Monday, September 27, 2021

How To Make Money From Hair Removers | How To Make Money From Hair Removers Urdu

How To Make Money From Hair Removers | How To Make Money From Hair Removers Urdu

How To Make Money From Hair Removers | How To Make Money From Hair Removers Urdu
How To Make Money From Hair Removers | How To Make Money From Hair Removers Urdu  

دوستو! اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ :

 How To Make Money From Hair Removers | How To Make Money From Hair Removers Urdu

تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے۔ اس پوسٹ کا کوئی بھی جملہ یا لائن skip کیے بغیر آخر تک پڑھیں۔ امید ہے کہ آپ کو اپنے ذہن میں موجود سوال:

How To Make Money From Hair Removers | How To Make Money From Hair Removers Urdu 

کے بارے میں مکمل جواب ، جانکاری اور معلومات حاصل ہو جائیں گی۔ چلیں اب وقت ضائع کیے بغیر پوسٹ کی جانب بڑھتے ہیں ۔

 جسم کے غیر ضروری بالوں کودور کرنے کے لیے آج کل کئی قسم کے پاؤڈر، لوشن، صابن اور کریم استعمال میں لائے جارہے ہیں۔ ان کا سب سے اہم جزو بیریم سلفائیڈ ہے۔یہ مرکب ہمیشہ تازہ استعمال میں لاناچاہیے اور اسے کبھی بھی ہوا میں کھلا نہ رکھنا چاہیے۔یہ بنابنایا کیمیکل ڈیلروں سے ہر جگہ مل جاتا ہے۔

یاد رکھیں خواتین اپنے غیر ضروری بالوں کو دور کرنے کے لیے ان کا استعمال کرتی ہیں۔ یہ ہر خاتون کی ضرورت کی چیز ہے۔ اس لیے ہر محلے کا دکاندار ان چیزوں کو اپنے پاس رکھتا ہے۔ اس کی فروخت جلد ہو جاتی ہے۔

 کاروباری نقطہ نظر سے ان کو تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کریں اورروزانہ  ہزاروں روپے کامنافع کمائیں ۔ذیل میں ہئیر ریموورکریم و پائوڈر کے اعلیٰ قسم کے فارمولے درج کیے جاتے ہیں جن کے مطابق مال تیار کر کے بازار میں لائیں اور اپنے کاروبار کو ترقی کی منزلوں تک پہنچائیں۔

بال صفا کریم Hair Remover Creamبنانے کے فارمولے ونسخے

بال صفا کریم Hair Remover Creamکا  فارمولاونسخہ  نمبر ۱

اجزا :

بڑھیا نشاستہ4اونس، زنک اوکسائیڈ2اونس، بیریم سلفائیڈ 2اونس، بینزائل ڈی ہائیڈ ایک اونس، گلیسرین حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ:

 پہلی تینوں اشیاء کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈرکرلیں اور اس کے بعد خوشبو کو اس پاؤ ڈر میں اتنا کھرل کریں کہ وہ اچھی طرح مل جائے۔ اب اس میں گلیسرین ڈالیں اور اچھی طرح سے ہلاتے جائیں۔ جب یہ کریم کی طرح پیسٹ بن جائے تو اسے شیشیوں میں بھر لیں۔

 جب اسے استعمال کرنا ہوتو ایک حصہ تین حصہ پانی میں گھول کربنا کر ایک برش یا انگلی سے اس جگہ پر لگادیں جہاں سے بال اڑانے ہوں۔5منٹ کے بعدکپڑے یا اسفنج سے اس جگہ کو صاف کرکے پانی سے دھولیں۔ تمام بال دور ہوجائیں گے۔

بال صفا کریمHair Remover Cream کا  فارمولاونسخہ  نمبر ۲

اجزا :

