Friday, August 6, 2021

آن لائن کپڑے اورڈیزائن بیچ کرپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money selling garments online? Urdu

آن لائن کپڑے اورڈیزائن بیچ کرپیسے کیسے کمائیں؟

آن لائن کپڑے اورڈیزائن بیچ کرپیسے کیسے کمائیں؟
آن لائن کپڑے اورڈیزائن بیچ کرپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ شاپنگ جو بذریعہ ڈاک ہوتی تھی اب پرچون فروشی کی شکل اختیار کرچکی ہے جہاں سے لوگ اپنی ضروریا ت زندگی کی خرید وفروخت کرتے ہیں۔ یقینا جدید ترین ٹیکنالوجی نے ہمارے گھروں تک تازہ ترین معلومات پہنچائی ہیں اور ایسا سازو سامان تیار کیا ہے جس کی مدد سے اب ہم اپنے گھر کی چار دیواری میں بیٹھ کر ٹیلی ویژن کی سکرین پر مختلف اشیا وخدمات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرکے ٹیلی فون کی مدد سے گھر بیٹھے بٹھائے اشیاء خرید سکتے ہیں۔ ٹیلی ویژن کے علاوہ آپ اپنے گھروں میں آنے والے اخبارات اور میگزین کی مدد سے بھی جدید ترین اشیا کی معلومات کے بارے میں آگاہ ہوسکتے ہیں۔اینڈرائیڈموبائل فون نے تو اس میدان میں تمام چیزوں کو مات دے دی ہے۔

ڈیزائننگ اور کپڑوں کی فروخت بذریعہ ڈاک ادھار بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں کوئی بھی چیز پوسٹ کرتے ہوئے زیادہ جگہ کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی سامان اتنا وزنی ہوتاہے کہ سفر کے دوران خراب ہو جانے یا نقصان ہو جانے کااندیشہ ہو۔ بالخصوص پوسٹ کے ذریعے اشیا پارسل کی جاتی ہیں۔اس قسم کاکاروبار آ پ کیسے کرسکتے ہیں؟اس کاروبار کے لیے آپ کے اندر ڈیزائن کی قابلیت اور ہنر ہونا بہت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی اخبارات و رسالے وغیرہ بہترین مدد کرسکتے ہیں۔

چنگ چی چلاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-money-from-chingchi-urdu.html

لندن کے بازار میل آرڈرکے بڑھتے ہوئے چھوٹے سے کاروبار کی ایک بہترین تصویر پیش کرتے ہیں۔ جب انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے تو وہ پھر آہستہ آہستہ کامیابی کی منزل کی طرف بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ لندن کے ایک بازار میں دو عورتیں ہاتھ سے پینٹ کیے گئے ریشمی بلاؤ ز فروخت کرتی  تھیں، ان میں سے ایک ڈیزائن کرتی تھی اور نمونہ کاٹ کر علیحدہ کرتی  تھی  جب کہ  دوسر ی میٹریل کو پینٹ کرتی  تھی اور پھر مکمل بلاؤ ز تیار کر کے بازار میں فروخت کرتی  تھی۔

اشیاء کی فروختگی بذریعہ میل آرڈر کیش پے کی جاتی ہے لیکن چھوٹے کاروبار کی صورت میں بذریعہ پارٹی پلان ایجنٹ کریڈٹ کی بنیاد پر بھی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔ گاہکوں کے متعلق اور اپنی مصنوعات کے متعلق فیکٹریوں کے مالکان و انتظامی امور سے وابستہ افراد باقاعدہ حساب کتاب رکھتے ہیں۔ گاہک کا نام پتہ، کپڑے کارنگ، سائز ، تعداد، کوالٹی اور تاریخ وغیرہ کے متعلق مکمل معلومات اپنے ریکارڈ میں باقاعدہ رکھی جاتی ہیں۔ دوسری کتاب اپنے حساب کتاب کے لیے رکھی جاتی ہے کہ اشیاء کی تیاری پر کتنے اخراجات آئے اور لاگت کے بعد وصولی کتنی ہوئی اور پھر منافع کتنے فیصد ہوا وغیرہ وغیرہ۔

کسی بھی کاروبار کے لیے کچھ قواعد و ضوابط اور اصول بہت ہی ضروری ہیں ۔ آپ کو اپنے کلائنٹ کو اپنی مصنوعات کے متعلق مختصر لیکن حقیقی طورپر اور سچی باتیں بتانی چاہئیں۔ آپ کو مصنوعات کے معیار، قیمت اور چیزوں کی نوعیت کے متعلق صاف اور سچ سچ بتانا چاہیے پھرآپ کو اپنی دکان یا اپنی مستقل رہائش کا درست پتہ اور ٹیلی فون وغیرہ کے متعلق بھی صحیح معلومات فراہم کرنی چاہئیں کیونکہ ایک بار کا اعتماد آپ کی کامیابی کا راز بن جاتا ہے۔

کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کر پیسےکیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-clothes-and.html

 آپ کو اپنی اشیاء و دیگرمصنوعات کے متعلق ایک فہرست تیار کرنی چاہیے اور مصنوعات کے سامنے اشیاء کی قیمتیں بھی درج کرنی چاہئیں تاکہ گاہک کو انتخاب کرتے وقت اپنی استعداد کے مطابق چیزیں خرید تے وقت مشکل پیش نہ آسکے۔ ایسی فہرستیں چھپوا کربالکل مفت اپنے گاہکوں میں تقسیم کرنی چاہئیں۔ یہ فارمولا آپ کو اپنے کاروبار کو مزید مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

آپ کو اپنی ہی ڈیزائن کردہ مصنوعات کے متعلق باقاعدہ ایک رسالہ چھپوا کراسے بھی پبلک میں مفت تقسیم کرناچاہیے تاکہ لوگوں کو آپ کی مصنوعات کے بارے میں علم ہوسکے کہ آپ کون کون سی اشیا تیار کرتے ہیں اور کون سی قیمت پر فروخت کرتے ہیں؟

