نہانے
والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
حصہ
سوم ۔۔۔صابن سازی کے پوشیدہ راز
نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟ حصہ سوم ۔۔۔صابن سازی کے پوشیدہ راز |
دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ
علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ
آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ
واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے
ہو یا نہیں پہچانتے۔
(سنن
ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528
پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا
سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود
کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ
اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ
پہنچائیں۔
26۔بیروزہ اگر کسی فارمولے میں شامل ہوتواسی تیل
میں سے کچھ لے کر بیروز ہ پگھلا کر شامل کریں۔
27۔آج کل ہر چیزمیں ملاوٹ کی جارہی ہے۔ تیل ،بدبودار
اور پرانے ملاوٹ والے خرید کر تیار کرنے پر خراب مال تیارہوگا۔
28۔سوڈا سلی کیٹ، 50 ڈگری سے کم کا استعمال کرنا
غیر مفید ہے۔
29۔رنگ جس چیز میں حل ہو نے والا ہو، اس کو دیکھ
لیں اورحل کرنے کے بعد کپڑے سے چھان کر شامل کریں۔ بعض تیل پانی میں اور کچھ تیل یا
سپرٹ میں حل ہوتے ہیں۔
30۔قوام ٹھنڈا ہونے کے بعد خوشبو ملانابہتر ہے۔
31۔ہائیڈرومیٹر کے ذریعہ لائی کی ڈگری دیکھ لینا
ضروری ہے تاکہ غلطی نہ ہوسکے۔
32۔ہمیشہ اشیا وزن کرکے ڈالنا لازمی ہے۔ اندازہ
سے کام کرنا نقصان دہ ہوتاہے۔
33۔صابن کا قوام اچھی طرح پک جانے کے بعد فریم
میں بھریں ورنہ صابن میں خامی رہتی ہے۔
34۔انگریزی صابن میں صرف2 فی صدقوام میں چینی
یا کھانڈ گرم پانی میں حل کرکے ملا دینے سے صابن جلد پر نہیں لگتا۔ یا ایک فی صدی تیل
ارنڈ یا تیل ناریل قوام میں ملا کر اچھی طرح یک جان کردینے سے یہ خامی دور ہو جاتی
ہے۔ سوڈا لائی مقدار سے زیادہ ہوتو یہ نقص ہوتاہے۔
35۔چربی ، بیروزہ ، تیل مہوا ، تیل نیم وغیرہ
صابن کے قوام کو سخت کرتے ہیں۔تیل تل، السی ، مونگ پھلی اور تیل ناریل قوام کو پتلا
کرتے ہیں۔
نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ
اول۔اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/06/blog-post.html
ایسے صابن جن میں تیل کی مقدار سے آدھی لائی نمبر35یا36
شامل کی گئی ہواور جو سرد طریقہ پر خالص صابن بنایاگیا ہو، یا سوپ اسٹون کی ملاوٹ والا
ہو،اس میں 60فی صدی قوام کو گاڑھا کرنے والے تیل اور40 فی صدی قوام کو پتلا کرنے والے مختلف تیل ملا کر صابن تیار کیاجائے تو قوام درست
تیارہوگا۔ یہ طریقہ ان ہی صابنوں کے لیے مفید ہوسکتا ہے جن میں گرٹ پوڈر، نم، پانی
شامل کیاگیاہو۔
36۔اگر درست طریقہ پر تیل لائی یک جان نہ ہوں
اور کیمیکل ایکشن برابر نہ ہونے کی وجہ سے خرابی پیدا ہو تو تیلوں کا25 فی صد ی سلی
