Monday, September 13, 2021

فیس پائوڈر اوردوسرے پائوڈربنا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from face powder? Urdu

فیس پائوڈر اوردوسرے پائوڈربنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

فیس پائوڈر اوردوسرے پائوڈربنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
فیس پائوڈر اوردوسرے پائوڈربنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

عمدہ قسم کے فیس پائوڈرز میں یہ خاصیت ہونی چاہیے کہ وہ چہرے پر لگاتے ہی چمٹ جائے ۔اس میں رنگ و خوشبو یکساں طور پر ملائے گئے ہوں، کہیں موٹا اور کہیں باریک نہ ہو۔ رنگ اور خوشبو مناسب ہوں۔ ان کی زیادہ مقدار فیس پوڈر کی عمدگی کو زائل کر دیتی ہے۔ فیس پوڈر جتنا باریک اور سرمہ کی مانند ہو گا اتنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔ بڑی بڑی فرمیں اس مقصد کے لیے مشینیں استعمال کرتی ہیں۔ نئے حضرات اور کم سرمایہ سے شروع کرنے والوں کے لیے مشینیں خریدنا ضروری نہیں۔ ایسے حضرات کھرل میں ڈال کر باریک پیس کر کپڑ چھان کرلیں۔ فیس پوڈر میں اکثر ہلکا رنگ بھی ملا دیا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ بہت تھوڑا پوڈر لے کر اس میں جتنا رنگ ملانا ہو ملا دیں اور کھرل میں ڈال کر خوب رگڑیں۔ جب اس پوڈر میں رنگ یکساں طور پر مل جائے تو رنگ دار پوڈر کو باقی تمام پوڈر میں ڈال کر ملادیں۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ رنگ کہیں کم اور کہیں زیاد ہ نہ ہو۔ ایسی صورت میں خوب اچھی طرح مکس کر کے ملائیں ۔تیار کنند گان اپنی ضرورت اور کھپت کے مطابق فیس پوڈر تیار کر سکتے ہیں اور پسند کیے جانے والا رنگ ملایا جا سکتا ہے مگر یہ ضروری ہے کہ ملایا جانے والا رنگ ہر طرح سے بے ضرر اور چہرہ کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائے۔ ویسے عام طور پر سفید رنگ کا پوڈر ہی زیادہ تر استعمال کیا جاتا ہے۔

اعلیٰ فیس پائوڈر

فارمولا نمبر ۱:

اسٹار یا اراروٹ پوڈر 3 اونس، میگنشیم کاربونیٹ (ہلکا) اڑھائی اونس، فرنچ چاک (ٹیلکم پوڈر) نصف پونڈ، بورک ایسڈ ایک اونس ،زنک اوکسائیڈ (بی پی) ایک اونس، خوشبو 1/4۔

بیکری آئٹمز سپلائی کر کے پیسےکیسےکمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-bakery-items-urdu.html

طریقہ:

 سب سے پہلے فرنچ چاک زنک اکسائید میگنیشیم کاربونیٹ اراروٹ اور بورک ایسڈ کو آپس میں ملا کر خوب اچھی طرح کھرل کریں۔ اس کے بعد تھوڑے سے پوڈر میں خوشبو ملا کر کھرل کریں اور باقی پوڈر میں ملاتے ہوئے کھرل کریں اور مکس کر کے باریک چھلنی سے چھان کر پائوڈر کو خوبصورت ڈبوں میں پیک کر کے بازار میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

فارمولا نمبر ۲:

فرنچ چاک (ٹیلکم پائوڈر) 200 گرام ،کھریا مٹی 150 گرام، زنک اوکسائیڈ 50 گرام ،بیرم سلفیٹ 50 گرام، خوشبو حسب ضرورت مندرجہ بالا ترکیب کے مطابق تیار کریں۔

فارمولا نمبر ۳:

سوپ سٹون 100 گرام، زنک سیٹریٹ 50 گرام ،چاولوں کا نشاستہ 600 گرام، زنک اکسائیڈ 50 گرام، مکئی کا نشاستہ 200 گرام۔

          مندرجہ بالا ترکیب کے مطابق تیار کریں۔

فارمولا نمبر ۴:

ٹیلکم پوڈر چھ پونڈ، میگنیشیم کاربوریٹ تین پونڈ، زنک اوکسائیڈ سات اونس، کیلشیم کاربونیٹ دو پونڈ، خوشبو چنبیلی دو اونس۔

مندرجہ بالا ترکیب کے مطابق تیار کریں۔

مارکیٹ سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-market-stall-urdu.html

بہترین پِت پائوڈر

گرمی دانوں کو ختم کرنے کے لیے یہ انتہائی اثر انگیز پوڈر ہے۔ اس کا فارمولا یہ ہے:

 زنک اکسائیڈ نصف اونس ،کافور نو رتی، اسٹارچ نصف اونس، ان تمام اجزا کو مکس کریں اورخوب صورت پیکنگ کر کے فروخت کے لیے پیش کریں۔

پریکلی ہیٹ پائوڈر

اس پائوڈر کو بنانے کا فارمولا یہ ہے کہ اس کے مطابق پائوڈر تیار کرکے ڈبوں میں بند کر کے خوبصورت لیبل لگائیں اور مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔ گرمی کے موسم میں اس پائوڈر کی بہت مانگ ہوتی ہے:

 زنک اکسائیڈ 400 گرام ،اسٹارچ 400 گرام ،کافور بیس گرام ۔

ان تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر کے خوب اچھی طرح باریک پیس کر کپڑے میں چھان لیں۔ بہترین پریکلی ہیٹ پائوڈر تیار ہے۔

روز ٹیلکم پائوڈر

ٹیلکم پائوڈر پانچ پونڈ آئل آف روز 1/2 ڈرام، خوشبو یاسمین چار اونس۔

 ان تمام اجزاء کو پہلے سے بتائے گئے طریقے کے مطابق مکس کر کے تیار کرلیں اور خوبصورت لیبل والے ڈبوں میں پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کریں۔

کپڑوں کا سٹال لگاکر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-from-clothes-stall.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Wednesday, September 8, 2021

شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from shaving cream? Urdu

شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟
شیونگ کریم بنا کر پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح:(4528

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا(نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروںکوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کو فائد ہ پہنچائیں۔

شیونگ سوپ کی بجائے شیونگ کریموں کا رواج آ ج کل بڑھ رہاہے۔ یہ کریمیں صابن سے کسی حد تک اچھی ہوتی ہے۔یہ انسانی جلد پر کسی قسم کی خارش وغیرہ نہیں کرتیں۔ یہ کریمیں ا یلو مینم کی ٹیوبوں میں پیک کی جاتی ہیں۔ مختلف قسم کی شیونگ کریموں کے فارمولاجات اس بلاگ میں بتائے گئے ہیں۔ بغیر برش کے کام میں لانے والی شیونگ کریم کے فارمو لےدرج ذیل ہے:۔

فارمولا نمبر1:۔

سیٹرک ایسڈ……………………                    18گرام

صندل آئیل سفید…………………      18گرام

پیرا فن ویکس ……………………      7½گرام

سوپ پاؤڈر……………………           110گرام

فارمولا نمبر2:۔

سیٹرک ایسڈ……………………                    50گرام

ٹرائی اینھائیل امین………………       2½گرام

سوڈیم کاربونیٹ …………………       2½گرام

پانی…………………………               200گرام

واشنگ سوڈا اورٹرائی اینھائیل امین کو50گرام پانی میں گھول لیں اور سیٹرک ایسڈ کو گرم کرکے اس میں گھول ڈالیں۔ جب سارا ڈال لیں تو باقی کا پانی اس میں ملادیں ۔یہ گاڑھی کریم بن جائے گی۔

انڈیکسر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-indexer-urdu.html

فارمولا نمبر3:۔

سیٹرک ایسڈ…………………  25گرام

کوکو ابٹر……………………    4½گرام

واشنگ سوڈا…………………   5½گرام

سہاگہ ……………………      10گرام

گلیسرین ……………………    10سی سی

الکوحل ……………………   16سی سی

پانی ………………………      200 سی سی 

خوشبو…………………………   حسب ضرورت

بنانے کا طریقہ:

 واشنگ سوڈا، سہاگہ اور گلیسرین کو گرم پانی میں حل کرلیں۔ ادھر سیٹرک ایسڈ کو کو ابٹر کو پگھلالیں۔ اب پہلا حل اس میں ڈالتے جائیں اور ہلاتے جائیں۔ جب سارا ڈال دیں تو بھی ہلاتے رہیں تاکہ اس میں سے کسی بھی گیس کو نکلنا بند ہو جائے ۔ اس کے بعد ہلانے سے خوبصورت صابن سا بن جائے گا۔ اب آپ اسے آہستہ آہستہ ہلاتے رہیں حتیٰ کہ یہ ٹھنڈا ہوجائے۔ اب الکوحل اور خوشبو کا گھول اس میں ڈال کر اچھی طرح ملادیں جس سے کہ یہ سارے قوام میں اچھی طرح سے مل جائے۔ نہایت عمدہ کریم حاصل ہوگی۔

