مترجم
اور انٹرپریٹربن کر پیسے کیسے کمائیں؟
مترجم اور انٹرپریٹربن کر پیسے کیسے کمائیں؟ |
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!
دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم
سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام
سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا
کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔
(سنن
ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)
پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا
سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود
کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی فائد ہ پہنچائیں۔
آپ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اگر آپ یہ خیال کرتے ہیں
کہ آپ کسی پرانی زبان کو پالش کرکے چمکا کر اس سے اپنے لیے کچھ آمدنی کما لیں گے
تو یہ بات آپ اس وقت تک بھول جائیں جب تک آپ کوئی اجنبی زبان مثلاً عربی یا
جاپانی زبان پڑھ نہیں لیتے۔
آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اگر آپ کسی ایسی زبان پر
عبور رکھتے ہیں جو کسی دوسرے علم کے ساتھ منسلک ہے یا آپ اس میں مہارت رکھتے ہیں
خاص طورپر سائنٹفک ٹیکنالوجی، میڈیکل یا لیگل شعبوں میں تو آپ سے اکثر ترجمہ
کروانے والے افرادبھی رابطہ کریں گے۔جس سے آپ کو اچھا صلہ، معاوضہ اور حوصلہ مل
سکتا ہے۔ تاہم عام کمرشل ورک کرنے والے اور جہاں آرٹس کے کاروباری خطوط ہوتے ہیں
ایسے شعبوں کے پاس ان کا ذاتی سٹاف ہوتاہے جو ان کاکام کرتاہے۔
مارکیٹ سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ
کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
ٹرانس میشن بیورو کسی ییلو صفحات پر اشتہار دیتے ہیں
اور یہ لوگ اس وقت تک ان سے رابطہ نہیں کرتے ہیں جب تک ان کا تعلق مختلف فرموں یا
غیر ملکی لوگوں کے ساتھ یایو کے بیسڈ(بنیادی) ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ نہ ہو۔
لیکن ہر کسی کے ساتھ ایک پر ابلم یہ ہے کہ جو لوگ انہیں معاوضہ ادا کرتے ہیں وہ اس
معاوضہ کی نسبت بہت ہی کم ہوتاہے جو وہ براہ راست طے کرتے ہیں۔
مغربی ممالک
میں بیورو کے ذریعے آپ تقریباً25ڈالرایک ہزار الفاظ کا ترجمہ کرنے کا معاوضہ وصول
کرسکتے ہیں۔ کسی بھی ٹیکنیکل مسودہ کو مغربی زبان سے انگلش زبان میں ٹرانسلیشن
کرتے وقت آپ اچھی خاصی آمدنی کی توقع کرسکتے ہیں۔ غیر ملکی زبان کو انگلش میں
ترجمہ کرتے وقت25فیصد تک نرخ بڑھائے جاسکتے ہیں لیکن عام طریقہ کاریہ ہے کہ آپ
اپنی مادری زبان میں ترجمہ کرسکتے ہیں ۔ ایسا شخص جو کسی دوسری زبان پہ گرفت رکھتا
ہے چاہے وہ اعلیٰ درجہ کی زبان صاف گوئی اور بڑی تیزی سے بولتا ہو اس شخص کی حوصلہ
افزائی ضرور کرنی چاہیے چونکہ کسی دوسری زبان میں ٹرانسلیشن کرناخاصا دشوار کام
ہے۔
ریٹ بڑھانے کی جو بنیاد ہے اس کا انحصار کرنٹ پریکٹس
اور مارکیٹ کی فورسز پر ہوتاہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف لنگوئسٹیک باقاعدہ سروے کرکے
ٹرانسلیشن کے متعلق سالانہ پورٹ شائع کرتاہے جو آپ کو اس بارے میں بڑی مفید معلومات
فراہم کرسکتا ہے کہ آپ کو ٹرانسلیشن کے معقول نرخ فراہم کیے جارہے ہیں یا کہ
نہیں۔
زیادہ سے زیادہ آمدنی کمانے کے تین راستے ہیں۔ ان میں
