Saturday, July 31, 2021

وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟How to earn money from vanishing cream? Urdu

وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟

وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟
وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟

!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

وینشنگ سنو اپنا ٹھیک کام اسی صورت میں کرتی ہے جب اس میں ٹھیک اجزا اور ٹھیک طریقہ سے وینشنگ کریم تیار کی جائے ۔اس کا جزواعظم سٹریک ایسڈ ہے جس میں کسی قسم کا سوڈا ملا کر اس کو پھلا لیا جاتا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ صرف اعلیٰ قسم کا سٹریک ایسڈ جو 56 سینٹی گریڈ پر پگھل جاتا ہو، استعمال میں لایا جائے ۔وینشنگ کریم میں سٹریک ایسڈ کی کتنی مقدار ہونی چاہیے، اس کے متعلق کوئی خاص قاعدہ مقرر نہیں کیا جا سکتا ۔کم از کم دس فیصدی سٹریک ایسڈ ہونا ضروری ہے مگر 25 فیصدی سے زیادہ تو کسی صورت میں بھی نہیں ہونا چاہیے۔

عمدہ قسم کی وینشنگ کریم جو عرصہ تک پڑی  رہنے پر بھی خراب نہ ہو 20 فیصدی سٹریک ایسڈ خاطر خواہ اور بہترین نتائج پیدا کرتا ہے۔ مختلف قسم کے سوڈے ڈالنے سے وینشنگ کریم کے رنگ، شکل و صورت، نرمی و سختی میں فرق پیدا ہوتا جاتا ہے۔ سڑیک ایسڈ میں سوڈا ملا کر تیار کی ہوئی کریم قدرے سخت ہوتی ہے ۔پوٹاش ملا کرتیار کی گئی کریم نرم ہوتی ہے ۔سوڈا اور پوٹاش کی مقدار کی کمی بیشی سے بھی شکل و صورت میں فرق آ جاتا ہے۔

دست کاری کی چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-handicrafts-urdu.html

وینشنگ کریم کے بارے میں ضروری ہدایات

وینشنگ کریم میں یہ سب سے بڑا وصف سمجھا جاتا ہے کہ وہ مکھن کی طرح سفیدہوتی ہے۔اس کی سفیدی برقرار رکھنے کے لیے کئی اشیا اور کئی طریقے تجویز کیے جاتے ہیں۔ اکثر حضرات کا کہنا ہے کہ زیادہ گھوٹنے سے کریم میں یہ اوصاف پیدا ہو جاتے ہیں۔ کچھ حد تک یہ بات ٹھیک ہے مگر بہت زیادہ گھوٹنے سے کریم میں ہوا گھس جانے کے سبب زیادہ پھول جاتی ہے اور پیکنگ کرنے پر جار میں خود بخود ہی ہوا نکل جانے سے سکڑ جاتی ہے۔ چونکہ ایسی کریموں میں پانی کی کافی مقدار ہوتی ہے اس لیے عرصہ تک پڑے رہنے سے اور گرمی کے موسم میں پانی اڑ جانے سے کریم سخت ہو جاتی ہے۔ اس لیے پانی کو اڑنے سے بچانے کے لیے کریم ہمیشہ ائیر ٹائٹ اور تنگ منہ والے جاروں میں بند کی جائے تا کہ اندر کی ہوا باہر نہ جا سکے۔ کریم کی تیاری میں لوہے کی کوئی چیز استعمال نہ کریں ورنہ کریم کی رنگت سیاہی مائل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ برتن میلا ہونے سے بھی کریم کی رنگت میں فرق پڑ جاتا ہے۔

عمدہ وینشنگ کریم

سٹریک ایسڈ 20 حصہ، کاسٹک پوٹاش پونے دو حصہ، کشید کردہ پانی 150 حصہ ،گلیسرین 4 حصہ، خوشبو گلاب 5 حصہ۔

بنانے کا طریقہ:

تام چینی کے کسی صاف برتن میں 30 حصہ پانی لے کر اس کو گرم کریں اور اس میں تمام کاسٹک پوٹاش ملا کر حل کر لیں۔ اس کے ساتھ ہی کسی دوسرے برتن میں سٹریک ایسڈ ڈال کر اس کو بذریعہ واٹر باتھ پگھلا لیں اور کسی صاف کپڑے سے چھان لیں۔ اب اس پگھلے ہوئے سڑیک ایسڈ میں کاسٹک پوٹاش والا گرم پانی تھوڑا تھوڑا کر کے ملاتے اور گھولتے جائیں۔ کچھ دیر بعد یہ مرکب لئی کی طرح سفید رنگ کی کریم بن جائے گی۔ اب باقی ماندہ 120 حصہ پانی سات دن میں تھوڑا تھوڑا کر کے گرم حالت میں ملائیں اور گھولیں ۔تمام پانی آہستہ آہستہ کریم میں جذب ہوتا جائے گا اور کریم گاڑھی ہوتی جائے گی۔ ان سات دنوں میں دو تین مرتبہ گھوٹ لیا جائے۔ جب کچھ عرصہ اور پڑا رہنے پر اس میں چمک پیدا ہو جائے تو خوشبو ملا کر گھوٹ لیں۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

وینشنگ کریم کا بہترین فارمولا

گلیسرین 4 ڈرام، سٹریک ایسڈ 4 اونس، صاف پانی پونے دو پونڈ ،الکوحل 4 ڈرام ،کاسٹک پوٹاش 2 ڈرام، عرق گلاب ایک اونس، عمدہ خوشبو گلاب یا کوئی سی بھی خوش بو 2 ڈرام۔

گھر پر آرٹ گیلری چلا کرپیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-art-gallery-urdu.html

بنانے کا طریقہ:

