Sunday, December 24, 2023

How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu

How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu 

How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu
How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu 

دوستو! اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ :

 How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu

تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے۔ اس پوسٹ کا کوئی بھی جملہ یا لائن skip کیے بغیر آخر تک پڑھیں۔ امید ہے کہ آپ کو اپنے ذہن میں موجود سوال:

How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu 

کے بارے میں مکمل جواب ، جانکاری اور معلومات حاصل ہو جائیں گی۔ چلیں اب وقت ضائع کیے بغیر پوسٹ کی جانب بڑھتے ہیں ۔

 شروع شروع میں لپ اسٹکLipstick فرانس میں چلی تھی اور یہ صرف سپر میسٹی مرہم سے بنائی جاتی تھی اور اس میں کوئی رنگ نہیں ڈالا جاتا تھا۔ اس وقت لپ سٹکLipstick استعمال کرنے کا مقصد یہ تھا کہ پھٹے ہوئے ہونٹوں پر نرمی آجائے اور مزید نہ پھٹنے پائیں۔ لیکن زمانہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ اب مارکیٹ میں بے شمار قسم کے رنگوں اور خوشبوؤں والی لپ سٹک Lipstickملتی ہیں۔ شاید ہی کوئی شہری یا دیہاتی عورت ہو جو اس کا استعمال نہ کرتی ہو۔

آج کے دور میں خواتین میں لپ اسٹک Lipstickکے استعمال کا رواج دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اب تو بعض ماڈرن قسم کے نوجوان لڑکے بھی جلد کی رنگت کے مطابق اس کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ابتداء میں لپ اسٹک Lipstickصر ف اس مقصد کے لیے بنائی گئی تھی کہ سردیوں کے موسم میں اس کو لگانے سے ہونٹوں پر نرمی آ جائے اور ہونٹوں کی جلد خشک ہو کر پھٹنے نہ پائے۔ اس لیے لپ اسٹکLipstick میں صرف سپر میسٹی مرہم کا استعمال کیا جاتا تھا۔

 نیل پالش بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-nail-polish-urdu.html 

 رفتہ رفتہ یہ خوب صورتی میں اضافہ کرنے کے لیے بھی استعمال ہونے لگی ۔ اب مارکیٹ میں بے شمار اقسام کے رنگوں اور خوشبوئوں والی لپ اسٹک Lipstickجابجا دکھائی دیتی ہیں۔ ہمارے ملک اور پوری دنیامیں شاید ہی کوئی عورت ایسی ہو گی جو اس کا استعمال نہ کرتی ہو۔ شہروں اور دیہاتوں کی عورتوں میں یکساں طور پر اس کے استعمال کا رواج عام ہے ۔ہر گھر میں عورتیں میک اپ کرتے ہوئے لپ اسٹک Lipstickکا استعمال ضرور کرتی ہیں۔ اچھی قسم کی لپ اسٹکLipstick میں مندرجہ ذیل خصوصیات کا ہونا لازمی ہے:

1۔      لپ اسٹک Lipstickکے استعمال سے ہونٹوں پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

2۔        لپ Lipstickاسٹک کی کوالٹی اس قدر اچھی ہو کہ اس کے پگھلنے کا درجہ حرارت جسم کے درجہ حرارت سے زیادہ ہونا چاہیے تا کہ لپ اسٹکLipstick پگھل کر ہونٹوں کے نیچے کا سارا حصہ خراب نہ کر دے۔

3۔        لپ اسٹکLipstick میں رنگ کی مقدار یکساں طور پر ملی ہونی چاہیے۔ یہ نہیں کہ کہیں رنگ تیز ہو اور کہیں ہلکا۔

4۔        لپ اسٹک Lipstickاس قدر اچھی ہو کہ آسانی سے اسے ہونٹوں پر پھیلایا جا سکے۔

5۔        لپ اسٹک Lipstickکا اثر کم سے کم عرصہ تک رہے۔

6۔        لپ اسٹک Lipstickکو لگانے سے ہونٹوں پر نرمی ضرور آئے مگر چکناہٹ نہ آئے۔

7۔      لپ اسٹک Lipstickہونٹوں پر لگانے کے بعد پپڑیاں بن کر اتر نہ جائے۔

8۔       لپ اسٹک Lipstickں کی کوالٹی اس قدر اچھی ہونی چاہیے کہ یہ گرمی کے موسم میں پڑی پڑی خراب نہ ہو جائے اور پگھل نہ جائے۔