بیریم سلفائیڈ 5حصہ، سپر میسٹی20حصہ، سٹرک ایسڈ( سٹرینا) 12حصہ، پوٹاشیم کاربونیٹ 2½ حصہ، کاسٹک پوٹاش2حصہ، ٹنکچر آیوڈین2حصہ، ویزلین سفید2حصہ،پانی88 حصہ،خوشبو سٹرونیلا آئیل4حصہ

بنانے کا طریقہ:

 سپرمیسٹی، سٹرک ایسڈ ،ویزلین کو واٹر باتھ پر پگھلائیں۔پھر پانی میں جو نیم گرم حالت میں ہو ، کاسٹ پوٹاش یا پوٹاشیم کاربونیٹ کو حل کرکے ملادیں اور برابر چلائیں۔ پھر نیچے اتار کر بیریم سلفائیڈ و ٹنکچر ملادیں۔ آخر میں خوشبو ملا کر شیشیوں میں بھر لیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

 ہیئر ریموورکریم Hair Remover Creamکابہترین  فارمولاونسخہ  نمبر ۳

اجزا:

بیریم سلفائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار اونس

بینز آئل ڈی ہائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو اونس

زنک اوکسائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار اونس

گلیسرین  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت

نشاستہ اعلیٰ قسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آٹھ اونس

بنانے کا طریقہ:

 بیریم سلفائیڈ اوکسائیڈ اور نشاستے کو آپس میں ملا کر اچھی طرح پیس کر پائوڈر بنا لیں۔ پھر اس میں بینز آئل ڈی ہائیڈ ملاکر اس قدر کھرل کریں کہ خوشبو اس میں مکس ہو جائے۔ پھر اس میں گلیسرین ڈال کر کریم کی طرح تیار کریں اور پھر فوراً ہی اسے مضبوط ڈھکن والی صاف شیشیوں میں بند کر کے اوپر خوبصورت لیبل لگائیں اور ڈبیوں میں پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

طریقہ استعمال:

 ان اشیاء کو تیار کرنے کے بعد ان کا طریقہ استعمال ایک چھوٹے سے کاغذ پر بڑی تعداد میں کسی پریس سے چھپوا کر ساتھ ہی ہر ایک ڈبیہ میں رکھ دیں تا کہ بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کرنے سے مطلوبہ مقصد پورا ہو سکے۔ اس طرح گاہک کو پریشانی نہیں ہوتی اور جس مقصد کے لیے اس نے یہ کریم خریدی ہوتی ہے وہ پورا ہو جاتا ہے۔ اس طرح آپ کی ذرا سی محنت کی بدولت وہ آپ کی مصنوعات کا مستقل خریدار بن جاتا ہے۔

 اس تیار شدہ ہئیر ریموور کریم کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ جب اسے استعمال کرنا ہو تو ایک حصہ تین حصہ پانی میں گھول کر برش یا انگلی کی مدد سے اس جگہ لگائیں جہاں سے بال صاف کرنا مقصود ہو۔ پانچ منٹ کے بعد کپڑے یاا سفنج سے اس جگہ کو صاف کر کے پانی سے دھولیں۔ تمام بال دور ہو جائیں گے اور جِلد نرم و ملائم نکل آئے گی۔

ویزلین بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟اسے پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-vaseline-urdu.html

ہئیر ریموور کریمHair Remover Creamکا ایک نیا فارمولاونسخہ  نمبر ۴

اجزا:                  

گلیسرین  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت

بیریم سلفائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔10 اونس

زنک اوکسائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانچ اونس

خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت

سپر میسٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار اونس

بنانے کا طریقہ:

 سب سے پہلے سپر میسٹی کو واٹر باتھ پر پگھلائیں ۔اس کے بعد بیریم سلفائیڈ اور زنک اوکسائیڈ کو خوب اچھی طرح کھرل کر کے باریک کریں اور اس میں ملادیں ۔ساتھ ہی گلیسرین شامل کریں اور کریم کی شکل میں تیار کرتے ہوئے آخر میں خوشبو شامل کر دیں۔ خوشبو کی مہک اچھی ہونی چاہیے۔ اس کے بعد شیشیوں یا ٹیوب میں بھر کر ڈبیوں میں پیک کر دیںاور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔ یاد رہے شیشیوں یا ٹیوب میں بھرنے کے بعد ان پر ڈھکن مضبوطی سے لگائیں۔