برش کی مدد سے لگائی جانے والی کریم کا فارمولا

اب ایک ایسی کریم کا فارمولا بیان کیا جارہا ہے جو کہ برش کی مدد سے لگائی جاتی ہے۔ اس سے خوب جھاگ پیدا ہوتی ہے اور شیو کرنے میں بہت مدد دیتی ہے جس سے کہ شیوآ سانی سے ہوجاتی ہے۔

جھاگ دینے والی شیونگ کریم  کا فارمولا

چربی …………………………   9گرام

سیٹرک ایسڈ………………    20گرام

گری کا تیل…………………  10گرام

جاپانی موم……………………  ایک گرام

بغیر بو کے مٹی کا تیل /منرل آئیل…………  4گرام

پارٹی پلان فروخت کرکے پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-selling-party-plan.html

تمام اشیاء کو اکٹھے لے کر گرم کرلیں جس سے کہ وہ پگھل جائیں، انہیں اب پگھلی حالت میں ہی رکھیں۔ یہ آپ کا قوام نمبر ایک ہے۔

قوام نمبر2کے لیے آپ کا سٹک پوٹاس لائی36ڈگری بام کی24گرام اور کاسٹک سوڈا لائی36 ڈگری بام کی 3 گرام ملا لیں۔

 قوام نمبر3 کے لیے مندرجہ ذیل فارمولا کام میں لائیں۔

پانی      …………………………                  26سی سی

بورک ایسڈ        ………………                 2½گرام

گلائی کو پون اے اے اے……………         4گرام

تینوں کو یکسر گرم کریں ، حتیٰ کہ گھول بن جائے۔ اب اسے ٹھنڈا کرلیں ۔اب قوام نمبر2کو قوام نمبر3میں ہلاتے ہوئے ڈال دیں۔ اس کے بعد یہ مکسچر آپ قوام نمبر ایک میں آہستہ آہستہ ہلاتے ہوئے ڈالتے جائیں۔ اس دوران میں قوام نمبر ایک کو ابلتے پانی کے باتھ پر گرم رکھنا نہایت ضروری ہے۔ جب قوام یکساں ہوجائیں تو اُسے ڈھک کر کوئی 10منٹ کے لیے اسی ہاتھ میں پڑا رہنے دیں۔ اب آپ دو تین با راسے پھر ہلائیں۔ اب 200گرام سیٹرک ایسڈ لے کر اس کو گرم کرکے پگھلا لیں اور یہ پگھلا ہوا تیز اب اپنے قوام میں ملادیں۔ اس دوران میں قوام بہت اچھی طرح ہلایاجانا ضروری ہے۔ اسے ڈھک کر کوئی دس پندرہ منٹ رکھ دیں۔اب آپ اس میں خوشبو 2/3 گرام ملادیں۔ اب اسے دس یوم پڑا رہنے دیں۔ ہر روز آپ اسے پانچ منٹ ہلادیا کریں۔ کریم تیارہے۔ اسے معیاری ٹیوبز میں پیک کریں اور مارکیٹ  یا کاسمیٹکس کی مختلف دکانوں پر فروخت کے لیے پیش کریں اور ماہانہ لاکھوں کمائیں۔

یاد رکھیں کہ اس فارمولے اور طریقے سے تیار کی گئی کریم خوب اور عمدہ جھاگ دیتی ہے۔ یہ جھاگ کافی گاڑھی ہوتی ہے اور جلد ی سو کھنے نہیں پاتی۔ مونچھوں اور منہ  کے دوسرے بالوں کو یہ بالکل نرم کردیتی ہے۔ اس میں کوئی بھی الکوحل نہیں ہوتا۔ اس لیے کہ یہ جلد پر کسی قسم کی خارش یا جلن پیدانہیں کرتی۔اس کے علاوہ اس کریم پر شاندار چمک ہوتی ہے جو کہ وقت کے ساتھ بڑھتی جاتی ہے۔

نوٹ: آپ ہمارے دیے گئے   بلاگز کا بغور مطالعہ کیا کریں اور ان کو اپنے تجربات کی کسوٹی پر پرکھیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ خود ہی  مختلف اقسام کی اشیا  بغیر استاد کے بنانے میں ماہر ہوجائیں گے۔(ان شاء اللہ تعالیٰ)

آن لائن کپڑے اور ڈیزائن بیچ کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/blog-post_6.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Tuesday, September 7, 2021

سیلز مین بن کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money as a salesman? Urdu

 سیلز مین بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

سیلز مین بن کر پیسے کیسے کمائیں؟
 سیلز مین بن کر پیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