جہاں تک ان دو لندن والی خواتین کا تعلق تھاوہ اپنے ریشمی بلاؤز کے نمونے لے کرمختلف کمپنیوں، رسالوں اور میگزین ،اخبارات کے دفاتر جاتیں اور اپنے تیار کردہ مصنوعات کے نمونے وہ انہیں دیتیں اور پھر اشیاء فروخت کرنے کے لیے متعلقہ شعبوںمیں جاکر دستک دیتیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔ دوسروں کے دفتر وں میں دستک دینے والیوں کے گھروں میں مختلف گاہکوں نے دستک دے کر ان کے تیارکردہ مال کے آرڈردینے شروع کردیئے ۔اس طرح ان دونوں نے چند ہی مہینوں میں کئی ملین ڈالر کما لیے۔

کاروبار کی دنیا میں اپنے کاروبار کو عروج اور ترقی دینے کے لیے فیشن کا سہارا لیاجاسکتا ہے بلکہ آج کل تو فیشن کی دنیا بن چکی ہے۔ جن مصنوعات اور اشیاء کا فیشن نہیں ہوتاان کی حیثیت گندم میں آئی ہوئی اس مٹی کی سی ہے جسے کوئی بھی نہیں پوچھتا بلکہ کسان اسے پاؤں تلے روند ڈالتے ہیں۔آج کی دنیا فیشن کی دنیا بن چکی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ تمام ترقی یافتہ ممالک اورترقی پذیر ممالک کے کاروباری افراد وقتاً فوقتاً اپنی چیزوں کے بارے میں لوگوں کو متعارف کروانے کے لیے فیشن شو وغیرہ منعقد کرواتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر ٹیلی ویژن ، ریڈیو ، اخبارات پراور بڑی بڑی ویب سائٹس پراشتہارات دے کر اپنی مصنوعات کی ڈیمانڈ اور قدر بڑھاتے رہتے ہیں۔

مارکیٹ ریسرچ کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-market.html

جہاں تک کپڑوں کے فیشن اور ڈیزائننگ کا تعلق ہے تو اس کا رواج بھی بہت عام ہے۔ ڈریس ڈیزائنرآئے دن ملبوسات کے نئے نئے ڈیزائن اور فیشن متعارف کرواتے رہتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے کاروبار کوتقویت ملتی ہے بلکہ معاشی طورپر بھی وہ افراد مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جاتے ہیں۔اگر آپ کے اندر ڈیزائنر اورفیشن ڈیزائننگ کی خوبیاں موجود ہیں ، تو آپ بھی ماہانہ لاکھوں کما سکتے ہیں۔ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.daraz.pk/sell-clothes-on-daraz/

https://www.savethestudent.org/make-money/best-places-to-sell-your-clothes-online.html

https://www.teenvogue.com/story/sell-clothes-online

http://pakbiz.com/Ladies-Garments_SID409.html

https://www.chinabrands.com/dropshipping/article-top-6-best-wholesale-clothing-websites-114.html

https://www.textileinfomedia.com/business/pakistan/ethnic-wear

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Thursday, August 5, 2021

مترجم اور انٹرپریٹربن کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a translator? Urdu

مترجم اور انٹرپریٹربن کر پیسے کیسے کمائیں؟

مترجم اور انٹرپریٹربن کر پیسے کیسے کمائیں؟
مترجم اور انٹرپریٹربن کر پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

آپ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اگر آپ یہ خیال کرتے ہیں کہ آپ کسی پرانی زبان کو پالش کرکے چمکا کر اس سے اپنے لیے کچھ آمدنی کما لیں گے تو یہ بات آپ اس وقت تک بھول جائیں جب تک آپ کوئی اجنبی زبان مثلاً عربی یا جاپانی زبان پڑھ نہیں لیتے۔

آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اگر آپ کسی ایسی زبان پر عبور رکھتے ہیں جو کسی دوسرے علم کے ساتھ منسلک ہے یا آپ اس میں مہارت رکھتے ہیں خاص طورپر سائنٹفک ٹیکنالوجی، میڈیکل یا لیگل شعبوں میں تو آپ سے اکثر ترجمہ کروانے والے افرادبھی رابطہ کریں گے۔جس سے آپ کو اچھا صلہ، معاوضہ اور حوصلہ مل سکتا ہے۔ تاہم عام کمرشل ورک کرنے والے اور جہاں آرٹس کے کاروباری خطوط ہوتے ہیں ایسے شعبوں کے پاس ان کا ذاتی سٹاف ہوتاہے جو ان کاکام کرتاہے۔

مارکیٹ سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-market-stall-urdu.html

ٹرانس میشن بیورو کسی ییلو صفحات پر اشتہار دیتے ہیں اور یہ لوگ اس وقت تک ان سے رابطہ نہیں کرتے ہیں جب تک ان کا تعلق مختلف فرموں یا غیر ملکی لوگوں کے ساتھ یایو کے بیسڈ(بنیادی) ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ نہ ہو۔ لیکن ہر کسی کے ساتھ ایک پر ابلم یہ ہے کہ جو لوگ انہیں معاوضہ ادا کرتے ہیں وہ اس معاوضہ کی نسبت بہت ہی کم ہوتاہے جو وہ براہ راست طے کرتے ہیں۔

مغربی  ممالک میں بیورو کے ذریعے آپ تقریباً25ڈالرایک ہزار الفاظ کا ترجمہ کرنے کا معاوضہ وصول کرسکتے ہیں۔ کسی بھی ٹیکنیکل مسودہ کو مغربی زبان سے انگلش زبان میں ٹرانسلیشن کرتے وقت آپ اچھی خاصی آمدنی کی توقع کرسکتے ہیں۔ غیر ملکی زبان کو انگلش میں ترجمہ کرتے وقت25فیصد تک نرخ بڑھائے جاسکتے ہیں لیکن عام طریقہ کاریہ ہے کہ آپ اپنی مادری زبان میں ترجمہ کرسکتے ہیں ۔ ایسا شخص جو کسی دوسری زبان پہ گرفت رکھتا ہے چاہے وہ اعلیٰ درجہ کی زبان صاف گوئی اور بڑی تیزی سے بولتا ہو اس شخص کی حوصلہ افزائی ضرور کرنی چاہیے چونکہ کسی دوسری زبان میں ٹرانسلیشن کرناخاصا دشوار کام ہے۔