کیٹ سوڈا برابر وزن کے گرم پانی میں ملا کر دھار باندھ کر ڈالتے اور گھوٹتے جانے سے
صابن کا قوام اس کے ملنے پر درست ہوجاتا ہے یا دھوبی سوڈا پانچ فی صدی تک دُگنے گرم
پانی میں ملا کر بدستور ملا کر یک جان کرلیں نقص دور ہوگا اور مال عمدہ ہوگا، نقصان
نہ ہوگا۔
37۔تیل سے برابر والے سلی کیٹ کے صابن میں لائی
نمبر35یا 36دس فی صدی ملا دیں تو صابن سخت ہوگا۔ زیادہ نرمی نہ رہے گی۔
38۔ارنڈی کے تیل کو جملہ تیلوں کا دس فی صدی حصہ
ملانے سے چمکدار تیار ہوتاہے۔ اس کا زیادہ استعمال صابن کو نرم کردے گا۔
39۔صابن کا قوام زبان سے لگا کردیکھیں۔ مزا میٹھا
ہوتو لائی مقدار سے کم ، کھارا مزا ہوتو لائی مقدار میں زیادہ تصور ہوگی۔زیادہ ہوتو
کچھ تیل تھوڑا شامل کردینا درست ہے۔ اگر لائی کم ہوتو تھوڑی تھوڑی لائی شامل کرکے ٹیسٹ
کرلیں۔ جب مزا صابن کا برابر ہوتو تیار شدہ صابن فریم میں بھرکر 24گھنٹے کے بعد نکال
کر کاٹ کر ٹکیہ چھاپ لیں۔ صابن کو جھاگ دار بنانے کے لیے بورک ایسڈ، بلیچنگ پوڈر وغیرہ لائی میں ملا
کر شامل کرتے ہیں جس کا ذکر فارمولوں میں مفصل ہوگا۔
40۔سرد طریقہ پر جو صابن تیارہوتاہے، اس میں لائی
تیل میں دھار باندھ کر شامل کی جاتی ہے نہ کہ لائی میں تیل، گرم طریقہ اس کے برعکس
ہوگا۔
41۔موسم گرما میں بہ نسبت موسم سرما کے لائی کا
بڑھا لینا ضروری ہے۔ مثلاً: لائی نمبر25ہوتو نمبر26 ، اور نمبر35یا36 ہوتو 37یا38کرلیں۔
42۔لائی بنانے کے لیے لوہے یا ٹن کے برتن استعمال
کریں، جست یا المونیم کے برتن فوراً سوراخ دار ہوجاتے ہیں۔ سوڈا کاسٹک کو پانی میں
شامل کرکے اچھی طرح لوہے کی سلاخ وغیرہ سے ہلا کر رکھ دیں اور دوسرے روز لائی اچھی
طرح ٹھنڈی ہونے پر صابن بنانے میں استعمال کریں۔
43۔ہائیڈرو میٹر سے دیکھنے کے بعد معلوم ہوکہ
لائی کا درجہ کم ہے تو مزید کاسٹک سوڈا حل کریں یا آگ پر رکھ کر گرم کرکے حسب منشا
ڈگری کی لائی تیار کرلیں۔ اگر درجہ حرارت زیادہ ہوتو کچھ صاف پانی ملا کر ٹیسٹ کرلیں۔
لائی ہمیشہ ٹھنڈی استعمال کریں۔
44۔نر دل صابن تیار کرنے کے لیے اس کی تیزی (
سائیفین نلی ، اس قسم کی لوہے کی ٹیڑھی نالی کے ذریعہ نکال لینے کے بعد ) صابن تیار
کیاجاتا ہے جس کا مفصل طریقہ ترکیب کے ساتھ درج کیاگیا ہے۔
45۔اگر صابن کے وزن کاایک فی صدی ’’ٹرائی سوڈیم
فاسفیٹ ‘‘ تھوڑے پانی میں ملا کر سلی کیٹ ملاتے وقت شامل کردیں تو سلی کیٹ اچھی طرح
صابن میں حل ہوجائے گااورنیچے نہ بیٹھے گا اور رنگ بھی اچھا ہوگا۔
46۔ہائیڈرو میٹر، شیشے کی بند نلکی سے ملتی ہے
جس پر درجے ہوتے ہیں۔جس کے ذریعے لائی کا درجہ دیکھاجاتا ہے۔ اوپر باریک اور پیندے
میں گولائی رہتی ہے۔ ستر تک نشان ہوتے ہیں۔ایک گلاس یا شیشے یاٹن میں جو لمبائی میں
اس آلہ سے لمبا ہو ا ور کھلے منہ کا ہو، تیار لائی بھردی جاتی ہے اور اس کے اندر ہائیڈرو
میٹر ڈال کر ڈگری دیکھی جاتی ہے۔ یہ پلہ لائی میں سیدھا کھڑا رہتاہے( اوپر نلکی رہتی