سیلز مین عمومی طورپر ایسے فرد کو کہاجاتا ہے جو کسی بھی کمپنی کی اشیاء کو فروخت کے لیے پیش کرتاہے۔ اس میں میڈیکل ریپ سے لے کر، کتابوں کے سیلز مین، الیکٹرونکس  پرزہ جات و الیکٹریکل اشیاء کے سیلز مین ، کاسمیٹکس کے سیلز مین وغیرہ سبھی آجاتے ہیں۔

آپ دور نہ جائیں کسی بھی مارکیٹ سے اگر آپ کا گزر ہوتو چاہے وہ بلا ل گنج ہو، اُردو بازارہو ، انارکلی ہو، شاہ عالم مارکیٹ ، ہال روڈ ہو یا پھر حفیظ سنٹر آپ کوسائیکلوں پر کتنے ہی ایسے لوگ نظر آئیں گے جو چائنہ کی بنی ہوئی اشیاء ، کیڑے اور چھپکلی و مچھرمار ادویات فروش، کھجوریں بیچنے والے، دانت مسوڑھوں کا منجن فروخت کرنے والے یا پھر موبائلوں کے کورز فروخت کرنے والے ضرور نظرآئیں گے۔

یہ لوگ کیا کرتے ہیں؟ کسی بھی بڑی دکان پر جاتے ہیں اگر ان کے پاس ابتداء میں کچھ رقم ہوتو ٹھیک ہے نہیں تو اپنے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروا کرکسی ہول سیل ڈیلر یا پروڈکٹ تیار کرنے والے ادارے سے مناسب کمیشن پر جو کہ عمومی طورپر 20-60 فیصد ہوتی ہے، مال اٹھاتے ہیں اور پھر مارکیٹ میں اسے سیل کرکے اپنی کمیشن کاٹ کر اصل رقم مالک کے حوالے کردیتے ہیں۔

مترجم اور انٹرپریٹر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-translator-urdu.html

 اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ ہول سیل ڈیلر یا پروڈکٹ تیار کرنے والے ان پر بھروسہ کیونکر کرلیں گے تو اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ ہر پروڈکٹ تیار کرنے والی کمپنی یا ادارہ اپنی پروڈکٹ کی تشہیر لازمی کرنا چاہے گا اور یہ بھی چاہے گا کہ لوگوں کی رسائی ان کی پروڈکٹ تک لازمی ہو۔ پس یہ لوگ اس اصول کومدنظر رکھتے ہیں کہ ایک تو سیلز مین کوتنخواہ دینا پڑتی ہے اور دوسرے وہ تنخواہ کے لالچ میں زیادہ تندہی سے کام نہیں کرتے۔ پس ایسے لوگ یا ادارے ان سیلز مینوں کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ نقد مال اٹھائیں یا روزانہ کے حساب سے گھوم پھر کر ان کے مال کی تشہیر اور سیل کریں۔

یہاں مجھے ایک ایسے دوست کا واقعہ یادآرہاہے جس نے نزلے اور سردرد کی نسوار تیار کی تھی اور اخبارات میں اور دوسرے طریقے سے ایڈ ورٹائزنگ کرنے سے بھی اس کی نسوار کی اتنی بکری نہیں ہوئی تھی جتنی کہ اس کے چند اسی طرح کے سیلز مینوں نے(جوکہ بسوں گاڑیوں میں لوگوں کونزلے اور سردرد کی نسوار بیچتے تھے اور رات کوسارا حساب بے باک کردیتے تھے) کی تھی۔

پس اگر آپ کے اندر اچھے سیز مین کی خوبیاں موجود ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ لوگوں کو اپنی آواز کے جادو اورپروڈکٹ کی افادیت سے مطمئن کرسکتے ہیں تو آپ سیلزمین بن کر اپنی آمدنی کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔

نوٹ: اگر اس حوالے سے آپ کو کسی قسم کامسئلہ ہویا آپ سیلز مینی کے گروں سے ناواقف ہیں تو ہماری بہت ہی بکنے والی اور انتہائی مفید کتاب ’’سیلزمین گائیڈ، مصنف :  محمد رفیق عزیز‘‘ کا مطالعہ ضرور کریں۔

ممتحن ٹیچر بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-paper-checker-urdu.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Monday, September 6, 2021

چائے کی کینٹین یا ہوٹل چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from tea hotel? Urdu

چائے کی کینٹین یا ہوٹل چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟

چائے کی کینٹین یا ہوٹل چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟
چائے کی کینٹین یا ہوٹل چلا کر پیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

