 10گرام
گلیسرین …………………… 10سی
سی
الکوحل ……………………
16سی سی
پانی ……………………… 200
سی سی
خوشبو………………………… حسب
ضرورت
بنانے کا طریقہ:
واشنگ سوڈا،
سہاگہ اور گلیسرین کو گرم پانی میں حل کرلیں۔ ادھر سیٹرک ایسڈ کو کو ابٹر کو پگھلالیں۔
اب پہلا حل اس میں ڈالتے جائیں اور ہلاتے جائیں۔ جب سارا ڈال دیں تو بھی ہلاتے رہیں
تاکہ اس میں سے کسی بھی گیس کو نکلنا بند ہو جائے ۔ اس کے بعد ہلانے سے خوبصورت صابن
سا بن جائے گا۔ اب آپ اسے آہستہ آہستہ ہلاتے رہیں حتیٰ کہ یہ ٹھنڈا ہوجائے۔ اب الکوحل
اور خوشبو کا گھول اس میں ڈال کر اچھی طرح ملادیں جس سے کہ یہ سارے قوام میں اچھی طرح
سے مل جائے۔ نہایت عمدہ کریم حاصل ہوگی۔
برش
کی مدد سے لگائی جانے والی کریم کا فارمولا
اب ایک ایسی کریم کا فارمولا بیان کیا جارہا ہے جو کہ برش
کی مدد سے لگائی جاتی ہے۔ اس سے خوب جھاگ پیدا ہوتی ہے اور شیو کرنے میں بہت مدد دیتی
ہے جس سے کہ شیوآ سانی سے ہوجاتی ہے۔
جھاگ دینے والی شیونگ
کریم کا فارمولا
چربی ………………………… 9گرام
سیٹرک ایسڈ……………… 20گرام
گری کا تیل………………… 10گرام
جاپانی موم…………………… ایک
گرام
بغیر بو کے مٹی کا تیل /منرل آئیل………… 4گرام
پارٹی پلان فروخت کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس
پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-selling-party-plan.html
تمام اشیاء کو اکٹھے لے کر گرم کرلیں جس سے کہ وہ پگھل جائیں،
انہیں اب پگھلی حالت میں ہی رکھیں۔ یہ آپ کا قوام نمبر ایک ہے۔
قوام نمبر2کے لیے آپ کا سٹک پوٹاس لائی36ڈگری بام کی24گرام
اور کاسٹک سوڈا لائی36 ڈگری بام کی 3 گرام ملا لیں۔
قوام نمبر3 کے لیے
مندرجہ ذیل فارمولا کام میں لائیں۔
پانی ………………………… 26سی سی
بورک ایسڈ ……………… 2½گرام
گلائی کو پون اے اے اے…………… 4گرام
تینوں کو یکسر گرم کریں ، حتیٰ کہ گھول بن جائے۔ اب اسے
ٹھنڈا کرلیں ۔اب قوام نمبر2کو قوام نمبر3میں ہلاتے ہوئے ڈال دیں۔ اس کے بعد یہ مکسچر
آپ قوام نمبر ایک میں آہستہ آہستہ ہلاتے ہوئے ڈالتے جائیں۔ اس دوران میں قوام نمبر
ایک کو ابلتے پانی کے باتھ پر گرم رکھنا نہایت ضروری ہے۔ جب قوام یکساں ہوجائیں تو
اُسے ڈھک کر کوئی 10منٹ کے لیے اسی ہاتھ میں پڑا رہنے دیں۔ اب آپ دو تین با راسے پھر
ہلائیں۔ اب 200گرام سیٹرک ایسڈ لے کر اس کو گرم کرکے پگھلا
لیں اور یہ پگھلا ہوا تیز
اب اپنے قوام میں ملادیں۔ اس دوران میں قوام بہت اچھی طرح ہلایاجانا ضروری ہے۔ اسے
ڈھک کر کوئی دس پندرہ منٹ رکھ دیں۔اب آپ اس میں خوشبو 2/3 گرام ملادیں۔ اب اسے دس
یوم پڑا رہنے دیں۔ ہر روز آپ اسے پانچ منٹ ہلادیا کریں۔ کریم تیارہے۔ اسے معیاری ٹیوبز میں پیک کریں اور مارکیٹ یا کاسمیٹکس کی مختلف دکانوں پر فروخت کے لیے پیش کریں اور ماہانہ لاکھوں کمائیں۔
یاد رکھیں کہ اس فارمولے اور طریقے سے تیار کی گئی کریم خوب اور عمدہ
جھاگ دیتی ہے۔ یہ جھاگ کافی گاڑھی ہوتی ہے اور جلد ی سو کھنے نہیں پاتی۔ مونچھوں اور
منہ کے دوسرے بالوں کو یہ بالکل نرم کردیتی
ہے۔ اس میں کوئی بھی الکوحل نہیں ہوتا۔ اس لیے کہ یہ جلد پر کسی قسم کی خارش یا جلن
پیدانہیں کرتی۔اس کے علاوہ اس کریم پر شاندار چمک ہوتی ہے جو کہ وقت کے ساتھ بڑھتی
جاتی ہے۔
نوٹ: آپ ہمارے دیے گئے بلاگز کا بغور مطالعہ کیا کریں اور ان کو اپنے تجربات
کی کسوٹی پر پرکھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ خود ہی مختلف اقسام کی اشیا بغیر استاد کے بنانے میں ماہر ہوجائیں گے۔(ان شاء
اللہ تعالیٰ)
آن لائن کپڑے اور ڈیزائن بیچ کر پیسے کیسے
کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/blog-post_6.html
درد مندانہ اپیل
پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔
No comments:
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.