Amizone the World of Knowledge is a money earning/making based blog. Amizone the World of Knowledge publishes posts on ‘how to make/earn money, online business ideas, online earning ideas, passive income ideas, freelancing, small business ideas, money earning/making legit tips and tricks, income streams, side hustles, effective ways to earn/make money from legit apps, websites, software and other social media platforms including different products formulas in English and Urdu language.
Wednesday, December 27, 2023
How to Make Money from Online Courses | Make Money from Online Courses
Sunday, December 24, 2023
How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu
How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu
How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu |
How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu
تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے۔ اس پوسٹ کا کوئی بھی جملہ یا لائن skip کیے بغیر آخر تک پڑھیں۔ امید ہے کہ آپ کو اپنے ذہن میں موجود سوال:
How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu
کے بارے میں مکمل جواب ، جانکاری اور معلومات حاصل ہو جائیں گی۔ چلیں اب وقت ضائع کیے بغیر پوسٹ کی جانب بڑھتے ہیں ۔
شروع شروع
میں لپ اسٹکLipstick فرانس میں چلی تھی اور یہ صرف
سپر میسٹی مرہم سے بنائی جاتی تھی اور اس میں کوئی رنگ نہیں ڈالا جاتا تھا۔ اس وقت
لپ سٹکLipstick استعمال کرنے کا مقصد یہ تھا
کہ پھٹے ہوئے ہونٹوں پر نرمی آجائے اور مزید نہ پھٹنے پائیں۔ لیکن زمانہ کی ترقی کے
ساتھ ساتھ اب مارکیٹ میں بے شمار قسم کے رنگوں اور خوشبوؤں والی لپ سٹک Lipstickملتی
ہیں۔ شاید ہی کوئی شہری یا دیہاتی عورت ہو جو اس کا استعمال نہ کرتی ہو۔
آج کے دور میں خواتین میں لپ اسٹک Lipstickکے
استعمال کا رواج دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اب تو بعض ماڈرن قسم کے نوجوان لڑکے بھی جلد
کی رنگت کے مطابق اس کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ابتداء میں لپ اسٹک Lipstickصر
ف اس مقصد کے لیے بنائی گئی تھی کہ سردیوں کے موسم میں اس کو لگانے سے ہونٹوں پر نرمی
آ جائے اور ہونٹوں کی جلد خشک ہو کر پھٹنے نہ پائے۔ اس لیے لپ اسٹکLipstick
میں صرف سپر میسٹی مرہم کا استعمال کیا جاتا تھا۔
رفتہ رفتہ
یہ خوب صورتی میں اضافہ کرنے کے لیے بھی استعمال ہونے لگی ۔ اب مارکیٹ میں بے شمار
اقسام کے رنگوں اور خوشبوئوں والی لپ اسٹک Lipstickجابجا
دکھائی دیتی ہیں۔ ہمارے ملک اور پوری دنیامیں شاید ہی کوئی عورت ایسی ہو گی جو اس کا
استعمال نہ کرتی ہو۔ شہروں اور دیہاتوں کی عورتوں میں یکساں طور پر اس کے استعمال کا
رواج عام ہے ۔ہر گھر میں عورتیں میک اپ کرتے ہوئے لپ اسٹک Lipstickکا
استعمال ضرور کرتی ہیں۔ اچھی قسم کی لپ اسٹکLipstick
میں مندرجہ ذیل خصوصیات کا ہونا لازمی ہے:
1۔
لپ اسٹک Lipstickکے
استعمال سے ہونٹوں پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
2۔ لپ Lipstickاسٹک
کی کوالٹی اس قدر اچھی ہو کہ اس کے پگھلنے کا درجہ حرارت جسم کے درجہ حرارت سے زیادہ
ہونا چاہیے تا کہ لپ اسٹکLipstick
پگھل کر ہونٹوں کے نیچے کا سارا حصہ خراب نہ کر دے۔
3۔ لپ اسٹکLipstick
میں رنگ کی مقدار یکساں طور پر ملی ہونی چاہیے۔ یہ نہیں کہ کہیں رنگ
تیز ہو اور کہیں ہلکا۔
4۔ لپ اسٹک Lipstickاس
قدر اچھی ہو کہ آسانی سے اسے ہونٹوں پر پھیلایا جا سکے۔
