Showing posts with label best formulas of prickly heat powder. Show all posts
Showing posts with label best formulas of prickly heat powder. Show all posts

Monday, September 13, 2021

فیس پائوڈر اوردوسرے پائوڈربنا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from face powder? Urdu

فیس پائوڈر اوردوسرے پائوڈربنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

فیس پائوڈر اوردوسرے پائوڈربنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
فیس پائوڈر اوردوسرے پائوڈربنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

عمدہ قسم کے فیس پائوڈرز میں یہ خاصیت ہونی چاہیے کہ وہ چہرے پر لگاتے ہی چمٹ جائے ۔اس میں رنگ و خوشبو یکساں طور پر ملائے گئے ہوں، کہیں موٹا اور کہیں باریک نہ ہو۔ رنگ اور خوشبو مناسب ہوں۔ ان کی زیادہ مقدار فیس پوڈر کی عمدگی کو زائل کر دیتی ہے۔ فیس پوڈر جتنا باریک اور سرمہ کی مانند ہو گا اتنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔ بڑی بڑی فرمیں اس مقصد کے لیے مشینیں استعمال کرتی ہیں۔ نئے حضرات اور کم سرمایہ سے شروع کرنے والوں کے لیے مشینیں خریدنا ضروری نہیں۔ ایسے حضرات کھرل میں ڈال کر باریک پیس کر کپڑ چھان کرلیں۔ فیس پوڈر میں اکثر ہلکا رنگ بھی ملا دیا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ بہت تھوڑا پوڈر لے کر اس میں جتنا رنگ ملانا ہو ملا دیں اور کھرل میں ڈال کر خوب رگڑیں۔ جب اس پوڈر میں رنگ یکساں طور پر مل جائے تو رنگ دار پوڈر کو باقی تمام پوڈر میں ڈال کر ملادیں۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ رنگ کہیں کم اور کہیں زیاد ہ نہ ہو۔ ایسی صورت میں خوب اچھی طرح مکس کر کے ملائیں ۔تیار کنند گان اپنی ضرورت اور کھپت کے مطابق فیس پوڈر تیار کر سکتے ہیں اور پسند کیے جانے والا رنگ ملایا جا سکتا ہے مگر یہ ضروری ہے کہ ملایا جانے والا رنگ ہر طرح سے بے ضرر اور چہرہ کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائے۔ ویسے عام طور پر سفید رنگ کا پوڈر ہی زیادہ تر استعمال کیا جاتا ہے۔

اعلیٰ فیس پائوڈر

فارمولا نمبر ۱:

اسٹار یا اراروٹ پوڈر 3 اونس، میگنشیم کاربونیٹ (ہلکا) اڑھائی اونس، فرنچ چاک (ٹیلکم پوڈر) نصف پونڈ، بورک ایسڈ ایک اونس ،زنک اوکسائیڈ (بی پی) ایک اونس، خوشبو 1/4۔

بیکری آئٹمز سپلائی کر کے پیسےکیسےکمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-bakery-items-urdu.html

طریقہ:

 سب سے پہلے فرنچ چاک زنک اکسائید میگنیشیم کاربونیٹ اراروٹ اور بورک ایسڈ کو آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح کھرل کریں۔ اس کے بعد تھوڑے سے پوڈر میں خوشبو ملا کر کھرل کریں اور باقی پوڈر میں ملاتے ہوئے کھرل کریں اور مکس کر کے باریک چھلنی سے چھان کر پائوڈر کو خوبصورت ڈبوں میں پیک کر کے بازار میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

فارمولا نمبر ۲:

فرنچ چاک (ٹیلکم پائوڈر) 200 گرام ،کھریا مٹی 150 گرام، زنک اوکسائیڈ 50 گرام ،بیرم سلفیٹ 50 گرام، خوشبو حسب ضرورت مندرجہ بالا ترکیب کے مطابق تیار کریں۔

فارمولا نمبر ۳:

سوپ سٹون 100 گرام، زنک سیٹریٹ 50 گرام ،چاولوں کا نشاستہ 600 گرام، زنک اکسائیڈ 50 گرام، مکئی کا نشاستہ 200 گرام۔

          مندرجہ بالا ترکیب کے مطابق تیار کریں۔

فارمولا نمبر ۴:

ٹیلکم پوڈر چھ پونڈ، میگنیشیم کاربوریٹ تین پونڈ، زنک اوکسائیڈ سات اونس، کیلشیم کاربونیٹ دو پونڈ، خوشبو چنبیلی دو اونس۔

مندرجہ بالا ترکیب کے مطابق تیار کریں۔

مارکیٹ سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-market-stall-urdu.html

بہترین پِت پائوڈر

گرمی دانوں کو ختم کرنے کے لیے یہ انتہائی اثر انگیز پوڈر ہے۔ اس کا فارمولا یہ ہے:

 زنک اکسائیڈ نصف اونس ،کافور نو رتی، اسٹارچ نصف اونس، ان تمام اجزا کو مکس کریں اورخوب صورت پیکنگ کر کے فروخت کے لیے پیش کریں۔

پریکلی ہیٹ پائوڈر

اس پائوڈر کو بنانے کا فارمولا یہ ہے کہ اس کے مطابق پائوڈر تیار کرکے ڈبوں میں بند کر کے خوبصورت لیبل لگائیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔ گرمی کے موسم میں اس پائوڈر کی بہت مانگ ہوتی ہے:

 زنک اکسائیڈ 400 گرام ،اسٹارچ 400 گرام ،کافور بیس گرام ۔

ان تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر کے خوب اچھی طرح باریک پیس کر کپڑے میں چھان لیں۔ بہترین پریکلی ہیٹ پائوڈر تیار ہے۔

روز ٹیلکم پائوڈر

ٹیلکم پائوڈر پانچ پونڈ آئل آف روز 1/2 ڈرام، خوشبو یاسمین چار اونس۔

 ان تمام اجزاء کو پہلے سے بتائے گئے طریقے کے مطابق مکس کر کے تیار کرلیں اور خوبصورت لیبل والے ڈبوں میں پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

کپڑوں کا سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-clothes-stall.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...