ہے اورنیچے گولائی جس میں پارہ یا وزنی چیز رہتی ہے)۔
نہانے والا صابن بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟حصہ
دوم۔ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-soap-making-part.html
47۔سلنڈر، یہ بھی شیشے کا برتن ہوتاہے اس پر بھی
ایک طرف نشانات ہوتے ہیں جس کے ذریعہ پانی یا دیگر سیال اشیاء کو ناپاجاتا ہے۔ نیزاسی
میں لائی ڈال کر اس میں ہائیڈرو میٹر ڈال دیتے ہیں اورڈگری معلوم کرلیتے ہیں۔
48۔سوپ کٹنگ مشین یا صرف تار۔ صابن جمانے کے فریم
، ٹکیہ چھاپنے کی مشین، ٹھپہ یعنی ڈائی وغیرہ بھی ضروری ہیں۔ پرکار، پیمانہ، لکڑی،
کا مشد صابن گھوٹنے کے لیے۔ کڑاہی لوہے کی صا بن پکانے کے لیے، کھرچنے ، چند کنسترٹن
یا لوہے کے بھی لازمی ہیں۔ بغیر ان کے کام نہ چلے گا۔
49۔بغیر ہائیڈرو میٹر مختلف ڈگری کی لائی تیار
کرنے کا آسان طریقہ۔ مگر ہائیڈرو میٹر کا ہونا مناسب ہے۔
نمبر شمار……..…سوڈاکاسٹک……………………………پانی……………………………………………… ڈگری نمبر
۱۔ ……..………. ایک سیر …………………..…
ایک سیر ۱۴ چھٹانک………………………………۴۰ درجہ کی لائی ہوگی۔
۲۔ ………………… ایک سیر……………………………… دو
سیر …………………………………………۳۹ درجہ کی لائی ہوگی۔
۳۔ ………………. ایک سیر…………………..…. دو سیرایک چھٹانک ……………………………….۳۸درجہ کی لائی ہوگی۔
۴۔ …………….. ایک سیر………………………. دو سیر۲ چھٹانک…………………………………….۳۷درجہ کی لائی ہوگی۔
۵۔……………….. ایک سیر…………………….. دو سیر۳ چھٹانک…………………………………….۳۶درجہ کی لائی ہوگی۔
۶۔ ………………. ایک سیر……………………… دوسیر ۴ چھٹانک………………………………….۳۵درجہ کی لائی ہوگی۔
۷۔……………….. ایک سیر…………………….. دو سیر۶ چھٹانک…………………………………..۳۴درجہ کی لائی ہوگی۔
۸۔…………………ایک سیر……………………… دو سیر۸ چھٹانک…………………………………..۳۳درجہ کی لائی ہوگی۔
۹۔…………………… ایک سیر……………………….. دو سیر۱۲ چھٹانک…………………………….۳۲ درجہ کی لائی ہوگی۔
۱۰۔………………… ایک سیر…………………………. تین سیر………………………………………..۳۱ درجہ کی لائی ہوگی۔
۱۱۔…………………. ایک سیر……………………….. تین سیردو چھٹانک………………………….۳۰درجہ کی لائی ہوگی۔
۱۲۔…………………. ایک سیر………………………. چار سیر۴ چھٹانک……………………………۲۵درجہ کی لائی ہوگی۔
۱۳۔……………….. ایک سیر………………………..۵ سیر۱۲ چھٹانک………………………….۲۰درجہ کی لائی ہوگی۔
۱۴۔……………….. ایک سیر………………………… چھ سیر……………………………………………۱۸درجہ کی لائی ہوگی۔
۱۵۔…………………. ایک سیر………………………. آٹھ سیر………………………………………..۱۵درجہ کی لائی ہوگی۔
۱۶۔………………….. ایک سیر………………………. بارہ سیر………………………………………..۱۱/۱۰درجہ کی لائی ہوگی۔
۱۷۔…………………. ایک سیر……………………….۳۰ سیر………………………………………۵درجہ کی لائی ہوگی۔
چنگ چی چلاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو
پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/09/how-to-make-money-from-chingchi-urdu.html
نوٹ: اگر اس سے کم درجہ حرارت کی لائی بنانی ہوتو پانی کی مقدار زیادہ کرنی ہوگی مگر عام طورپر غیر ضروری ہے۔پانی ملانے کے بعد جب لائی تیارہوتو ہائیڈرو میٹر سے ٹیسٹ کرلینا لازمی ہے۔