 ابلتے ہوئے پانی میں تام چینی کا برتن رکھ کر نصف حصہ پانی میں سٹریک ایسڈ ملا کر پانی کی گرمی سے اس قدر پگھلائیں کہ خوب گرم ہو جائے پھر باقی ماندہ نصف پانی میں گلیسرین اور کاسٹک پوٹاش خوب اچھی طرح ملا کر مکس کریں۔ اب پگھلے ہوئے سڑیک ایسڈ گلیسرین والا آمیزہ آہستہ آہستہ کر کے ڈالتے جائیں اور ساتھ ساتھ گھوٹتے رہیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ اس کے بعد جب پانی بالکل خشک ہو جائے تو عرق گلاب ملا دیں اور آگ سے الگ کر لیں۔ خوب اچھی طرح گھوٹیں لیکن مسلسل نہ گھوٹیں بلکہ دن میں تین چار مرتبہ پانچ دن تک روزانہ اس عمل کو کریں۔ جب آمیزہ سخت ہو جائے تو الکوحل اور خوشبو کو آپس میں مکس کر کے اس میں ملادیں۔ عمدہ ونیشنگ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

بوریکس وینشنگ کریم

بوریکس (کرسٹل) 58 حصہ ،سوڈیم کاربو نیٹ (کرسٹل) 12 حصہ، گلیسرین 50 حصہ ،سڑیک ایسڈ 130 حصہ، پانی 500 حصہ ،عمدہ قسم کی گلاب کی خوشبو 9حصہ۔

بنانے کا طریقہ:

 گرم پانی میں بوریکس اور سوڈیم کو حل کریں۔ اس آمیزے میں واٹر باتھ کے ذریعہ سے پگھلے ہوئے سڑیک ایسڈ کو ملائیں اور خوب اچھی طرح گھوٹیں حتیٰ کہ پھول جائے ۔ٹھنڈی ہو جانے پر خوشبو ملائیں۔  عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

کیل چھائیاں دور کرنے والی کریم

بوریکس ایک اونس، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ 4 اونس، پیرا فین لیکوئڈ دو پونڈ ،عرق گلاب 10 اونس ،لینو لین ایک پونڈ، خوشبو ایک اونس۔

کتے اور بلیاں پال کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-make-money-from-dogs-and-cats.html

بنانے کا طریقہ:

 ہلکی آنچ پر پیرا فین لیکوئڈ اور لینولین کو پگھلائیں اور آگ سے الگ کر لیں۔ ایک دوسرے برتن میں عرق گلاب کو گرم کر کے اس میں بوریکس ملائیں پھر ہائیڈروجن پرآکسائید ملاکر پیرافین لیکوڈ میں ملائیں اور ساتھ ساتھ گھوٹیں۔ جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے اور کریم تیار ہو کر ٹھندی ہونے لگے تو خوشبو ملالیں ۔کیل چھائیاں دور کرنے والی عمدہ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Wednesday, July 28, 2021

کولڈ کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟How to earn money from cold cream? Urdu

کولڈ کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟

کولڈ کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟
کولڈ کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

 کاسمیٹکس کا کاروبار انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ یہ ایسا کام ہے جس میں بہت زیادہ سرمائے یا بھاری مشینری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ کام معمولی سرمائے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ بے شمار مثالیں ایسی ہیں کہ کئی نوجوانوں نے قلیل سرمایہ سے اس کاروبار کو شروع کیا اور چند ہی سالوں میں شاندار کاروبار بنا لیا۔ کاسمیٹکس کا تمام کام ہاتھوں ہی سے کیا جا تا ہے ۔ اس میں کسی قسم کی مشینری کی ضرورت نہیں ہے۔

کاسمیٹکس کی اشیا چونکہ دکانداروں کو فروخت کرنی ہوتی ہیں اس لیے خواہش مند تھوڑی سی محنت کر کے شاندار منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔اس کو فرصت کے وقت دوسرے کام سر انجام دیتے ہوئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایک دفعہ جب آپ کی چیز یا ٹریڈ مارک چل جائے تو پھر ساری زندگی اس سے منافع کماتے اور کھاتے رہیں۔ آپ اپنی مصنوعات اپنے شہر و قصبہ میں رہ کرہی فروخت کریں پھر جب کام چل جائے توخود دوررہ کر کے یا سیل ایجنٹ مقرر کر کے اپنی تیار کردہ مصنوعات دوسرے شہروں کے دکانداروں سے آرڈر حاصل کر کے اپنا کام وسیع کر سکتے ہیں۔

آپ کو اس بلاگ میں کاسمیٹکس کے انتہائی منافع بخش مصنوعات کے خفیہ فارمولے ملیں گے ۔اس سنہری پیشہ کو اختیار کر کے آپ یقینا اپنی زندگی بدل لیں گے ۔کیونکہ دنیا میں جب تک عورت کا وجود موجود ہے کاسمیٹکس کی مصنوعات استعمال کرنے کا رواج دن بدن بڑھتا رہے گا اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

اپنی کار، موٹر سائیکل، رکشہ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/5194-5003-3255-4528-httpsindriver.html

بہترین کولڈ کریم تیار کرنے کا فارمولا

بادام روغن 61 حصہ، عرق گلاب (پانی ملا) 20 حصہ ،مکھیوں کا موم مصفٰی (سفید) 18 حصہ، بوریکس یعنی سہاگہ ایک حصہ، عطر گلاب یا کوئی اچھی سی خوشبو 1/2 حصہ۔

بنانے کا طریقہ:

 ایک کڑاھی میں ڈال کر گرم کریں ۔اسی گرام پانی میں بادام روغن کا برتن رکھ کر اس میں موم ڈال دیں۔ گرم پانی کی حرارت سے بادام روغن گرم ہو کر موم کو پگھلا دے گا۔ اس بات کا خیال رہے کہ پانی بادام روغن میں نہ پڑنے پائے۔ اب ایک الگ برتن میں عرق گلاب اور سہاگہ ملائیں پھر اس کو بھی گرم پانی والے برتن میں رکھ کر پہلے کی طرح گرم کریں۔ بادام روغن اور موم والا برتن جب قدرے ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو سہاگہ اور عرق گلاب کی آمیزش میں تھوڑا تھوڑا دھار باندھ کر ملائیں ۔اس دوران میں گھوٹتے رہیں ۔جونہی کریم ٹھنڈی ہو جائے اس میں خوشبو ملا دیں۔بہترین  کولڈ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

یاد رکھیں:

یہ کریم اوصاف کے لحاظ سے انتہائی عمدہ اور سفید ہو گی۔ چہرے پر لگانے سے فوراً مساموں میں پگھل کر گھس جاتی ہے اور آن واحد میں چہرے پر دلکش ٹھنڈک محسوس ہونے لگتی ہیں۔

کولڈ کریم کا ایک اور فارمولا

چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے بادام روغن کی بجائے پیرافین سے تیار شدہ کولڈ کریم زیادہ اثر دکھاتی ہے ۔یہ کریم دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ،سفید ،خوشنما اور ملائم ہوتی ہے اور عرصہ تک پڑی رہنے پر بھی خراب نہیں ہوتی ۔یہ لونڈر کریم کا فارمولا ہے۔

موبائل فون کی مرمت /اسیسریز سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-make-money-from-mobile.html

لیکوڈ پیرافین (بی۔پی) 61 حصہ ،بوریکس 1 حصہ ،خالص عرق گلاب 20 حصہ ،مکھیوں کا سفید موم 18 حصہ ،خوشبو حسب ضرورت۔

اس کے تیار کر نے کا طریقہ یہ ہے کہ پیرا فین میں موم ملا کر بذریعہ واٹر باتھ پگھلائیں ۔عرق گلاب میں بوریکس حل کر کے گرم کریں اس گرم مرکب میں پیرا فین و موم کا مرکب ٹھنڈا ہونے پر ملائیں اور ہلاتے جانے پر خوشبو ملائیں۔ کولڈ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

لینو لین کولڈ کریم

لینولین کولڈ کریم نہایت عمدہ اور چہرے کی جلد کو ریشم کی طرح ملائم کرنے والی ہوتی ہے ۔ اس کا فارمولا حسب ذیل ہے:

لینو لین 400 حصہ ،بادام 50 حصہ ،گلیسرین 50 حصہ ،بیزوک ایسڈ 1 حصہ ،خوشبو عمدہ حسبِ ضرورت۔

سب سے پہلے لینولین کو واٹر باتھ کے ذریعہ سے پگھلائیں۔ پگھل جانے پر اس میں بادام روغن اور گلیسرین ملاکر گھوٹتے رہیں حتیٰ کہ آپس میں خوب اچھی طرح مکس ہو جائے اور گاڑھی ہو جائے۔ ٹھنڈی ہو جانے پر بیزوک ایسڈ اور کوئی اچھی سی خوشبو ملائیں۔لینولین کولڈ کریم تیا رہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

کولڈ کریم کا ایک اور فارمولا

سفید ویزلین ساڑھے بارہ حصہ ،مکھیوں کا موم ساڑھے بارہ حصہ اور بوریکس مصفٰی1 حصہ ،بادام روغن 50 حصہ ،عمدہ خوشبو 1/10 حصہ۔

ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-make-money-from-tiktok.html

اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ بادام روغن میں موم ملا کر بذریعہ واٹر باتھ پگھلائیں ۔دوسرے برتن میں عرق گلاب میں بوریکس ملا کر خوب اچھی طرح حل کر لیں اور گرم کریں۔ اس گرم حل شدہ محلول میں بادام روغن اور موم قدرے ٹھنڈا ہونے پر دھار باندھ کر ملاتے اور ہلاتے جائیں۔ پھر اس گرم آمیزے کو کونڈی میں ڈال کر سفید ویزلین ملا کر خوب گھوٹیں۔کولڈ کریم تیار ہے۔ عمدہ اور مضبوط ڈھکن والی شیشیوں میں بھر لیں اور فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کریں۔

کریم کو زیادہ سفید بنانے کا راز

اگر کولڈ کریم میلی ہو اور اس کو زیادہ سفید بنانا مطلوب ہو تو بناتے وقت اس میں تھوڑا سا زنک آکسائید (Zinc Oxide) ملا دیں۔زنک آکسائیڈ ملانے سے پیشتر کولڈ کریم میں استعمال کیے جانے والے بادام روغن یا لیکوڈ پیرا فین کی تھوڑی سی مقدار لے کر زنک آکسائیڈ میں خوب اچھی طرح ملا کر مکس کریں اور پھر ملائیں۔

Snack Video ایپ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-earn-money-from-snack-video-app.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں ؟How to earn money from advertisments? Urdu

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں ؟

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں ؟
اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

دنیا میں کسی چیز کو بنانا اتنا مشکل نہیں جتنا کہ اس کو فروخت کرنے کا کام مشکل ہے۔ مال سے بھری ہوئی دکانیں فروخت نہ کرنے کا ڈھنگ نہ جاننے کے سبب ہر سال اپنا مال نیلامیوں میں فروخت کرتی ہیں۔ اس فن کی لا علمی کی وجہ سے ہر سال کئی کمپنیاں دیوالیہ ہو جاتی ہیں۔ سیلز مین شپ کا کام دنیا میں سب سے مشکل ترین کام ہے۔ غیر ملکی فرمیں اس کام میں ماہر ہو گئی ہیں۔