جولوگ کسی بھی ادارے میں ملازم کرتے ہیں اگر وہ اپنی آمدنی کو زیادہ کرنا چاہتے ہوں تو ان کے لیے ہوٹلنگ یا چائے کی کینٹین کاکام بہت ہی منافع بخش ہوسکتا ہے۔میں ذاتی طورپر کئی ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو آٹھ یا نو بجے اپنی ڈیوٹی پر جاتے ہیں اور چار پانچ بجے واپس آجاتے ہیں لیکن وہ اپنے بقایا ٹائم کویونہی گپوں، آوارہ گھومنے یا پھر تاش کھیلنے میں ضائع نہیں کرتے بلکہ و ہ صبح سویرے اٹھ کر کسی چوک میں بونگ، سری پائے یا پھر نان چنے بیچتے ہیں اور پھر ڈیوٹی سے واپس آنے کے بعد برگر یاسیخ تکے و کباب وغیرہ بیچتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ایسے لوگوں کی تنخواہیں بمشکل دس پندرہ  ہزار سے زیادہ نہیں ہیں لیکن ان کی زائد آمدنی ( جو کہ وہ صبح ناشتہ اور شام کو تکے کباب لگا کرکماتے ہیں) سے ان لوگوں نے نہ صرف اپنے چند گھر خرید کر کرائے پر دیے ہوئے ہیں بلکہ چند ایک کی ٹھیکے پرچنگ چیز اور چند ایک کی ویگنیں بھی مختلف روٹس پر چلتی ہیں۔

یہ سارا کچھ نہ تو انہوں نے کالے دھندے سے کمایا ہے اور نہ ہی کہیں کوئی ڈاکہ ڈال کر یارشوت لے کر حاصلکیا ہے بلکہ انہوں نے اپنے وقت اور اپنی صلاحیتوں کو مناسب طریقے سے منظم کرکے استعمال میں لاتے ہوئے حاصل کیا ہے۔

یونیورسل آنٹی بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-universal-aunti.html

میں ایک ایسے نوجوان کو بھی جانتا ہوں جسکی پرچون کی اچھی خاصی چلتی دکان ہے لیکن اس نے اپنی دکان پرایک پندرہ سولا سال کالڑکا تنخواہ پر رکھا ہواہے اور وہ خودایک کباب اور تکے لگانے والے کی دکان پر صرف اس لیے جاتا ہے تاکہ وہاس سے اس فن کو سیکھ سکے اور بعد میں اپنی دکان کے سامنے تکے اور کباب  لگاکرزائد آمدنی کماسکے۔ یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ تجارت آقا کریمﷺ کی سنت مبارک بھی ہے اور اس میں ملازمت کی نسبت9درجے زیادہ رزق رکھا گیا ہے۔

اس کی تازہ ترین مثال مجھے2008ء میں میٹرک کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والے لڑکے کی ذہن میں آرہی ہے جس نے چنگ چی رکشہ چلا کر نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کی بلکہ خود بھی اپنی تعلیم کے اخراجات کو پورا کیااور کمال طریقے سے تعلیم حاصل کرکے پورے بورڈ میں ٹاپ کیا اور ہمارے سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب جناب شہبازشریف نے اس کے تعلیمی اخراجات کے لیے بہت بڑی رقم کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ رقم اس کے اکاؤنٹ میں جمع بھی کروائی۔

کیا یہ لوگ کسی اور کائنات سے آئے ہوئے ہیں جو اپنی آمدنی کو زائد کرتے ہیں؟ نہیں یہ ہم میں سے ہی ہیں۔ عام لوگوں اور ایسے لوگوں میں فرق صرف اپنے وقت کی صحیح  تنظیم اور مصرف کا ہے۔

اگر آپ کو ہوٹلنگ یا چائے کی کینٹین کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا ہوتو آپ ہماری کتاب ’’ 100سے زائد بہترین پکوان ، مصنف :  محمد رفیق عزیز‘‘ کا مطالعہ کرکے اور اپنا ہوٹل ( چاہے بالکل چھوٹا ساہو) یا چائے کی کینٹین چلا کر زائد آمدنی کماسکتے ہیں۔

رائٹر/مصنف بن کر پیسے کیسےکمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/how-to-earn-money-as-writer-urdu.html

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 

Friday, September 3, 2021

پروف ریڈنگ کرکےپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from proofreading? Urdu

 پروف ریڈنگ کرکےپیسے کیسے کمائیں؟

پروف ریڈنگ کرکےپیسے کیسے کمائیں؟
 پروف ریڈنگ کرکےپیسے کیسے کمائیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