میڈورا  ہئیر ریموورکریم Medora Hair Remover Creamکا فارمولاونسخہ

اجزا:

سپر میسٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔16 حصے

پوٹاشیم کاربونیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 حصے

بیرم سلفائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4 حصے

پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔80 حصے

کاسٹک پوٹاش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 حصے

سفید ویزلین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔48 حصے

سیٹرک ایسڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس حصے

ٹینکچر آیوڈین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1.1/2 حصے

خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین حصے

بنانے کا طریقہ:

 سب سے پہلے ویزلین‘ سٹریک ایسڈ اور سپر میسٹی کو بذریعہ واٹر باتھ پگھلائیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی میں پوٹاشیم کاربونیٹ یا کاسٹک پوٹاش کو حل کر کے اس میں ملائیں اور شیشے یا لکڑی کے راڈ سے اس کو مسلسل ہلائیں ۔اب اسے نیچے اتار کر بیریم سلفائیڈ اورٹنکچر آیوڈین ڈال کر ملا دیں۔ پھر خوشبو شامل کریں اور خوب اچھی طرح مکس کر لیں۔ میڈورا ہیئر ریموور تیار ہے۔ صاف شیشیوں میں بھر لیں اور مناسب پیکنگ کر کے مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھیجیں۔

ہئیر ریموورپائوڈرHair Remover Powderبنانے کے فارمولے ونسخے

ہئیر ریموور پائوڈرHair Remover Powder کا اعلیٰ فارمولاونسخہ

اجزا:  

چاولوں کا نشاستہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔160 گرام

بیرم سلفائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔220 گرام

میگنیشیم کاربونیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔140 گرام

زنک اسٹریٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔80 گرام

بنزل ڈی ہائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اونس

ٹیلکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔400 گرام

سٹرو نیلا ہائیڈرو کسائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔22 گرام

بنانے کا طریقہ:

 تمام  چیزوں کو آپس میں ملا کر کھرل کرتے ہوئے خوب اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں خوشبو ملادیں۔ بال صفا پائوڈر تیار ہے۔اچھی قسم کے چھپائی کئے ہوئے لفافوں یا پلاسٹک کی ڈبیوں میں بھر کر مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

بیوٹی لوشن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اسے پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

 https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-beauty-lotion.html

ہیئر ریموورپائوڈرHair Remover Powder کا عام فارمولاونسخہ

اجزا:

بیرم سلفائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔500 گرام

چولہے کی راکھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔500 گرام

سوپ سٹون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔500 گرام

کھریا مٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کلوگرام

خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت

بنانے کا طریقہ:

چولھے کی راکھ چھلنی سے چھان لیں۔ پھر خوشبو کے علاوہ باقی تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح مکس کر کے کھرل کریں۔ اس کے بعد خوشبو ملائیں۔بال صفا پائوڈر تیار ہے۔ پیکٹوں میں بھر کر مال تیار کریں اور فروخت کے لیے پیش کریں۔

ہئیر ریموور(بال صفا) پائوڈرHair Remover Powder کا سستا فارمولاونسخہ

اجزا:

بیریم سلفائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔500 گرام

بنزل ڈی ہائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اونس

نشاستہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کلوگرام

سٹرو نیلا آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اونس

زنک اوکسائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔200 گرام

بنانے کا طریقہ:

 مذکورہ بالا تمام اشیاء کو آپس میں مکس کر کے کھرل کریں اور باریک کریں۔ آخر میں خوشبو ملائیں ۔خوشبودار بال صفا پائوڈر تیار ہے۔ ۔اچھی قسم کے چھپائی کئے ہوئے لفافوں یا پلاسٹک کی ڈبیوں میں بھر کر مارکیٹ میں فروخت کریں۔