ہمارے ہاں فروخت ہونے والی بے شمار مصنوعات غیر ملکی فرموں ہی کی تیار کردہ ہوتی ہیں۔ یورپ اور امریکہ میں بڑی بڑی فرمیں ‘ اپنے کارندوں کوچیزیں فروخت کرنے کے کام کی باقاعدہ تعلیم دیتی ہیں۔ اسی وجہ سے وہ ملک تجارت  کے لحاظ سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔ اس مضمون پر سینکڑوں کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

دریا میں تیرنے کے لئے سب سے پہلے تیرنے کا کام سیکھنا لازمی ہوتا ہے ۔جو شخص تیراک نہیںوہ لازمی طور پر پانی میں ڈوبے گا ہی۔ اسی طرح کاروباری نا واقفیت کے سبب ناکامی لازمی ہے۔ میں ہر اس شخص کو جو کوئی بھی کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے یہ مشورہ دوں گا کہ وہ مصنوعات تیار کرنے کے ساتھ ساتھ فروخت کرنے کے ڈھنگ میں بھی زیادہ ماہر بننے کی کوشش کرے۔ ماہربن جانے کے صورت میں آپ مٹی سے سونا بنا سکیں گے۔

لائیکی Likeeایپ میں زیادہ لائکس کیسے حاصل کریں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-do-i-get-more-likes-in-likee-app.html

اگر آپ کے پاس سرمایہ ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔معمولی سرمائے سے کیا ہوا کام بھی آپ کو دنوں میںکروڑ پتی بنا سکتا ہے۔ البتہ یہ بات ہے کہ ابتدا میں آپ کو قدرے مشکل پیش آئے گی۔ کم سرمایہ حضرات اس بلاگ میں موجودمختلف بلاگزکی مدد سے کوئی بھی ایک چیز تیار کر کے اپنے شہر و قصبہ اور اس کے گردو نواح میں اس کی شہرت و تشہیر کریں،مشہور مشہور چوراہوں میں اپنی تیار کردہ چیز  کے سائن بورڈ چھوٹے یا بڑے سائزمیں نمایاں جگہوں پر لگائیں دیواروں پر سفیدی کروا کر کسی اچھے پینٹر سے موٹے الفاظ میں لکھوائیں ،مقامی دکانوں پر کارڈ آویزاں کریں جن پر لکھا ہو کہ’’ یہ چیز یہاں پر فروخت ہوتی ہے‘‘۔ مقامی اخبارات میں اشتہاردیں ۔اس طرح بار بار کی اشتہار بازی سے متاثر ہو کر لوگ آپ کی بنائی ہوئی چیز کی طرف راغب ہوں گے اور خریداری میں اضافہ ہوجائے گا۔ ابتدا میں دکانداروں کو معقول کمیشن دی جائے تاکہ کمیشن کے لالچ میں وہ لوگوں کو آپ کی بنائی ہوئی چیز کی خودبخود ترغیب دیں اور سفارش کریں۔

جب اس طرح قدرے کامیابی ہو جائے تو پھر دیگر شہروں میں بھی بذریعہ اشتہار بازی اپنی مصنوعات کو متعارف کروائیں۔ اخبارات کے ساتھ ساتھ ٹیلی وثرن کو بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کا ذریعہ بنائیں۔ صرف کثیرالاشاعت اخبارات میں اشتہار بازی کریں ۔شروع شروع میں کئی ایک اخبارات میں اشتہار دینے کی بجائے ایک اخبار میں اشتہار دیں اور کافی عرصہ تک اسی میں اشتہار دیتے رہیں جس سے اس اخبارکے قارئین آپ کی مصنوعات سے اچھی طرح واقف ہو جائیں گے۔ ایک اخبار میں کامیاب ہو جانے پر دو تین اخبارات کا پروگرام میں اضافہکریں۔

اشتہار میں لکھا جائے کہ’’ یہ چیز ہر قریبی دکان پر دستیاب ہے۔‘‘ ضرورت پڑنے پر خواہش مند حضرات وہ چیز اپنے قریبی دکانداروں سے طلب کریں گے ۔ بار بار طلب کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ مقامی دکاندار آپ کی چیز کو رکھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اخبارات میں اشتہار دینے سے عوام کو آپ کی بنائی ہوئی چیزکے نام سے واقفیت ہوجائے گی ۔اشتہار بازی شروع کر دینے کے ساتھ آپ کسی قابل سفری ایجنٹ کی خدمات حاصل کریں جسے  کام کرنے کا تجربہ اور شوق ہو۔

لائئکی Likeeایپ پر فالورز کیسے بڑھائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-increase-followers-on-likee-urdu.html

 اگر ایجنٹ نہ رکھ سکیں تو خود مختلف شہروں اور مارکیٹوں کا دورہ کرکے دکانداروں کو بتائیں کہ ہماری چیز کی ایجنسی لینے سے آپ کو فلاں فلاں فائدے ہوں گے۔ آپ کو شہرت کے لیے سائن بورڈ دئیے جائیں گے ۔آپ کا نام اخبارات میں  پرنٹ کیا جائے گا۔ اگر چھ ماہ تک پورا مال فروخت نہ ہو توغیرفروخت شدہ مال واپس لے لیا جائے گا۔ اسی طرح آپ مختلف شہروں میں اپنی چیز کے ایجنٹ مقرر کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ اپنی مصنوعات کو ایک صوبہ سے بڑھا کر دوسرے صوبوں میں بھی متعارف کر کے پھیلائیں۔ دوسری فرمیں اپنی چیزوں کو کس طرح مشتہر کر رہی ہیں ان طریقوں کا بھی بطور مطالعہ کریں اور کامیابی حاصل کریں۔

اس بات کو اچھی طرح جان لیجیے کہ مشہوری تجارت کا ایک خاص رکن ہے جس کے بغیر تجارت کی گاڑی ایک قدم بھی آگے نہیں چل سکتی ۔یورپ و امریکہ کے کامیاب تاجروں کا قول ہے کہ’’ اگر ایک لاکھ روپے سے تجارت شروع کی جائے تو اس سے نصف اشتہارات پر صرف کر دیا جائے۔ ‘‘ یہ اصول تجارتی ملکوں کو اس قدر ،راس آیا کہ آج وہ دولت میں کھیل رہے ہیں۔

