H1 نیل پالش بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
نیل پالش بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from nail polish? Urdu |
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!
دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ
علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ
واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے
ہو یا نہیں پہچانتے۔
(سنن
ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528
پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا
سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود
کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ
پہنچائیں۔
تقریباً ہر گھر میں جہاں پر خواتین موجود ہیں نیل پالش کا
استعمال ضرور ہوتا ہے۔ نیل پالش کو تیار کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ صرف تھوڑی سی
محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے کاروباری بنیادوں پر تیار کر کے مارکیٹ میں فروخت کرنے
سے ہفتوں کے اندر اندر ہزاروں لاکھوں روپے کا منافع حاصل کیا جا سکتاہے۔ اس کی تیاری
کا خام مال بازار سے باآسانی دستیاب ہو جاتا ہے۔ محدود پیمانے پر اس کو گھر میں بھی
تیار کیا جا سکتا ہے اور خوبصورت پیکنگ کر کے مارکیٹ میں تھوک کے بھائو فروخت کریں
یا خود زیادہ محنت کرتے ہوئے محلّوں کے جنرل سٹورز پر فروخت کے لیے پیش کریں۔ ان شاء
اللہ تعالیٰ انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ جتنی محنت کریں گے اتنا ہی منافع ہوگا۔
نیل پالش کی تیاری میں چند خاص باتوں کا ضرور خیال رکھیں۔ اس سے کسی قسم کا نقصان نہیں
اٹھانا پڑتا۔ وہ یہ کہ اس کی تیاری میں عام طور پر سلو لائیڈ کا استعمال ہوتا ہے لیکن
فلم کے بیکار ٹکرے بھی پانی سے دھو کر صاف کرکے استعمال میں لائے جاتے ہیں کیونکہ یہ
کباڑیوں سے سستے داموں مل جاتے ہیں۔ چونکہ نیل پالش میں سپرٹ کا استعمال بھی ہوتا ہے
اس لیے یہ جلد اڑ جانے والا مرکب ہے۔ چنانچہ اس کی بوتل کو تیار کرنے کے بعد کبھی کھلا
نہیں چھوڑنا چاہیے تا کہ نیل پالش اُڑ کر خشک نہ ہو جائے اور تیاری کے وقت اس کے نزدیک
آگ ہرگز نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ تیزی سے آگ پکڑ لیتی ہے۔ اب ذیل میں نیل پالش
کو تیار کرنے کے بہترین فارمولے درج کئے جاتے ہیں:
فارمولا
نمبر ۱
اجزا:
نائیڈ
سیلو لوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس حصے
بیو
ٹائل ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔30 حصے
ٹرائی
کرلیال فاسفییٹ۔۔۔۔۔۔۔سات حصے
ایتھائل
ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔30 حصے
الکوحل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار
حصے
ڈائی
بیو ٹاتھیلٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بارہ حصے
اچھا
سا کلر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔17 حصے
فیس پائوڈراور دوسرے پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-face-powder-urdu.html
بنانے کا طریقہ:
اس کو تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایتھائل ایسی ٹیٹ میںنائیڈو
سیلو لوز خوب اچھی طرح ملا کر مکس کریں۔ ڈائی بیوٹائل تھیلٹ کو رنگ میں ملا کر اچھی
پیس کر رکھ لیں۔ اس کے بعد ایتھائل ایسی ٹیٹ والے آمیزہ میں بیوٹائل ایسی ٹیٹ ملائیں،
پھر اس میں رنگ اور ڈائی ایتھائل تھیلٹ وغیرہ ڈال کر ساتھ ہی تمام اجزاء شامل کر کے
خوب اچھی طرح ہلائیں ۔اس کے فوراً بعد ہی اس تیار شدہ نیل پالش کو شیشیوں میں بھر کر
مضبوطی سے ڈھکن لگائیں اور خوبصورت لیبل لگا کر شیشیاں گتے کے ڈبے میں پیک کر کے مارکیٹ
میں فروخت کے لیے پیش کریں۔
فارمولا
نمبر ۲
اجزا:
چپڑا
لاکھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اونس
سپرٹ
کا ریڈ کلر۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
میتھلیٹڈ
سپرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آٹھ اونس
رتن
جوت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اونس
بنانے کا طریقہ:
اس نیل پالش کو تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے
سپرت میں ریڈ کلر ملائیں۔ اس مقصد کے لیے تھوڑی سی سپرٹ لر کر اس میں رنگ ملائیں اور