9۔      لپ اسٹک Lipstick میں ایسی کوئی چیز استعمال نہ کی جائے جو جلد کے لیے مضر ہو۔

 اب ذیل میں لپ اسٹک Lipstickکے چند جدید فارمولے تحریر کیے جاتے ہیں، جن کے مطابق آپ لپ اسٹک Lipstickتیار کر کے اپنا کاروبار شروع کرسکیں اور ہزاروں لاکھوں کا فائدہ اٹھاسکیں۔

 بال صفاکریم، پائوڈر، لوشن اور صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/hair-remover-how-to-earn-money-from.html 

لپ سٹک Lipstickبنانے کے فارمولے و نسخے

میڈورا لپ سٹکMedora Lipstickبنانے کا فارمولاونسخہ

اجزا:

سفیدویزلین۔۔۔۔۔۔۔۔۔نو کلو گرام

بینز ویکس سفید۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کلو گرام

گلابی کلر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ پسند

سیٹرک ایسڈ۔۔۔۔۔۔۔۔800 گرام

خوشبو گلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت

بنانے کا طریقہ:

 رنگ اور خوشبو کے علاوہ باقی تینوں اجزاء کو کسی صاف برتن میں ڈال کر بذریعہ واٹر باتھ گرم کر کے پگھلائیں اور کسی باریک ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔ دوبارہ آگ پر رکھیں اور گلابی رنگ شامل کر کے مکس کریں۔ اس کے بعد جب یہ تمام اجزاء یک جان ہو جائیں تو آگ سے الگ کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر خوشبو ملا کر مکس کریں۔ پھر سانچوں میں بھر کر اسٹک تیار کریں۔خوب صورت پیکنگ کے  اوپر خوب صورت لیبل لگا کر اچھی سی پیکنگ کریں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے  پیش کریں۔

 ٹوتھ پیسٹ بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-toothpaste-at-home-in.html 

کولڈ لپ سٹکCold Lipstickبنانے کا فارمولاو نسخہ

اجزا:

سفید ویزلین۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 500 گرام

کافور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس گرام

ہارڈ پیرا فین۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو اونس

بنزل ڈی ہائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پندرہ قطرے

روغن تیز پات۔۔۔۔۔۔۔۔۔سات قطرے

سفید رتن جوت۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت

یو کلپٹس آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 1/4 ڈرام

ست پودینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سات گرام

روغن لونگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔14 قطرے

بنانے کا طریقہ:

 سب سے پہلے ہارڈ پیرافین اور ویزلین کو واٹر باتھ کے ذریعے گرم کر کے پگھلائیں۔ پھر اس میں رتن جوت ملائیں ۔اس کے بعد کافور اور ست پودینہ ملا کر تمام اجزاء شامل کر کے مکس کریں اور فوراً ہی سانچوں میں بھر کر لپ اسٹک تیار کریں۔ سردیوں کے موسم میں یہ لپ اسٹک بہت فائدہ دیتی ہے۔ ہونٹوں کی خشکی اور کھردرے پن کو ختم کر کے ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھتی ہے۔ ہونٹوں کو پھٹنے سے بچاتی ہے۔ کاروباری نقطہ نظر سے اس لپ اسٹک کو تیار کر کے اچھی سی پیکنگ میں مارکیٹ میں فروخت کریں ۔ان شاء اللہ تعالیٰ بہت فائدہ ہو گا۔

 بیوٹی لوشن تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-beauty-lotion.html 

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۱

اجزا:

سپر میسٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔400 گرام

سفید ویزلین۔۔۔۔۔۔۔۔پندرہ اونس

بینز ویکس         ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس اونس

کارمائن  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا اونس

خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ مرضی

بنانے کا طریقہ:

 سب سے پہلے سپر مسٹی اور بینز ویکس کو واٹر باتھ کے ذریعہ سے گرم کر کے پگھلائیں ۔پھر کھرل میں ڈال کر اس میں کلر ملائیں اور خوب اچھی طرح گھوٹتے ہوئے مکس کریں۔ اس کے بعد  اس میں سفید ویزلین پگھلا کر مکس کریں۔ اس کے بعد خوشبو شامل کریں۔ جب تمام اجزاء یک جان ہو جائیں تو اسے سانچوں میں بھر کر لپ اسٹک تیار کریں۔ خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا کر اچھی سی پیکنگ کریں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے  پیش کریں۔