5۔ لپ اسٹک Lipstickکا
اثر کم سے کم عرصہ تک رہے۔
6۔ لپ اسٹک Lipstickکو
لگانے سے ہونٹوں پر نرمی ضرور آئے مگر چکناہٹ نہ آئے۔
7۔
لپ اسٹک Lipstickہونٹوں
پر لگانے کے بعد پپڑیاں بن کر اتر نہ جائے۔
8۔ لپ
اسٹک Lipstickں کی کوالٹی اس قدر
اچھی ہونی چاہیے کہ یہ گرمی کے موسم میں پڑی پڑی خراب نہ ہو جائے اور پگھل نہ جائے۔
9۔
لپ اسٹک Lipstick میں ایسی کوئی چیز استعمال
نہ کی جائے جو جلد کے لیے مضر ہو۔
اب ذیل میں
لپ اسٹک Lipstickکے
چند جدید فارمولے تحریر کیے جاتے ہیں، جن کے مطابق آپ لپ اسٹک Lipstickتیار
کر کے اپنا کاروبار شروع کرسکیں اور ہزاروں لاکھوں کا فائدہ اٹھاسکیں۔
لپ سٹک Lipstickبنانے کے فارمولے و نسخے
میڈورا لپ سٹکMedora Lipstickبنانے کا فارمولاونسخہ
اجزا:
سفیدویزلین۔۔۔۔۔۔۔۔۔نو کلو گرام
بینز ویکس سفید۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کلو گرام
گلابی کلر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ پسند
سیٹرک ایسڈ۔۔۔۔۔۔۔۔800 گرام
خوشبو گلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
بنانے کا طریقہ:
رنگ اور خوشبو
کے علاوہ باقی تینوں اجزاء کو کسی صاف برتن میں ڈال کر بذریعہ واٹر باتھ گرم کر کے
پگھلائیں اور کسی باریک ململ کے کپڑے سے چھان لیں۔ دوبارہ آگ پر رکھیں اور گلابی رنگ
شامل کر کے مکس کریں۔ اس کے بعد جب یہ تمام اجزاء یک جان ہو جائیں تو آگ سے الگ کر
لیں اور ٹھنڈا ہونے پر خوشبو ملا کر مکس کریں۔ پھر سانچوں میں بھر کر اسٹک تیار کریں۔خوب
صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا کر اچھی
سی پیکنگ کریں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے
پیش کریں۔
کولڈ لپ سٹکCold Lipstickبنانے کا فارمولاو نسخہ
اجزا:
سفید ویزلین۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 500
گرام
کافور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس گرام
ہارڈ پیرا فین۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو اونس
بنزل ڈی ہائیڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پندرہ قطرے
روغن تیز پات۔۔۔۔۔۔۔۔۔سات قطرے
سفید رتن جوت۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
یو کلپٹس آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔1 1/4 ڈرام
ست پودینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سات گرام
روغن لونگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔14 قطرے
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے
ہارڈ پیرافین اور ویزلین کو واٹر باتھ کے ذریعے گرم کر کے پگھلائیں۔ پھر اس میں رتن
جوت ملائیں ۔اس کے بعد کافور اور ست پودینہ ملا کر تمام اجزاء شامل کر کے مکس کریں
اور فوراً ہی سانچوں میں بھر کر لپ اسٹک تیار کریں۔ سردیوں کے موسم میں یہ لپ اسٹک
بہت فائدہ دیتی ہے۔ ہونٹوں کی خشکی اور کھردرے پن کو ختم کر کے ہونٹوں کو نرم و ملائم
رکھتی ہے۔ ہونٹوں کو پھٹنے سے بچاتی ہے۔ کاروباری نقطہ نظر سے اس لپ اسٹک کو تیار کر
کے اچھی سی پیکنگ میں مارکیٹ میں فروخت کریں ۔ان شاء اللہ تعالیٰ بہت فائدہ ہو گا۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۱
اجزا:
سپر میسٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔400 گرام
سفید ویزلین۔۔۔۔۔۔۔۔پندرہ اونس
بینز ویکس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس
اونس
کارمائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا
اونس
خوشبو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ مرضی
