بیوٹی
لوشن تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟
بیوٹی لوشن تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ |
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!
دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ
علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ
واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے
ہو یا نہیں پہچانتے۔
(سنن
ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528
پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا
سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت
اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی
ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔
لوشن چہرے اور ہاتھوں پر لگانے سے جلد کو نرم وملائم رکھتا
ہے ۔آج کل خواتین میں اس کا استعمال زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں اچھے قسم کے
لوشن کی بڑی مانگ ہے ۔بے شمار کمپنیاں اچھی قسم کے لوشن تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت
کر کے ہزاروں بلکہ لاکھوں کا منافع کمارہی ہیں۔ اس کی تیاری میں بہت تھوڑے سرمائے کی
ضرورت ہوتی ہے۔ کم لاگت سے شروع کیے گئے اس کاروبار سے بے پناہ منافع حاصل کیا جا سکتا
ہے۔ ذیل میں بیوٹی لوشن کے بہترین قسم کے فارمولے درج کیے جارہے ہیں۔آپ ان کے مطابق
لوشن تیار کرکے خوبصورت پیکنگ میں مارکیٹ میں فروخت کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ چند دنوں
میں ہی آپ اس کاروبار کے ذریعے حسب منشا منافع حاصل کرنا شروع کردیں گے ۔ ان شاء اللہ
تعالیٰ۔
فارمولا:
گلیسرین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آٹھ حصے
بسیرم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار حصے
امونیا
واٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار حصے
روز
واٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار حصے
چائے کی کینٹین یا ہوٹل چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-tea-hotel-urdu.html
بنانے کا طریقہ:
ان تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح مکس کر کے یکجان کریں اور
تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد لوشن کی پیکنگ کریں۔ آجکل ٹیوب کی بجائے چھوٹی
چھوٹی پلاسٹک کی شیشیاں مارکیٹ میں آ گئی ہیں جس سے ان میں لوشن بھرنے میں آسانی
رہتی ہے۔ خوبصورت لیبل لگا کر یاپرنٹ شدہ شیشیوں میں بھر کر مارکیٹ میں فروخت کریں۔
اعلیٰ
قسم کا بیوٹی لوشن کا فارمولا
فارمولا:
خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چند
قطرے
گلیسرین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھ ڈرام
لینو
لین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چھ ڈرام
ویز
لین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اونس
بورک
ایسڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ڈرام
بنانے کا طریقہ:
بورک ایسڈ اور گلیسرین کو ہلکی آنچ پر گرم کر کے مکس کرے
پھر اس میں پگھلی ہوئی ویزلین لینو لین شامل کر کے مکس کر دیں تمام اجزاء کو مکس کرنے
کے بعد خوشبو ملائیں بہترین اور اعلیٰ قسم کا لوشن تیار ہے۔
بہترین
بیوٹی لوشن
فارمولا:
گلیسرین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔200 گرام
ریکٹی فائیڈ سپرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس گرام
زنک اوکسائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
عرق گلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔300 گرام
گلاب کی خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بیس قطرے
پروف ریڈنگ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ
کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
بنانے کا طریقہ:
گلیسرین اور زنک اوکسائیڈ کو خوب اچھی طرح کھرل کر کے مکس
کریں۔ پھر اس میں باقی تمام اجزاء ملا کر خوب یکجان کریں۔ جب تمام اجزاء آپس میں ٹھیک
طرح سے مکس ہو جائیں تو لوشن تیار ہے۔ اچھی پیکنگ کرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے
لیے پیش کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہاتھوں ہاتھ بکے گا۔ سردیوں کے موسم میں یہ لوشن
خوب فروخت ہوتا ہے۔
چہرے
کے لیے بہترین لوشن
فارمولا:
گلیسرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گیارہ حصے
عرق
گلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سات حصے
لینو
لین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بیس حصے
بوریکس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوا
حصہ
ہائیڈروجن
پر اوکسائیڈ۔۔۔۔۔۔سات حصے
بادام
روغن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سات حصے
گلاب
کی خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک حصہ
بنانے کا طریقہ:
گیس پیپر تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس
پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
اس لوشن کو تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ روغن بادام اور
لینو لین کو کسی صاف برتن میں ڈال کر واٹر باتھ کے ذریعے گرم کر کے پگھلائیں ۔پھر عرق
گلاب میں بوریکس مکس کر کے تھوڑا تھوڑا ڈالیں اور ہلاتے ہوئے ملائیں۔جب اس میں عرق
گلاب ڈال دیا جائے تو پھر ہائیڈروجن پر اوکسائیڈ اور گلیسرین دونوں آپس میں ملا کر
اس میں رفتہ رفتہ ملائیں۔ جب تمام اجزاء آپس میں خوب اچھی طرح مکس ہو جائیں تو پھر
اس میں خوشبو گلاب شامل کریں اور واٹر باتھ سے الگ کر کے خوب پھینٹیں ۔لوشن ٹھنڈا ہونے
پر معمولی پانی اوپر رہے گا، اس کو تیرنے دیں اور بوتلوں میں بھر کر پیکنگ کر لیں۔
چہرے کی جلد نکھارنے کے لیے بہترین لوشن تیار ہے۔
درد مندانہ اپیل
پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