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۲

اجزا:

سپر میسٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3 اونس

لیکوئید پیرافین۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا اونس

وائٹ بینز ویکس۔۔۔۔۔۔۔سات اونس

کارمائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو ڈرام

خوشبو اچھی قسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت

 ویزلین بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-vaseline-urdu.html 

بنانے کا طریقہ:

 سپر میسٹی اور بینز ویکس کو کسی صاف برتن میں ڈال کر واٹر باتھ کے ذریعہ سے گرم کر کے پگھلائیں ۔پھر کھرل میں ڈال کر اس میں رنگ ملائیں اور خوب اچھی طرح مکس کرتے ہوئے لیکوئیڈ پیرافین اور خوشبو ملا کر مکس کریں۔ جب تمام اجزاء یک جان ہو جائیں تو اس مرکب کو سانچوں میں بھر کر اسٹک تیار کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۳

اجزا:

سفید ویزلین۔۔۔۔۔۔۔۔۔8 اونس

عطر گلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4 گرام

بورک ایسڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔12 ڈرام

ہارڈ پیرافین۔۔۔۔۔۔۔۔۔4 اونس

کارمائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو ڈرام

بنانے کا طریقہ:

 خوشبو کے علاوہ باقی تمام اجزاء کسی صاف برتن میں ڈال کر بذریعہ واٹر باتھ گرم کر کے پگھلائیں۔ جب تمام اجزاء یک جان ہو جائیں تو آگ سے الگ کریں ۔ ٹھنڈا ہونے پر اس مرکب میں خوشبو ملائیں اور مکس کرنے کے بعد اسٹک کے سانچوں میں بھرلیں ۔ اسٹک تیار کرنے کے بعد دیدہ زیب پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۴

 اجزا:

وائٹ بنزویکس( موم مکھی)3½اونس، سپر میسٹی½اونس، پیرافین لکوئیڈ3/4یعنی پونا اونس، کارمائین ایک ڈرام ،خوشبو گلاب حسب ضرورت

 فیس پائوڈراور دوسرے پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-face-powder-urdu.html 

بنانے کا طریقہ:

پہلے بنزویکس اور سپرمیسٹی کو واٹر باتھ پرگرم کرکے پگھلائیں اور پھرکھرل میں ڈال کراس میں رنگ ملا کر خوب گھوٹیں۔ اب اس میں لکوئیڈ پیرافین اور خوشبو ملا کر ایک باریک ململ کے ٹکڑے سے چھان کر ٹھنڈا ہوجانے پر سانچوں میں بھرلیں۔ بہتر ہے اگر آپ دونوں موم کو کھرل میں لے کر اور کھرل کوواٹر باتھ میں رکھ کر پگھلالیں اور پھر رنگ وغیرہ ڈالیں۔اس کے بعد اسٹک کے سانچوں میں بھرلیں ۔ اسٹک تیار کرنے کے بعد دیدہ زیب پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۵

اجزا:

 روغن بادام 3تولہ، موم ایک تولہ، عطر عمدہ حسب پسند

بنانے کا طریقہ:

تمام  اشیاء کو باہم ملا کر اس میں حسب ضرورت کارمائن مناسب مقدار کا اضافہ کرکے رکھ لیں۔ بوقت ضرورت  تھوڑی سی  لے کر لبوں پر لگائیں۔ نہایت اچھی سرخی پیدا ہوگی۔کاروباری مقصد کے لیے اسے اسٹک کے سانچوں میں بھرلیں ۔ اسٹک تیار کرنے کے بعد دیدہ زیب پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۶

اجزا:

 ویزلین سفید5 اونس، ہارڈپیرافین3اونس، سر خ رنگ آئیل کلر½اونس       

بنانے کا طریقہ:

واٹر باتھ سے ویزلین گرم کریں۔ پگھل جانے پر رنگ ملائیں اور ہارڈ پیرافین کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈال دیں ۔جب تمام پیرافین حل ہوجائے تو اتار کر سانچوں میں بھرلیں اور سٹک تیار کرلیں۔ اسٹک تیار کرنے کے بعد دیدہ زیب پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

 شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-shaving-cream.html 

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۷

اجزا :