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے
سپر مسٹی اور بینز ویکس کو واٹر باتھ کے ذریعہ سے گرم کر کے پگھلائیں ۔پھر کھرل میں
ڈال کر اس میں کلر ملائیں اور خوب اچھی طرح گھوٹتے ہوئے مکس کریں۔ اس کے بعد اس میں سفید ویزلین پگھلا کر مکس کریں۔ اس کے بعد
خوشبو شامل کریں۔ جب تمام اجزاء یک جان ہو جائیں تو اسے سانچوں میں بھر کر لپ اسٹک
تیار کریں۔ خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا کر اچھی سی پیکنگ کریں اور مارکیٹ
میں فروخت کے لیے پیش کریں۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۲
اجزا:
سپر میسٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3 اونس
لیکوئید پیرافین۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا اونس
وائٹ بینز ویکس۔۔۔۔۔۔۔سات اونس
کارمائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو ڈرام
خوشبو اچھی قسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
بنانے کا طریقہ:
سپر میسٹی
اور بینز ویکس کو کسی صاف برتن میں ڈال کر واٹر باتھ کے ذریعہ سے گرم کر کے پگھلائیں
۔پھر کھرل میں ڈال کر اس میں رنگ ملائیں اور خوب اچھی طرح مکس کرتے ہوئے لیکوئیڈ پیرافین
اور خوشبو ملا کر مکس کریں۔ جب تمام اجزاء یک جان ہو جائیں تو اس مرکب کو سانچوں میں
بھر کر اسٹک تیار کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں
فروخت کے لیے پیش کریں۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۳
اجزا:
سفید ویزلین۔۔۔۔۔۔۔۔۔8 اونس
عطر گلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔4 گرام
بورک ایسڈ۔۔۔۔۔۔۔۔۔12 ڈرام
ہارڈ پیرافین۔۔۔۔۔۔۔۔۔4 اونس
کارمائن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو ڈرام
بنانے کا طریقہ:
خوشبو کے
علاوہ باقی تمام اجزاء کسی صاف برتن میں ڈال کر بذریعہ واٹر باتھ گرم کر کے پگھلائیں۔
جب تمام اجزاء یک جان ہو جائیں تو آگ سے الگ کریں ۔ ٹھنڈا ہونے پر اس مرکب میں خوشبو
ملائیں اور مکس کرنے کے بعد اسٹک کے سانچوں میں بھرلیں ۔ اسٹک تیار کرنے کے بعد دیدہ
زیب پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت
کے لیے پیش کریں۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۴
اجزا:
وائٹ بنزویکس( موم مکھی)3½اونس، سپر میسٹی½اونس، پیرافین
لکوئیڈ3/4یعنی پونا اونس، کارمائین ایک ڈرام ،خوشبو گلاب حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ:
پہلے بنزویکس اور سپرمیسٹی کو واٹر باتھ پرگرم کرکے پگھلائیں
اور پھرکھرل میں ڈال کراس میں رنگ ملا کر خوب گھوٹیں۔ اب اس میں لکوئیڈ پیرافین اور
خوشبو ملا کر ایک باریک ململ کے ٹکڑے سے چھان کر ٹھنڈا ہوجانے پر سانچوں میں بھرلیں۔
بہتر ہے اگر آپ دونوں موم کو کھرل میں لے کر اور کھرل کوواٹر باتھ میں رکھ کر پگھلالیں
اور پھر رنگ وغیرہ ڈالیں۔اس کے بعد اسٹک کے سانچوں میں بھرلیں ۔ اسٹک تیار کرنے کے
بعد دیدہ زیب پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ
میں فروخت کے لیے پیش کریں۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۵
اجزا:
روغن بادام
3تولہ، موم ایک تولہ، عطر عمدہ حسب پسند
بنانے کا طریقہ:
تمام اشیاء کو باہم
ملا کر اس میں حسب ضرورت کارمائن مناسب مقدار کا اضافہ کرکے رکھ لیں۔ بوقت ضرورت تھوڑی سی
لے کر لبوں پر لگائیں۔ نہایت اچھی سرخی پیدا ہوگی۔کاروباری مقصد کے لیے اسے
اسٹک کے سانچوں میں بھرلیں ۔ اسٹک تیار کرنے کے بعد دیدہ زیب پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ
کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۶
اجزا:
ویزلین سفید5
اونس، ہارڈپیرافین3اونس، سر خ رنگ آئیل کلر½اونس
بنانے کا طریقہ:
واٹر باتھ سے ویزلین گرم کریں۔ پگھل جانے پر رنگ ملائیں
اور ہارڈ پیرافین کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈال دیں ۔جب تمام پیرافین حل ہوجائے تو
اتار کر سانچوں میں بھرلیں اور سٹک تیار کرلیں۔ اسٹک تیار کرنے کے بعد دیدہ زیب پیکنگ
کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش
کریں۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۷
اجزا :
ویزلین سفید30اونس،
بنزویکس20 اونس، سپر میسٹی800 گرین ،کارمائن½ 1 اونس، خوشبو حسب پسندو ضرورت
بنانے کا طریقہ:ـ
واٹر باتھ سے ویزلین گرم کریں۔ پگھل جانے پر رنگ اور دوسری
تمام چیزیں ملائیں۔جب تمام چیزیں حل ہوجا ئیں تو اتار کر سانچوں میں بھرلیں اور سٹک
تیار کرلیں۔ اسٹک تیار کرنے کے بعد دیدہ زیب پیکنگ کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب
صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۸
اجزا:
بورک ایسڈ6ڈرام، کارمائن ایک ڈرام، سفید ویزلین4 اونس، ہارڈ
پیرافین2اونس، عطر گلاب حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ:
ابلتے ہوئے
پانی میں کوئی برتن رکھ کر سوائے خوشبو کے تمام ادویہ اس میں ڈال دیں ۔ جب تمام اجزاء
مل جائیں تو ٹھنڈا ہونے پر خوشبو ملا کر پیکنگ کرلیں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت
لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۹
اجزا:
بنزویکس سفید2½ سیر، سٹرک ایسڈ 2سیر، ویزلین سفید20سیر،
کارمائن10تولہ، خوشبو گلاب یامرکب خوشبو حسب پسند20تولہ
بنانے کا طریقہ:
مکھی کے موم
، سٹرک ایسڈ اورویزلین سفید کو کسی برتن میں بذریعہ واٹر باتھ پگھلائیں اور کسی باریک
ململ کے ٹکڑے سے چھان لیں۔ اب اسے آگ پررکھ دیں اور گلابی رنگ (کارمائن) ملادیں۔اس
کے بعد اس مرکب کو اچھی طرح گھوٹ کر یک جان کرلیں۔ رنگ حل ہونے کے بعد مرکب کو آگ
سے اتار کر ٹھنڈا ہوجانے پر خوشبو ملاکر گھوٹ لیں اور جمنے کے بعد اس کی اچھی سی پیکنگ
کریں۔خوب صورت پیکنگ کے اوپر خوب صورت لیبل لگا ئیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش
کریں۔ اس لپ سٹک کو عورتیںہونٹوں پر لگا نے
کے علاوہ گالوں پربھی لگاتی ہیں جس سے ان کے حسن اور چہرے کی خوبصورتی بڑھ جاتی ہے
اور گال گلاب کے پھول کی طرح لال لال گلابی سے دکھائی دیتے ہیں۔
لپ سٹکLipstickبنا نے کا فارمولاونسخہ نمبر۱۰
اجزا:
کافور ایک
اونس، ست پودینہ½اونس،یوکلپٹس آئیل2ڈرام، ویزلین سفید2پونڈ، ہارڈپیرافین4اونس، رتن
جوت سفید حسب ضرورت، کڑوے بادام کی خوشبو25 بوند، روغن لونگ 25 بوند، روغن تیزپات10بوند
بنانے کا طریقہ:
پہلے ویزلین
اور ہارڈ پیرافین کو پگھلا کر اور رتن جوت سے رنگین بنا کر چھان لیں۔ اس کے بعد کافور اور ست پودینہ ملا کر خوبصورت شیشیوں
میں پیکنگ کرلیں۔ سردیوں کے دنوں میں ہونٹ پھٹ جانے کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ اس
کے علاوہ ہونٹوں کے تمام امراض کا بہت مفید علاج بھی ہے۔ بوقت ضرورت پھٹے ہوئے مقام
پردونوں وقت یعنی صبح اور رات کو تھوڑا سا
لب اسٹک انگلی پر لگا کر ہونٹوں پر
لگا لیں۔
نتیجہ /حرفِ آخر Conclusion:
مجھے قوی امید اور پختہ یقین ہے کہ آپ کو :
How to make money from lipstick | How to make money from lipstick Urdu