ریٹ بڑھانے کی جو بنیاد ہے اس کا انحصار کرنٹ پریکٹس اور مارکیٹ کی فورسز پر ہوتاہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف لنگوئسٹیک باقاعدہ سروے کرکے ٹرانسلیشن کے متعلق سالانہ پورٹ شائع کرتاہے جو آپ کو اس بارے میں بڑی مفید معلومات فراہم کرسکتا ہے کہ آپ کو ٹرانسلیشن کے معقول نرخ فراہم کیے جارہے ہیں یا کہ نہیں۔

زیادہ سے زیادہ آمدنی کمانے کے تین راستے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کا علم کسی مخصوص زبان کے متعلق ہو۔ مثال کے طورپر اگر آپ عربی اور چینی زبان کے ماہر ہیں تو پھر آپ پچاس سے ستر فیصد تک عام ریٹ کی نسبت زیادہ کماسکتے ہیں اور آپ قدرے کم وسیع اور یورپین زبان وغیرہ سے بھی زیادہ سے زیادہ آمدنی کماسکتے ہیں ۔ اگر آپ اپنے کلائنٹ سے ڈائریکٹ رابطہ کرلیں تو پھر بھی آپ زیادہ سے زیادہ آمدنی کماسکتے ہیں۔ خاص طورپر اگر اس کا تعلق غیر ممالک سے ہو۔ برٹش ٹرانسلیٹر ز کے ریٹ یورپین معیار سے بہت کم ہیں۔ مثال کے طورپر انسٹی ٹیوٹ آف لنگو ئیسٹک نیدر لینڈمیں ڈچ زبان سے انگلش میں ٹرانسلیشن کرتے ہوئے60ڈالر فی ہزار الفاظ کے ادا کیے جاتے ہیں۔

گرافک ڈیزائنر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-graphic-designer.html

ٹرانسلیشن کے لیے آپ کوکمپیوٹریا لیپ ٹاپ کے علاوہ ایک اچھی سی ڈکشنری کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹر پریٹر کے لیے آپ کو ٹائپ بھی آنی چاہیے۔ اکثر بیورو کریسی والے آپ کاٹیسٹ لینے کے بعد یاتو آپ کو رکھ لیں گے یاپھر ریجیکٹ ( نامنظور) کردیں گے، لیکن انٹر پریٹر کے لیے آپ کو انسٹی ٹیوٹ آف لنگو ئیسٹک کا امتحان دینا پڑے گا۔ انٹر پریٹنگ میں عام طورپر مکمل طورپر یاآدھے دن کے لیے ایسے مضامین مثلاً تجارت کے معاملات کے سلسلے میں میلے اور نمائش منعقد کرانا، غیر ملکی سیاحوں کو فیکٹریوں کا دورہ کروانا یا اعلیٰ درجے کی کانفرنس یا کاروباری میٹنگ میں انٹر پریٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

وہ لوگ جو خواہش کرتے ہیں کہ فارغ اوقات میں پبلشرز کے لیے کتابیں ترجمہ کرکے کام کیا جاسکتا ہے ان افراد کے لیے یہ اچھی خبر نہ ہے۔ اگر زیادہ سے زیادہ پبلشرز آپ کی طرف متوجہ ہوں اور وہ آپ سے اپنا کام کرواناچاہتے ہیں تو پھر سمجھ لیں کہ اس میں ان کا کوئی کمال نہیں بلکہ آپ کا اپنا کمال ہے۔ آپ کی ٹرانسلیشن کرنے کی خوبی اورصلاحیت ہے جس نے پبلشرز کوآپ کی طرف کھینچا۔ آپ کو غیر ملکی پبلشرز حضرات سے بھی براہ راست رابطہ رکھنا چاہیے، بالخصوص ایسے پبلشرز جوکاپی رائٹس کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ کسی بھی پبلشر کے ساتھ کام کرنے سے پہلے آپ کو تحریری معاہدہ کرنا چاہیے ۔جب معاہدہ مکمل ہو جائے تو پھرآپ اپناکام شروع کردیں۔ اگر آپ پبلشرز کے کاروبار کے متعلق زیادہ سے زیادہ جانناچاہتے ہیں تو پھرآپ کو زیادہ سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔

بیکری آئٹمز سپلائی کر کے پیسےکیسےکمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-bakery-items-urdu.html

 گیلڈ آف ٹرانسلیٹر جن کا فیلڈ میں اپنا نام اور بہت بڑا مقام ہے اور خاص قسم کی کتابوں کی ٹرانسلیشن کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ’’ ٹرانسلیشن اور انٹر پریٹنگ ایک ایسی مہارت اور فن ہے جس سے وابستہ افراد زیادہ سے زیادہ آمدنی فل ٹائم میں یا پارٹ ٹائم میں کما سکتے ہیں۔‘‘

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.smartcat.com/blog/top-15-websites-to-get-freelance-translation-jobs/

https://blog.ititranslates.com/2020/02/25/top-freelance-websites-for-interpreters-translators-round-up/

https://www.careertoolbelt.com/best-websites-to-get-a-translator-job/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Wednesday, August 4, 2021

ممتحن ٹیچر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a paper checker? Urdu

 ممتحن ٹیچر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

ممتحن ٹیچر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟
 ممتحن ٹیچر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

امتحانی پرچے تیار کرنا ایسی سرگرمی ہے جس کے متعلق ایک تجربہ کار اسکول ٹیچر کہتے ہیں کہ’’یہ ایسی حقیقت ہے جو مجھے اکثر اضطراب میں مبتلا اور بے چین کردیتی ہے۔" تاہم یہ کام کسی موجودہ استاد یا سابق استاد جس کی عمر65 سال سے زیادہ ہو اورجس کے پڑھانے کا آخری تجربہ کم ازکم تین سال کا ہو،اس کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں کے لیے کافی رقم کمانے کا ایک اچھا راستہ تو ہوسکتا ہے لیکن آسامی نہیں۔ چونکہ امتحانی پیپر بنانا اتنا آسان کام نہیں ہوتا جتنا آسان تصور کیاجاتا ہے۔