اہم بات :
صابن میں
رنگ ملانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ رنگ میں کھولتا ہوا گرم پانی ڈال کر دو تین منٹ
کے بعد جب یک جان ہو جائے تو کپڑے سے چھان کر رنگ کو تیل میں ملا دینا چاہیے۔ آئل
کلر میں کام آسکتے ہیں۔ آئل کلر حسب ضرورت لے کر ایک پاؤتیل میں ایک تولہ یا کم
آئیل کلر حل کرکے رکھ لیا جاتاہے۔ جب صابن بنایا جاتا ہے اس وقت تیلوں میں شامل کردیا
جائے۔
نوٹ: خوشبو صابن میں اس وقت ڈالی جائے جب کہ قوام زیادہ
گرم نہ رہے۔( گرم طریقہ میں)۔
٭ سرد
طریقہ پر جو صابن تیارہوتاہے اس میں خوشبو اس وقت ڈالی جائے جب کہ قوام گاڑھا ہوجائے
اورفریم میں بھرنے کے قریب ہو۔
٭ خشک
خوشبو کو باریک پیسیں اور چھان کر شامل کریں۔
٭ خوشبو
یات کی بوتل ہمیشہ بندرکھیں۔ کھلی نہ رکھیں۔
50۔تیلوں کے مجموعے سے جو صابن تیار کیاجاتا ہے
وہ عمدہ اور سستا بھی ہوتاہے۔ اگر مجموعہ کی مقدار میں ایک ہی تیل استعمال کیاگیا تو
صابن اتنا عمدہ تیار نہیں ہوتا جتنا کہ مجموعہ تیل کا ہوتا ہے۔
51۔کپڑے دھونے کا صابن جو تیل سے دگنا ہو وہ بڑھیا
اڑھائی یا تین گنا ہ ہو وہ درمیانہ جو چار گنا ہو، وہ گھٹیاہوتا ہے۔ اس سے زیادہ دس
گنا تک بازاری نکما صابن ہوتاہے۔ گھٹیاصابن میں پانی کی مقدار کافی زیادہ رہتی ہے۔
اس کوجذب کرنے کے لیے دھوبی سوڈا ، نمک، لائی وغیرہ کی مقدار حد سے زیادہ رہتی ہے۔
جیسے جیسے پانی خشک ہوتا جائے گا ویسے ہی صابن بدنما، سفیدی لیے ہوئے سخت پتھر کی مانند ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ
جو صابن تیل سے چار گنا تک کا تیار ہو، اس پر سفیدی نہیں آتی اور تیل سے 5گنا جو صابن
تیارہوگا، اس پر معمولی سفیدی آئے گی ۔ اس سے گھٹیا صابن درحقیقت صابن کہلانے کے مستحق
ہرگز نہیں ہوسکتے، ان کو ’’واٹر سوپ‘‘ کہتے ہیں۔
52۔اگر صابن تیل سے½ 2گنا تیار ہونے کے بعد بھی
سفیدی نمودارہوتو سمجھو لیںکہ وہ نسخہ غلط ہے۔ اس میں نمک ا ورلائی کی مقدار زیادہ
ہے۔
53۔تیل ناریل کے لیے لائی نمبر36-35 چربی وغیرہ
کے لیے اوزان بتلا دیئے گئے نوٹ کرلیں۔ ایک سیرتیل میں جتنا پانی ڈالا جاتا ہے۔ اس
کا (پانی کا)1/8 حصہ سے¼حصہ تک نمک ڈالنا بہتر ہے۔ زیادہ سے زیادہ 1/8 حصہ لائی اور
1/8 حصہ نمک ہو، مگر کم ڈالنا اچھا ہے۔ دھوبی سوڈا پانی زیادہ جذب کرتا ہے مگر جلد
سفیدی کی شکل میں نمودارہوجاتا ہے۔ اس لیے
گھٹیا صابن میں ڈالاجائے۔ اگر شامل کرنا ضروری ہوتو تیل کا 1/12 حصہ ہو۔ اگر اس مقدار
سے زیادہ ہو تو سفیدی آ جاتی ہے۔
54۔سجی وچونہ سے لائی بنا کر استعمال کرنے سے
بہتر ہے کہ خود سوڈا کاسٹک تیار کرکے استعمال کریں۔سوڈا کاسٹک تیار کرنے کا طریقہ مندرجہ
ذیل ہے:۔
کپڑے اور چمڑے کے ٹکڑوں سے چیزیں بنا کر
پیسےکیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-clothes-and.html
واشنگ سوڈا دس سیر ، ان بجھا چونا۔ اسیر۔۔۔۔ اس کی ترکیب