لائئکی Likeeایپ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-earn-money-from-like-app-step-by.html

یورپ جا کر دیکھئے تو آپ کو ہر دکان پر اشتہار بازی کا ثبوت ملے گا۔اشتہارات سے صرف یہ غرض ہوتی ہے کہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جائے ۔ یورپ اس معاملہ میں یہاں تک ترقی کر چکا ہے کہ ہر دکان پر آپ کو کوئی نہ کوئی ایسی چیز نظر آئے گی جو راہ گیروں کو خواہ مخواہ اپنی طرف متوجہ کرلے گی۔ مثلاً: کسی دکان پر خوبصورت لڑکیاں ملازم ہیں جو اپنے نازو انداز سے لوگوں کو دکان میںآنے کی دعوت دیتی ہیں۔ کسی دکان پر عجیب و غریب بونے کھڑے ملیں گے جو اپنی حرکات سے راہ گیروں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں۔ کسی دکان کے آگے جوکر دکھائی دیں گے اور کسی دکان پر کسی جانور کے گٹ اپ میں کھڑے نمونے نظر آئیں گے جو اپنی حرکتوں سے راہگیروں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔ کسی دکان پر ایسے توجہ طلب اشتہارات دیے ہوئے ہیں جن کو پڑھ کر اس دکان میں جانا لازمی ہو جائے گا۔ جو دکانیں خوشبویات یا عطر وغیرہ بیچتی ہیں ان کے یہاں اس قسم کے فوارے لگے ہوئے ہیں جو مشین کے ذریعے راہگیروں پر مختلف اور دلکش خوشبویات کی بارش کرتے رہتے ہیں۔ غرض جس قسم کی دکان ہو تی ہے اس کی شہرت کے لیے اسی قسم کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔

بڑے بڑے کارخانے اور کمپنیاں اپنے اپنے مال کی نکاسی کے لیے کثیرالاشاعت اخبارات میں اشتہارات دیتے ہیں۔وہ لوگ مختلف ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سے تشہیری فلمیں بنواکر ٹیلی وثرن پر تشہیر کرتے ہیں۔ یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ جب تک تجارت کو شہرت نہ دی جائے اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ۔اب تو پبلسٹی کرنا بھی باقاعدہ ایک فن بن گیا ہے اور اسے بطور ایک فن حاصل کیا جارہا ہے۔ تجارتی حلقوں میں ایسے افراد کی بہت قدر ہوتی ہے جو پبلسٹی کے فن میں قابلیت رکھتے ہیں۔

ارطغرل غازی کے بارے میں سات تاریخی حقائق۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/7-historical-facts-about-ertugrul-ghazi_7.html

ایک نوجوان بے روز گاری کے ہاتھوں سخت پریشان تھا ۔ایک دن وہ ایک کتاب پڑھ رہا تھا کہ یکا یک اسے روپیہ کمانے کی ایک انوکھی ترکیب سوجھی۔ اس نے بازار سے کئی کلوگرام سیاہ جست خرید لیا اور اسے پچاس پچاس گرام کے ڈبوں میں بھر لیا۔ اس کے بعد اس نے دکان کی تلاش شروع کر دی۔اسے  شہر کی ایک معروف سڑک پر ایک چھو ٹی سی دکان کرائے پر مل گئی۔ اس نے دکان کو اشتہاروں‘ بجلی کے بلبوں اور سائن بورڈز سے خوب سجایا‘ اور ہزاروں کی تعداد میں ہینڈ بلز اور پوسٹر وغیرہ چھپوا کر غریب مزدور بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کے ذریعہ شہر میں تقسیم کروا دیے اور مشہور کر دیا کہ جو کوئی اس کے ’’سٹوو پالش‘‘ کے زیادہ سے زیادہ لیبل اتار کر اسے لا کر دے گا اس کو ہر اتوار کو پانچ ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔

 بس پھر کیا تھا؟ دوڑ شروع ہو گئی۔ پانچ ہزار روپے کے لالچ میں لوگوں نے سٹوو پالش کے ڈبے خریدنا شروع کر دیے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اگلے اتوار تک اس نے ہزاروں روپے بطور نفع کمالیے۔ چنانچہ مقررہ دن کو چند معززین کی موجودگی میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک عورت کو انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔اس نوجوان نے اس عورت کو انعام دے کر اس سے انعام مذکورہ کی رسید کے علاوہ مدعو کردہ معززین سے ایک تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی لے لیا۔

 اس طرح اس نے اسی دن ہزاروں کی تعداد میں نئے پوسٹر‘ اشتہارات اور ہینڈ بلز شائع کروا لیے۔اس نوجوان نے ان پوسٹروں‘ اشتہاروں اور ہینڈ بلز میں گزشتہ اتوار کے انعام ،رسید اور سر ٹیفکیٹ کی نقول بھی شائع کی گئی تھیں۔ اس سے لوگوں پر نہایت ہی اچھا اثر ہوا اور اگلی اتوار تک پہلے سے بھی زیادہ بکری ہوئی اور منافع کی وجہ سے نوٹوں کے ڈھیر لگ گے۔ پس جو لوگ یہ چاہتے ہوں کہ وہ روپیہ کمائیں تو وہ اپنے کاروبار میں کوئی ایسی جدت پیدا کریں کہ لوگ آپ کے دماغ پر عش عش کر اُٹھیں اور آپ کے پاس روپوں کے ڈھیر لگ جائیں۔