 ممتحن کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ انگریزی مضمون کے متعلق ہوسکتی ہے چونکہ تمام طالب علم انگریزی مضمون اختیار کرتے ہیں۔ عام طورپر ممتحن کے متعلق یہ رائے بھی قائم کی جاتی ہے کہ وہ اپنے امتحانی پیپر چیک کرنے کا کم سے کم معاوضہ وصول کرے۔ کچھ مضامین ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے متعلق امتحان لینے کے لیے متعلقہ ممتحن ملناخاصا مشکل کام ہوتاہے۔ وہاں ممتحن کا امتحان لینے اور امتحانی پیپر چیک کرنے کا معاوضہ بھی زیادہ ہوتاہے۔ یعنی جہاں کسی شے کی طلب زیادہ ہوتی ہے اور رسد کم وہاں خود بخود اشیا کی قیمتیں زیادہ ہونے لگتی ہیں اور جہاں پر کسی شے کی طلب کم ہو اور رسد زیادہ وہاں اشیا کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔

کپڑوں کا سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-clothes-stall.html

سائنسی اور تکنیکی مضامین ایسے مضامین ہیں جہاں ایک استاد کے لیے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ہوتے ہیں۔ ان مضامنی میں ایک ٹیچر کا معاوضہ دیگر مضامین کی نسبت زیادہ ہے۔جب امتحانات لیے جاتے ہیں تو امتحانات لینے سے پہلے اساتذہ کو آگاہ کیاجاتا ہے اور باقاعدہ ایسے سکولوں اور اور کالجوں کو بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ کے اسکول میں امتحان لیاجارہاہے۔

ممتحن کو امتحانی پیپر شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں چیف ممتحن چیک کرتے ہیں اور امتحانات شروع ہونے سے پہلے ان کا ایک باقاعدہ اجلاس بلایاجاتا ہے ۔ جہاںممتحن ٹیچرز کو ان کی ذمہ داریوں اورامتحانات کے متعلق اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ممتحن ٹیچرزکو امتحانات لینے اور امتحانی طریقہ کے متعلق پوری طرح آگاہ بھی کیاجاتا ہے اور پھر ناخوشگوار حالات سے بچنے کے لیے باقاعدہ اختیارات بھی دیئے جاتے ہیں تاکہ غلط قسم کے حربوں اور ہتھکنڈوں سے ممتحن محفوظ رہیں اور طالب علم ان کے کنٹرول میں رہیں۔

سب سے پہلے امتحانی پیپر بورڈزمیں پہنچتے ہیں۔وہاں سے پھران اسکولوں میں جہاں اساتذہ کو امتحانی پیپروں کو چیک کرنے کی ذمہ داریاں لگائی ہوتی ہیں، پہنچائے جاتے ہیں۔ عام طورپر 200سے لے کر300 تک پیپر ایک ٹیچر کودیئے جاتے ہیں تاکہ آسانی کے ساتھ اور ہر وقت امتحانی پیپر چیک ہوسکیں اور وقت پر طالب علموں کے نتیجہ کا اعلان کیاجا سکے۔ آج کل تو متعلقہ امتحانی محکمہ نے اسے بہت آسان بنادیا ہے۔ متعلقہ مضامین کے متعلق اساتذہ کو بورڈ کمپلیکس میں بلالیا جاتا ہے اور پھر وہاں پر ایک طرف تو ممتحن کی چائے پانی کے ساتھ تواضع کی جاتی ہے، صاف ستھرا ماحول مہیا کیاجاتاہے اور پھر معاوضہ بھی معقول دیاجاتا ہے تاکہ ممتحن حضرات دلجمعی کے ساتھ اپنے کام کو سرانجام دے سکیں۔

انڈیکسر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-indexer-urdu.html

ایک طرف ممتحن حضرات پارٹ ٹائم میں معقول رقم کما لیتے ہیں دوسری طرف طالب علموں کا نتیجہ بروقت نکل آتا ہے جس سے طالب علموں کا قیمتی سال ضائع ہو نے سے بچ جاتا ہے ۔دوسرے نقطہ نظر سے امتحانات سے ایک استاد کو اپنا علم پرکھنے اور اپنے متعلقہ مضمون کے متعلق تازہ ترین معلومات رکھنے کا موقع ملتا ہے جس سے ممتحن کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہوجاتا ہے۔

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Tuesday, August 3, 2021

یونی ورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a universal aunti? Urdu

 یونی ورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

یونی ورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟
 یونی ورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

یونیورسل آنٹی کا شمار ان خوش قسمت کمپنیوں میں ہو چکا ہے جن کا نام زبان زد عام ہے۔ جیسے ہو وریا فریجی ڈیر جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ انسان کو کون سا کام کرناچاہیے۔ دراصل یونیورسل آنٹی کا جال لوگوں کی توقع سے بھی زیادہ پھیل چکا ہے۔

جب آپ گھر سے بہت دور ہوتے ہیں تو یہ آپ کے کرائے کے گھر کو آراستہ کریں گے۔ آپ کو مشورے دیں گے کہ آپ کے گھر کے باتھ روم کو کیسے سجانا ہے۔ اپنے گاہکوں کو ان ماہرین سے رابطہ کروائیں گے جو انہیں گھروں کو آراستہ رکھنے کے گر بتاتے ہیں۔ لوگوں کو پرانی چیزوں کی قدر و قیمت بتاتے ہیں اور ان کی سالگرہ کے متعلق یاد دلاتے ہیں۔ یہ ان کی خدمات تمام لوگوں کے لیے ہوتی ہیں اور وہ لوگوں کو پارٹ ٹائم کام کے سکوپ کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔ بالخصوص عورتوں کے لیے اگرچہ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کم ازکم ایک یونیورسل انکل بھی ہوناچاہیے۔

