نہانے
والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
حصہ
دوم ۔۔۔صابن سازی کے پوشیدہ راز
|
نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ دوم |
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!
دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ
علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ
واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے
ہو یا نہیں پہچانتے۔
(سنن
ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528
پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا
سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود
کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ
پہنچائیں۔
1۔کھار اور چکنائی کو مناسب مقدار میں ملانے کے
بعد جو چیز بنتی ہے اس کو’’ صابن ‘‘کہتے ہیں۔ کھار سوڈا کاسٹک ، کاسٹک پوٹاش ، چونا،
سجی وغیرہ۔
2۔یہ دو قسم کا ہوتاہے۔کپڑے دھونے کا جس کو دیسی
صابن اور منہ ہاتھ دھونے کے کام میں جو مستعمل ہے، اس کو انگریزی میں ’’صابن ‘‘کہتے
ہیں۔
3۔ یہ دوطریقوں سے تیار کیاجاتا ہے:1۔ سرد طریقہ
بغیر بھٹی والا 2۔ گرم طریقہ بھٹی والا۔
4۔اگر سوڈا کاسٹک کو پانی میں حل کیا جائے تو
اس کو’’ لائی‘‘ کہتے ہیں۔ صابن میں لائی کی مقدار زیادہ ہو جائے تو صابن سخت اور خراب
تیار ہو تا ہے اور صابن کی سطح پر سفیدی نمودار ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ صابن کی شکل
بدنما ہو جاتی ہے۔ اس کے ذریعے کپڑے دھونے سے ہاتھوں پر زخم آ جاتے ہیں۔
5۔اگر سوڈا کاسٹک کی مقدار کم ہوجائے تو صابن
نرم تیارہونے کے ساتھ ساتھ بہت جلد قلیل عرصہ میں رنگ بدل لیتا ہے۔ اس کے علاوہ صابن
کی ٹکیہ میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے۔
6۔صابن کی تیاری میں مختلف قسم کے تیل، چربی،
کھار، سوپ اسٹون پوڈر، نمک، سوڈا سلی کیٹ، پانی ، زنک، خوشبو ، میدہ ( میدہ ملانا قانوناً
منع ہے) اس کے بجائے گرٹ پوڈر وغیرہ شامل کیے جاتے ہیں)،سوڈا کاربونیٹ( دھوبی سوڈا
یا واشنگ سوڈا) موم ، گلیسرین، بیروزہ ، چینی دانہ دار ریکٹی فائیڈسپرٹ وغیرہ عام طورپر
استعمال کیے جاتے ہیں۔
7۔سوڈا کاسٹک ڈلیوں والا اوردوسرا فلیک ( چھوٹے
چھوٹے چھلکے والا) جس کے درجے یہ ہیں۔ ڈلیوں والاسوڈا کاسٹک 70یا72ڈگری، پرت دار‘90یا98
ڈگری، سوڈا کاسٹک کی لائی صابن کی جان ہے۔ اس کے بغیر صابن آسانی کے ساتھ تیار نہیں
ہوسکتا۔سجی اور چونے کی لائی( نیزی) سے بھی بنایاجاتا ہے۔ مگر بے سود ،خود دیسی طریقہ
سے بھی سوڈا کاسٹک تیار کیاجاسکتا ہے۔ تیار شدہ کاسٹک کی لائی سے بہترین قسم کے صابن
تیار کیے جاسکتے ہیں۔
8۔اگر سوڈا لائی جسم پر لگے تو جلن شروع ہوجا
تی ہے۔ ایسی جگہ تیل لگا دیں فوراً آرام آجائے گا۔ صابن تیار کرتے وقت آنکھوں کو