 ویزلین سفید30اونس، بنزویکس20 اونس، سپر میسٹی800 گرین ،کارمائن½ 1 اونس، خوشبو حسب پسندو ضرورت

بنانے کا طریقہ:ـ

واٹر باتھ سے ویزلین گرم کریں۔ پگھل جانے پر رنگ اور دوسری تمام چیزیں ملائیں۔جب تمام چیزیں حل ہوجا ئیں تو اتار کر سانچوں میں بھرلیں اور سٹک تیار کرلیں۔ اسٹک تیار کرنے کے بعد دیدہ زیب پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۸

اجزا:

بورک ایسڈ6ڈرام، کارمائن ایک ڈرام، سفید ویزلین4 اونس، ہارڈ پیرافین2اونس، عطر گلاب حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ:

 ابلتے ہوئے پانی میں کوئی برتن رکھ کر سوائے خوشبو کے تمام ادویہ اس میں ڈال دیں ۔ جب تمام اجزاء مل جائیں تو ٹھنڈا ہونے پر خوشبو ملا کر پیکنگ کرلیں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

 وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-vanishing-cream.html 

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۹

اجزا:

بنزویکس سفید2½ سیر، سٹرک ایسڈ 2سیر، ویزلین سفید20سیر، کارمائن10تولہ، خوشبو گلاب یامرکب خوشبو حسب پسند20تولہ

بنانے کا طریقہ:

 مکھی کے موم ، سٹرک ایسڈ اورویزلین سفید کو کسی برتن میں بذریعہ واٹر باتھ پگھلائیں اور کسی باریک ململ کے ٹکڑے سے چھان لیں۔ اب اسے آگ پررکھ دیں اور گلابی رنگ (کارمائن) ملادیں۔اس کے بعد اس مرکب کو اچھی طرح گھوٹ کر یک جان کرلیں۔ رنگ حل ہونے کے بعد مرکب کو آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہوجانے پر خوشبو ملاکر گھوٹ لیں اور جمنے کے بعد اس کی اچھی سی پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔ اس  لپ سٹک کو عورتیںہونٹوں پر لگا نے کے علاوہ گالوں پربھی لگاتی ہیں جس سے ان کے حسن اور چہرے کی خوبصورتی بڑھ جاتی ہے اور گال گلاب کے پھول کی طرح لال لال گلابی سے دکھائی  دیتے ہیں۔

لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۱۰

اجزا:

 کافور ایک اونس، ست پودینہ½اونس،یوکلپٹس آئیل2ڈرام، ویزلین سفید2پونڈ، ہارڈپیرافین4اونس، رتن جوت سفید حسب ضرورت، کڑوے بادام کی خوشبو25 بوند، روغن لونگ 25 بوند، روغن تیزپات10بوند

بنانے کا طریقہ:

 پہلے ویزلین اور ہارڈ پیرافین کو پگھلا کر اور رتن جوت سے رنگین بنا کر چھان لیں۔  اس کے بعد کافور اور ست پودینہ ملا کر خوبصورت شیشیوں میں پیکنگ کرلیں۔ سردیوں کے دنوں میں ہونٹ پھٹ جانے کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ ہونٹوں کے تمام امراض کا بہت مفید علاج بھی ہے۔ بوقت ضرورت پھٹے ہوئے مقام پردونوں وقت یعنی صبح اور رات کو تھوڑا سا  لب اسٹک  انگلی پر لگا کر ہونٹوں پر لگا لیں۔

 اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-advertisments.html 

نتیجہ /حرفِ آخر Conclusion:

مجھے قوی امید اور پختہ یقین ہے کہ آپ کو :

How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu

کے موضوع پر یہ پوسٹ پسند آئی ہو گی۔ اس حوالے سے اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے یا آپ مزید معلومات اور رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ پر کومنٹ کر کے پوچھیں ۔میں آپ کے پوچھے گئے سوال کا تسلی بخش جواب ضرور دوں گا ۔ برائے مہربانی اس پوسٹ کو لائیک اور شیئر ضرور کریں تاکہ میری حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بھلا ہو ۔ میری اس بلاگر سائٹ کو فالو بھی کر لیں تاکہ میری نئی آنے والی پوسٹس آپ تک آسانی سے پہنچ سکیں ۔ پوسٹ پڑھنے کے لیے وقت نکالنے کا شکریہ ۔


No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...