Showing posts with label make money from dogs. Show all posts
Showing posts with label make money from dogs. Show all posts

Monday, July 19, 2021

کتے اور بلیاں پال کر پیسے کیسے کمائیں ؟ How to make money from dogs and cats

 کتے اور بلیاں پال کر پیسے کیسے کمائیں ؟

کتے اور بلیاں پال کر پیسے کیسے کمائیں ؟

 کتے اور بلیاں پال کر پیسے کیسے کمائیں ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

ومبلڈن کے زمانہ میں لوگ کھیلوں کی دکانوں اور ٹینس کورٹس کے پیچھے بھاگتے تھے۔ چونکہ وہ اس فریب نظر میں مبتلا تھے کہ گیم اتنی ہی آسان ہے جتنے کہ آسمان پر ستارے آسانی سے نظر آتے ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن نے لوگوں کے سامنے اس بات کو بے نقاب کیا کہ کتوں کے ماہرین اور کتے پالنے والے لوگ بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں جتنی کہ جانور رکھنے والے دوسرے انسان۔

 لوگوں نے اس حقیقت کو پایا کہ سدھائے ہوئے کتے انہیں ان کے راستے کی بہتر معلومات دے سکتے ہیں اور کھوئے ہوئے راستوں کا بہتر کھوج لگا سکتے ہیں۔تاہم کتے پالنا اور کتے رکھناآمدنی کمانے کا ایک بڑا سیدھا سا راستہ معلوم ہوتاہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ راستہ کتنا آسان ہے اور کتنی آمدنی حاصل ہونے کی توقعات اس پیشے سے وابستہ کی جاسکتی ہے۔

ویزلین بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-vaseline-urdu.html

 جب کتوں کو پالنے کا کام شروع کیاجاتا ہے تو ایسا کام ہمیشہ چھوٹے پیمانے پر شروع کیاجاتا ہے۔ جب کسی کاروبار میں سرمایہ کاری محدود ہوگی تو پھر ایسے کاروبار سے آمدنی حاصل ہونے کی توقعات بھی کم ہیں۔ اگر آپ دو کتیا پالنے کے لیے رکھتے ہیں اوران کو پال کر آپ منافع حاصل کرناچاہتے ہیں تو آپ بریڈ نگ آف ڈاگ ایکٹ کے حوالہ میں آ جاتے ہیں اور پھرآپ کو کاروباری پیچیدگیوں کا سامنا کرناپڑتاہے لیکن اس سطح سے اوپر آپ کو کتوں کے بچے فروخت کرنے پر کوئی بھی چیز روک نہیں سکتی ہے۔

سب سے مشہور کتوں کی نسل میں الشہپر ہے ۔اگرچہ ان کا انحصار قدرے اپنے گردونواح پر ہوتاہے جبکہ دیہاتوں میں گن ڈاگز کو ترجیح دی جاتی ہے۔جہاں تک اخراجات کا تعلق ہے ،کتے پالنے اور رکھنے پر بہت زیادہ اخراجات آتے ہیں۔ جب تک آپ کتوں کو فروخت نہیں کرتے آپ کو کتوں کوپالنے کے لیے خوراک دینا پڑتی ہے۔ اعلیٰ نسل کے کتے پالنے پر زیادہ اخراجات آتے ہیں اورادنیٰ درجے کے کتے پالنے کے کم اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

اسی طرح امراء حضرات اپنے کتوں کوپالنے کے لیے بہت زیادہ اخراجات کرتے ہیں۔ امراء کے کتے بھی امرا ہوتے ہیں۔ ان کی خوراک اور باقی ضروریات زندگی بھی شاہانہ ہی ہوتی ہے۔ کتوں کو تربیت دینے پر بھی اخراجات آتے ہیں۔ تربیت یافتہ کتے کافی حد تک آمدن کا ذریعہ بھی ہوتے ہیں جس طرح آج کل اکثر جرائم کے خاتمہ اور ملزمان کی نشاندہی کے لیے کتوں کی مددلی جاتی ہے۔ ایسے افراد جوان تربیت یافتہ کتوں کے مالک ہوتے ہیں جہاں کتوں کی پرورش اور تربیت خوراک پر ان کے کافی اخراجات آتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ لوگ کتوں کو اپنی آمدنی کا ذریعہ بناکر بہت زیادہ آمدنی ماہوار کمالیتے ہیں یعنی کتے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