پروف ریڈنگ کا مطلب ہے کسی بھی کمپوز شدہ یاکمپیوٹرسے نکلے ہوئے پرنٹ یا پہلی بار چھپنے والی کتاب میں سے غلطیاں نکالنا۔ اگرآپ کی تعلیم ایف اے یا اس سے زیادہ ہے اور آپ کی انگریزی اور اُردو اچھی ہے تو آپ پروف ریڈنگ کرسکتے ہیں۔ پروف ریڈنگ کرنے والے کو پروف ریڈر کہاجاتا ہے۔ پروف ریڈنگ کرنے والے کو پروف پرنٹس کے ساتھ اصل مسودہ بھی دیاجاتا ہے جس سے دیکھ کر پروف ریڈر پرنٹ شدہ میٹر میں سے غلطیوں کودرست کرتا ہے۔

ٹورسٹ گائیڈ بن کر پیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/08/blog-post.html

مارکیٹ میں عمومی طورپر عام سائز کی کتاب کے فی صفحے کی پروف ریڈنگ کاریٹ دس پندرہ  روپے ہے جبکہ بڑے صفحے کاریٹبیس سے پچیس روپے ہے۔ اگرآپ کسی بھی ا سکول یا کالج یا اکیڈمی میں پڑھاتے ہیں یا پڑھتے ہیں تو یہ آپ کے لیے نیک شگون ہے۔ کیونکہ اس طرح ایک طرح سے آپ تعلیم سے منسلک ہیں۔ پروف ریڈنگ کا سب بڑا فائدہ یہ ہوتاہے کہ آپ کو نئی نئی کتابیں پڑھنے کے لیے ملتی ہیں جس سے آپ کانالج وسیع سے وسیع تر ہوتا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ آپ کی آمدنی بھی ہوتی جاتی ہے۔

پروفیشنل پروف ریڈرز پروف ریڈنگ کے مخصوص سمبلر(اشارے) استعمال کرتے ہیں جن کو کمپوزر زحضرات اچھی طرح سمجھتے ہیں۔آپ نے بس یہ کرنا ہے کہ اُردو بازار مارکیٹ یا کتابوں کی اشاعت کرنے والے اداروں کے پاس جانا ہے اور انہیں اپنی تعلیم قابلیت یعنی کو الی فی کیشن بتانی ہے تاکہ وہ آپ کو آپ کے تعلیمی معیار کے مطابق پروف ریڈنگ کا کا م دے سکیں۔ ہر پبلشنگ ادارے میں چند پروف ریڈر ضرور ہوتے ہیں ۔

بعض ادارے گھروں میں پروف ریڈ نگ کا کام کرنے کے لیے بھی دے دیتے ہیں لیکن بعض ادارے صرف اپنے آفس میں ہی کام کرواتے ہیں۔ اس میں سے جو بھی آپ کو سوٹ کرے آپ وہ کریں لیکن "Boss is always right" کامقولہ کبھی نہ بھولیں۔

نوٹ : پروف ریڈنگ کے تمام سمبلز اور اشارے جو کہ برطانیہ، امریکہ اور برصغیر میں مستعمل ہیں۔ ان کے بارے میں جاننے اور پروف ریڈنگ میں مکمل مہارت حاصل کرنے کے لیے ہماری کتاب ’’ پروف ریڈنگ گائیڈ، مصنف :  محمد رفیق عزیز‘‘ کامطالعہ ضرور کریں۔ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

وینشنگ سنو کریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-vanishing-cream.html

https://moneyfect.com/online-proofreading-jobs/

https://www.smallrevolution.com/websites-offering-proofreading-jobs-online/

https://lifezeazy.com/proofreading-jobs/

https://www.betterteam.com/free-job-posting-sites

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Thursday, September 2, 2021

گیس پیپر تیارکرکےپیسے کیسے کمائیں؟How to earn money from guess papers? Urdu

 گیس پیپر تیارکرکےپیسے کیسے کمائیں؟

گیس پیپر تیارکرکےپیسے کیسے کمائیں؟
 گیس پیپر تیارکرکےپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

گیس پیپر تیار کرکے آمدنی کمانا بالکل نیا آئیڈیا ہے ۔ اگر آپ کی تعلیم میٹرک سے زیادہ ہے یا پھرآپ نے کسی سبجیکٹ میں ماسٹر کیا ہوا ہے تو آپ کو گیس پیپر تیار کرنے میں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہوگا۔ اگرآپ اپنے گیس پیپر ز کو زیادہ مفید بنانا چاہتے ہیں تو کسی ایسے دوست کو ساتھ ملائیں جس نے حال ہی میں کسی کلاس میں ٹاپ کیا ہوتو آپ کے وار ے نیارے ہو سکتے ہیں۔

عمومی طورپر گیس پیپر تیار کرنے والے سابقہ سالوں کے بورڈ کے پیپرز سے استفادہ کرتے ہیں۔ وہ سابقہ پیپروں میں دیکھتے ہیں کہ کون کون سے سوالات امتحان میں تقریباً بار بار پوچھے جاتے ہیں۔

