Showing posts with label make money as a garments seller. Show all posts
Showing posts with label make money as a garments seller. Show all posts

Friday, August 6, 2021

آن لائن کپڑے اورڈیزائن بیچ کرپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money selling garments online? Urdu

آن لائن کپڑے اورڈیزائن بیچ کرپیسے کیسے کمائیں؟

آن لائن کپڑے اورڈیزائن بیچ کرپیسے کیسے کمائیں؟
آن لائن کپڑے اورڈیزائن بیچ کرپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ شاپنگ جو بذریعہ ڈاک ہوتی تھی اب پرچون فروشی کی شکل اختیار کرچکی ہے جہاں سے لوگ اپنی ضروریا ت زندگی کی خرید وفروخت کرتے ہیں۔ یقینا جدید ترین ٹیکنالوجی نے ہمارے گھروں تک تازہ ترین معلومات پہنچائی ہیں اور ایسا سازو سامان تیار کیا ہے جس کی مدد سے اب ہم اپنے گھر کی چار دیواری میں بیٹھ کر ٹیلی ویژن کی سکرین پر مختلف اشیا وخدمات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرکے ٹیلی فون کی مدد سے گھر بیٹھے بٹھائے اشیاء خرید سکتے ہیں۔ ٹیلی ویژن کے علاوہ آپ اپنے گھروں میں آنے والے اخبارات اور میگزین کی مدد سے بھی جدید ترین اشیا کی معلومات کے بارے میں آگاہ ہوسکتے ہیں۔اینڈرائیڈموبائل فون نے تو اس میدان میں تمام چیزوں کو مات دے دی ہے۔

ڈیزائننگ اور کپڑوں کی فروخت بذریعہ ڈاک ادھار بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں کوئی بھی چیز پوسٹ کرتے ہوئے زیادہ جگہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی سامان اتنا وزنی ہوتاہے کہ سفر کے دوران خراب ہو جانے یا نقصان ہو جانے کااندیشہ ہو۔ بالخصوص پوسٹ کے ذریعے اشیا پارسل کی جاتی ہیں۔اس قسم کاکاروبار آ پ کیسے کرسکتے ہیں؟اس کاروبار کے لیے آپ کے اندر ڈیزائن کی قابلیت اور ہنر ہونا بہت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی اخبارات و رسالے وغیرہ بہترین مدد کرسکتے ہیں۔

چنگ چی چلاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-money-from-chingchi-urdu.html

لندن کے بازار میل آرڈرکے بڑھتے ہوئے چھوٹے سے کاروبار کی ایک بہترین تصویر پیش کرتے ہیں۔ جب انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے تو وہ پھر آہستہ آہستہ کامیابی کی منزل کی طرف بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ لندن کے ایک بازار میں دو عورتیں ہاتھ سے پینٹ کیے گئے ریشمی بلاؤ ز فروخت کرتی  تھیں، ان میں سے ایک ڈیزائن کرتی تھی اور نمونہ کاٹ کر علیحدہ کرتی  تھی  جب کہ  دوسر ی میٹریل کو پینٹ کرتی  تھی اور پھر مکمل بلاؤ ز تیار کر کے بازار میں فروخت کرتی  تھی۔

اشیاء کی فروختگی بذریعہ میل آرڈر کیش پے کی جاتی ہے لیکن چھوٹے کاروبار کی صورت میں بذریعہ پارٹی پلان ایجنٹ کریڈٹ کی بنیاد پر بھی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔ گاہکوں کے متعلق اور اپنی مصنوعات کے متعلق فیکٹریوں کے مالکان و انتظامی امور سے وابستہ افراد باقاعدہ حساب کتاب رکھتے ہیں۔ گاہک کا نام پتہ، کپڑے کارنگ، سائز ، تعداد، کوالٹی اور تاریخ وغیرہ کے متعلق مکمل معلومات اپنے ریکارڈ میں باقاعدہ رکھی جاتی ہیں۔ دوسری کتاب اپنے حساب کتاب کے لیے رکھی جاتی ہے کہ اشیاء کی تیاری پر کتنے اخراجات آئے اور لاگت کے بعد وصولی کتنی ہوئی اور پھر منافع کتنے فیصد ہوا وغیرہ وغیرہ۔