پارٹی پلان فروخت کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-selling-party-plan.html

 اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ آپ 36والی پول سٹریٹ لندن ایس ڈبلیو تھری (730-9834)کے دفتر خط لکھیں یا ٹیلی فون کریں۔ جس قسم کے بندے کی آپ کو ضرورت ہے اور اس کی عمر18 سال سے لے کر 75 سال تک غالباً وہ لندن کے علاقہ کا رہائشی ہو وہ آپ کو مل سکتا ہے۔اسے دوریفرنس سپلائی کیے جائیں گے اور اسے ایک فارم دیاجاتا ہے  اورکہاجاتا ہے کہ اس فارم پر اپنی بیک گراؤنڈ کے متعلق معلومات لکھے۔ وہ کہاں رہتی ہے اور کس جگہ اپنی زندگی میں کام کرچکی ہے اور اکثر وہ کیسے مل سکتی ہے اور کس قسم کا کام کرناچاہتی ہے، اسے کہاجاتا ہے کہ وہ انٹرویو کے لیے آئے، یونیورسل آنٹی بغیر دیکھے کبھی بھی نہیں رکھی جاتی ۔ اس سے ٹرائی کے طورپر ایک یادو بار کام بھی لیاجاتاہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ وہ کام کے لیے مناسب بھی ہے کہ نہیں جس کام کے لیے اسے رکھاجاتا ہے۔

یہ بھی دیکھا جاتا ہے آیا کہ آپ کے پاس کسی کام کے متعلق کوئی خاص تعلیم ہے یا نہیں ۔یونیورسل آنٹی آپ کو آپ کے گردونواح میں کام تلاش کرنے اور آپ کو کام ڈھونڈ کردینے میں بہترین معاون ثابت ہوتی ہیں۔ کام کی نوعیت کے اعتبار سے آپ اپنے کلائنٹ کو براہ راست بھی تنخواہ ادا کرسکتے ہیں اور بذریعہ یونیورسل آنٹی بھی۔ اسی طرح کام کے اوقات پر انحصار کرتے ہوئے آپ کو ہفتہ وار تنخواہ بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ رقم کے لین دین کے معاملہ میں پریشان ہیں تو پھر یونیورسل آنٹی آپ سے کہے گی کہ آپ خوشی سے اپنے کام کے متعلق ریٹ طے کر لیں۔ اگر آپ ان لوگوں سے رقم لینے کے بارے میں پریشان ہیں جن کے ساتھ آپ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ خدمت میں گزارا ہے تو پھر یونیورسل آنٹی آپ کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کرے گی۔ یونیورسل آنٹی کے لیے بہت سے کام کی انجام دہی میں آپ کو زیادہ تعلیم کی نسبت خود اعتمادی کے ساتھ مناسب اور خوشگوار انداز میں پیش آنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آن لائن کپڑے اور ڈیزائن بیچ کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/blog-post_6.html

 آج کل بہت سے ایگزیکٹو کام غیر ممالک مثلاً مڈل ایسٹ کے ترقی پذیر ممالک میں جہاں سکولوں میں بہت ہی کم سہولیات ہیں وہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے انگلینڈ میں چھوڑ جاتے ہیں۔ ان لوگوں کے بچوں کو سکول پہنچانااورباحفاظت سکول سے گھر لے آنا یہ بھی آنٹی کے کام کی ایک مثال ہے۔ ان کے کام کی عام طورپر یہ شرائط طے ہوتی ہیں کہ انہیں اوران کے بچوں کو انگلینڈ سے ان کے گھروں تک بذریعہ جہاز پہنچانابشرط کہ ان کے کوئی رشتہ دار نہ ہوں اور پھرانہیں ایئر پورٹ تک بھیجنا یا سارے کام یونیورسل آنٹی انجام دیتی ہے۔ یونیورسل آنٹی کاکام صرف بچوں کی حفاظت کے کام تک ہی محدود نہیں بلکہ اس میں ضعیف لوگ، معذور لوگ اور ایسے افراد جو بین الاقوامی سفر کے خطرات سے پریشان ہوتے ہیں، شامل ہیں۔یہ دوسروں کا ہاتھ تھام کرانھیں ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن تک لے جانے اور لانے میں بھی مد د گار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کی مدد بھی کرتے ہیں جو دیار غیر میں بطور سیاح جاتے ہیں۔ یہ تما م سیاحوں کو بازاروں  ریسٹورنٹوں، شوز اور شاپنگ کرنے تک اور پھر ان کو ان کے اپنے ملک میںپہنچانے تک رہنمائی کرتے ہیں۔

ان کی ایک شاخ سیاحوں کی رہنمائی کے لیے گائیڈ بھی مہیا کرتی ہے۔ ایسے سیاح جو سیاحت کی غرض سے اجنبی ممالک میں جاتے ہیں ان کی درخواست پر یونیورسل آنٹی ان کی ڈیمانڈ کے مطابق کوچ اور گائیڈ مہیا کرتی ہے۔

مترجم اور انٹرپریٹر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-translator-urdu.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

http://www.universalaunts.co.uk/

https://uk.indeed.com/cmp/Universal-Aunts/reviews?fcountry=GB&floc=London&fjobtitle=Caregiver

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Monday, August 2, 2021

رائٹر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a writer? Urdu

رائٹر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟

رائٹر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟
رائٹر بن کرپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

یہ زیادہ عرصہ کی بات نہیں ہے جب ایک مصنف کا غذ چھاپنے والی فرم میں ایک مرد اور اس کی سیکرٹری سے ملتا ہے۔ دونوں طلاق یافتہ ہیں اور ان میں سے کوئی بھی عالم شباب میں نہ ہے۔ ان دونوں کے پاس ایک چیز جو مشترک ہے وہ یہ ہے کہ ان کے پاس اتنی رقم نہ ہے کہ وہ اپنا سر چھپانے کے لیے ایک گھر خرید سکیں۔