کولڈکریم بنا کر لاکھوں روپے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-cold-cream-urdu.html

آپ بھی اسی طرح کریں۔ پھر ان کوفوٹو کاپی کی شکل میں یاپرنٹ شدہ شکل میں کتابی صورت میں لے آئیں۔ اب یہاں تک تو سلسلہ بالکل ٹھیک ہے لیکن اس سے آپ کی آمدنی ایک روپیہ بھی نہیں ہوئی۔ ہاں اب آ پ کو اس کام یا پروڈکٹ کی تشہیر کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ہمارے ملک کے بے شمار اخبارات آپ کی خدمات سرانجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

ان میں آپ کلاسیفائیڈ ایڈ جو کہ بالکل سستی ( یعنی 200-300 روپے روزانہ) ہوتی ہیں، وہ دیں اور ساتھ اپنا رابطہ نمبردے دیں۔ پھردیکھیں اللہ تعالیٰ  کا فضل و کرم… چند لوگ جن کو اپنے گیس پیپرز پر100% یقین ہوتاہے وہ پینل کی شکل میں ایڈ( جو قدرے روزانہ کے حساب سے مہنگی ہوتی ہے) اخبارات میں شائع کرواتے ہیں اس سے آپ کی پروڈکٹ کی تشہیر زیادہ ہوتی ہے اور زیادہ لوگوں کی نظریں اس پر پڑتی ہیں۔ اس لیے یہ زیادہ موثر ہوتی ہے لیکن آپ اپنے بجٹ کو مدنظر رکھیں۔ بعض لو گ وال چاکنگ، بینر بازی اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے ذریعے بھی اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کرتے ہیں یہ سب کچھ آپ کی مرضی پر منحصر ہے کہ آپ کیبل ایڈ کے ذریعے اشتہار بازی کرتے ہیں یا پھر پرنٹ میڈیا کے ذریعے۔

کیبل ایڈ یا ملٹی میڈیا ایڈ تیار کروانے کے لیے آپ +92315-4306459پر اور اخبارات میں ایڈ کے لیے آپ ملک کے کسی بھی مشہور اخبارپرپرنٹ شدہ نمبرپر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اشتہار بازی سے کروڑوں کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-advertisments.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.ilmkidunya.com/12th-class/guess-papers.aspx

https://www.ilmkidunya.com/10th-class/guess-papers.aspx

https://www.studysolutions.pk/how-to-make-your-own-guess-papers

https://www.theguesspapers.com/

https://www.downloadclassnotes.com/guess-papers/

https://fsconline.info/category/guess-papers/page/4/

https://soundofthesoil.com/12th-guess-paper-english-2020-english-guess-paper-2020/

https://notespk.com/9th-class-guess-papers-by-sir-qadeer/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Wednesday, September 1, 2021

چنگ چی چلاکرپیسے کیسے کمائیں؟How to make money from chingchi? Urdu

 چنگ چی چلاکرپیسے کیسے کمائیں؟

چنگ چی چلاکرپیسے کیسے کمائیں؟How to make money from chingchi? Urdu
 چنگ چی چلاکرپیسے کیسے کمائیں؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ و مغفرتہ!

دوستو! حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم حضرت محمدرسول اللہ خاتم  النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم! کون سااسلام سب سے اچھا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھلانا، سلام کرنا،ہر شخص کو چاہے تم اس کو پہچانتے ہو یا نہیں پہچانتے۔

                   (سنن ابو دائود:5194، سنن نسائی:5003، سنن ابن ماجہ:3255، مشکوٰۃ المصابیح: 4528)

پیارے دوستو! ہم ہرکسی کو کھانا تو نہیں کھلا سکتے لیکن ایسے کام ضرور کرسکتے ہیں جن کی بدولت ہر کوئی آسانی سے نہ صرف خود کھانا (نہایت اچھاکھانا) حاصل کر سکے بلکہ دوسروں کوبھی کھانا مہیا کرسکے۔یہ پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اوردوسروں کوبھی  فائد ہ پہنچائیں۔