کسی بھی کاروبار کے لیے کچھ قواعد و ضوابط اور اصول بہت ہی ضروری ہیں ۔ آپ کو اپنے کلائنٹ کو اپنی مصنوعات کے متعلق مختصر لیکن حقیقی طورپر اور سچی باتیں بتانی چاہئیں۔ آپ کو مصنوعات کے معیار، قیمت اور چیزوں کی نوعیت کے متعلق صاف اور سچ سچ بتانا چاہیے پھرآپ کو اپنی دکان یا اپنی مستقل رہائش کا درست پتہ اور ٹیلی فون وغیرہ کے متعلق بھی صحیح معلومات فراہم کرنی چاہئیں کیونکہ ایک بار کا اعتماد آپ کی کامیابی کا راز بن جاتا ہے۔

کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کر پیسےکیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-clothes-and.html

 آپ کو اپنی اشیاء و دیگرمصنوعات کے متعلق ایک فہرست تیار کرنی چاہیے اور مصنوعات کے سامنے اشیاء کی قیمتیں بھی درج کرنی چاہئیں تاکہ گاہک کو انتخاب کرتے وقت اپنی استعداد کے مطابق چیزیں خرید تے وقت مشکل پیش نہ آسکے۔ ایسی فہرستیں چھپوا کربالکل مفت اپنے گاہکوں میں تقسیم کرنی چاہئیں۔ یہ فارمولا آپ کو اپنے کاروبار کو مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

آپ کو اپنی ہی ڈیزائن کردہ مصنوعات کے متعلق باقاعدہ ایک رسالہ چھپوا کراسے بھی پبلک میں مفت تقسیم کرناچاہیے تاکہ لوگوں کو آپ کی مصنوعات کے بارے میں علم ہوسکے کہ آپ کون کون سی اشیا تیار کرتے ہیں اور کون سی قیمت پر فروخت کرتے ہیں؟

جہاں تک ان دو لندن والی خواتین کا تعلق تھاوہ اپنے ریشمی بلاؤز کے نمونے لے کرمختلف کمپنیوں، رسالوں اور میگزین ،اخبارات کے دفاتر جاتیں اور اپنے تیار کردہ مصنوعات کے نمونے وہ انہیں دیتیں اور پھر اشیاء فروخت کرنے کے لیے متعلقہ شعبوںمیں جاکر دستک دیتیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔ دوسروں کے دفتر وں میں دستک دینے والیوں کے گھروں میں مختلف گاہکوں نے دستک دے کر ان کے تیارکردہ مال کے آرڈردینے شروع کردیئے ۔اس طرح ان دونوں نے چند ہی مہینوں میں کئی ملین ڈالر کما لیے۔

کاروبار کی دنیا میں اپنے کاروبار کو عروج اور ترقی دینے کے لیے فیشن کا سہارا لیاجاسکتا ہے بلکہ آج کل تو فیشن کی دنیا بن چکی ہے۔ جن مصنوعات اور اشیاء کا فیشن نہیں ہوتاان کی حیثیت گندم میں آئی ہوئی اس مٹی کی سی ہے جسے کوئی بھی نہیں پوچھتا بلکہ کسان اسے پاؤں تلے روند ڈالتے ہیں۔آج کی دنیا فیشن کی دنیا بن چکی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ تمام ترقی یافتہ ممالک اورترقی پذیر ممالک کے کاروباری افراد وقتاً فوقتاً اپنی چیزوں کے بارے میں لوگوں کو متعارف کروانے کے لیے فیشن شو وغیرہ منعقد کرواتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر ٹیلی ویژن ، ریڈیو ، اخبارات پراور بڑی بڑی ویب سائٹس پراشتہارات دے کر اپنی مصنوعات کی ڈیمانڈ اور قدر بڑھاتے رہتے ہیں۔

مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-market.html

جہاں تک کپڑوں کے فیشن اور ڈیزائننگ کا تعلق ہے تو اس کا رواج بھی بہت عام ہے۔ ڈریس ڈیزائنرآئے دن ملبوسات کے نئے نئے ڈیزائن اور فیشن متعارف کرواتے رہتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے کاروبار کوتقویت ملتی ہے بلکہ معاشی طورپر بھی وہ افراد مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جاتے ہیں۔اگر آپ کے اندر ڈیزائنر اورفیشن ڈیزائننگ کی خوبیاں موجود ہیں ، تو آپ بھی ماہانہ لاکھوں کما سکتے ہیں۔ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.daraz.pk/sell-clothes-on-daraz/

https://www.savethestudent.org/make-money/best-places-to-sell-your-clothes-online.html

https://www.teenvogue.com/story/sell-clothes-online

http://pakbiz.com/Ladies-Garments_SID409.html

https://www.chinabrands.com/dropshipping/article-top-6-best-wholesale-clothing-websites-114.html

https://www.textileinfomedia.com/business/pakistan/ethnic-wear

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...