پیشہ ورانہ صلاحیت کے لحاظ سے ان دونوں میں سے وہ عورت جو زیربحث ہے اس قدر اس کا مطالعہ ہے کہ اسے اس بات کا احساس ہے کہ وہ جو چاہے کام کرسکتی ہے۔ اس کاتعلق امرا طبقہ کے ساتھ ہے اور وہ اپنے علم کواعلیٰ طبقہ کے لیے استعمال کرتی ہے۔ وہ اپنی سالانہ چھٹیوں کو ناول لکھنے میں صرف کرتی ہے۔ اس کے ناول جرائم،سیکس کے عملی تقاضوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور آخر کار دیہات کے کونے میں کسی گھر  میںہونے والے قتل پر مشتمل ہوتے ہیں، اس نے کتاب کے مکمل بابوں کے متعلق جنرل جائزہ لکھ کر بھیجا اس طرح ادبی دنیا میں اس کا نام پیدا ہوا۔

مترجم اور انٹرپریٹر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-translator-urdu.html

امرا کا تشدد یا تھوڑا سا سیکس ان دونوں میں کون سا زیادہ طاقتور ہے؟ وہ کہتی ہے کہ اٹلانٹک کے چاروں طرف اس کی کتاب صرف چند دنوں کے اندر اندر بڑی تیزی کے ساتھ فروخت ہو گئی ۔وہ خاتون اور اس کا دوست اپنا گھرخرید کر شادی کرنے کے بعد ہمیشہ کے لیے خوشی سے زندگی بسر کرنے لگے۔ اس قسم کی کہانی سچی ہوتی ہے جولوگوں کو افسانہ لکھنے کی طرف کھینچتی ہے۔ لیکن یہ بات بڑی افسردگی سے کہی جاتی ہے کہ ہر کامیاب کہانی کے پیچھے بہت سی ناکام کہانیاں ہوتی ہیں۔

 ہر روز پبلشر ز ڈاک کے ذریعے کہانیوں کا مسودہ وصول کرتے ہیں۔ وہ مسودہ اس بات کی نمائندگی کرتا ہے کہ ایسا مواد مہینوں اورسالوں کی سخت محنت کے بعد تیار ہوا کیونکہ ان لوگوں کو وہ سہولتیں میسر نہیں ہیں جو باربرا کارٹ لینڈ کے لوگوں کو حاصل ہیں جو اس بات کے داعی ہیں کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ناول لکھ سکتے ہیں۔

اکثر رائٹرز اس نقطہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اگر دو ہزار الفاظ ایک دن میں لکھے جائیں تو یہ لکھاری کے لیے بڑی اچھی پیداوار ہے۔ صرف بہت ہی کم لکھاریوں کا مسودہ قبول کیاجاتاہے اور چھاپا جاتا ہے۔ ایک معقول اور تجربہ کار مصنف مواد کے کچھ صفحات پڑھنے کے بعد بتا سکتا ہے کہ آیا کہ ایسا مسودہ پڑھنے کے قابل ہے یا کہ نہیں۔ اگر اس مواد میں کشش نہ ہوتو پھر وہ شعلوں کی لپیٹ میں بھی آسکتا ہے۔

آخر کار ہماری خاتون مصنف کا میاب کیوں ہو جاتی ہے اور ہمارے اکثر لوگ ناکام کیوں ہو جاتے ہیں؟ کچھ حد تک یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ وہ عورت جو کامیاب ہوتی ہے وہ اس قسم کی کتاب لکھتی ہے جس طرح اس کا  پبلشراس سے لکھواناچاہتاہے۔ ایک بار جب اسے کام مل جاتا ہے تو پھروہ پبلشرز کے ساتھ اپنی ساکھ بنانے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور پھر اسے بذریعہ ڈاک کام پہنچنا شروع ہو جاتا ہے۔

دراصل ایک خاتون رائٹر اس بات کو اچھی طرح جانتی ہے کہ بازار میں کس قسم کے مواد کی ضرورت ہے اور کون سی کتابیں چھاپی جائیں اورکون سی کتابوں کی بازار میں قدر ہے اور کون سی کتابیں پبلشرز کو چھاپنی چاہیے جوآسانی سے باازار میں بک سکیں۔ اگر آپ کتابیں لکھ کر یا کوئی ادبی تحریر لکھ کر آمدنی کماناچاہتے ہیں تو پھرآپ کو مکمل طورپر بازار کا مطالعہ کرنا پڑے گا کہ مارکیٹ میں کسی قسم کی کتاب کی اشد ضرورت ہے۔ اکثر دکانوں میں الماریوں میں سجی ہوئی کتابوں کے خوبصورت اوراق کا آپ جائز ہ لیتے ہیں، مشہور ناول اور افسانے جو جرائم،جاسوسی، محبت اور جنگ وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں کسی درجہ بندی کے حساب سے پڑے ہوتے ہیں۔ ان کا مطالعہ کرنے اورجائزہ لینے کے بعد ہی نئی کتاب کی تیاری کا فیصلہ کریں۔ یہ کتابیں بازار میں آنے والی کتابوں کا عکس پیش کرتی ہیں۔ایسی کتابیںدرجہ بندی کے حساب سے فروخت کی جاتی ہیں۔ درجہ بندی مصنفین کے ناموں کے حساب سے ہوتی ہے۔جتنا بڑا مصنف ہوگا اتنی ہی اس کی کتابوں کی درجہ بندی ہوگی، کیٹیگریز کی شہرت آتی اور جاتی رہتی ہے۔

ممتحن ٹیچر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-paper-checker-urdu.html