کے موضوع پر یہ پوسٹ پسند آئی ہو گی۔ اس حوالے سے اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے یا آپ مزید معلومات اور رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ پر کومنٹ کر کے پوچھیں ۔میں آپ کے پوچھے گئے سوال کا تسلی بخش جواب ضرور دوں گا ۔ برائے مہربانی اس پوسٹ کو لائیک اور شیئر ضرور کریں تاکہ میری حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بھلا ہو ۔ میری اس بلاگر سائٹ کو فالو بھی کر لیں تاکہ میری نئی آنے والی پوسٹس آپ تک آسانی سے پہنچ سکیں ۔ پوسٹ پڑھنے کے لیے وقت نکالنے کا شکریہ ۔
Saturday, October 2, 2021
How To Make Money By Making Nail Polish | How To Make Money By Making Nail Polish Urdu
How To Make Money By Making Nail Polish | How To Make Money By Making Nail Polish Urdu
How To Make Money By Making Nail Polish | How To Make Money By Making Nail Polish Urdu |
:دوستو! اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ
How To Make Money By Making Nail Polish | How To Make Money By Making Nail Polish Urdu
تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے۔ اس پوسٹ کا کوئی بھی جملہ یا لائن skip کیے بغیر آخر تک پڑھیں۔ امید ہے کہ آپ کو اپنے ذہن میں موجود سوال:
How To Make Money By Making Nail Polish | How To Make Money By Making Nail Polish Urdu
کے بارے میں مکمل جواب ، جانکاری اور معلومات حاصل ہو جائیں گی۔ چلیں اب وقت ضائع کیے بغیر پوسٹ کی جانب بڑھتے ہیں ۔
آج کل نیل پالش کا رواج بہت زیادہ ہوگیاہے اور یہ تقریباً
ہر گھر میں استعمال کیاجارہاہے ۔ اس میں اوّل سلولائیڈ عام طورپر نئی سلولائیڈ کی بجائے
پرانے سلولائیڈ کوکام میں لایاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ بے کار فلموں کو پانی سے دھولینے
سے اُسے بھی نیل پالش میں استعمال کیاجاسکتا ہے کیونکہ نیل پالش جلدی سے اڑ جانے والا
مرکب ہے۔ اس لیے اس کی بوتل کو کبھی کھلا نہیں چھوڑناچاہیے اور تیاری کے وقت اس کے
نزدیک آگ بالکل نہیں لانی چاہیے۔
فلم کے بیکار ٹکڑے کباڑیوں سے سستے داموں میں مل جاتے ہیں
، انھیںخریدلیں اور سوڈالائی نمبر10 ( ایک چھٹانک سوڈا کاسٹک12چھٹانک پانی میں حل شدہ
) میں ڈال کر رکھ دیں۔ ٹکڑے لائی میں ڈوبے رہیں۔ چھ گھنٹہ کے بعد نکال کر صاف پانی
سے دو تین باردھولیں۔وہ سفید رنگ کے ہو جائیں گے۔ ان کو قینچی سے باریک کتر کر کام
میں لائیں۔
نیل پالش Nail Polish بنانے کے فارمولے ونسخے
نیل پالشNail Polish بنانے کا فارمولاونسخہ نمبر ۱
اجزا:
بیکار فلم کے ٹکڑے مصفٰی2اونس، ایمل ایسی ٹیٹ ایک پونڈ،
ایسی ٹون ایک پونڈ،کارمائن ایک اونس
لپ سٹک بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے
لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/lipstick-how-to-make-money-from.html
بنانے کا طریقہ:
کسی کھلے منہ والی بوتل میں ایسی ٹون، ایمل ایسی ٹیٹ کو
ڈال دیں ۔ بعد میں فلم کے ٹکڑے باریک شدہ ڈال کر بوتل کا منہ مضبوطی سے بند کردیں۔
تین دن کے بعد سب اجزاء حل ہوجائیں گے ۔ اس کے بعد کارمائن یا گلابی رنگ عمدہ قسم کا
ملا کر خوب ہلائیں۔ آپ کی نیل پالش تیا رہے۔اس نیل پالش کو مضبوط کارک والی شیشیوں
میں بھر لیں۔کسی اچھے سے پریس سے خوب صورت پیکٹ یا ڈبیاں چھپوائیں اور ان شیشیوں کوان خوب صورت پیکٹوں یاڈبوں میں بند کرکے مارکیٹ میں
فروخت کے لیے پیش کریں۔
نیل پالشNail Polish بنانے کا فارمولاونسخہ نمبر ۲
اجزاء اور بنانے کا طریقہ:
ایک بڑی بوتل میں تین پونڈ سپرٹ میتھیلیٹڈ لے کر ( بوتل
منہ تک بھری ہوئی ہو) اس میں6اونس چپڑا لاکھ ڈال دیں اور تھوڑی سی سپرٹ نکال کر اس