باقی سپرٹ میں شامل کرتے ہوئے ساتھ ہی چپڑا لاکھ ڈال دیں۔ جس بوتل میں بنائیں اس کا
ڈھکن مضبوطی سے بند کر کے چند دن تک دھوپ میں رکھیں۔ جب تمام اجزاء یکجان ہو جائیں
تو پھر شیشیوں میں بھر کر اچھے طریقے سے پیکنگ کر لیں۔
فارمولا
نمبر ۳
اجزا:
فلم
کے بیکار ٹکڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس اونس
ایمل
ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو پونڈ
میتھیلٹڈ
سپرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار پونڈ
رنگ
گلابی۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
ایسی
ٹون۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو پونڈ
بنانے کا طریقہ:
اس کی تیاری کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے فلم کے بیکارٹکڑے
سوڈا کاسٹک کی لائی میں سات گھنٹہ تک ڈبو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد ان کو نکال کر صاف
پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔ان کی رنگت سفید و شفاف ہو جائے گی ۔پھر ان ٹکڑوں کو انتہائی
باریک باریک کُتر لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو تھنر اور ایسی ٹون اور ایمل ایسی ٹیٹ کے آمیزے
میں ڈال کر اوپر مضبوطی سے ڈھکن دے دیں۔ تین دن کے بعد اس کو کسی کھلے منہ والے برتن
میں ڈال کر تھوڑی تھوڑی سپرٹ ڈال کر ملائیں ۔ساتھ ساتھ شیشے کے راڈسے ہلائیں۔پھر اس
میں پہلے سے بتائے گئے طریقے کے مطابق رنگ شامل کریں۔ اب نیل پالش تیار ہے ۔فوراً ہی
پہلے سے صاف شدہ شیشیوں میں بھر کر مضبوطی سے ڈھکن لگادیں۔
فارمولا
نمبر ۴
شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-shaving-cream.html
اجزا:
میتھیلٹڈ
سپرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/2 لیٹر
ایمل
ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔120 گرام
چپڑا
لاکھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
سنڈ
رس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
بنانے کا طریقہ:
اس نیل پالش کی تیاری کا طریقہ یہ ہے کہ رنگ کے علاوہ باقی
تینوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد تھوڑی سی سپرٹ میں رنگ ملا کر مکس کر
کے اس مرکب میں شامل کر دیں۔ تقریباً چودہ گھنٹے تک اس مرکب کو کسی بڑی بوتل میں بند
کر کے ڈھکن لگا کر رکھ دیں۔ اس کے بعد اس کو فلٹر کریں اور حسب منشاء ڈیزائن والی مشینوںمیں
بھر کر مضبوطی سے ڈھکن بند کر دیں۔ اوپر خوبصورت لیبل لگا کر اچھی سی پیکنگ کریں اور
مارکیٹ میں فروخت کے لیے لے جائیں۔
فارمولا
نمبر ۵
اجزا:
تھنر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2/2
گیلن
دانہ
سیلوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔300 گرام
پرل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک
اونس
ایسی
ٹون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔600 گرام
ایمائل
ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔400 گرام
آئل
ارنڈی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/4 اونس
بنانے کا طریقہ:
حسبِ سابق بتائے گئے طریقے کے مطابق نیل پالش تیار کریں
اور شیشیوں میں بھر کر خوبصورت لیبل لگالیں۔ کاروباری مقاصد کے لیے یہ ایک انتہائی
کامیاب فارمولا ہے۔ اس فارمولے کے مطابق تیار کی گئی نیل پالش مارکیٹ میں دھڑا دھڑ
بکتی ہے۔
یادرکھنے کی بات:
نیل پالشوں کو تیار کرتے وقت یہ بات یاد رکھیں کہ جب نیل
پالش تیاری کے مرحلے سے گزر کر شیشیوں میں بھرنے لگیں تو اس سے پہلے کوئی بھی اچھی
سی خوشبو جو اس میں حل ہو جائے چند قطرے ڈال دیں تاکہ نیل پالش سے نا خوشگوار قسم کی
بو نہ آئے۔
سیلزمین بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو
پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-as-salesman-urdu.html
درد مندانہ اپیل
پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے
روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی
اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram,
Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و
پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے
اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا
چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