Showing posts with label how to make money as an indexer?. Show all posts
Showing posts with label how to make money as an indexer?. Show all posts

Wednesday, August 11, 2021

انڈیکسر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as an indexer? Urdu

 انڈیکسر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟

انڈیکسر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟
 انڈیکسر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

جب کوئی نیا غیر افسانہ یا درسی کتاب چھپتی ہے غالباً کتاب کا جائزہ لینے والے شخص کی نظر سب سے پہلے انڈیکس پر پڑتی ہے۔ قاری انڈیکس دینے کا مقصد یہ ہوتاہے کہ اسے پتہ چل جائے کہ اس کتاب میں کون کون سے مضامین ہیں اور کون کون سے مضامین اس کی پسند کے ہیں۔ بالکل اسی طرح ابتدا میں اس کتاب کا خریدار بھی سب سے پہلے اس کتاب کے ضمائم اور فہرست کے صفحات پر اپنی نظر دوڑائے گا تاکہ اسے اس بات کا اندازہ ہوسکے کہ جو کتاب وہ خریدنا چاہتا ہے کیا اس رینج میں ہے اور اس کی کتاب کی گہرائی کتنی ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ کچھ ایسی کتابیں اور پراجیکٹس جہاں پبلشر اچھی طرح اس بات سے واقف ہوتا ہے کہ ایک اچھا انڈیکس قاری کے لیے اہم ٹولز کی حیثیت رکھتاہے، واضح طورپر پرنٹ کرتاہے ۔یہ  بات سچ ہے کہ انڈیکس چونکہ مصنف کی کتاب کا حاصل اور نچوڑ ہوتاہے اس لیے بڑی سوچ و بچار ،سخت محنت اور عرق ریزی کے بعد ہی تحریر کیاجاتا ہے۔ انڈیکس لگانے والے کواچھامعاوضہ نہیں ملتا۔ یہ تو صرف دانشور کی اپنی چھپی ہوئی صلاحیت ہوتی ہے جو اسے خوبصورت بناتی ہے۔

فیس پائوڈراور دوسرے پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-face-powder-urdu.html

انڈیکس لگانے والے کو اجرت قدرے درمیانی دی جاتی ہے۔ لوگ اپنی مشکلات پر قابو پانے کے بعد جو اطمینان محسوس کرتے ہیں اس طمانیت کی نسبت ان کا معاوضہ بہت کم ہوتاہے۔ لوگوں کی الجھنیں سلجھانے کے لیے ایک خاص قسم کی ذہانت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انڈیکس لگانے کے معاملہ میں آپ کو ایک ایسے ماہر کی ضرورت ہوتی ہے جو اپنا کام کرتے وقت حقیقت میں سکون محسوس کرتا ہو۔

 اس کتاب کے غیر متعلقہ ضمانات جو بوریت پیدا کرتے ہیں کتاب کے نزدیک نہ آنے سے اسے بلند تعلیمی معیارات کی بلند سطح سے بھی اونچا کیا جاسکتا ہے اور اعلیٰ صلاحیت سے کتاب کے صفحات سے کلیدی لفظوں کو خیالات اور اہم ناموں کو انڈیکس سے تلاش کیاجاسکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ سبجیکٹ میٹر کے لیے آپ کو کسی لازمی علم کی ضرورت ہو، اس سلسلے میں اعلیٰ تکمیل اور مخصوص کتابیں آپ کی مدد کرسکتی ہیں لیکن آپ کو اس قسم کی صلاحیت کی ضرورت ہے کہ آپ کی کتاب کے صفحہ سے اہم معلومات کا خزانہ فراہم ہوسکے۔ اس قسم کا علم اور ہنر صرف انہی افراد کے پاس ہوتا ہے جو پڑھانے میں تجربہ رکھتے ہیں یا جو لیبر پریس ممبرشپ رکھتے ہیں اور جو کتابوں اور رسالوں میں کالم وغیرہ تحریر کرتے ہیں۔

اکثر مصفین اعلیٰ تعلیمی معیار اور تجزیاتی ذہانت یکجا کرنے کے لیے اپنی کتابوں کے انڈیکس خود ہی اپنے ہاتھوں سے تحریر کرتے ہیں۔ ریپڈرزلٹس کالج(https://www.rrc.co.uk/about-us.aspx ) میں انڈیکس تیار کرنے کا کورس بذریعہ خط و کتابت کرایاجاتا ہے۔ جس کی منظوری سرکاری سطح پر سوسائٹی انڈیکسر دیتی ہے۔

شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-shaving-cream.html

چند سالوں سے یہ کورس دوحصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ پہلا مختصر تعارفی ٹیسٹ رجحان کے بارے میں ہوتاہے۔ یہ کورس میں بنیادی اصول اور ضوابط کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس کورس میں مشق پر زوردیاجاتا ہے۔ کورس کے اختتام پر کوئی خاص قسم کا امتحان نہیں ہوتا تاہم جب آپ ایسے کورس کو مکمل کرلیتے ہیں تو اگر آپ کی رپورٹ مثبت ہے تو پھر آپ اپنے ٹیوٹر سے اپنی رپورٹ حاصل کرتے ہیں پھرآپ کو سوسائٹی انڈیکسر میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی جاتی ہے۔ کورس مکمل ہونے کے بعد طالب علم کو کام تفویض کیاجاتا ہے جو طالب علم کی قابلیت اورصلاحیت، علم اور ہنر کی نشاندہی کرتا ہے۔

جب آپ کی کتاب اپنے اختتامی مراحل کو پہنچتی ہے تو یہاں آپ کو کچھ پریشر میں کام کرناپڑتا ہے۔ انڈیکس کی تیاری کتاب کے آخری مراحل میں شامل ہے اور آپ کو صفحات کی پروف ریڈنگ کرنے کے بعد کم ازکم تین ہفتے انڈیکس کی تیاری میں لگ جاتے ہیں۔ مصنف اپنی کتاب کا مسودہ تیار کرنے کے بعد ہر قیمت پراپنی محنت کا پھل جلدی سے جلدی دیکھنا چاہے گا۔ یقینا وہ خاص طورپر اپنی کتاب اور اپنے تیار کردہ مسودے کو اپنے ہاتھوں میں اصل کتاب کی صورت دیکھ کر بہت خوش ہوگا ۔انڈیکسر فرموں کی طرف سے چھپی کتا ب ملنے پر انڈیکسر کو ایسی خوشی ملتی ہے جو مریض کی صحت یابی کے بعد ہوتی ہیں۔ اسی طرح انڈیکسر اپنی کتاب مکمل  ہونے کے بعد خوشی سے پھولے نہیں سماتا۔

سیلزمین بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-as-salesman-urdu.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.truelancer.com/freelance-indexing-jobs

https://www.asindexing.org/find-an-indexer/

https://www.upwork.com/hire/indexing-freelancers/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, Imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...