میں2ڈرام سے4ڈرام تک حسب ضرورت سرخ رنگ حل کرکے ڈال دیں۔ اس کے بعد بوتل کو کارک لگا
کردھوپ میں رکھ دیں۔ جب تمام لاکھ حل ہو جائے تو ایک کپڑے سے چھان کر2ڈرام کی نیل پالش
کی شیشیوں میں پیک کرلیں۔ نہایت کم خرچ اور فائدہ مندہ خوشنما نیل پالش تیار ہے۔کسی
اچھے سے پریس سے خوب صورت پیکٹ یا ڈبیاں چھپوائیں اور ان شیشیوں کوان خوب صورت پیکٹوں
یاڈبوں میں بند کرکے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔
بال صفاکریم، پائوڈر، لوشن اور صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/hair-remover-how-to-earn-money-from.html
نیل پالشNail Polish بنانے کا فارمولاونسخہ نمبر ۳
اجزا:
پرانی فلم کے باریک ٹکڑے صاف شدہ10اونس، ایمل ایسی ٹیٹ سات
پونڈ، ایسی ٹون16پونڈ، برونز پائوڈر6اونس
بنانے کا طریقہ:
فلم کے ٹکڑے بوتل میں ڈال کر اس میں ایمل ایسی ٹیٹ اور ایسی
ٹون مکسچر ڈالیں۔ سب کو اچھی طرح ملا کر دو دن پڑا رہنے دیں۔ جب ٹکڑے حل ہوجائیں تو
اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے برونز پائوڈر ڈال دیں۔ یہ سنہری اور عمدہ پالش تیارہے۔اسے
2ڈرام کی نیل پالش کی شیشیوں میں پیک کرلیں۔ کسی اچھے سے پریس سے خوب صورت پیکٹ یا
ڈبیاں چھپوائیں اور ان شیشیوں کوان خوب صورت پیکٹوں یاڈبوں میں بند کرکے مارکیٹ میں
فروخت کے لیے پیش کریں۔
نیل پالشNail Polish بنانے کا فارمولاونسخہ نمبر ۴
اجزا:
فلم کے بیکار ٹکڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس اونس
ایمل ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو پونڈ
میتھیلٹڈ سپرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار پونڈ
رنگ گلابی۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
ایسی ٹون۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو پونڈ
بنانے کا طریقہ:
اس کی تیاری کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے فلم کے بیکارٹکڑے
سوڈا کاسٹک کی لائی میں سات گھنٹہ تک ڈبو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد ان کو نکال کر صاف
پانی سے اچھی طرح دھو لیں ۔ان کی رنگت سفید و شفاف ہو جائے گی ۔پھر ان ٹکڑوں کو انتہائی
باریک باریک کُتر لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو تھنر اور ایسی ٹون اور ایمل ایسی ٹیٹ کے آمیزے
میں ڈال کر اوپر مضبوطی سے ڈھکن دے دیں۔ تین دن کے بعد اس کو کسی کھلے منہ والے برتن
میں ڈال کر تھوڑی تھوڑی سپرٹ ڈال کر ملائیں ۔ساتھ ساتھ شیشے کے راڈسے ہلائیں۔پھر اس
میں پہلے سے بتائے گئے طریقے کے مطابق رنگ شامل کریں۔ اب نیل پالش تیار ہے ۔فوراً ہی
پہلے سے صاف شدہ شیشیوں میں بھر کر مضبوطی سے ڈھکن لگادیں۔
ٹوتھ پیسٹ بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-toothpaste-at-home-in.html
نیل پالشNail Polish بنانے کا فارمولاونسخہ نمبر ۵
اجزا:
میتھیلٹڈ سپرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/2 لیٹر
ایمل ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔120 گرام
چپڑا لاکھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
سنڈ رس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔50 گرام
بنانے کا طریقہ:
اس نیل پالش کی تیاری کا طریقہ یہ ہے کہ رنگ کے علاوہ باقی
تینوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد تھوڑی سی سپرٹ میں رنگ ملا کر مکس کر
کے اس مرکب میں شامل کر دیں۔ تقریباً چودہ گھنٹے تک اس مرکب کو کسی بڑی بوتل میں بند