بچانے کے لیے عینک کااستعمال ضروری ہے تاکہ غلطی سے چھینٹے آنکھ میں نہ پڑجائیں۔صاف
پانی سے دھوکر تیل لگانے پر کاسٹک سے متاثرہ جلد کی جلن فوراً دور ہو جائے گی۔
9۔گھٹیا صابن میں ملاوٹ کی جاتی ہے۔ میدہ یا گرٹ
پوڈر کی مقدار زیادہ ہوتو صابن بدشکل ہونے کے ساتھ ساتھ میل کاٹنے کی خاصیت کو کم کرتاہے۔
پانی جذب کرنے کی خاصیت تو رہتی ہے مگر جھاگ بہت کم پیدا کرتا ہے۔ انگریزی صابن میں
ہرگز استعمال نہ کیاجائے۔ دیسی صابن میں اس کے زیادہ استعمال کے ساتھ پانی اورسوڈا
کاسٹک کی مقدار زیادہ کرنی لازمی ہے۔ زیادہ سے زیادہ تیلوں کے وزن کا25 فیصدی حصہ شامل
کیاجاسکتا ہے۔ بہت گھٹیا صابن میں تیل کے وزن کے برابر استعمال کرتے ہیں۔ تیلوں میں
پہلے ملا کر یک جان کرنے کے بعد لائی ملائی جاتی ہے۔یہ سرد طریقہ میں مفید ہے۔
10۔دودھ پتھری( سوپ اسٹون پوڈر)کے ملانے سے صابن
سخت اور وزنی تیارہوتاہے۔ میل کم کا ٹتا ہے۔ تیلوں میں 5فی صد تک ملایا جاسکتا ہے۔
اگر اس مقدار میں ملایاجائے تو صابن ملائم اور خوبصورت تیارہوتاہے۔ زیادر مقدار تیلوں
کے وزن کے برابر یا زیادہ ملانے سے صابن برائے نام صابن رہتاہے یعنی بالکل ناکارہ۔
Snack Video ایپ سے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے
کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-earn-money-from-snack-video-app.html
11۔نمک کو گرم پانی میں حل کرکے صابن میں ملانا
مناسب ہے۔ پانی جذب کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔ کپڑے کی میل کاٹنے میں مدد دیتا ہے۔ اس
کے ملے ہوئے صابن سے موسم برسات میں پانی نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ زیادہ مقدار صابن کو
خراب کرتی ہے اور سفیدی کی صورت میں باہر آ جاتا ہے۔ قریب اپنے برابر کے وزن کے پانی
کو صابن میں جماتا ہے جس کی وجہ سے مال سستا تیارہوتاہے۔ زیادہ سے زیادہ تیلوں کے وزن
سے 5فی صد تک استعمال کیاجاسکتاہے۔ زیادہ ملانا فضول ہے۔ زیادہ ملے ہوئے صابن میں میل
کاٹنے کی خاصیت کم ہوتی ہے۔ اس کو عموماً برابر کے وزن کے گرم پانی میں حل کرنے کے
بعد لائی میں ملا کر صابن تیار کرنادرست ہے۔ ہمیشہ لائی ٹھنڈی استعمال کرنا لازمی ہے۔
12۔دھوبی سوڈا کی خاصیت بھی وہی ہے جو نمک کی
ہے۔ یہ بھی صابن کے اوپر پھوٹ جاتاہے۔
13۔سوڈا سلی کیٹ شہد کی طرح گاڑھا، شیشہ کی طرح
سفید ہوتاہے۔ اپنے اندر پانی جذب کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔اسے شامل کرنے سے پیشتر اس کو دو یا تین سیر گرم پانی
میں حل کرنے کے بعد صابن میں ڈالنا مناسب ہے۔ یہ بھی اپنے برابر کا پانی جذب کرتا ہے۔
میل کاٹنے میں مدد دیتا ہے۔ بڑھیا صابن میں زیادہ سے زیادہ تیلوں کا دس فی صد حصہ شامل
کرسکتے ہیں۔ زیادہ مقدار میں شامل کرنے پر صابن نرم تیارہوتاہے اور سفیدی باہر آنے