جہاں تک کمرشل ناول لکھنے کا معاملہ ہے وہ اس عمل سے مشابہت رکھتے ہیں جس طرح آج کل نان فکشن ناول لکھے جاتے ہیں۔ اس بات کا انحصار پبلشرز پر ہوتاہے کہ وہ کس قسم کا آئیڈیا فراہم کرتا ہے اور کس قسم کی کتابیں چھاپتا ہے۔ اگلی سطح پر مصنف اور پبلشر کو مل کر یہ سوچنا ہوتاہے کہ وہ کس قسم کی کی کتاب چھاپ رہے ہیں ۔آیا کہ اس کتاب کی بازار میں کوئی قدروقیمت اور طلب بھی ہے۔ مثال کے طورپر اگرآپ کسی پبلشر کو اس بات پر قائل کرتے ہیں کہ سائیکل کی مرمت پر بازار میں کتابیں آنی چاہئیں۔ اب یہ کام پبلشرز کا ہے وہ بازار کا چکر لگا کر جائزہ لے کہ بازار میں سائیکل مرمت کے موضوع پر کتنی کتابیں آچکی ہیں۔ آیا کہ جوپہلے بازار میں سائیکل مرمت کے متعلق کتاب آئی ہے، کیسی ہے اور اب جو وہ کتاب چھاپنے جارہا ہے، وہ ٹیکنیکل ہے یا عام آدمی کے لیے ہے، کیا اس کی بازار میں ضرورت ہے؟

اگرآپ ایک مستحکم مصنف نہیں ہیں تو پبلشر آپ کی کتاب چھاپنے سے پہلے آ پ کے مواد کو ضرور چیک کرے گا۔ آپ سے معاہدہ کرنے سے پہلے نمونہ کے طورپر آپ کے مواد کی کچھ چیزیں ضرور چیک کرے گا ۔ آپ کا معاہدہ یک مشت ادائیگی یا رائلٹی کی بنیاد پر ملے گا۔اگر تو آپ کا معاہد ہ رائلٹی پر ہے تو  کچھ کتابیں بکنے کے بعد  پبلشر آپ کی رائلٹی بڑھاسکتا ہے۔

جہاں تک چھوٹی کہانیوں کا تعلق ہے ایسی کہانیوں کی بالخصوص خواتین کے رسالوں میں کافی حد تک ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ نئے مصنف کے لیے اسی میدان میں بازی جیتنا بہت ہی مشکل کام ہے۔ ایجنٹ حضرات عام طورپر چھوٹی کہانیاں چھپوانے میں خاصی دلچسپی نہیں لیتے۔ سوائے ان لوگوں کے جو آپ مصنف ہوتے ہیں کیونکہ چھوٹی کہانیوں سے زیادہ آمدن کمانے کی امید نہیں ہوتی۔

یونیورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-universal-aunti.html

عام طورپر میگزین نئے ٹیلنٹ کا کھوج لگانے  میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کیونکہ کوئی چیز بار بار لکھنے سے ہی نکھار پیدا ہوتاہے اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ وہ دن بھی آ جاتا ہے جب پبلشرز نئے آنے والے نوجوان مصنفین سے کہتے ہیں کہ’’ آپ اپنی کہانی میں کچھ تبدیلیاں کرکے لے آئیں اورہم اسے چھاپ دیں گے۔‘‘ اس طرح پبلشر نئے آنے والے رائٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔یا د رکھیں ایک اچھا مصنف بننے کے لیے آپ کو بہت زیادہ مطالعہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔چونکہ پبلشر صرف وہی کتابیں چھاپتے ہیں جن کے بکنے کی مارکیٹ میں امید ہوتی ہے اور وہ ایسی کتاب کبھی بھی نہیں چھاپیں گے جس سے انہیں کوئی نقصان یا خسارہ برداشت کرنا پڑے۔

اگرآپ کے پاس کوئی مخصوص آئیڈیا زہیں اور کسی بھی فیلڈ میں مخصوص تجربہ اور علم رکھنے والے افراد موجود ہیں تو پھرآپ کو آرٹیکلزلکھنے چاہئیں لیکن آرٹیکلز لکھنے سے پہلے بہت سے میگزین اور کتابوں کا مطالعہ بہت ضروری ہے ۔ آرٹیکلز آپ کی مالی معاونت میں بہتر ثابت ہوسکتے ہیں ۔اگرآپ اچھے قلمکار اور اچھے لکھاری ہیں تو پھر مختلف میگزین اور اخبارات والے آپ سے ضرور رابطہ کریں گے اور آپ کی مالی مدد بھی ضرور کریں گے۔

لکھاری ہوناایک ایسا میدان ہے جس میں ایک قلمکار نام بھی کما سکتا ہے اوردولت بھی۔ جتنا اچھا مصنف ہوگااتنی ہی اس کی شہرت ہوگی اور جتنی معاشرے میں شہرت ہوگی اتنی ہی معاشرے میں عزت ہوگی اور جتنا بڑا ادبی دنیا میں نام ہوگا اتنا ہی انسان عزت کے ساتھ ساتھ اپنی آمدنی زیادہ سے زیادہ کمانے کے قابل ہوجاتا ہے۔

ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/blog-post.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://freelancing.school/best-freelance-writing-sites/

https://becomeawritertoday.com/writing-jobs/

https://www.linkedin.com/profinder/blog/21-best-websites-to-find-and-hire-freelance-writers

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Sunday, August 1, 2021

ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a tourist guide? Urdu

 ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

سفر چاہے کسی بھی جگہ کا ہویا جیسا بھی ہو ہر انسان کی یہ دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا سفر پرسکون اور آرام دہ ہوناچاہیے۔ بدقسمتی سے کچھ ٹورسٹوں نے پر امید مسافروں کے سپنوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی دیار غیر کا سفر کرکے اجنبی ملک کی سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور اسے زبان کے مسئلہ اوردیگر قسم کی رکاوٹیں پیش نہیں آتیں تو یہ بھی اس کے لیے ایک قسم کا صدمہ ہے۔ جب کوئی شخص کسی غیر ملک میں داخل ہوتاہے تو یقینا اسے اجنبی رسم و رواج، عجیب و غریب غیر ملکی کرنسی سے واسطہ پڑتا ہے۔ اس اجنبی ملک کے راستوں سے انسان ناواقف ہوتاہے۔ تاریخی ورثہ اور دیدہ زیب مقامات سے لاعلم ہوتاہے۔ اجنبی ملک کے اجنبی راستوں پر چلنے کے لیے اوردل و دماغ کی وادی میں اس ملک کے خوبصورت اور پرکشش مناظر ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے  ٹورسٹ گائیڈز ہی آپ کے بہترین دوست اوررہنما ثابت ہوسکتے ہیں۔

وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-vanishing-cream.html

اگر آپ کو کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری اجلاس میں شرکت کرنا ہے، انفرادی طورپر یا جوڑے کے طورپر کسی بھی میٹنگ میں شامل ہونا ہے یا ہنی مون کی لطافتوں سے لطف اندوزہونا ہے تو پھرآپ کو ضرور گائیڈ کا سہارالینا پڑے گا۔ عام طورپر ٹورسٹ گائیڈز کا رابطہ ٹورز کمپنیوں، اداروں ، مختلف تنظیموں ، ایجنٹوں کے ساتھ ہوتاہے اور گائیڈز حضرات نے اپنے شعبہ میں باقاعدہ تربیت حاصل کی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گائیڈ ز حضرات اپنے رویوں، عادات، گفتگو اور طورطریقوں سے سیاح حضرات کو متاثر کرکے ٹورز کو خوشگوار بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

بطورٹورسٹ  گائیڈ انسان زیادہ دولت یا آمدنی کماسکتا ہے اگر اس کے پاس ملکوں کی تہذیب و تمدن اور ہسٹری کا بہتر علم ہو، آرٹیکلچرل آرٹ، سماجی رسم و رواج، بودو باش اوررہن سہن کے طریقوں سے بہتر علم ہو۔ خصوصاً اس ملک کی زبان کے بارے میں بہتر طورپر واقفیت حاصل ہوتو اس کی سیاح حضرات کو ضرورت پیش آتی ہے۔

پاکستان میں ٹورسٹ بورڈ گائیڈ کی تعلیم کے لیے باقاعدہ درخوست دینا پڑتی ہے اور ایسے طالب علم جنہیں گائیڈ کی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ہوتی ہے ان سے باقاعدہ ٹیسٹ لیے جاتے ہیں۔ ان کی ذہانت کا ٹیسٹ، ان کی قابلیت اور صلاحیت کو جانچنے کے لیے باقاعدہ ٹیسٹ ہوتے ہیں تاکہ وہ بہترین گائیڈ ثابت ہوسکیں۔ ان کی عادات کا ٹیسٹ، ان کے رویوں اورمزاج کا امتحان لیاجاتا ہے۔ جب ایک فرد ان تمام ٹیسٹوں سے کامیاب ہوکر گزرتا ہے تو پھر اسے مجاز اتھارٹی گائیڈ کا لائسنس عطا کرتی ہے۔

ایک گائیڈ کی تربیت میں یہ بات بھی بڑی اہم ہوتی ہے کہ اس کا جاب صرف موسمی ہے نہ کہ سدا بہار۔ یعنی گائیڈ ز کا جاب صرف چھٹیوں کے موسم کے لیے اورخوشگوار موسم کے لیے ہوتاہے یعنی جب اکثر لوگ مختلف ملکوں کی سیاحت کواپنے گھروں سے نکلتے ہیں۔ فل ٹائم جاب صرف چھٹیوں کے موسم میں ہی ہوتاہے۔ اس لیے باقی موسم میں گائیڈ بہت کم کماتا ہے، اس لیے باقی سیزن کے لیے گائیڈ کو متبادل روزگار بھی تلاش کرنا پڑتا ہے۔

کولڈکریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-cold-cream-urdu.html

آج کل ٹورازم ایک بہت بڑا کا روبار بن چکا ہے۔ پاکستانی ٹورسٹ بورڈ نے مخصوص افراد پر مشتمل ٹورسٹ کی تنظیمیں بنارکھی ہیں۔ چند گائیڈ ز حضرات فل ٹائم اس کام کو کرتے ہیں اور اسے اپنے لیے روزگار کا بڑا پیشہ سمجھتے ہیں۔ اکثر گائیڈز حضرات نے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ میں ڈیرے جما رکھے ہیں اور اسی کو ہی وہ اپنے جاب کا مرکز سمجھتے ہیں۔

 اگر آپ کو ٹورازم ڈیپارٹمنٹ میں اس قسم کے جاب اور کام سے دلچسپی ہے تو پھرآپ کو مختلف علاقوں کے متعلق معلومات لینی چاہیے۔ بذات خود مختلف علاقوں کا وزٹ (Visit) کرکے زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کرنی چاہیے۔ باقاعدہ گائیڈ اسکولوں سے تربیت حاصل کرنی چاہیے۔ چونکہ رول لیٹر آف گائیڈ میں اپنا نام اندراج کروانے کے لیے خاص قسم کی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ پس ٹورسٹ سے منسلک کمپنیاں اور ہوٹل وغیرہ صرف اسی صورت میں آپ پر اعتماد کریں گے جب آپ کااندراج رول لیٹر میں ہوگا کیوں کہ رول لیٹر میں اندراج ہی آپ کی نیک نیتی اور علم کا ثبوت ہے۔

پاکستان میں جب گائیڈ بننے کے لیے درخواست متعلقہ محکمہ کو بھیجی جاتی ہے تو طالب علم سے بڑے اہم سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ درخواست کنندہ کے علم، تجربہ، محنت ،قابلیت اور دیگر کوائف کے متعلق معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ ہر ہفتہ میں دو دن شام کو دو گھنٹے کا لیکچر دیاجاتا ہے۔ گائیڈ کا امتحان کافی سخت ہوتاہے، پریکٹیکل اور تحریر ی امتحان بھی لیاجاتا ہے۔مختلف امتحانوں سے گزرنے والا طالب علم ہی ایک اچھا گائیڈ بنتا ہے اور ایک اچھا گائیڈ ہی سیاحوں کی اچھی اور بہتر طریقے سے رہنمائی کرکے زیادہ سے زیادہ آمدنی کمانے کے قابل بن جاتا ہے۔

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-advertisments.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف ٹورسٹ گائیڈز کے بارے میں انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.guidingtech.com/28817/hire-local-travel-guide/

https://www.indeed.com/jobs?q=Tour+Guide&l=pakistan

https://www.simplyhired.com/search?q=tour+guide

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...