کر کے ڈھکن لگا کر رکھ دیں۔ اس کے بعد اس کو فلٹر کریں اور حسب منشاء ڈیزائن والی مشینوںمیں
بھر کر مضبوطی سے ڈھکن بند کر دیں۔ اوپر خوبصورت لیبل لگا کر اچھی سی پیکنگ کریں اور
مارکیٹ میں فروخت کے لیے لے جائیں۔
ٹوتھ پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
نیل
پالشNail
Polish بنانے کا فارمولاونسخہ نمبر ۶
اجزا:
تھنر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2/2 گیلن
دانہ سیلوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔300 گرام
پرل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اونس
ایسی ٹون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔600 گرام
ایمائل ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔400 گرام
آئل ارنڈی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/4 اونس
بنانے کا طریقہ:
حسبِ سابق بتائے گئے طریقے کے مطابق نیل پالش تیار کریں
اور شیشیوں میں بھر کر خوبصورت لیبل لگالیں۔ کاروباری مقاصد کے لیے یہ ایک انتہائی
کامیاب فارمولا ہے۔ اس فارمولے کے مطابق تیار کی گئی نیل پالش مارکیٹ میں دھڑا دھڑ
بکتی ہے۔
بیوٹی لوشن تیار کرکے پیسے کیسے کمائیں؟اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-beauty-lotion.html
نیل پالشNail Polish بنانے کا فارمولاونسخہ نمبر ۷
اجزا:
نائیڈ سیلو لوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس حصے
بیو ٹائل ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔30 حصے
ٹرائی کرلیال فاسفییٹ۔۔۔۔۔۔۔سات حصے
ایتھائل ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔30 حصے
الکوحل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار حصے
ڈائی بیو ٹاتھیلٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بارہ حصے
اچھا سا کلر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔17
حصے
بنانے کا طریقہ:
اس کو تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایتھائل ایسی ٹیٹ میںنائیڈو
سیلو لوز خوب اچھی طرح ملا کر مکس کریں۔ ڈائی بیوٹائل تھیلٹ کو رنگ میں ملا کر اچھی
پیس کر رکھ لیں۔ اس کے بعد ایتھائل ایسی ٹیٹ والے آمیزہ میں بیوٹائل ایسی ٹیٹ ملائیں،
پھر اس میں رنگ اور ڈائی ایتھائل تھیلٹ وغیرہ ڈال کر ساتھ ہی تمام اجزاء شامل کر کے
خوب اچھی طرح ہلائیں ۔اس کے فوراً بعد ہی اس تیار شدہ نیل پالش کو شیشیوں میں بھر کر
مضبوطی سے ڈھکن لگائیں اور خوبصورت لیبل لگا کر شیشیاں گتے کے ڈبے میں پیک کر کے مارکیٹ
میں فروخت کے لیے پیش کریں۔
نیل پالشNail Polish بنانے کا فارمولاونسخہ نمبر ۸
اجزا:
چپڑا لاکھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک
اونس
سپرٹ کا ریڈ کلر۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
میتھلیٹڈ سپرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آٹھ اونس
رتن جوت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک
اونس
بنانے کا طریقہ:
اس نیل پالش کو تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے
سپرت میں ریڈ کلر ملائیں۔ اس مقصد کے لیے تھوڑی سی سپرٹ لر کر اس میں رنگ ملائیں اور
باقی سپرٹ میں شامل کرتے ہوئے ساتھ ہی چپڑا لاکھ ڈال دیں۔ جس بوتل میں بنائیں اس کا
ڈھکن مضبوطی سے بند کر کے چند دن تک دھوپ میں رکھیں۔ جب تمام اجزاء یکجان ہو جائیں
تو پھر شیشیوں میں بھر کر اچھے طریقے سے پیکنگ کر لیں۔
ویزلین بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-vaseline-urdu.html
نیل پالش ریموور Remover Nail Polish بنانے کے فارمولے ونسخے