بہت مشہور قول ہے کہ:       ’’ کسب ( محنت) کرنے والا اللہ تعالیٰ کا دوست ہے‘‘۔

محنت چاہے کسی بھی قسم کی ہو بشرطیکہ جائز اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہو،ا للہ تعالیٰ اس کا صلہ ضرور دیتا ہے۔اگر آپ کے پاس LTV لائسنس اور اپنی موٹرسائیکل ہے تو آپ کو زائد آمدنی کمانے کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اس طرح آپ کو زیادہ اخراجات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آپ کو اپنی موٹرسائیکل بشرطیکہ سوزو کی کمپنی کی ہو، کو چنگ چی کے لیے صرف باڈی خریدنا ہوگی جو کہ صرف بیس تا تیس ہزار روپے میں مارکیٹ سے باآسانی مل جاتی ہے۔ کسی اچھے کاریگر سے آپ اپنی موٹرسائیکل کے ساتھ باڈی فٹ کروالیں اور پھرآپ اسے کسی اچھے سے روٹ پر چلادیں۔ اگرآپ خود چنگ چی چلاتے ہیں تو آپ کی گاڑی کا انجن جلد خراب نہیں ہوگا لیکن اگر آپ کسی کو دیہاڑی یا ٹھیکے پر دے دیتے ہیں تو پھر پنجابی کی اس ضرب المثل کو ذہن میں ضرور رکھیں۔’’سائیاں باہجھ ترہائیاں‘‘۔

دست کاری کی چیزیں بنا کرپیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-handicrafts-urdu.html

لیکن چند اچھے لوگ بھی موجود ہیں جو دوسروں کی چیز کو اپنی چیز سے بڑھ کر اہمیت دیتے ہیں۔ اس لیے ہمارا مشورہ ہے کہ اگر آپ کسی کو ٹھیکے پر اپنی چنگ چی دیتے ہیں تو اس کی ڈرائیوری ضرورچیک کرلیں۔ علاوہ ازیں کئی لوگ اپنی چنگ چی ٹھیکے پر دینے کے لیے ڈرائیور کی عمر ضرور نوٹ کرتے ہیں کیونکہ نوجوان ڈرائیوروں کی نسبت زیادہ عمر والے اور شادی شدہ لوگ ذمہ داری اور احتیاط سے ڈرائیو کرتے ہیں۔

 آج کل عمومی طورپر دن اور رات کا چنگ چی کا کرایہ سات سو سے ایک ہزار  روپے وصول کیاجاتا ہے ۔ جس میں ڈرائیور یا ٹھیکے پر چنگ چی چلانے والا پٹرول خود ڈالواتا ہے اور دوران ڈرئیوائنگ کسی بھی ممکنہ نقصان کا ذمہ دار ہوتاہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہہ لیں کہ ٹھیکے پر چنگ چی چلانے والا جس حالت میں چنگ چی وصول کرتا ہے اصولی طورپر اسی حالت میں چنگ چی مالک کو واپس کرنے کا پابند ہوتاہے۔

چنگ چی کی اہمیت کااندازہ آپ اس بات سے کرسکتے ہیں کہ انڈیا میں ابھی تک کئی شہروں میں سائیکل چھکڑے چلائے جاتے ہیں جن کو آدمی کھینچتے ہیں یہ تو پھر پٹرول سے چلتی ہے۔پس ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ اپنی چنگ چی کی بدولت ماہانہبیس سیتیس ہزار کی زائد آمدنی با آسانی کما سکتے ہیں۔

گھر پر آرٹ گیلری چلا کرپیسے کیسے کمائیں؟ اس پوسٹ کو پڑھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://amizonetheworldofknowledge.blogspot.com/2021/07/how-to-earn-money-from-art-gallery-urdu.html

ذیل میں چند ایسی ویب سائٹس دی جارہی ہیں ، جن کووزٹ کر کے آپ نہ صرف انتہائی اہم معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آپ بہت سارا پیسہ بھی کما سکتے ہیں:

https://www.olx.com.pk/rickshaw-chingchi_c2026

https://www.olx.com.pk/rickshaw-chingchi_c2026/q-qingqi

https://www.dealkar.pk/rickshaw-chingchi_c10

https://he.com.pk/machines/qingqi-rickshaw-price-in-pakistan-2018-motorcycle-loader-auto/

درد مندانہ اپیل

پیارے دوستو!کوویڈ19،کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر معاشی پریشانیوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان حال ہے۔ آپ خود بھی اس پوسٹ میں فراہم کی گئی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اوراس پوسٹ کو Facebook, WhatsApp, Twitter, LinkedIn, Instagram, Telegram, Messenger, imoوغیرہ پر شیئرکر کے دوسرے دکھی و پریشان حال انسانو ں کی بھی مدد کریں ۔ یاد رکھیں جتنے کچن آپ کی بدولت چلیں گے اور جتنے لوگوں کے منہ میں آپ کی بدولت رزق جائے گا اتنا ہی آپ کا اپنا کچن اچھا چلے گا، اس کے علاوہ یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App

Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Lionbridge App | New Earning App Today | Online Earning App Dear Readers! If you...