کاروباری بھید اور اصولوں سے نا واقف حضرات کوئی چیز تیار کر لینے پر لاگت کو دیکھ کر معمولی منافع لگا کر اس کی قیمت فروخت بہت سستی رکھتے ہیں۔ ان کو یہ وہم ہوتا ہے کہ سستی چیز جلد از جلد ہر دلعزیز ہو جا ئے گی وہ سینکڑوں اقسام کے متفر ق اخراجات جو چیز کو ہر دلعزیزبنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کو اچھی طرح نہیں جان پاتے ۔اشتہار بازی پر سینکڑوں اور ہزاروں روپیہ صرف ہو جاتا ہے ۔ایجنٹوں کو کمیشن‘ سفر کے اخراجات‘ اشتہارات اور دیگر پبلسٹی پر ہونے والے اخراجات وغیرہ اس چیز کی قیمت سے ہی نکالے جاتے ہیں۔ اس کے بعد بچت ہونے پر مالک اور کمپنی کو منافع حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس لیے قیمت رکھتے وقت محتاط ہونا لازمی ہے۔

بال صفاکریم، پائوڈر، لوشن اور صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/hair-remover-how-to-earn-money-from.html

یورپ اور امریکہ کی فرموں کی بنی ہوئی مصنوعات کی قیمت فروخت کو دیکھنے پر معلوم ہو گا کہ وہ اپنی مصنوعات کی قیمت اسی لیے ہی کافی مہنگی رکھتے ہیں ۔ دوسرے معقول منافع ہونے کے وجہ سے ہی وہ پوری دنیا کے ممالک میں ان کو د ل عزیز بنا لیتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ  تیار کردہ مـصنوعات کی قیمت معقول رکھی جائے تا کہ سینکڑوں قسم کے اخراجات کر نے کے بعد انھیں معقول منافع بچ جائے۔

آپ نے اگر کوئی ایسی چیز تیار کی ہے کہ جس کی پیکنگ کرنا ضروری ہے تو پیکنگ کی طرف خاص توجہ دیں۔ پیکنگ نے ہی مختلف اشیا کی فروخت میں بھاری انقلاب پیدا کر دیا ہے۔ آج کل آپ کوئی بھی چیز عمدہ پیکنگ کے بغیر فروخت نہیں کر سکتے۔ بے شمار فرموں کی کامیابی کا راز ان کی عمدہ پیکنگ میں ہے۔ اس لیے آپ تیار شدہ مصنوعات کی پیکنگ کرتے وقت کفایت شعاری کے اصول پر عمل نہ کریں ۔ آپ اگر کامیابی چاہتے ہیں تو پیکنگ پر زیادہ سے زیادہ روپیہ صرف کریں۔ پیکنگ آپ کی مصنوعات میں جان پیدا کردے گی۔ دنیا آپ کی مصنوعات کے فوائد دیکھنے سے قبل پیکنگ کی عمدگی سے زیادہ متاثر ہو گی۔آپ  اگر پیکنگ لاپرواہی سے کریں گے تو آپ کی فرم جلد ہی ناکام ہو جائے گی۔

کوئی بھی کام شروع کرنے سے پیشتر کامیاب تجارت کے بتائے گئے ان خفیہ رازوں کو مدنظر رکھیں اور اپنی بے روز گاری کو دور کرتے ہوئے کوئی سا بھی کام نیک نیتی سے شروع کریں ۔اللہ تعالیٰ پرکامل یقین رکھیںاور اپنی محنت کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی بھی نئے آئیڈیا پر کام شروع کردیں۔ یقین مانیں آپ دنوں میں لکھ پتی کیا کروڑپتی بن جائیں گے(ان شاء اللہ تعالیٰ)۔اگر آپ اوپر بتائے گئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر تجارت یا کوئی بھی پروڈکٹ سیل کریں گے تو کامیابی یقیناآپ کے قدم چومے گی اور دولت آپ کے گھر کی لونڈی بن جائے گی۔

ٹوتھ پیسٹ بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-toothpaste-at-home-in.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Tuesday, July 27, 2021

دست کاری کی چیزیں بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from handicrafts? Urdu

 دست کاری کی چیزیں بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

دست کاری کی چیزیں بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
 دست کاری کی چیزیں بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

کچھ پیشے ایسے بھی ہیں جو دیگر اشیا بنانے کی نسبت انسان کو زیادہ سکون دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ذاتی گھر میں قالین بنانے کا کام کریں تو یہ کام آپ کے لیے کافی آمدنی کمانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ایسے کام جہاں سے انسان کو تسلی، تشفی اور آمدن  بھی ملے  ایسے کام کو بہت سے چھوٹے چھوٹے عناصر مل کر پایہ تکمیل تک پہنچا  دیتے ہیں۔

بہت سے لوگ اپنے گھروں میں چھوٹے چھوٹے کام کرکے مثلاً شیشے کی اشیا بنانا،لکڑی سے جیولری وغیرہ بنا کر بیچنا، کرسیاں اور میز بناکر اور پھر فروخت کرکے اپنا روزگار حاصل کرتے ہیں۔ جس طرح معمول کے کام انسان کے لیے عادت بن جاتے ہیں اور انسان فراغت کے اوقات میں اپنے روزمرہ کے کام انجام دیتا ہے، بالکل اسی طرح عورتیں بھی اس چیز کے بارے میں فیصلہ کرتی ہیں کہ گھر میں زندگی کو مصروف کیسے رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح دستکاری کے ہنر میں مرد وزن دونوں کی دلچسپی بڑے پیمانے پر بڑھ جاتی ہے اور پھر گاڑی کے دونوں پہیے مل کر روزگار کی گاڑی کو چلاتے ہیں۔

ٹوتھ پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-tooth-powder-urdu.html