طریقہ استعمال:

 اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ پائوڈر کو پانی میں گھول کرجسم کے ناپسندیدہ بالوں پر اچھی طرح لگائیں۔ دس منٹ کے بعد کپڑے یا اسفنج کی مدد سے صاف کریں ۔بال دور ہو جائیں گے۔ جگہ کو دھونے کے بعد تھوڑا سا تیل لگا لیں۔

ہئیر ریموور (بال صفا) پائوڈرHair Remover Powder کا ایک اور فارمولاونسخہ

اجزا:

بیریم سلفائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔125 گرام

زنک اوکسائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔125 گرام

نشاستہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔125 گرام

بنانے کا طریقہ:

 ان تینوں اجزاء کو ہم وزن باریک کر کے باہم مکس کر دیں اور پیکٹوں میں بھر لیں۔اچھی قسم کے چھپائی کئے ہوئے لفافوں یا پلاسٹک کی ڈبیوں میں بھر کر مارکیٹ میں فروخت کریں۔

خوشبودار بال صفا پائوڈر Hair Remover Powderکا نیا فارمولاونسخہ

اجزا:

زنک اسٹریٹ 8تولہ، میگنشیم کاربونیٹ14تولہ، ٹیلکم40تولہ، رائس سٹارچ16تولہ ، بیریم سلفائیڈ22تولہ، بنزل ڈی ہائیڈ3/4تولہ، سٹرونیلا ہائیڈرو کسائی 2¼ تولہ

بنانے کا طریقہ:

پہلی پانچ چیزیں اچھی طرح پیس کر باریک چھلنی سے چھان لیں۔ آخری چیز تمام پوڈر پر چھڑک کریک جان کرکے دوبارہ چھلنی سے چھان لیں۔ بڑھیا بالصفا پوڈر تیارہے۔ اسے خوبصورت پیکٹوں یاڈبوں میں بند کرکے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

نیل پالش بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اسے پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

 https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-nail-polish-urdu.html

بڑھیا خوشبودار بال صفا پائوڈرHair Remover Powderکا فارمولاونسخہ

اجزا :

بیریم سلفائیڈ½سیر، اسٹارچ(نشاستہ) بڑھیا1¼ سیر، فرنچ چاک½سیر، زنک اوکسائیڈ¼ سیر، بنزایل ڈی ہایڈ ایک اونس، سٹرونیلا آئیل ایک اونس

بنانے کا طریقہ:

بیریم سلفائیڈ ونشاستہ وغیرہ کو ملا کر کھرل کرکے خوشبویات ملا کر پھرکھرل کرلیں۔ بڑھیا بالصفا پوڈر تیار ہے۔ بوقت ضرورت پوڈر کو پانی میں حل کرکے بالوں پر لگادیں۔ دس منٹ میں کپڑے سے پونچھ کر جگہ کودھو کر تیل لگا لیں۔ بال اڑ جائیں گے۔

درمیانے درجے کے بال صفا پائوڈرHair Remover Powder کا فارمولاونسخہ

اجزا و بنانے کا طریقہ:

بیریم سلفائیڈ ½سیر، کھڑیا مٹی ایک سیر، سوپ سٹون½سیر، چولہے کی راکھ( چھنی ہوئی)½ سیر، ترکیب بالا سے تیارکریں۔

سستے بال صفا پائوڈرHair Remover Powder کا فارمولاونسخہ

اجزا و بنانے کا طریقہ:

بیریم سلفائیڈ ½سیر، چولہے کی راکھ (کپڑے سے چھنی ہوئی)2سیر، ہر دو کو اچھی طرح ملالیں۔ سستا بالصفا پوڈر تیارہے۔

چند روپوں میں بننے  والے بال صفا پائوڈرHair Remover Powderکا فارمولاونسخہ

اجزا و بنانے کا طریقہ:

بیریم سلفائیڈ ½پونڈ، سوپ سٹون (ٹیلکم) 2پونڈ،بنزل ڈی ہائیڈ ( خوشبو کے لیے) ½ ڈرام، ترکیب مندرجہ بالا سے تیار کریں۔

سستے ترین بال صفا پائوڈرHair Remover Powder کا فارمولاونسخہ

اجزا :

بیریم سلفائیڈ ½سیر، کھڑیا مٹی کا سفوف 2سیر

بنانے کا طریقہ:

 پہلے دونوں چیزوں کو خوب اچھی طرح ملالیں۔ پھر ارنڈ کا تیل( بغیر صاف کیا ہوا) معمولی مقدار میں ملا کر پوڈر کو نم کرلیں۔ خوشبو کے لیے مصنوعی کڑوے باداموں کی خوشبو( بنز ائل ڈی ہائیڈ) مناسب مقدار میں ملالیں۔ بال صفاپوڈر تیارہے۔

 تیار ہونے پر جانچ کرلیں۔ اگرپوڈر تیزہوتو کھڑیا مٹی کا اضافہ کریں ۔اگر کمزورہوتو بیریم سلفائیڈ کا اضافہ کرلیں۔ یہ معمولی ہنرراکھ کر لاکھ بنانے والاہے۔ اپنے نام کے پیکٹ کسی پریس سے چھپوا کر پوڈر پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں ، لاکھوں روپے کمائیں اور بندہ عاجز ومیرے والدین کے لیے دعاخیر فرمائیں ۔

بال صفا لوشنHair Remover Lotion بنانے کے فارمولے و نسخے

بال صفا لوشنHair Remover Lotion بنانے کا فارمولاونسخہ

اجزا :

بیریم سلفائیڈ ایک پونڈ، صاف پانی4 پونڈ

 بنانے کا طریقہ:

کسی چینی کے برتن میں بیریم سلفائیڈ کو پانی میں خوب حل کرکے چھوڑ دیں۔ نصف گھنٹہ بعد اوپر زردی مائل لوشن نتھر آئے گا۔ اسے آہستہ آہستہ نتھار لیں۔ اس کے ساتھ سیاہی نہ آنے پائے۔ اب اس لوشن میں سادہ سا لال نگ ملا کررنگین کرکے شیشیوں میں بھر کر پیکنگ کرکے فروخت کریں۔ چینی کے برتن کوفوراً لوشن نکالنے  کے بعد صاف کرلیں ورنہ برتن میں باقی مادہ پتھر بن جائے گا۔

ٹوتھ پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اسے پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

 https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-tooth-powder-urdu.html

ترکیب استعمال:

اس لوشن سے بالوں کو اچھی طرح ترکرلیں۔ چند منٹ کے بعد کپڑے سے اس جگہ کو صاف کردیں۔ جلد ریشم کی طرح ملائم نک لآئے گی اور بال اڑجائیں گے۔

اہم نوٹ:

 اس لوشن کو ہمیشہ بند شیشی میں رکھناچاہیے۔ ورنہ طاقت زائل ہوجائے گی۔

بال صفا صابن Hair Remover Soapبنانے کے فارمولے و نسخے

بال صفا صابن Hair Remover Soapکا عمدہ فارمولاونسخہ

اجزا :

بیریم سلفائیڈ 8اونس ، اسٹارچ (نشاستہ) بڑھیا ایک پونڈ، فرنچ چاک آٹھ اونس، ویزلین سفید12اونس، پیرافن ہارڈ4 اونس

بنانے کا طریقہ:

 پہلے پوڈر تیارکرلیں۔ اب ویزلین، پیرافن ہارڈ کو پگھلا کر اس پوڈر میں گوندھ لیں اور ٹکیہ بنا کر قلعی کاورق لگا کر سانچہ میں ٹھپ کر خوبصورت گتے کے ڈبوں میں پیکنگ کرکے فروخت کریں۔