کے علاوہ بہت جلد خشک ہو جاتا ہے ۔ صابن کو وزن داراور ٹیڑھا کرتا ہے جس سے صابن بدنماہوجاتا
ہے۔ عام چالو صابن میں اس کی مقدار فی من 20سیر ہوتی ہے۔ گھٹیا میں تیل سے دوگنی اور
تین حصہ زیادہ۔۔۔ یہ زیادہ تر گرم طریقے سے تیار کیاجاتاہے۔
14۔پانی ہمیشہ پاک و صاف استعمال کرنا ضروری ہے
۔ پانی گدلا ہونے پر صابن ناقص تیارہوگا۔
15۔موم کا استعمال5 فی صد ی تک کیا جائے تو صابن
میں چمک پیدا ہونے کے علاوہ گھستا کم ہے۔ موم بتی تیار کرنے کا موم بہتر ہے۔
16۔بیروزہ خشک تیلوں کے 10فی صدی تک استعمال میں
لایاجانا مناسب ہے۔یہ میل کاٹتا اور صابن کو چمکدار بناتا ہے۔ اسے برابر کے تیل میں
پگھلانے کے بعد شامل کیاجانا مناسب ہے۔
17۔چربی سے بنا ہوا صابن چمکدار ہونے کے ساتھ
جھاگ بھی عمدہ دیتا ہے اور کم گھستا ہے۔ یہ میل کاٹتا ہے۔اس طرح کا صابن سخت معلوم
ہوتاہے۔ تیلوں میں ملا کر صابن بنانااچھا ہے ۔ انگریزی صابن تیارکرنے میں زیادہ استعمال
ہوتا ہے۔
18۔نباتاتی تیل جوصابن سازی میں عام طورپراستعمال
کیے جاتے ہیں:تیل مہوا، تیل ناریل، تیل مونگ پھلی، تیل تل، تیل السی، تیل ارنڈی، تیل
سرسوں، تیل توریہ، تیل بنولہ وغیرہ ہیں۔ سب سے عمدہ تیل ناریل کا تیل ہے۔ اس کے بعد
تیل مہوا ہے جواپنے اندر پانی کی مقدار کو تین سے چار گنا جذب کرنے کی خاصیت رکھتا
ہے۔ تیل مہواسے صابن سخت اور سفیدی مائل تیار ہوتاہے۔ میل کاٹتا ہے، جھاگ کم دیتا ہے۔
اگراس کے ساتھ تیل کا ½ حصہ ناریل کا تیل ملایاجائے تو جھاگ عمدہ دیتا ہے۔
لائیکی Likeeایپ میں زیادہ لائکس کیسے حاصل کریں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے
لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-do-i-get-more-likes-in-likee-app.html
انگریزی صابن
زیادہ ترتیل ناریل سے تیار ہوتے ہیں۔ پانی تقریباً چارگنا جذب کرتا ہے۔ جھاگ بہترین
دیتا ہے مگر میل کاٹنے میںسرف کے برابر ہے۔ دیگر تیلوں کے ساتھ ملا کر بنایا ہوا صابن
جھاگ دار عمدہ ہوتاہے۔
ہر ایک مفرد تیل سے مختلف قسم کے صابن تیارہوتے ہیں۔ مثلاً
کسی تیل کے صابن میں جھاگ زیادہ ہوتی ہے کسی میں کم۔ کوئی پانی میں کم گھستا ہے کوئی
زیادہ۔ اس لیے ایک تیل سے صابن تیار کرنے کے
بجائے مختلف قسم کے تیلوں کے مجموعے سے صابن تیار کرنا بہتر ہے جس میں تمام قسم کی
خاصیتیں موجود ہوں۔ مٹی کے تیل کے علاوہ تمام تیلوں سے صابن تیار کیاجاسکتا ہے۔
19۔تیل ناریل سے تیار شدہ صابن جھاگ دار تو بنتا
ہے مگر جلد گھستا ہے۔ برخلاف اس کے تیل مہوا سے تیار کردہ صابن کم گھستا ہے اور میل
خوب کاٹتا ہے۔ جھاگ کم دیتا ہے اور پانی بھی بہ نسبت تیل ناریل کے کم جذب کرتا ہے۔
اسی طرح تیل بنولہ ،کڑواتیل وغیرہ ہیں۔
تیل ناریل کے لیے
اگر تیل12سیر( کلو) ہوتو کاسٹک سوڈا دوسیر(کلو )درکار ہے۔ تیل بنولہ ،مہوا وغیرہ کے لیے 12سیر تیل کے بجائے14 سیر تیل اور