فیس پائوڈراور دوسرے پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-face-powder-urdu.html

 تربیت یافتہ اور سدھائے ہوئے کتے جوکمرشل یا کاروباری مقاصد کے لیے رکھے اور پالے جاتے ہیں، ان کے لیے لوکل اتھارٹی سے پہلے باقاعدہ اجازت حاصل کی جاتی ہے یعنی ایسے کتوں کا لائسنس حاصل کیاجاتا ہے۔ جس کی سالانہ فیس گورنمنٹ کوادا کرناپڑتی ہے۔ اس طرح اس کے دو فائدے ہوئے ایک گورنمنٹ کی آمدنی میں اضافہ ہوتاہے اوردوسرا کتوں کے مالک کو فائدہ حاصل ہوتاہے۔

عام طورپر کاروباری مقاصد اور منافع کے لیے بہت کم لوگ کتے پالتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ شوق سے کتے رکھتے اور پالتے ہیں۔چونکہ شوق کی کوئی بھی قیمت نہیں ہوتی اور لوگ اپنے شوق پر ہزاروں نہیں لاکھوں روپے ماہوارخرچ کردیتے ہیں۔ جو لوگ جانور پالتے ہیں، ان کے لیے باقاعدہ خوارک کی ضرورت ہوتی ہے۔ کتوں کی رہائش کے لیے جگہ کی ضرورت، ان کی تربیت کے لیے ماہرین اور ان کے علاج معالجہ کے لیے باقاعدہ ویٹرنری ڈاکٹر حضرات کی ضرورت ہوتی ہے۔

جس طرح کتے پالنے کا رواج ہے بالکل اسی طرح بلیاں پالنے کا رواج بھی خصوصاً یورپ میں عام ہے۔ کتے اور بلیاں پالنے کارجحان نہ صرف یورپین ممالک تک محدود رہاہے بلکہ ایشیائی ممالک تک بھی پھیل چکا ہے، لیکن کتوں کی نسبت بلیاں پالنے اور رکھنے کا رجحان قدرے کم ہے ۔جس طرح کتے پالنے پر اخراجا ت آتے ہیں بالکل اسی طرح بلیاں پالنے پر بھی اخراجات آتے ہیں۔

بلیوں کی خوراک ، رہائش، مشق اور علاج معالجہ پر اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ بلیوں کو پالنے کے لیے بھی باقاعدہ اتھارٹی اجازت لینا پڑتی ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہے ۔ آپ  اپنے فارم ہائوس پر یا کسی گائوں یا دیہات میں چند مرلے جگہ سالانہ ٹھیکے پر لے کر یا خرید کر مختلف پالتو جانور جیسے کتے اور بلیا ں پال کراچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔یاد رکھیں یہ خوبصورت دنیا کتوں اور بلیوں سے پیار کرنے والوں میں تقسیم ہوچکی ہے اور یہی جانور انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا سبب بن رہے ہیں۔

شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-shaving-cream.html

ذیل میں چند اہم ویب سائٹس دی جارہی ہیں جہاں سے آپ نہ صرف کتے اور بلیاں خرید سکتے ہیں بلکہ اپنے پالتو کتے اور بلیاں بیچ کر اچھے خاصے پیسے بھی کما سکتے ہیں:

https://paaltu.pk/

https://www.petshub.pk/

https://petsworld.pk/

https://www.petsmall.pk/

http://www.petsfactory.pk/

https://pakpets.com/

https://petsone.pk/

https://petshoppak.com/

https://www.olx.com.pk/dogs_c139

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...