بال صفا صابن Hair Remover Soapبنانے کا سستا فارمولاونسخہ

اجزا :

بیریم سلفائیڈ ½سیر، میدہ ایک سیر، ویزلین زرد یا سفید½سیر

بنانے کا طریقہ :

 بیریم سلفائیڈ اور میدہ کو ملا کر ویزلین کو پگھلاکر سخت آٹے کی طرح گوندھ لیں۔ پانی نہ لگنے دیں۔ اب اس مصالحہ کی بذریعہ سانچہ ٹکیاں کاٹ لیں۔ اور مندرجہ بالا طریقہ سے پیکنگ کرلیں۔

ہمیشہ کے لیے بال اڑانے Hair Removeکے فارمولے و نسخے

ہمیشہ کے لیے بال اڑانے Hair Removeکا فارمولاونسخہ  نمبر ۱

اجزاـ:

الکوحل 12گرام، آیوڈین750گرام ، کلوڈین35گرام، روغن تارپین اصلی250گرام، کسٹرائیل2گرام

بنانے کا طریقہ:

 ان سب کو حل کرکے شیشیوں میں بھر کر رکھ دیں ۔ تیار ہے۔ ایک ہفتہ کے بعد قابل استعمال ہوگا۔ بازار میں ایک نئی چیز ہوگی۔ جہاں کے بال اڑانے ہوں وہاں دن میں دو تین بار4-3 دن تک استعمال کریں۔ بال ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔

ہمیشہ کے لیے بال اڑانے Hair Removeکا فارمولاونسخہ  نمبر ۲

اجزا و بنانے کا طریقہ:

تخم قرطم ( پولیاں) لے کران کے مغز  نکال لیں اور کولہویا مشین میں ڈال کر ان کا تیل نکا ل لیں۔ جہاں سے بال اڑانے ہوں، پہلے بال صاف کرکے وہاں اس تیل کو4-3 دن تک 3-2 مرتبہ روزانہ لگائیں۔ بال ہمیشہ کے اڑجائیں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ۔

ٹوتھ پیسٹ بناکر پیسے کیسے کمائیں؟اسے پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

 https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-toothpaste-at-home-in.html

اہم ترین نوٹ:

 بیریم سلفائیڈ سستے داموں بازار سے مل جاتا ہے۔ البتہ خریدتے وقت دو باتوں کا خیال رکھنا چاہیے:

٭  ایک تو یہ کہ خریدتے وقت کہیں بیریم سلفیٹ یا بیریم سلفائیٹ نہ خرید لیں کیونکہ یہ نام بھی بیریم سلفائیڈ سے ملتا جلتا ہے۔

٭ دوسری بات یہ دھیان سے رکھنی چاہیے کہ بیریم سلفائیڈ پرانا ہو کر بیکار ہو جاتا ہے۔ اس لیے کوشش اور تلاش سے ہمیشہ تازہ اور بند ڈبے کا لینا چاہیے۔ کھلا بیریم سلافائیڈ قریب قریب بے اثر ہو چکا ہوتا ہے۔

نتیجہ /حرفِ آخر Conclusion:

مجھے قوی امید اور پختہ یقین ہے کہ آپ کو :

How To Make Money From Hair Removers | How To Make Money From Hair Removers Urdu

کے موضوع پر یہ پوسٹ پسند آئی ہو گی۔ اس حوالے سے اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے یا آپ مزید معلومات اور رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ پر کومنٹ کر کے پوچھیں ۔میں آپ کے پوچھے گئے سوال کا تسلی بخش جواب ضرور دوں گا ۔ برائے مہربانی اس پوسٹ کو لائیک اور شیئر ضرور کریں تاکہ میری حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بھلا ہو ۔ میری اس بلاگر سائٹ کو فالو بھی کر لیں تاکہ میری نئی آنے والی پوسٹس آپ تک آسانی سے پہنچ سکیں ۔ پوسٹ پڑھنے کے لیے وقت نکالنے کا شکریہ ۔


No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...