دو سیر کا سٹک سوڈا ہوگا۔ چربی15 سیر کے لیے 2سیر کاسٹک سوڈا کی ضرورت ہوگی۔
20۔اگر کسی فارمولے میں سوپ اسٹون اور سلی کیٹ
دونوں ہوں تو یہ قوام جلد گاڑھا ہوتا ہے۔ بغیر سوپ اسٹون والا کچھ دیر تیل اور لائی
وغیرہ کو پکانے کے بعد گاڑھا ہوتاہے۔ سلی کیٹ ہمیشہ صابن کا قوام گاڑھا ہونے پر شامل
کیاجاتا ہے۔ زیادہ سخت قوام اگر ہوتو حل نہیں ہوسکتا۔ سلی کیٹ ملانے کے چند منٹ بعد
آگ بند کر دینا لازمی ہے اور خوب گھوٹ کریک جان کرکے فریم میں بھردیں۔ اگرسوپ اسٹون
شامل نہ ہوتو سلی کیٹ ملانے پر قوام پتلا ہوجاتاہے۔ تھوڑ ی دیر آگ پر پکا کر گاڑھا
کرکے فریم میں بھرنا ضروری ہے۔
اگر تیل کی مقدار سے زیادہ سلی کیٹ شامل کرناہوتوپہلے سلی
کیٹ اور لائی کو آگ پر تھوڑا پکا لیا جائے۔ بعد میںتیل بیروزہ وغیرہ اُبال آنے کے
بعد شامل کرناہوگا اور خوب گھوٹ کریک جان کر کے یعنی ( صابن تیار ہونے کے بعد آگ بند
کرکے تیل جو اوپر نتھرآئے خوب یک جان کرلیں اور فریم میں بھردیں) ۔ اگر اس میں سلی
کیٹ کے وزن کا5 فی صدی سوپ اسٹون ملادیں تو بہتر ہے۔
21۔تیل سے دگنی مقدار سلی کیٹ کی شامل کرناہوتو
لائی نمبر36تیل سے آدھی رہے۔ اگر دگنی مقدار سے زیادہ شامل کرناچاہیں تو جو سلی کیٹ
زیادہ شامل ہوتاہے، اس کے تناسب سے فی سیر ایک چھٹانک لائی مذکور شامل کرنا ضروری ہے۔
22۔تیار کردہ صابن کی ٹکیہ کو سوپ اسٹون پوڈر
میں ڈال کر باہر نکال لینے کے بعد فالتو پوڈر جھاڑ دینے سے صابن کی ٹکیہ چمک دار اور
ملائم دکھائی دیتی ہے۔
23۔صابن میں شامل کرنے کے لیے سوپ کلر اور سوپ
پر فیوم علیحدہ ہوتی ہے۔ عام رنگ کام نہیں دیتا۔
لائئکی Likeeایپ پر فالورز کیسے بڑھائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے
گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/how-to-increase-followers-on-likee-urdu.html
24۔چربی کی جگہ پام آئیل بھی استعمال کیاجاسکتا
ہے۔اس صورت میں سوڈا لائی کی کچھ مقدار زیادہ استعمال کرنا ضروری ہے۔ فرض کیجیے۔ چربی
،تیل ناریل، بیروزہ‘ تیل ارنڈ یعنی صرف تیل6 سیر ہے تو اس میں سوڈالائی کا آدھا حصہ
ہوگا۔ یعنی لائی نمبر36 دس سیر چربی کے بجائے پام آئیل ہوتو آدھا سیر زیادہ لائی
ملانا ضروری ہے۔
25۔صابن بنانے میں صرف ٹن یا لوہے کے برتن استعمال
کریں۔ دیگر کسی قسم کی دھات کے برتن استعمال کرنامناسب نہیں ۔ (جاری
ہے)
درد مندانہ اپیل
پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے
روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی
اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram,
Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و
پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے
اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا
چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