ایسے افراد جو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں وہ کافی حد تک بدل جاتے ہیں۔کچھ لوگ زندگی کے آخری ایام میں اس شعبہ میں قدم رکھتے ہیں اور کچھ لوگ زندگی کے ابتدائی دنوں میں ہی اپنی پسند اور اپنی استعدادی اہلیت اور اپنی قابلیت کو ایسے کاموں میں استعمال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ کرافٹ ورک میں صرف اپنا فالتووقت ہی صرف کرتے ہیں لیکن آپ کرافٹ ورک میں اپنا وقت اور اپنی صلاحیتیں استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ آمدن کماسکتے ہیں۔یہ بات حقیقت پر مبنی ہے ۔ بہت کم لوگ ہی اپنے کام کو پرکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، زیادہ تر لوگ دوسروں کی رائے پر ہی انحصار کرتے ہیں۔

پاکستان میں بے شمار کرافٹس کی بڑی بڑی دکانیں اور مالز ہیں ، جہاں پر آپ اپنی اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئ چیز یں بیچنے کے لیے رکھ سکتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی کمیشن نکال کر باقی پیسے آپ کے حوالے کر دیں گےاور آگے مزید آرڈر بھی آپ کو دیں گے۔اگر آپ کرافٹ ورک کے ماہر ہیں تو آپ کو مال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، گلبرگ، پیس سنٹرز، میکرو شاپس،راجہ بازار(راول پنڈی)اورپاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کرافٹ مارکیٹس کا وزٹ ضرور کرنا چاہیے۔

نیل پالش بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-nail-polish-urdu.html

 اگر آپ لندن میں رہائش پذیر ہیں تو پھرآپ کو برٹش کرافٹس سنٹر کو ونٹ گارڈن کا دور ہ ضرور کرناچاہیے۔ یہ ادارہ آپ کو آپ کے کام کے متعلق بہتر رائے دے گا کہ آپ جو کام کررہے ہیں آپ ے لیے مناسب بھی ہے کہ نہیں۔ اگر آپ ایک بار اس سنٹر کے ممبر بن جاتے ہیں تو پھرآپ کو اپنے کام کی نمائش کا موقع بھی ملتا ہے۔ لندن سے باہر ایسے علاقائی نیٹ ورک بھی ہیں جو آپ کو کرافٹس کی نمائش کی دعوت دیتے ہیں۔ کرافٹ کونسل کے پاس ایک رجسٹرہوتاہے جس میں آپ کا نام درج ہونے کی صورت میں آپ اس کرافٹ کونسل کے ممبر بن جاتے ہیں۔

کرافٹ شاپس پر عام طورپر ہاتھوں سے بنائے ہوئے برتن، کھلونے اورفرنیچر کا سامان گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور عام طورپر مڈل طبقے کی چیزیں بھی گاہکوں کواپنی طرف کھینچتی ہیں۔ اس بات کا دارومدار کام کی نوعیت اور کوالٹی پر ہوتاہے۔ کام جتنا صاف ستھرااور پرکشش اوردوسرے فنکاروں سے مختلف ہوگا اتنا ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کروا کرآپ کے لیے زیادہ آمدنی کمانے کا ذریعہ بنے گا۔

بیوٹی لوشن تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-beauty-lotion.html

ذیل میں ایک ویب سائٹس ایڈریس دیا جارہا ہے جہاں پر وزٹ کرکےآپ اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی چیز یں کم از کم 25سے زائد سائٹس پر فروخت کر سکتے ہیں:

https://smallbiztrends.com/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Monday, July 26, 2021

گھر پر آرٹ گیلری چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from art gallery? Urdu

گھر پر آرٹ گیلری چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟

گھر پر آرٹ گیلری چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟

گھر پر آرٹ گیلری چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

ماضی میں آرٹ گیلری کا رجحان بہت کم تھا۔ ایسے نوجوان مرد وزن جو پبلک اسکول سے فائن آرٹ کی تعلیم حاصل کرتے انہیں اپنا بہت زیادہ وقت اور اخراجات برداشت کرنا پڑتے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آرٹ گیلر ی بہت زیادہ ترقی کرتی چلی گئی۔ ساٹھ اور ستر کی دہائی میں پوری دنیا میں آرٹ کی ایک ایسی لہر اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف پھیل گئی لیکن ماہرانہ لحاظ سے جو علاقہ بہت زیادہ مشہور ہوا وہ نیویارک کا علاقہ سوباؤ تھا۔

یہ بیسیویں صدی کا وہ دور تھا جب گھروں سے لے کر دفاتر تک آرٹ گیلر ی کے طورپر استعمال ہوااور لوگوں کو پہلی باراس بات کا احساس ہوا کہ آرٹ گیلر ی کو کامیابی سے چلانے کے لیے بہت زیادہ وسیع رقبہ کی ضرورت نہیںہوتی بلکہ چھوٹی چھوٹی جگہوں پر انسان کی خداداد صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جا سکتا ہے۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ اول۔اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/blog-post.html

یہ بات ضروری نہیں ہے کہ بہت سے افراد باہم مل کر ہی آرٹ گیلر ی کو اپنے گھر وں میں چلا سکتے ہیں بلکہ ہر شخص جو آرٹ کے متعلق علم رکھتا ہے کامیابی سے اپنے گھر میں آرٹ گیلری چلا کر زیادہ سے زیادہ آمدنی کمانے کے قابل ہوسکتا ہے۔آرٹ کی نمائش کے لیے آپ کو بہت وسیع گھر کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ اپنے چھوٹے سے گھر کو خوبصورت رنگوں کی زینت بنا کر ، بجلی کے چراغوں سے روشنی کرکے اور پرکشش اشیا رکھ کر آرٹ گیلر ی کے طورپر استعمال کرسکتے ہیں۔