نیل پالش ریموور بھی مارکیٹ میں بکنے والی چیز ہے۔ کاروباری
بنیادوں پر اسے تیار کر کے فروخت کریں اور ہزاروںلاکھوں روپے کمائیں۔
نیل پالش ریموور Remover Nail Polish بنانے کا فارمولا ونسخہ نمبر ۱
اجزا:
ایمائل ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔8 حصے
بیو ٹائل ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔8 حصے
بیو ٹائل سٹریٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔5 حصے
ایسی ٹون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اڑھائی حصے
کسٹر آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1/2 حصہ
سیلو سالو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساڑھے
تین حصے
بنانے کا طریقہ:
ان تمام اجزاء کو آپس میں خوب اچھی طرح مکس کر کے شیشیوں
میں بھر لیں۔ نیل پالش ریموور تیار ہے۔
فیس پائوڈراور دوسرے پائوڈر بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-face-powder-urdu.html
نیل پالش ریموور Remover Nail Polish بنانے کا فارمولا ونسخہ نمبر ۲
اجزا:
سیلو سالو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اڑھائی حصے
ڈائی بیو ٹائل تھیلٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک
حصہ
ایسی ٹون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین حصے
کسٹر آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا حصہ
بنانے کا طریقہ:
ان تمام اجزاء کو آپس میں خوب اچھی طرح مکس کر لیں اور
صاف شدہ شیشیوں میں بھر کر اوپر ڈھکن مضبوطی سے لگالیں ۔نیل پالش ریموور تیار ہے۔
نیل پالش ریموور Remover Nail Polish بنانے کا فارمولا ونسخہ نمبر ۳
اجزا:
میتھلیٹڈسپرٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساڑھے سات حصے
کاربی ٹول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پونے چار حصے
ایتھائل ایسی ٹیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس حصے
سیلو سالو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین حصے
بنانے کا طریقہ:
اوپر لکھی گئی چیزوں کو خوب اچھی طرح مکس کر کے باہم یکجان
کر لیں۔ نیل پالش ریموور تیار ہے۔
شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-earn-money-from-shaving-cream.html
نتیجہ /حرفِ آخر Conclusion:
مجھے قوی امید اور پختہ یقین ہے کہ آپ کو :
How To Make Money By Making Nail Polish | How To Make Money By Making Nail Polish Urdu
کے موضوع پر یہ پوسٹ پسند آئی ہو گی۔ اس حوالے سے اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے یا آپ مزید معلومات اور رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ پر کومنٹ کر کے پوچھیں ۔میں آپ کے پوچھے گئے سوال کا تسلی بخش جواب ضرور دوں گا ۔ برائے مہربانی اس پوسٹ کو لائیک اور شیئر ضرور کریں تاکہ میری حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بھلا ہو ۔ میری اس بلاگر سائٹ کو فالو بھی کر لیں تاکہ میری نئی آنے والی پوسٹس آپ تک آسانی سے پہنچ سکیں ۔ پوسٹ پڑھنے کے لیے وقت نکالنے کا شکریہ ۔
Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App
Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...
-
نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ...
-
Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...
-
Earning From Website | Money Earning Websites | Money Earning Sites Earning From Website | Money Earning Websites | Money Earning Sites Dear...