یہ ہے کہ ایک لوہے کے ڈرم میں ڈال کراس میں20سیر صاف پانی ملادیں اور حل کرلیں۔ دوسرے
برتن میں چوناڈال کر5سیر پانی کے چھینٹوں سے چونا بجھا لیاجائے۔ بعدمیں اس میں15سیر
صاف پانی شامل کردیں اور حل کرکے سوڈا والے ڈرم میں ڈال کر ملادیں۔ دونوں لوشن ملتے
ہی ایکشن ( ابال) آئے گا۔ جب بند ہوکر لائی ٹھنڈی ہو جائے تو مزید دس سیر پانی اور
ڈال کرخوب ہلادیں۔ لوہے کی کسی چیز سے پانچ یا چھ مرتبہ گھنٹہ آدھ گھنٹہ کے بعد ہلا
دیا کریں۔ دوسرے روزجب پانی اچھی طرح نتھر آوے تو یہ پانی احتیاط سے علیحدہ کرلیں۔
اس لائی ( نتھرے ہوئے پانی) کا نمبر16 ہوگا۔ بعدمیں دوبارہ ڈرم میں اور 30سیر پانی
ملا کر بدستور 12گھنٹہ رکھ دیں اور ویسا ہی صاف نتھرا ہواپانی علیحدہ کرلیں، اس لائی
کا نمبر9/10 ہوگا۔ تیسری مرتبہ بارہ اور20سیر پانی ملا کر بدستور رکھ دیں۔بارہ گھنٹے
کے بعد صاف پانی علیحدہ کرلیں۔ اس لائی کا نمبر5 ہوگا۔ اب لائی نمبر16 ، لائی نمبر9/10
اورلائی نمبر5 تینوں کو ملا کر لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر آگ پر پکائیں۔ جوں جوں پانی
بھاپ بن کر اڑے گا، لائی کا درجہ حرارت بھی بڑھتا جائے گا ۔ جس درجہ حرارت کی لائی
درکارہو، ہائیڈرومیٹر سے ٹیسٹ کرکے صابن میں استعمال کریں۔ لائی کا ڈرم کھلا نہ رکھیں
ورنہ درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔
55۔صابن تیار کرنے کی ضروری اشیاء( کیمیکل) تھوک
خرید کر استعمال میں لائیں۔تھوڑ ی تھوڑی مقدار پر خرید کر فیکٹری چلانا نقصان دہ ہوتاہے
اور کافی مہنگا بھی۔
56۔کسی کی نقل کرنایا گھٹیا مال تیارکرکے کامیابی
کی امید رکھنا فضول ہے۔ اس لیے ہمیشہ بہتر مال تیار کرنا مناسب ہے۔
57۔یہ فن بغیر استادکے بھی حاصل کیاجاسکتا ہے۔
صرف تل کی اوٹ پہاڑ ہے اوربس!اگر کسی میں تھوڑی بھی سمجھ بوجھ ہواوروہ غور سے کام کرے
تو ایک بہترین صابن ساز ہوسکتا ہے۔
صابن
کے رنگ
بسنتی رنگ:
لال کسیس
جس کو بائی کرومیٹ آف پوٹاس کہتے ہیں۔ پھٹکری 2ماشہ، نمک سادہ3ماشہ ، سب علیحدہ علیحدہ
پیس کر ملالیں اور صابن میں حسب ضرورت استعمال کریں۔
صابن کا سبز رنگ:
نیلا تھوتھا
3تولہ، بائی کرومیٹ آف پوٹاس ایک تولہ، ترکیب مذکورہ بالا ۔
نیلا تھوتھا کے عوض رنگ نیلا اصلی 4ماشہ پانی میں حل کرکے
لائی میں ملا کر صابن میںشامل کر دیں۔
نوٹ: صابن کے رنگ اور خوشبو یات عام طورپر بازارمیں دستیاب
ہوتی ہیں جو مناسب سمجھیں صابن میں استعمال کریں۔
خوشبویات
ہر قسم کے شیو نگ سوپ کے لیے ( انگریزی صابن کے
لیے)
سٹرونیلا آئیل، آئیل آف لیمن،آئیل آف نرولی ہر ایک
1½ اونس، آئیل آف کیشیا، مشک زائی لال ہر ایک 1¼ اونس، آئیل آف برگا موٹ اور آئیل
آف لونڈرہر ایک 5اونس سب کو ملا لیں۔ ایک ہفتہ کے بعد قابل استعمال ہے۔ صابن سازی
میں مستعمل بیسیوں خوشبویات کے کمپونڈ ہیں۔بہتر ہے کہ کسی معتبر فرم سے طلب کرکے کام
میں لادیں۔
درد مندانہ اپیل
پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