سب سے اہم چیز جو اس مقصد کے لیے ضروری ہے وہ ہے ساز گار اور خوشگوار ماحول اور جو تصویریں آپ اپنی گیلری میں رکھ رہے ہیں وہ خود بولنی چاہئیں اور لوگوں کو اپنی طرح کھینچیں اور متوجہ کریں۔ لوگوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے کہ لوگ آپ کی تصویروں کی طرف متوجہ ہوں گے بلکہ آپ کی تصویریں اتنی دیدہ زیب اور پرکشش ہوں کہ لوگوں کوخود بخود اپنی طرف کھینچیں۔

سب سے اہم چیز جو آپ کے لیے بے حد ضروری ہے، آپ کو اپنے آرٹ اور فن پر مکمل عبور حاصل ہوناچاہیے۔ ایسے آرٹسٹ جو اپنے آرٹ کی نمائشیں کرتے رہتے ہیں آپ کی ان لوگوں تک رسائی اور شناسائی ہونی چاہیے اور پھر باقاعدہ نمائش کے لیے آپ کے پاس تقریباً50سے لے 200 تک تصویریں یا شہ پارے  ہونے چاہئیں۔

آپ کی کامیابی کے لیے آپ کے ذہن میں یہ بات ضرور ہونی چاہیے کہ آپ جو نمائش لگا رہے ہیں یہ کوئی عارضی شو نہیں ہے۔بلکہ آپ کو اس بات پر پورا یقین ہونا چاہیے کہ آپ کا مقابلہ گردونواح کے آرٹسٹوں سے ہے اور آپ نے اپنا مقابلہ ان فنکاروں سے جیتنا ہے جن کی آرٹ کے میدان میں پہلے ہی دھاک بیٹھ چکی ہے۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ دوم۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-soap-making-part.html

ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ آپ کو اپنی  تصویریا شہ پارے کی قیمت کے بارے میں بھی خیال رکھناچاہیے۔ اگر آپ کی تصویر معیاری اور سستی ہوگی تو آپ کی گیلری کی طرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کا رجحان ہوگا۔ ایک طرف آپ کا وقت بھی بچے گااور دوسری طرف اشتہار بازی پر بھی کم لاگت آئے گی۔

آپ کسی بھی جگہ رہتے ہوں پاکستان چاہے لندن میں یا کسی اور جگہ آپ کو اپنی آرٹ گیلر ی  میں نمائش کے لیے پبلسٹی ضرور کرنا پڑے گی۔ مثال کے طورپر انڈیا اور جاپان میں جو بڑی بڑی نمائشیں ہوئی ہیں، چھوٹی نمائشوں کی نسبت لوگوں کو اپنی طرف زیادہ کھنچتی ہیں۔ دوسری طرف چھوٹی نمائشیں جلد تنقید کاشکار بنتی ہیں۔ پبلسٹی آپ کی نمائش کو بہت جلد اپنے علاقے اور گردونواح میں متعارف کرادے گی۔

کسی بھی نمائش کے لیے کم ازکم چار پانچ ماہ کاعرصہ درکار ہوتاہے۔ تصویروں کی تیاری کے لیے ،فریم کروانے کے لیے ، لوگوں کودعوت دینے کے لیے ، پبلسٹی کے لیے ،ریفریشمنٹ اور افتتاح کے لیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نمائش دیکھنے آئیں۔ زیادہ لوگ آئیں گے تو زیاہ چرچا ہو گا۔ زیادہ مشہوری ہوگی تو فن کی قدرو قیمت بھی زیادہ ہوگی۔

 نمائش فنکاروں کے بارے میں بہت اہم معلومات کا آلہ ہے۔ ان کے لیے جو لوگ فنکاروں کے ناموں اور تصویروں کے سائز اور ان کی قیمتوں کے متعلق جانناچاہتے ہیں۔ ان تصویروں پر فنکاروں کو رائے دینا بہت ہی مشکل کام ہے۔ حتیٰ کہ ایسے افراد جو باقاعدہ آرٹ گیلر ی چلا رہے ہوتے ہیں اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ سائنسی طریقہ سے معلوم کرنے میں ناکام ہیں کہ لوگ کون سی قیمت ان کے فن پاروں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ فنکاروں کو ان کے فن پاروں کی قیمت خود ہی اس قدر تعین کرنی چاہیے کہ لوگ ان کے فن پاروں کو اپنے گھروں کی دیواروں کی زینت بناسکیں۔

نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ سوم۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-soap-making-part.html

ایک سوال جو اکثر آرٹ گیلر ی کے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں ابھرتا ہے وہ یہ ہے کہ آیا آرٹ گیلر ی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فالتو وقت میں آرٹ گیلر ی چلائی جاسکتی ہے یانہیں۔ غالباً اس کا انحصار کام کی نوعیت پر ہے ۔جو شخص پارٹ ٹائم کام کرتا ہے اور وہ شخص جو فل ٹائم کام کرتا ہے اگر دونوں افراد مل کر رضا مندی سے اعتدال پسندی کی بنیاد پر قائم رہ کر کام کریں تو پھردونوں افراد مل کر پارٹ ٹائم آرٹ گیلر ی چلا کر اپنے لیے زیادہ سے زیادہ آمدنی کماسکتے ہیں۔ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جہاں آپ  اپنے فن پارے بیچ کر بہت سارا پیسہ کما سکتے ہیں۔ اس  کے علاوہ آپ یہاں سے دوسرے آرٹسٹوں کے فن پارے خرید بھی سکتے ہیں:

https://lac.punjab.gov.pk/

https://www.artciti.com/

https://theabundantartist.com/

http://cliftonartgallery.com/

http://www.vogueinter.com/

http://www.artscenegalleries.com/

http://www.nativeartg.com/

http://www.hamailartgalleries.com/

http://www.fineartspakistan.com/

http://www.shawkandi.com/

https://www.artisansgalleria.com/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...