سے ایک یہ ہے کہ آپ کا علم کسی مخصوص زبان کے متعلق ہو۔ مثال کے طورپر اگر آپ
عربی اور چینی زبان کے ماہر ہیں تو پھر آپ پچاس سے ستر فیصد تک عام ریٹ کی نسبت
زیادہ کماسکتے ہیں اور آپ قدرے کم وسیع اور یورپین زبان وغیرہ سے بھی زیادہ سے
زیادہ آمدنی کماسکتے ہیں ۔ اگر آپ اپنے کلائنٹ سے ڈائریکٹ رابطہ کرلیں تو پھر
بھی آپ زیادہ سے زیادہ آمدنی کماسکتے ہیں۔ خاص طورپر اگر اس کا تعلق غیر ممالک
سے ہو۔ برٹش ٹرانسلیٹر ز کے ریٹ یورپین معیار سے بہت کم ہیں۔ مثال کے طورپر انسٹی
ٹیوٹ آف لنگو ئیسٹک نیدر لینڈمیں ڈچ زبان سے انگلش میں ٹرانسلیشن کرتے ہوئے60ڈالر
فی ہزار الفاظ کے ادا کیے جاتے ہیں۔
گرافک ڈیزائنر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس
پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-graphic-designer.html
ٹرانسلیشن کے لیے آپ کوکمپیوٹریا لیپ ٹاپ کے علاوہ ایک
اچھی سی ڈکشنری کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹر پریٹر کے لیے آپ کو ٹائپ بھی آنی چاہیے۔
اکثر بیورو کریسی والے آپ کاٹیسٹ لینے کے بعد یاتو آپ کو رکھ لیں گے یاپھر
ریجیکٹ ( نامنظور) کردیں گے، لیکن انٹر پریٹر کے لیے آپ کو انسٹی ٹیوٹ آف لنگو
ئیسٹک کا امتحان دینا پڑے گا۔ انٹر پریٹنگ میں عام طورپر مکمل طورپر یاآدھے دن کے
لیے ایسے مضامین مثلاً تجارت کے معاملات کے سلسلے میں میلے اور نمائش منعقد کرانا،
غیر ملکی سیاحوں کو فیکٹریوں کا دورہ کروانا یا اعلیٰ درجے کی کانفرنس یا کاروباری
میٹنگ میں انٹر پریٹنگ کرنا ہوتی ہے۔
وہ لوگ جو خواہش کرتے ہیں کہ فارغ اوقات میں پبلشرز کے
لیے کتابیں ترجمہ کرکے کام کیا جاسکتا ہے ان افراد کے لیے یہ اچھی خبر نہ ہے۔ اگر
زیادہ سے زیادہ پبلشرز آپ کی طرف متوجہ ہوں اور وہ آپ سے اپنا کام کرواناچاہتے
ہیں تو پھر سمجھ لیں کہ اس میں ان کا کوئی کمال نہیں بلکہ آپ کا اپنا کمال ہے۔
آپ کی ٹرانسلیشن کرنے کی خوبی اورصلاحیت ہے جس نے پبلشرز کوآپ کی طرف کھینچا۔
آپ کو غیر ملکی پبلشرز حضرات سے بھی براہ راست رابطہ رکھنا چاہیے، بالخصوص ایسے
پبلشرز جوکاپی رائٹس کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ کسی بھی پبلشر کے ساتھ کام کرنے سے
پہلے آپ کو تحریری معاہدہ کرنا چاہیے ۔جب معاہدہ مکمل ہو جائے تو پھرآپ اپناکام
شروع کردیں۔ اگر آپ پبلشرز کے کاروبار کے متعلق زیادہ سے زیادہ جانناچاہتے ہیں تو
پھرآپ کو زیادہ سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔
بیکری آئٹمز سپلائی کر کے پیسےکیسےکمائیں؟ اس
پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
گیلڈ
آف ٹرانسلیٹر جن کا فیلڈ میں اپنا نام اور بہت بڑا مقام ہے اور خاص قسم کی کتابوں
کی ٹرانسلیشن کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ’’ ٹرانسلیشن اور انٹر پریٹنگ ایک ایسی
مہارت اور فن ہے جس سے وابستہ افراد زیادہ سے زیادہ آمدنی فل ٹائم میں یا پارٹ
ٹائم میں کما سکتے ہیں۔‘‘
ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر
کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی
کما سکتے ہیں:
https://www.smartcat.com/blog/top-15-websites-to-get-freelance-translation-jobs/
https://www.careertoolbelt.com/best-websites-to-get-a-translator-job/
درد مندانہ اپیل
پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