ویزلین بناکر پیسے کیسے کمائیں؟
(سنن
ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528
پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا
سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود
کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ
پہنچائیں۔
موسم سرما میں ویزلین تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرنا
انتہائی منافع بخش بزنس ہے ۔اس مقصد کے لیے بازار سے بنے بنائے خوبصورت لیبل مل جاتے
ہیں شیشیاں اور خوبصورت ڈھکن بھی بازار سے با آسانی دستیاب ہو جاتے ہیں۔ اس کام میں
زیادہ سرمائے کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔ صرف محنت لگن اور ہمت درکار ہوتی ہے۔ تھوڑے
سے سرمائے سے اس کام کو شروع کریں ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جب مال کی اعلیٰ کوالٹی
کی بدولت کام چل نکلے تو پھر اپنی مرضی سے پسندیدہ شیشی اور لیبل بنوائے جا سکتے ہیں
اور اپنا ٹریڈ مارک متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ ذیل میں ویزلین تیار کرنے کے چند اعلیٰ
قسم کے فارمولے درج کیے جاتے ہیں:
ولائتی
ویزلین
سفید
ویزلین دس اونس
عطر
حنا دس قطرے
زرد
رنگ پانچ رتی
کسم پندرہ قطرے
ایک صاف برتن میں ویزلین کو پگھلائیں پھر اس میں زرد رنگ
شامل کریں ۔اس کے بعد کسم اور خوشبو ملائیں اور مکس کرکے آگ سے الگ کر لیں۔ ولائتی
ویزلین تیار ہے۔ خوبصورت شیشیوں میں بھر کر دیدہ زیب لیبل لگائیں اور مارکیٹ میں فروخت
کے لیے پیش کریں۔
ویزلین
کا اعلیٰ فارمولا
مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ
کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-market.html
سفید
ویزلین 20 اونس
زنک
اوکسائیڈ 1/4 اونس
اعلیٰ
قسم کی خوشبو گلاب 1/4 اونس
سفید ویزلین کو ہلکی آنچ پر گرم کر کے پگھلائیں پھر اس
میں زنک اوکسائیڈ ملا کر مکس کریں۔ اس کے بعد آگ سے الگ کریں اور کپڑے سے چھان کر
خوشبو ملائیں ۔بھینی بھینی خوشبو والی ویزلین تیار ہے۔ سردیوں کے موسم میں یہ ویزلین
بازار میں بہت بکتی ہے کیونکہ سردی کی وجہ سے عام طور پر ہونٹ ،پائوں کے تلوے، ہاتھ
اور کہنیوں کی جلد پھٹ جاتی ہے، اس لیے اس ویزلین کو رات کے وقت لگا کر سویا جائے تو
بہت فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس فارمولا میں زنک اوکسائیڈ کی مناسب مقدار شامل ہے جو کہ
معمولی زخموں ،خارش اور دیگر جلدی امراض کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس تیار شدہ ویزلین
کو خوبصورت لیبل والی شیشیوں میں بھر کر مارکیٹ میں فروخت کریں ،ہاتھوں ہاتھ بکے گی۔
گلابی
ویزلین کا فارمولا
سفید
ویزلین 400 گرام
گلابی
رنگ آئل 1 ڈرام
اچھی
خوشبو چار ڈرام
کسی صاف برتن میں ویزلین ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کر کے
پگھلائیں اور لکڑی کے باریک ڈنڈے سے ہلاتے جائیں۔ جب تمام ویزلین پگھل جائے تو اس میں
سے تھوڑی ویزلین نکال کر ایک پیالی میں ڈالیں اور اس میں رنگ ملا کر مکس کریں۔ پھر
اس کو باقی ویزلین میں ملا دیں۔ اس کے بعد پھر تھوڑی سی ویزلین نکال کر اس میں خوشبو
ملائیں اور باقی ویزلین میں ملا کر مکس کر دیں۔ جب تینوں اجزاء اچھی طرح آپس میں مکس
ہو جائیں تو آگ سے الگ کر لیں اور شیشیوں میں بھر کر خوبصورت لیبل لگا کر مارکیٹ میں
فروخت کریں۔
انگلش
ویزلین تیار کرنا
سفید
ویزلین 100 گرام
لینولین چار اونس
خالص
موم چھ اونس
روغن
بادام چھ اونس
لیکوئڈ
پیرا فین 15 اونس
اچھی
سی خوشبو چند قطرے
گرافک ڈیزائنر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس
پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-graphic-designer.html
ایک برتن میں سفید ویزلین ڈال کر واٹر باتھ پر گرم کر کے
پگھلائیں۔ اس دوران ایک دوسرے برتن میں روغن بادام اور موم ڈال کر الگ واٹر باتھ پر
گرم کرکے اس میں پیرا فین ڈالیں اور پھر پگھلی ہوئی ویزلین والے برتن کو اس میں شامل
کر کے مکس کریں۔ اس کے بعد آگ سے الگ کریں اور ٹھنڈی ہونے سے پہلے لینو لین ملا کر
یکجان کریں۔ پھر جب ویزلین ٹھنڈی ہو جائے تو اس میں خوشبو ملائیں۔ انگلش ویزلین تیار
ہے۔ اس فارمولے سے تیار شدہ ویزلین مارکیٹ میں دھڑا دھڑ بکتی ہے کیونکہ اس کا استعمال
چہرے ،ہاتھوں اور بازوئوں اور پائوں کی ایڑیوں کے کھردرے پن اور خشکی کو دور کرتا ہے،
جلد کو نرم و ملائم رکھتا ہے۔ انتہائی منافع بخش فارمولا ہے۔
درد مندانہ اپیل